Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • اسرائیل نے غزہ میں امدادی گزرگاہیں کھول دیں،رفح گزرگاہ تاحال بند

    اسرائیل نے غزہ میں امدادی گزرگاہیں کھول دیں،رفح گزرگاہ تاحال بند

    اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کے لیے دو اہم گزرگاہیں دوبارہ کھول دی ہیں، جنہیں ایک روز قبل فضائی حملوں کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

    الجزیرہ کے مطابق درجنوں امدادی ٹرک کریم ابو شالم (اسرائیل میں کریم شالوم) اور الکرارہ (کسوفیم) گزرگاہوں سے غزہ میں داخل ہوئے، جو خوراک اور دیگر امدادی سامان لے کر پہنچے۔گزشتہ روز اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی تھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہوئے۔ یہ کارروائی جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قرار دی جا رہی ہے۔دریں اثنا، رفح سرحدی گزرگاہ تاحال بند ہے، جس کے باعث امدادی سامان کی مکمل فراہمی اور زخمی فلسطینیوں کی مصر منتقلی میں مشکلات درپیش ہیں۔

    اسرائیل نےمغربی کنارے میں مزید زمین ضبط کرلی

    ادھر اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس میں 70 ہزار مربع میٹر (تقریباً 7 لاکھ 45 ہزار مربع فٹ) زمین ضبط کر لی ہے۔رام اللہ میں قائم "کالونائزیشن اینڈ وال ریزسٹنس کمیشن” کی رپورٹ کے مطابق، یہ قبضہ اسرائیلی فوج کے "فوجی و سیکیورٹی حکم” کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد ایلی نامی اسرائیلی بستی کے اردگرد ایک بفر زون قائم کرنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حکم اُس وقت جاری کیا گیا جب اعتراضات جمع کرانے کی مدت، جو صرف ایک ہفتہ تھی، ختم ہو گئی۔

    کمیشن کے مطابق اسرائیل نے رواں سال کے آغاز سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں قبضے کے لیے 53 فوجی حکم نامے جاری کیے ہیں۔غزہ حکومت کے میڈیا دفتر کے مطابق، جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی افواج نے 80 مرتبہ معاہدے کی خلاف ورزی کی، جن میں کم از کم 97 فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہوئے

  • طلال چوہدری کٰی کےپی حکومت پر تنقید: بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنا بچگانہ فیصلہ قرار

    طلال چوہدری کٰی کےپی حکومت پر تنقید: بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنا بچگانہ فیصلہ قرار

    وزیرمملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نابالغ سوچ نے پولیس افسران و جوانوں کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کےپی کو مکمل وسائل فراہم کر رہی ہے، مگر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا فیصلہ نالائقی ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاق نے 600 ارب روپے کےپی حکومت کو دیے مگر اب تک حساب نہیں دیا گیا، بلٹ پروف گاڑیاں پولیس کے تحفظ کے لیے دی گئی تھیں۔خیبرپختونخوا پولیس کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے عالمی معیار کی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں استعمال کی جاتی ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کےپی نے وفاق کی جانب سے فراہم کردہ گاڑیوں کو ناقص قرار دے کر واپس کرنے کا حکم دیا تھا.

    ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلے سال چین کا دورہ، رواں ماہ تجارتی معاہدے کی توقع

    غزہ میں 97 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل نے دوبارہ سیزفائر نافذ کردیا

    ٹک ٹاک نے پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کردیں

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلے سال چین کا دورہ، رواں ماہ  تجارتی معاہدے کی توقع

    ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلے سال چین کا دورہ، رواں ماہ تجارتی معاہدے کی توقع

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال کے اوائل میں چین کا دورہ کریں گے، جبکہ رواں ماہ کے آخر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز کی میزبانی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چین آنے کی دعوت ملی ہے اور اس دورے کے لیے ابتدائی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا، جبکہ آسٹریلیا کو ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت بیجنگ کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور انڈو پیسفک خطے میں اتحادیوں کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کی علامت ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ "مجھے یقین ہے ہمارا چین کے ساتھ معاملہ بہتر رہے گا، چین بھی کشیدگی نہیں چاہتا۔”

