Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی کی افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 200 سے زائد گھر مسمار

    کراچی کی افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 200 سے زائد گھر مسمار

    پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں واقع افغان بستی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے، جس میں پولیس، رینجرز، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور دیگر ادارے مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق افغان بستی میں 1500 سے زائد گھر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز کی کارروائی کے دوران 200 سے زائد غیرقانونی گھر مسمار کر دیے گئے، جب کہ باقی تعمیرات کے خلاف آپریشن آج بھی جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان گھروں پر ایک مافیا نے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا تھا، جو زمینوں کو غیرقانونی طور پر فروخت کر کے لاکھوں روپے وصول کر رہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کئی روز قبل مقامی آبادی کو نوٹس جاری کیے تھے، تاہم بعض افراد نے علاقہ خالی نہیں کیا۔ پولیس کے مطابق مزاحمت کے خدشے کے پیش نظر آپریشن کے دوران رینجرز اور بھاری نفری تعینات کی گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد علاقے میں ترقیاتی منصوبے اور عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی.

    چین کی پاکستان و افغانستان میں جنگ بندی کی حمایت، ضبط و تحمل پر زور

    بہاولنگر: اربن یونٹ منیجر کی شاندار کارروائی، جعلی نوکریوں کا بڑا گینگ گرفتار، لاکھوں کی نوسربازی بے نقاب

    کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت کے لیے معطل

  • چین کی پاکستان و افغانستان میں جنگ بندی کی حمایت، ضبط و تحمل پر زور

    چین کی پاکستان و افغانستان میں جنگ بندی کی حمایت، ضبط و تحمل پر زور

    چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کی جانب سے ضبط و تحمل کے مظاہرے اور مکمل و دیرپا جنگ بندی کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

    وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب ان سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق سوال کیا گیا۔بدھ کو پاکستان کے دفترِ خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد افغانستان کے ساتھ باہمی رضامندی سے 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، جو طالبان کی درخواست پر عمل میں آئی۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق، اس دوران دونوں فریقین سرحدی کشیدگی کے پُرامن حل کے لیے مخلصانہ کوششیں کریں گے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ افغان فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ جب تک کوئی جارحیت نہ ہو، جنگ بندی پر عمل کیا جائے۔پاکستانی حکام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ رات بھر شمالی اور جنوبی سرحدوں پر کوئی جھڑپ نہیں ہوئی، اور جنگ بندی نافذ العمل ہے۔

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کا پاک افغان جنگ بندی کا خیرمقدم

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور دیرپا امن کے لیے پرعزم رہیں۔اس اعلان سے قبل سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے افغانستان کے صوبہ قندھار اور کابل میں ٹھوس اہداف پر کارروائیاں کی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان نے اسپن بولدک کے علاقے میں 4 مقامات پر حملے کیے، جنہیں پاکستانی فورسز نے ناکام بنایا، جس میں طالبان کے 15 سے 20 جنگجو مارے گئے۔یہ واقعہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسری بڑی جھڑپ ہے، جو کُرم اور گزشتہ ہفتے کے واقعات کے بعد پیش آئی.

    کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت کے لیے معطل

    پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’دوستارم-5‘ کا آغاز

    مودی نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی، ڈونلڈ ٹرمپ

  • جرمنی میں کم سن بچوں پر چاقو سے حملہ، افغان شخص کو مقدمے کا سامنا

    جرمنی میں کم سن بچوں پر چاقو سے حملہ، افغان شخص کو مقدمے کا سامنا

    جرمنی میں کم سن بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے افغان شہری کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ 9 ماہ قبل پیش آیا تھا، جس نے ملک میں انتخابات سے قبل امیگریشن کے معاملے پر جاری بحث کو مزید شدت دی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی شہر آشافیفن برگ میں پیش آنے والے اس واقعے نے جرمنی کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ حملہ آور نے ایک 2 سالہ بچے پر چاقو سے وار کیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، جب کہ بچے کو بچانے کی کوشش کرنے والا 41 سالہ شخص بھی ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے میں 3 دیگر افراد زخمی ہوئے۔مشتبہ شخص نے ایک 2 سالہ شامی بچی، ایک استاد اور 72 سالہ شخص کو بھی زخمی کیا، جو بچوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ حملہ اُس وقت ہوا جب کنڈرگارٹن کے 5 بچے اور 2 اساتذہ پارک میں موجود تھے۔

