Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • فن لینڈ کا پاکستان میں سفارت خانہ 2026 میں بند کرنے کا اعلان

    فن لینڈ کا پاکستان میں سفارت خانہ 2026 میں بند کرنے کا اعلان

    فن لینڈ نے آپریشنل اور اسٹریٹیجک وجوہات کی بنیاد پر پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان، افغانستان اور میانمار میں موجود فنش سفارتی مشنز 2026 میں مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے۔وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، کابل اور ینگون میں سفارت خانوں کی بندش کا فیصلہ محدود تجارتی و معاشی تعلقات کے باعث کیا گیا، جبکہ ان ممالک کی سیاسی صورتِ حال میں مسلسل تبدیلیاں بھی اس فیصلے کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بجٹ میں کمی کے باعث فن لینڈ نے 2012 میں بھی پاکستان میں اپنی سفارتی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں، تاہم سفارتی مشن کو 2022 میں دوبارہ فعال کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سفارت خانوں کی مجوزہ بندش کا اطلاق 2026 سے ہوگا

    ٹرائی نیشن فائنل: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی

    پنجاب میں سیاہ شیشوں پر سخت کارروائی کا حکم

    سری لنکا میں تباہ کن سیلاب،153ہلاکتیں، ایمرجنسی نافذ

  • پنجاب میں سیاہ شیشوں پر سخت کارروائی کا حکم

    پنجاب میں سیاہ شیشوں پر سخت کارروائی کا حکم

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر میں گاڑیوں سے سیاہ شیشے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ سیاہ شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پورے صوبے میں مساوی طور پر نافذ ہوں گے اور ان کا اطلاق پولیس افسران و اہلکاروں پر بھی دیگر شہریوں کی طرح یکساں ہو گا۔

    اعلان کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ اوز، انچارجز، ضلعی افسران، یونٹس اور فارمیشنز کے سربراہان ذمے دار قرار پائیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ قانون شکنی ثابت ہونے پر افسران، اہلکار اور ذمہ دار سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی

    ایف بی آر کا معروف اسپتال پر ٹیکس چوری کا الزام

    سری لنکا میں تباہ کن سیلاب،153ہلاکتیں، ایمرجنسی نافذ

  • ٹرائی نیشن فائنل: پاکستان نے سری لنکا کو  شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی

    ٹرائی نیشن فائنل: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی

    ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو آسانی سے 6 وکٹوں سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں سری لنکا کے 115 رنز کے ہدف کو گرین شرٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 37 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی.پاکستان کی بیٹنگ لائن میں صائم ایوب 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ صاحب زادہ فرحان نے 23 اور کپتان سلمان علی آغا نے 14 رنز جوڑے۔ فخر زمان صرف 3 رنز بنا سکے۔سری لنکا کی جانب سے پاون رتھنایک نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وانندو ہاسارنگا اور ایشان مالینگا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    اس سے قبل سری لنکن ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے کمزور ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ لنکن بیٹرز 114 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ 20 کے اسکور پر پہلی وکٹ کھونے کے بعد کامل مشارا اور کوسال مینڈس نے 47 گیندوں پر 64 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم 84 کے مجموعے پر مینڈس کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن بکھر گئی۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

    سری لنکا میں تباہ کن سیلاب،153ہلاکتیں، ایمرجنسی نافذ
    ایف بی آر کا معروف اسپتال پر ٹیکس چوری کا الزام
    آئی پی ایل خیر باد، اب پی ایس ایل،سابق کپتان کا بڑا اعلان

  • سری لنکا میں تباہ کن سیلاب،153ہلاکتیں، ایمرجنسی نافذ

    سری لنکا میں تباہ کن سیلاب،153ہلاکتیں، ایمرجنسی نافذ

    سری لنکا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 153 تک پہنچ گئی جبکہ 191 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ شدید تباہی کے پیش نظر حکومت نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

    اے ایف پی کے مطابق سائیکلون ’ڈٹوا‘ کے باعث ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس کے نتیجے میں 153 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 191 لاپتہ ہیں۔ حکومت نے صورتحال کی سنگینی دیکھتے ہوئے بین الاقوامی مدد کی اپیل بھی کر دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ متاثرین کی تعداد لاکھوں تک جا پہنچی ہے جبکہ ہزاروں بے گھر خاندانوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق سائیکلون ڈٹوا کے بعد 20 ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 8 ہزار افراد کو سرکاری پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مزید 7 لاکھ 98 ہزار متاثرین فوری امداد کے محتاج ہیں۔ تباہی کی شدت دیکھتے ہوئے سری لنکا کے صدر انورا کمارا نے ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی تاکہ صورتحال پر فوری قابو پایا جا سکے۔