    انہوں نے امریکی فوج کی طاقت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے پاس دنیا کا بہترین دفاعی نظام ہے، کوئی اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گا، اور ہم ایک مضبوط تجارتی معاہدے تک پہنچیں گے جس سے دونوں فریق خوش ہوں گے۔”ٹرمپ نے ان خبروں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ بیجنگ، واشنگٹن پر تائیوان کی آزادی کی حمایت سے باز رہنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے.

    غزہ میں 97 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل نے دوبارہ سیزفائر نافذ کردیا

    ٹک ٹاک نے پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کردیں

    محمد رضوان برطرف، شاہین شاہ آفریدی پاکستان ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

    وفاقی وزیرداخلہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو

  • غزہ میں 97 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل نے دوبارہ سیزفائر نافذ کردیا

    غزہ میں 97 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل نے دوبارہ سیزفائر نافذ کردیا

    غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں 97 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر جنگ بندی (سیزفائر) نافذ کر دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر آج اسرائیل پہنچے، جن کے دباؤ پر اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس منگل کو اسرائیل پہنچیں گے تاکہ سیزفائر معاہدے پر مزید بات چیت کی جا سکے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں کارروائی دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں کی گئی تھی، تاہم اب دوبارہ جنگ بندی نافذ کر دی گئی ہے۔

    صدر ٹرمپ کے داماد اور غزہ امن معاہدے کے شریک ایلچی جیرڈ کشنر نے کہا کہ حماس معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کر رہی ہے اور امن عمل کی کامیابی یقینی ہے۔ ان کے مطابق امریکا غزہ میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے اسرائیل روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “مجھے یقین ہے کہ غزہ امن معاہدہ 100 فیصد کامیاب ہوگا، ہم اس کی ناکامی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔”

    ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی وفد اسرائیلی حکام سے ملاقات کرے گا تاکہ جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے اور فریقین کے درمیان کشیدگی کم کی جا سکے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حماس کے مبینہ اہداف پر سو سے زائد راکٹ حملے کیے تھے، جن کے نتیجے میں مزید 44 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے

    محمد رضوان برطرف، شاہین شاہ آفریدی پاکستان ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

    وفاقی وزیرداخلہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو

    جوئے ایپ کی تشہیر کیس: عدالت نے ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی کو طلب کرلیا

    قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے تسلسل پر آج اہم مذاکرات

  • ٹک ٹاک نے پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کردیں

    ٹک ٹاک نے پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کردیں

    ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے سال 2025 کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 54 لاکھ 48 ہزار 992 ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔

    یہ اعداد و شمار ٹک ٹاک کی پیر کے روز جاری کردہ کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ میں سامنے آئے۔رپورٹ کے مطابق 99.7 فیصد ویڈیوز ازخود (پروایکٹیولی) حذف کی گئیں، جبکہ 96.2 فیصد ویڈیوز پوسٹ ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی شکایات کے بعد متعدد مرتبہ پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ پہلی بار اکتوبر 2020 میں ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی تھی جو کمپنی کی یقین دہانی کے بعد 10 روز میں ختم کر دی گئی تھی۔

    عالمی سطح پر ویڈیوز کا حذف ہونا
    ٹک ٹاک کے مطابق دنیا بھر میں 18 کروڑ 90 لاکھ ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ہٹایا گیا، جو مجموعی ویڈیوز کا 0.7 فیصد بنتا ہے۔ ان میں سے 16 کروڑ 39 لاکھ سے زائد ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے حذف ہوئیں، جبکہ 74 لاکھ 57 ہزار ویڈیوز بعد ازاں نظرثانی کے بعد بحال کی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 99.1 فیصد ویڈیوز از خود ہٹائی گئیں، جبکہ 94.4 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ڈیلیٹ کی گئیں۔