    حملے کے فوراً بعد پولیس نے 28 سالہ افغان نژاد شخص کو گرفتار کرلیا۔ عدالتی ضابطوں کے تحت اس کی اصل شناخت ظاہر نہیں کی گئی، اور اسے ’انعام اللہ‘ کا فرضی نام دیا گیا ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزم طویل عرصے سے ذہنی بیماری میں مبتلا ہے، اور ماہرین کی رپورٹ کے مطابق وہ فوجداری طور پر ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

    پراسیکیوشن کے مطابق حملے کے پیچھے کسی انتہا پسند یا دہشت گردی کے محرکات کے شواہد نہیں ملے۔ استغاثہ عدالت سے درخواست کر رہا ہے کہ ملزم کو مستقل نفسیاتی ادارے میں منتقل کیا جائے۔

    پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’دوستارم-5‘ کا آغاز

    کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت کے لیے معطل

  • کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت کے لیے معطل

    کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت کے لیے معطل

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرتے ہوئے تمام گیٹ پاسز منسوخ کر دیے ہیں، جس کے باعث بندرگاہوں پر کنٹینرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ ہیڈ کوارٹر کسٹمز ہاؤس کراچی میں ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس کے بعد جاری کسٹمز جنرل آرڈر میں کہا گیا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن تاحکمِ ثانی روک دی گئی ہے۔آرڈر میں مزید کہا گیا کہ کوئٹہ اور پشاور کسٹم اسٹیشنز پر کنٹینرز رکھنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے، لہٰذا گاڑیوں پر لوڈ کردہ سامان کو آف لوڈ کیا جائے، جبکہ افغان ٹرانزٹ کے تمام پاسز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

    کسٹمز آرڈر کے بعد کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے تمام ٹرمینلز نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی کلیئرنس روک دی ہے، جس کے باعث درجنوں کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے۔

    پاک افغان کشیدگی،طورخم بارڈر پر تجارت بند

    دوسری جانب پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر پانچویں روز بھی بند ہے اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ جبکہ بارڈر کے دونوں جانب مال بردار گاڑیاں پھنسنے سے تاجر اور مزدور شدید پریشان ہیں۔تاجر برادری اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے، کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں.

    مودی نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی، ڈونلڈ ٹرمپ

  • پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’دوستارم-5‘ کا آغاز

    پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’دوستارم-5‘ کا آغاز

    پاکستان اور قازقستان کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشت گردی تربیتی مشق ’دوستارم-5‘ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مشق 13 سے 24 اکتوبر 2025 تک اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں جاری رہے گی، جس میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور قازقستان آرمی کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور دونوں برادر ممالک کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان باقاعدگی سے ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں کے ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرتا ہے تاکہ آپریشنل تیاری میں بہتری، دفاعی تعاون میں اضافہ اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ان مشقوں سے پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی کے تجربات شیئر کرنے، اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور ایک متوازن و ذمہ دار علاقائی کردار کے طور پر اپنی ساکھ کو مزید اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

    یاد رہے کہ اپریل میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قازقستان کا سرکاری دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے وزیرِ دفاع کرنل جنرل رسلان سے ملاقات میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ تزویراتی مقاصد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا.