    ایئربس A320 میں سافٹ ویئر خرابی، سیکڑوں پروازیں متاثر

    آئی پی ایل خیر باد، اب پی ایس ایل،سابق کپتان کا بڑا اعلان

  • ایف بی آر کا معروف اسپتال پر ٹیکس چوری کا الزام

    ایف بی آر کا معروف اسپتال پر ٹیکس چوری کا الزام

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لاہور کے تمام نجی اسپتالوں سے ٹیکس ریکارڈ طلب کر لیا ہے، جبکہ ایک معروف پرائیویٹ اسپتال کا ریکارڈ پہلے ہی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

    ایف بی آر حکام کے مطابق مذکورہ اسپتال کی انتظامیہ ٹیکس چھپانے میں ملوث پائی گئی ہے اور فراہم کردہ اعداد و شمار درست نہیں تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال کا اصل ٹیکس تقریباً 55 کروڑ روپے سالانہ بنتا ہے، جبکہ انتظامیہ سہ ماہی بنیادوں پر صرف 55 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرانے پر اصرار کر رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق دیگر نجی اسپتالوں سے بھی مکمل ٹیکس ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے اور ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے۔ افسروں کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اور غلط بیانی کے معاملے پر سخت کارروائی کی جائے گی

    ایئربس A320 میں سافٹ ویئر خرابی، سیکڑوں پروازیں متاثر

    آئی پی ایل خیر باد، اب پی ایس ایل،سابق کپتان کا بڑا اعلان

  • ایئربس A320 میں سافٹ ویئر خرابی، سیکڑوں پروازیں متاثر

    ایئربس A320 میں سافٹ ویئر خرابی، سیکڑوں پروازیں متاثر

    عالمی ایئرلائنز نے ہفتے کے روز ایئربس اے 320 طیاروں میں سامنے آنے والی سنگین سافٹ ویئر خرابی کو دور کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے، جس کے باعث دنیا بھر میں فضائی آپریشن متاثر ہوا۔

    یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کی جانب سے جاری جزوی ریکال کے بعد ایشیا اور یورپ میں سیکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں، جبکہ امریکا میں بھی سال کے مصروف ترین سفر کے دوران خلل کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ایئربس کے سی ای او گیوم فاری نے اے 320 فیملی کے تقریباً 6 ہزار طیاروں کے اچانک ریکال پر ایئرلائنز اور مسافروں سے معذرت کی۔ اے 320 دنیا کا سب سے زیادہ ڈیلیور ہونے والا مسافر طیارہ سمجھا جاتا ہے۔ریکال کا فیصلہ 30 اکتوبر کو امریکی ایئرلائن جٹ بلیو کی ایک پرواز میں اچانک بلندی کم ہونے کے واقعے کے بعد کیا گیا، جس میں 10 مسافر زخمی ہوئے تھے۔

    فرانسیسی تحقیقاتی ادارہ اس واقعے کی تفتیش کر رہا ہے اور ابتدائی رپورٹ میں سورج کی شعاعوں سے پیدا ہونے والی سولر ریڈی ایشن کو ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ریگولیٹرز نے ایئرلائنز کو واضح ہدایت کی تھی کہ سافٹ ویئر مسئلہ حل کیے بغیر کوئی پرواز روانہ نہ کی جائے۔یورپ اور ایشیا میں بہت سی ایئرلائنز رات کے وقت اے 320 پروازیں نہیں چلاتیں، جس کے باعث رات بھر مرمت کی گنجائش مل گئی اور بڑے پیمانے پر منسوخی سے بچاؤ ممکن ہوا۔

    سعودی ایئرلائن فلائی اڈیل کے سی ای او اسٹیون گرین وے کے مطابق خرابی رات کے آخری پہر ظاہر ہوئی جس سے بڑے آپریشنل نقصان سے بچا گیا، جبکہ کمپنی نے اپنے تمام 13 متاثرہ طیاروں کی مرمت مکمل کر لی ہے۔ایئرلائنز کو سافٹ ویئر کے پچھلے ورژن پر واپس جانا ہوگا، جبکہ پرانے طیاروں میں ہارڈویئر کی تبدیلی بھی ممکن ہے۔ مرمت کا دورانیہ فی طیارہ تقریباً 2 سے 3 گھنٹے بتایا جا رہا ہے

    آئی پی ایل خیر باد، اب پی ایس ایل،سابق کپتان کا بڑا اعلان

  • آئی پی ایل خیر باد، اب پی ایس ایل،سابق کپتان کا بڑا اعلان

    آئی پی ایل خیر باد، اب پی ایس ایل،سابق کپتان کا بڑا اعلان

    جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے طویل عرصے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ وہ 14 سیزنز بعد آئی پی ایل نیلامی میں اپنا نام نہیں دیں گے۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ وہ اب نئے چیلنج کے طور پر پی ایس ایل کا انتخاب کر رہے ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے بھارت میں گزارے گئے وقت کو ’’یادگار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ نے انہیں بے شمار یادیں، تجربات اور عزت دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ الوداع نہیں بلکہ وقفہ ہے، وہ دوبارہ بھارت آئیں گے۔