    ٹک ٹاک نے بتایا کہ 7 کروڑ 69 لاکھ 91 ہزار 660 جعلی اکاؤنٹس بند کیے گئے، جبکہ 2 کروڑ 59 لاکھ سے زائد ایسے اکاؤنٹس بھی ختم کیے گئے جن کے صارفین کی عمر 13 سال سے کم ہونے کا شبہ تھا۔رپورٹ کے مطابق 30.6 فیصد حذف شدہ ویڈیوز بالغ یا حساس مواد پر مشتمل تھیں، 14 فیصد نے حفاظتی و اخلاقی معیار کی خلاف ورزی کی، اور 6.1 فیصد ویڈیوز پرائیویسی و سیکیورٹی اصولوں کے خلاف تھیں۔

    مزید 45 فیصد ویڈیوز جھوٹی معلومات پھیلانے کے الزام میں ہٹائی گئیں، جبکہ 23.8 فیصد ویڈیوز مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ یا ترمیم شدہ تھیں۔رپورٹ کے مطابق 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) میں پاکستان میں 2 کروڑ 49 لاکھ 54 ہزار 128 ویڈیوز حذف کی گئی تھیں، یعنی اپریل سے جون کے درمیان ہٹائی گئی ویڈیوز کی تعداد میں تقریباً 5 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

    محمد رضوان برطرف، شاہین شاہ آفریدی پاکستان ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

    وفاقی وزیرداخلہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو

    جوئے ایپ کی تشہیر کیس: عدالت نے ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی کو طلب کرلیا

  • محمد رضوان برطرف، شاہین شاہ آفریدی پاکستان ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

    محمد رضوان برطرف، شاہین شاہ آفریدی پاکستان ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا۔

    پی سی بی کے اعلان کے مطابق شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جو 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔شاہین کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک تھے۔

    25 سالہ فاسٹ باؤلر اب تک پاکستان کی جانب سے 66 ون ڈے اور 92 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 32 ٹیسٹ میچوں میں ان کے کھاتے میں 120 وکٹیں ہیں۔شاہین آفریدی اس سے قبل 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بھی پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں.

    وفاقی وزیرداخلہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو
    جوئے ایپ کی تشہیر کیس: عدالت نے ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی کو طلب کرلیا

    طورخم تجارتی گزرگاہ نویں روز بھی بند، دوطرفہ تجارت معطل

  • وفاقی وزیرداخلہ  کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو

    وفاقی وزیرداخلہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی معاملات اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک میں امن و امان کے قیام اور داخلی سلامتی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی ممکن ہے۔

    محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، جس پر بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا

    جوئے ایپ کی تشہیر کیس: عدالت نے ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی کو طلب کرلیا

    قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے تسلسل پر آج اہم مذاکرات

    افغان طالبان کے خلاف حالیہ جنگ اسلامی تعلیمات کے تناظر میں

  • جوئے ایپ  کی تشہیر کیس: عدالت نے ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی کو طلب کرلیا

    جوئے ایپ کی تشہیر کیس: عدالت نے ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی کو طلب کرلیا

    جوئے کی ایپلی کیشن کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے کیس میں عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کو طلب کرلیا، جبکہ ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے چالان جمع کرادیا۔

    رپورٹ کے مطابق ڈکی بھائی 20 اگست سے این سی سی آئی کی تحویل میں ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ عروب جتوئی قبل از گرفتاری ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے انہیں آئندہ ماہ نومبر کے آغاز میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے عروب جتوئی کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 نومبر 2025 تک ملتوی کر دی۔ این سی سی آئی اے نے دیگر ملزمان کو بھی نوٹسز جاری کیے ہیں۔چالان میں ڈکی بھائی، ان کی بیوی عروب جتوئی اور ان کے منیجر سبحان کو مرکزی ملزمان نامزد کیا گیا ہے، جبکہ یوٹیوبر اقرا کنول کے شوہر کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

    این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کے دوران آن لائن جوئے کی تشہیر میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، اور تحقیقات میں ان کے دو بینک اکاؤنٹس میں 21 کروڑ روپے کی رقم کا انکشاف ہوا۔چالان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عروب جتوئی بھی جوئے کی ایپ کی تشہیری سرگرمیوں میں شامل تھیں.

    طورخم تجارتی گزرگاہ نویں روز بھی بند، دوطرفہ تجارت معطل

  • قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے تسلسل پر آج اہم مذاکرات

    قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے تسلسل پر آج اہم مذاکرات

    غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آج حماس اور ثالث ممالک کے درمیان اہم ملاقات ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق حماس کا وفد جنگ بندی کے تسلسل پر بات چیت کے لیے قاہرہ میں قطری اور مصری حکام سے ملاقات کر رہا ہے۔وفد کی قیادت حماس کے رہنما خلیل الحیہ کر رہے ہیں، جو اتوار کو اسرائیلی فضائی حملوں میں درجنوں فلسطینیوں کی شہادت کے معاملے پر بھی گفتگو کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کا وفد فلسطینی دھڑوں کے درمیان متوقع مفاہمتی مذاکرات پر بھی مصری حکام سے بات کرے گا۔

    ان مذاکرات کا مقصد فلسطینی جماعتوں میں اتحاد پیدا کرنا، غزہ کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنا اور ایک آزاد ماہرین کمیٹی کی تشکیل ہے جو غزہ کے انتظامی امور سنبھالے گی۔ذرائع کے مطابق مصری اور قطری ثالثوں کی کوششوں سے گزشتہ رات غزہ میں مکمل جنگ بندی دوبارہ بحال ہو گئی

    طورخم تجارتی گزرگاہ نویں روز بھی بند، دوطرفہ تجارت معطل

    افغان طالبان کے خلاف حالیہ جنگ اسلامی تعلیمات کے تناظر میں

  • طورخم تجارتی گزرگاہ نویں روز بھی بند، دوطرفہ تجارت معطل

    طورخم تجارتی گزرگاہ نویں روز بھی بند، دوطرفہ تجارت معطل

    خیبر میں واقع پاک افغان سرحدی مقام طورخم کشیدگی کے باعث نویں روز بھی بند ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی راستہ بند ہونے سے امپورٹ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں دونوں جانب پھنس گئی ہیں، جبکہ طویل قطاریں لگ چکی ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم گزرگاہ سے یومیہ تقریباً 85 کروڑ روپے کی تجارت ہوتی ہے، جس میں 58 کروڑ روپے کی برآمدات اور 25 کروڑ روپے کی درآمدات شامل ہیں۔پاکستان سے افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا، پھل اور سبزیاں برآمد کی جاتی ہیں، جبکہ افغانستان سے کوئلہ، سوپ اسٹون اور خشک و تازہ پھل درآمد کیے جاتے ہیں۔

    سرحدی بندش سے دوطرفہ تجارت معطل ہونے پر تاجروں اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے حال ہی میں الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان دوبارہ پاکستانی بندرگاہوں کو استعمال کرسکے گا، جبکہ قانونی ویزے اور کاغذات رکھنے والے افغان شہری پاکستان میں رہ سکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جن مہاجرین کے پاس دستاویزات نہیں، ان کی واپسی کا عمل جاری رہے گا، اور پاک افغان بارڈر کا استعمال اب عالمی اصولوں کے مطابق باضابطہ ہونا چاہیے تاکہ مستقبل میں کسی تناؤ یا غلط فہمی سے بچا جا سکے

    مرکزی مسلم لیگ کی ورکرز کنونشن کی تیاریاں جاری،تنظیمی اجلاس

    پی ٹی آئی دور حکومت میں ایوی ایشن انڈسٹری میں تباہی ہوئی،خواجہ آصف