    مودی نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی، ڈونلڈ ٹرمپ

    لاہور میں بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی بڑھ گئی

  • مودی نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی، ڈونلڈ ٹرمپ

    مودی نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی، ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے روس سے تیل خریدنے پر خوش نہیں تھے، تاہم اب یہ معاملہ طے پا گیا ہے۔اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ امریکہ کی تجارتی جنگ جاری ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے، تاہم اس کے لیے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بھی کوششیں کر رہا ہے، اور وہ اب تک آٹھ مختلف جنگیں رکوا چکے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں بتایا کہ انہوں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں کیونکہ بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے انتہائی قریب پہنچ گئے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس دوران پاک بھارت جنگ میں سات طیارے گرائے گئے.

    بھارت کا حملہ خارج از امکان نہیں، 40 لاکھ افغانیوں کی موجودگی اندرونی خطرہ ،خواجہ آصف

    لاہور میں بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی بڑھ گئی

    باجوڑ میں ایم این اے مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ، وزیراعظم کی مذمت

  • بھارت کا حملہ خارج از امکان نہیں، 40 لاکھ افغانیوں کی موجودگی اندرونی خطرہ ،خواجہ آصف

    بھارت کا حملہ خارج از امکان نہیں، 40 لاکھ افغانیوں کی موجودگی اندرونی خطرہ ،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان صورتِ حال کے پیشِ نظر پاکستان نے بھارت اور افغان طالبان کے خلاف الگ الگ انتظامات کر رکھے ہیں اور بھارت کی جانب سے حملے کے امکان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

    میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے بتایا کہ افغان صورتحال کے حوالے سے سعودی عرب اور قطر سے رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 40 لاکھ افغانی مقیم ہیں جن میں اکثریت غیرقانونی طور پر رہائش پذیر ہے اور ان کی وفاداری کے سلسلے میں خدشات موجود ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر انہیں یوں ہی پاکستان میں رکھا گیا تو اندرونی محاذ بھی کھڑا ہو سکتا ہے۔

    ادھر غزہ کے حوالے سے وزیر دفاع نے کہا کہ وہاں پاکستانی فوج کی موجودگی ہونی چاہیے.

    لاہور میں بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی بڑھ گئی

    باجوڑ میں ایم این اے مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ، وزیراعظم کی مذمت

    اقوامِ متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ

  • لاہور میں بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی بڑھ گئی

    لاہور میں بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی بڑھ گئی

    لاہور میں بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ کے بعد اب بلاول ہاؤس لاہور پر تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ اس سے قبل بلاول ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پنجاب پولیس کے زیر انتظام تھی۔سیکیورٹی واپس لیے جانے پر پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما اور کارکنان بلاول ہاؤس پہنچ گئے اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب حکومت سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو ہم اپنے قائدین کی حفاظت خود کریں گے۔

    پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا کہ سیکیورٹی واپس لینا غلط فیصلہ ہے، ن لیگ پیپلز پارٹی کے سہارے حکومت میں ہے، اگر یہی رویہ رکھا تو نہ حکومت بچے گی نہ اتحاد۔حسن مرتضیٰ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری پہلے بھی کوئی سیکیورٹی نہیں دیتی تھیں، بلاول ہاؤس کی حفاظت ہم خود کر سکتے ہیں۔

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے اس خبر کو ’’من گھڑت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی معمول کے مطابق برقرار ہے۔پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے کہا کہ ن لیگ چھوٹی حرکتوں پر اتر آئی ہے، سیکیورٹی واپس لینا کم ظرفی ہے، ہماری جماعت کو کسی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں۔بلاول ہاؤس کے ملازمین کے مطابق تاحال سیکیورٹی اہلکار موجود نہیں.