    فاف ڈوپلیسی نے پی ایس ایل میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ وہ نئے ملک، نئی لیگ اور نئے ماحول کو ایک دلچسپ تجربہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور پاکستان کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے شائقین کو جلد ملاقات کی خوشخبری بھی دی۔

    بھارتی گودی میڈیا اور سرکاری ایکس اکاؤنٹس امریکہ اور آئرلینڈ سے چلنے کا انکشاف

  • اسرائیلی فائرنگ سے بچے شدید متاثر، بینائی کھونے کے خطرے سے دوچار

    اسرائیلی فائرنگ سے بچے شدید متاثر، بینائی کھونے کے خطرے سے دوچار

    غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور مسلسل بمباری کے نتیجے میں دو کمسن فلسطینی بچوں کی زندگیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

    15 سالہ مصطفیٰ ابو طالب گولی لگنے سے ریڑھ کی ہڈی کے ناقابلِ تلافی نقصان کا شکار ہو کر زندگی بھر کے لیے معذور ہوگیا ہے، جبکہ 8 سالہ علی ابو صبحہ ایک دھماکے کے دوران شدید زخمی ہونے سے اپنی بینائی کھونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق مصطفیٰ کو سینے میں لگنے والی گولی ریڑھ کی ہڈی کے ساتویں مہرے تک جا پہنچی، جس سے اس کے پھیپھڑوں اور اعصابی نظام کو شدید نقصان پہنچا۔ خاندان کے مطابق وہ اپنا جسم حرکت نہیں دے سکتا اور شدید تکلیف میں مبتلا ہے، تاہم غزہ میں تباہ حال طبی نظام کے باعث اس کے لیے ضروری اسپائن سرجری ممکن نہیں۔ ڈاکٹروں نے اسے فوری طور پر بیرونِ ملک منتقل کرنے کی اپیل کی ہے۔

    دوسری جانب 8 سالہ علی ابو صبحہ ایک شیلنگ کے دوران زخمی ہوا، جس میں اس کی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر چلی گئی جبکہ دوسری آنکھ بھی شدید متاثر ہو چکی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگر اسے فوری خصوصی علاج نہ ملا تو وہ مکمل طور پر بینائی سے محروم ہوسکتا ہے۔غزہ میں تباہ شدہ اسپتال، ادویات کی شدید کمی اور طبی آلات کی عدم دستیابی کے باعث دونوں بچوں کا مؤثر علاج ممکن نہیں، جس پر طبی کارکنوں اور اہلِ خانہ نے عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

    اسرائیلی فائرنگ سے بچے شدید متاثر، بینائی کھونے کے خطرے سے دوچار

    کے الیکٹرک کی کارروائی، زیرِ زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑا گیا

    عمران خان سے 870 ملاقاتیں ، تمام سہولیات فراہم ہیں: وفاقی وزیر قانون

  • کے الیکٹرک کی کارروائی، زیرِ زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑا گیا

    کے الیکٹرک کی کارروائی، زیرِ زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑا گیا

    کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے زیرِ زمین قائم غیرقانونی بجلی کے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا۔

    ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تین ہزار کلوگرام سے زائد زیرِ زمین کیبلز برآمد کی گئیں۔ یہ نیٹ ورک طویل عرصے سے بجلی چوری کے لیے استعمال ہو رہا تھا، جس کے باعث کمپنی کو سالانہ دو لاکھ یونٹ تک کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا تھا۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس غیرقانونی نیٹ ورک سے متعلق واجبات کی رقم دو ارب روپے سے تجاوز کر چکی تھی، جس کے خلاف کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کی گئی۔

    پاکستان اور سری لنکا آج فائنل میں مدمقابل

    عمران خان سے 870 ملاقاتیں ، تمام سہولیات فراہم ہیں: وفاقی وزیر قانون

    جے سوریا نے پاکستان دورے کی فیس سیلاب متاثرین کو دیدی

    حزب اللہ کا شہید کمانڈر کا بدلہ لینے کا اعلان

  • پاکستان اور سری لنکا آج فائنل میں مدمقابل

    پاکستان اور سری لنکا آج فائنل میں مدمقابل

    ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کا فیصلہ کن فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان نے اپنے 4 میں سے 3 میچ جیت کر فائنل کے لیے جگہ بنائی، جبکہ سری لنکا نے ابتدائی دو میچوں میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے زمبابوے اور پھر پاکستان کو ہرایا اور فائنل میں رسائی حاصل کی۔فائنل سے قبل کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا

    جے سوریا نے پاکستان دورے کی فیس سیلاب متاثرین کو دیدی

    عمران خان سے 870 ملاقاتیں ، تمام سہولیات فراہم ہیں: وفاقی وزیر قانون

    حزب اللہ کا شہید کمانڈر کا بدلہ لینے کا اعلان

    اسرائیلی فوج کا نابلوس میں گھر پر دھاوا، دو فلسطینی بچے اغوا