    باجوڑ میں ایم این اے مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ، وزیراعظم کی مذمت

    ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف شہباز شریف کو آتا ہے،برطانوی اخبار

    حماس غزہ امن منصوبے پر عمل کرکے فوراً غیر مسلح ہو جائے،امریکی سینٹکام

  • اقوامِ متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ

    اقوامِ متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ

    اقوامِ متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے نائب سربراہ ٹام فلیچر نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کریں۔فلسطینی، اسرائیلی اور پورے خطے کے عوام امن کے قیام کے خواہاں ہیں۔

    ٹام فلیچر نے بتایا کہ طویل رکاوٹوں کے بعد اس ہفتے امدادی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوا ہے، جس کے دوران خوراک، ادویات، ایندھن، پانی، گیس اور خیمے ضرورت مندوں تک پہنچائے گئے، تاہم منگل کو اس عمل میں نئی رکاوٹیں سامنے آئیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اب اصل امتحان یہ ہے کہ آیا ان رکاوٹوں کے باوجود پیش رفت برقرار رکھی جا سکتی ہے جس پر صدر ٹرمپ، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنما زور دے رہے ہیں۔

    ادھر اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ بدھ سے روزانہ صرف 300 امدادی ٹرک غزہ جانے دے گا، جو پہلے طے شدہ تعداد کا نصف ہے۔ٹام فلیچر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ امدادی سامان کی بڑے پیمانے پر ترسیل کی اجازت دے اور مزید بارڈر کراسنگز کھول کر عملی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے۔رائٹرز کے مطابق، اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ رفح بارڈر کراسنگ دوبارہ کھولے گا تاکہ امدادی سامان کی ترسیل ممکن ہو سکے، تاہم یہ عمل سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگا۔

    رفح کراسنگ کے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حماس نے مزید لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کی ہیں، جس سے امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششیں تیز ہوئی ہیں۔دوسری جانب، ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ رفح کراسنگ آج نہیں کھولی جائے گی، فیصلے پر عملدرآمد میں تاخیر ہو رہی ہے۔

    ادھر امدادی سامان کی ترسیل دیگر راستوں سے جاری ہے، جن کے ذریعے خوراک، ادویات، ایندھن اور تعمیراتی سامان غزہ پہنچایا جا رہا ہے۔غزہ سٹی میں جنگ بندی کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ واپس آنے والے 10 سالہ احمد نے بتایا کہ وہ کھانا لینے کمیونٹی کچن گیا، جہاں ہجوم کے دوران گرم دال اس پر گر گئی جس سے وہ جھلس گیا۔بچوں کے حقوق کی تنظیم ڈیفنس فار چِلڈرن انٹرنیشنل-فلسطین کے مطابق احمد کا کہنا تھا کہ وہ بھوک سے نڈھال تھا اور کھانا حاصل کیے بغیر واپس نہیں جا سکتا تھا۔

    غزہ سٹی میں واپس آنے والے شہری اب بھی سنگین حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بیشتر لوگ اپنے تباہ شدہ گھروں کی حالت دیکھنے آ رہے ہیں تاکہ جان سکیں کہ وہاں پانی، خوراک یا زندگی کی دیگر ضروریات باقی ہیں یا نہیں۔

    باجوڑ میں ایم این اے مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ، وزیراعظم کی مذمت

    ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف شہباز شریف کو آتا ہے،برطانوی اخبار

    حماس غزہ امن منصوبے پر عمل کرکے فوراً غیر مسلح ہو جائے،امریکی سینٹکام

    حماس غزہ امن منصوبے پر عمل کرکے فوراً غیر مسلح ہو جائے،امریکی سینٹکام

  • باجوڑ میں ایم این اے مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ، وزیراعظم کی مذمت

    باجوڑ میں ایم این اے مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ، وزیراعظم کی مذمت

    رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق دستی بم گھر کے قریب پھٹنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا، جبکہ حملے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبارک زیب کے گھر پر یہ تیسرا حملہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایم این اے مبارک زیب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے جانی نقصان نہ ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور واقعے کی فوری تحقیقات اور حملہ آوروں کی گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی.

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    حماس غزہ امن منصوبے پر عمل کرکے فوراً غیر مسلح ہو جائے،امریکی سینٹکام

    مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر گجرات کالج کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس