پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے حالیہ احکامات پر محکمہ ایکسائز کی خوساختہ سبز اور شخصی نمبر پلیٹ، غیر قانونی، اور گاڑیوں کے نمبر پیلٹس پر اپنے عہدے یا محکموں کے نام لکھنے والے گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاورہائی کورٹ کے حکم پر آج پشاور کے مختلف شاہراوں پر پرائیویٹ گاڑیوں سے سبز اور مختلف قسم کی شخصی نمبر پلیٹس اتاری گئیں، اور وارننگ جاری کی گئی
پشاور کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں کاروائیاں شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، سبز اور شخصی نمبر پلیٹس لگانے والی تمام گاڑیوں پر جرمانے لگائے جائینگے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی،
Author: صدف ابرار
-

پشاور: ہائیکورٹ کا خود ساختہ اور سبز نمبر پلیٹ کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
-

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گوجرانولہ کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر لیا
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ گوجرانوالہ یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا اور صوبائی وزیر اظفر علی ناصر نے دعا خیر کرائی، اس موقع پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن وہاؤسنگ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے، انہوں نے قائد اعظم پبلک سکول گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا، صوبائی کا بینہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محسن نقوی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ وزیراعلی چلڈرن ہسپتال ، برن یونٹ، کا افتتاح اور سینٹرل جیل، سول ہسپتال اور تھانہ صدر سمیت زیر تعمیر منصوبوں کا دورہ کیا ، وہ کمشنر آفس میں ہونیوالے صوبائی کا بینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، دورے کے اختتام پر ان کی مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کئیں ۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے قیام کے لیے 5 ارب 61 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیاہے، یونیورسٹی آف گوجرانوالہ 961 کنال پر محیط ہو گی اور یونیورسٹی کے لئے مجوزہ اراضی شہر کے قریب ترین ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی کا یونیورسٹی کی تعمیر کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے، وزیر اعلی محسن نقوی کی صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کو یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کی تعمیر کے پراجیکٹ کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کرنے ہدایت کی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے آج پنجاب کابینہ کے ہمراہ فلیگ شپ پراجیکٹ ایکسپریس وے موٹر وے لنک روڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف مقامات پر منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے جاری اسفالٹ بچھانے کے عمل کا مشاہدہ کیا، مزدوروں سے مصافحہ کیا اور محنت سے کام کرنے پر مزدوروں کو شاباش دی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے 15.2کلومیٹر طویل دو رویہ کیرج وے کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کا 65 فیصد کام اور 15.2کلو میٹر طویل لنک روڈ کاتقریباً 100فیصد ارتھ ورک مکمل ہو چکا ہے۔ روڈز کے اسفالٹ کا کام شروع ہونے پر وزیر اعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او اور کمشنر گوجرانوالہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور اعلیٰ تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کیرج وے کے دونوں اطراف باڑ لگانے کی بجائے حفاظتی دیوار بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ گوجرانوالہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے منصوبہ کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے وقت کے ساتھ ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت ہو گی۔ منصوبے کی تکمیل سے گوجرانوالہ کا لاہور کا سفر 45 منٹ رہ جائے گا۔ گوجرانوالہ15.2 کلومیٹر طویل دو رویہ کارپٹیڈ سڑک موٹر وے کے لئے بہترین رسائی فراہم کرے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بینظیر چوک سے واہنڈو انٹر چینج تک زیر تعمیر روڈ پر 6پل، 22باکس،23پائپ کلورٹس،5جانوروں کی گزر گاہیں اور 5سب ویز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ایف ڈبلیو او کے کرنل جمال نے وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ کمشنر گوجرانوالہ اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے بھی منصوبے سے متعلق امور کے بارے بریف کیا۔ صوبائی وزراء،مشیران،سیکرٹری تعمیرا ت ومواصلات،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن،ڈپٹی کمشنر اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.
-

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: تاجکستان کے ہاتھوں پاکستان کو شکست
اسلام آباد :فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ میں تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی۔ ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6گول سے ہرا دیا۔ تاجکستان نے پہلا گول 9ویں منٹ میں بنایا جب کومولوف نے گیند کو جال میں پہنچایا جبکہ 5 منٹ بعد سوئروف کے گول نے برتری دگنی کردی۔ پاکستان نے 21ویں منٹ میں تاجکستان کا خسارہ کم کیا جب رئیس نبی کے خوبصورت گول نے اسکور 1-2 کردیا۔
اس مقام پر دونوں ٹیموں کی جانب سے کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جانے لگی تھی کہ تاجکستان نے اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی ڈیفنس کو چکما دے کر پہلے ہی ہاف میں مزید دو گول بنا کر اسکور 1-4 کردیا۔
اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں 193ویں پوزیشن کی پاکستان اور 109 پوزیشن پر موجود تاجکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے کے پہلے ہاف میں تاجکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دوسری ہاف میں قومی ٹیم نے نسبتاً جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تاجکستان کے گول پر حملہ کرنے کی بھی کوششیں کیں، لیکن تاجک دفاعی لائن کو توڑ کر گول بنانے میں ناکام رہے۔

پاکستان ٹیم نے دوسرے ہاف میں نسبتاً بہتر دفاع کا مظاہرہ کیا جہاں دوسرے ہاف کے 45ویں منٹ تک تاجکستان کے کھلاڑی صرف ایک ہی گول کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ یہ گول میچ کے 66ویں منٹ میں کومولوف نے بتایا۔
قومی ٹیم کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کے خلاف میچ کی طرح اضافی وقت میں کمزور کھیل کا مظاہرہ کیا گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سمیوف نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اسکور 1-6 کردیا جو آخری سیٹی تک برقرار رہا۔
واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے پہلے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے ہرایا تھا۔ -

حارث رؤف کا ٹیسٹ سیریز میں شامل ہونے کا پہلے سے ارادہ نہیں تھا،
ای ایس پی کرک انفو کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق، حارث رؤف کے قریبی ذرائع نے پبلیکیشن کو بتایا کہ حارث رؤف نے پہلے کبھی آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچوں میں شرکت کا ارادہ نہیں تھا ۔ اس لیے آخری لمحات میں دورے سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ انہوں نے وہاب ریاض کو سمجھایا کہ وہ لیڈ اپ میں زیادہ ریڈ بال کرکٹ میں شامل نہیں تھے اور اپنی وائٹ بال کی مہارت اور مجموعی فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انہیں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں کھیلنے کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے۔ یہ غیر یقینی صورتحال چیف سلیکٹر اور رؤف کے درمیان کشیدہ تعلقات سے پیدا ہوئی ہے۔
بگ بیش لیگ کے قریب آتے ہی کھلاڑی اور سلیکٹر کے درمیان تنازعہ ایک مبہم صورتحال پیدا کر دیتا ہے۔ میلبورن سٹارز کے لیے مارکی پلیئر سمجھے جانے والے حارث رؤف کو لیگ میں شرکت کے لیے ضروری منظوری حاصل کرنے میں ممکنہ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بی بی ایل کا آغاز 13 دسمبر کو ہونا ہے اور 4 فروری تک چلے گا، جو آسٹریلیا میں ہونے والے تینوں ٹیسٹوں کے ساتھ اوور لیپ ہو گا، جس سے رؤف کی دستیابی متاثر ہوتی اگر وہ پاکستان اسکواڈ کا حصہ ہوتے۔ -

عمرگل اور سعید اجمل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب فاسٹ بولنگ اور اسپن بولنگ کوچ مقرر
2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2012 کا ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن عمرگل اور سعید اجمل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب فاسٹ بولنگ اور اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ان دونوں کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔
عمرگل اس سے قبل افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں اس کے علاوہ وہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
عمرگل نے2003 میں شروع ہونے والے اپنے شاندار انٹرنیشنل کریئر میں47 ٹیسٹ میچوں میں 163وکٹیں ۔130 ون ڈے انٹرنیشنل میں 179وکٹیں اور60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
سابق عالمی نمبر ون ڈے انٹرنیشنل بولر سعید اجمل بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔انہوں نے 2008میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا۔اور انٹرنیشنل کریئر میں 35 ٹیسٹ113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر447 وکٹیں حاصل کیں وہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹڈ کے اسپن بولنگ کوچ بھ رہ چکے ہیں۔
عمرگل نے اپنی تقرری کو اعزاز سمجھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا شکریہ اداکیا ہے اور کہا ہےکہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ اپنے سابقہ تجربے کی روشنی میں وہ کوچنگ کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ ٹیم کی بولنگ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
سعید اجمل نے بھی کہا ہے کہ یہ ذکا اشرف کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس ذمہ داری کے لیے انہیں موقع فراہم کیا۔وہ پاکستانی ٹیم میں اسپن بولنگ کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کا کریئر اور تجربہ ٹیم میں اسپن بولنگ کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ -

ملک کو تباہ کرنے میں لعن طعن کے کلچر کا بڑا ہاتھ ہے،رانا ثناء اللہ
رانا ثناء اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تباہ کرنے میں لعن طعن کے کلچر کا بڑا ہاتھ ہے، جبکہ یہ فرعونیت کا عنصر ہے ، انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں انکو بڑی بردباری کا مظاہر کرنا چاہیےانہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ہماری تعریفیں کر کے ہمارا مخالف ووٹ نہیں لے سکتے، ہم پی پی چیئرمین کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بہت سے دوست مسلم لیگ ن کا حصہ بنیں گے، ہمیں یقین ہے کہ ایک بار پھر ملک کو اس بحران سے نکالیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ لا محالہ بلاول بھٹو کو ہمارے مخالف کا بیانیہ اختیار کرنا پڑگیا، پی پی چیئرمین ہمارے دوست ہیں، ہم اکٹھے کام کرتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی رک رہی ہے نہ ڈالر نیچے آ رہا ہے، ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو آپ کو سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ پنجاب سمیت دوسرے صوبوں میں بھی اکثریت حاصل کرے گی، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے پہلے بھی دو بار ملک کو بحران سے نکالا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو باقاعدہ پٹری سے اتارا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں میر جعفر اور میر صادق کے لقب دیے جا رہے تھے۔ -

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 پلیئر ڈرافٹ میں پہلا انتخاب کرے گی۔ کراچی کنگز اور دو بار کی چیمپئن اسلام آباد دوسرے اور تیسرے نمبر پر کھلاڑی ِپک کریں گی جبکہ چوتھی اور پانچویں ِپک پشاور زلمی اور گزشتہ ایونٹ کی رنرزاپ ملتان سلطان کی ہوگی۔ پچھلے دو ایڈیشنز کی چیمپئن لاہور قلندرز سب سے آخرمیں کھلاڑی ُچنے گی۔ پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کے لیے سلیکشن آرڈر کا تعین پچھلے سیزن کی سٹینڈنگ کے الٹا ترتیب سے ہوتا ہے۔ پک آرڈر کو مزید منصفانہ بنانے کے لیے، ایک مختلف فرنچائز ہر کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک کرے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلاٹینم پک شروع کرے گی، کراچی کنگز کا پہلا ڈائمنڈ پک ہوگا، پشاور زلمی کا پہلا گولڈ پک ہوگا، سلور کیٹیگری میں پہلا پک ملتان سلطانز کرے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ ایمرجنگ کیٹیگری میں پہلا کھلاڑی منتخب کرے گا اور لاہور قلندرز کے پاس پہلا سپلیمنٹری پک ہوگا۔
Here is Peshawar Zalmi's Pick Order for #HBLPSL9 Draft ⚡
Your comments? 👇🏻💛#HBLPSLDraft #Zalmi #YellowStorm pic.twitter.com/RNUR7hCAy4
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) November 20, 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول چکا ہے۔ فلیگ شپ ایونٹ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 تک شیڈول ہے۔
فرنچائزز اب ریٹینشن کو حتمی شکل دینے سے پہلے کھلاڑیوں کے لیے ریلیگیشن کی درخواستیں جمع کرائیں گی۔ ریلیگیشن کی درخواستوں کے بعد، تمام ٹیموں کو کھلاڑیوں کی بنیادی کیٹیگری سے میچ کرنے کا موقع ملے گا۔ اگر کھلاڑی کی بنیادی کیٹیگری میچ نہیں ہوتی، تو انہیں ان کے بنیادی کیٹیگری سے نیچے والے کیٹیگری میں بھیجا جا سکتا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ دسمبر کے وسط میں، نیشنل ٹی ٹونٹی کے اختتام کے فوراً بعد ہونا ہے۔ -

صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،صحافیوں کا مطالبہ
اسلام آباد: سکھر پریس کلب و سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر سینئر صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے ) کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نیشنل پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا.

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چار ماہ گزر نے کے باوجود ابھی تک جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ،انہوں مطالبہ کیا کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ کو انصاف مل سکے
مقررین نے کہا کہ اگر قاتلوں کو گرفتار نہ گیا تو ملک بھر کے صحافی پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے اس لیے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کر کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائی جائے. احتجاجی مظاہرے سے پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی ،آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی ،آر آئی یو جے کے سابق صدور مبارک زیب خان ،عامرسجاد سید آر آئی یو جے کے نائب صدر اظہار خان نیازی،،نیشنل پریس کلب کے نائب صدر نزیر چرن،سینئر صحافی اسد شر ،ربجا کے سیکرٹری آصف ہمدانی ،سینئر صحافیوں نے بھی خطاب کیا،
پی ایف جے کے سابق سیکرٹری نے کہا کہ آج تک پاکستان میں قتل ہونے والے صحافیوں کے قاتلوں کو سزا نہیں مل سکی جو کہ شرم ناک حکومت جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری تک ہماری جد و جہد جاری رہے گی ،
آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی نے کہا کہ پاکستان صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے عالمی درجہِ بندی میں خطرناک ممالک میں شامل ہو چکا ہے جو کہ تشویشناک بات ہے حکومت کسی بھی صحافی کے قتل کے بعد سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتی جس کی وجہ سے آئے روز صحافی قتل ہو رہے ہیں آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری طارق علی ورک نے کہا کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود بھی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اگر قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو ملک بھر کے صحافی پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا رخ بھی کر سکتے ہے، پریس کلب کے باہر کھڑے ہو کر اپنے کسی ساتھی صحافی کے لئے اواز اٹھانا نئی بات نہیں ہے مظاہروں کے بعد بھی حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے ،واضح رہے کہ سکھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جان محمد مہر جاں بحق ہوگئے تھے ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ صحافی جان محمد مہر پر آفس سے گھر جاتے ہوئے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا ، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکے تھے ۔ -

بابر اعظم نے سرخ گیند کی پریکٹس شروع کر دی
بابر اعظم نے نیٹ پرکٹس کا آغاز کر لیا ، گرین شرٹس اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کر رہے ہیں۔
سابق کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے غیر معمولی کارکردگی کے بعد تمام فارمیٹس میں کپتانی سے استعفیٰ دے دیا جہاں مین ان گرین کو اپنی تاریخ میں پہلی بار پانچ میچوں میں شکست ہوئی۔Back in harness 🏏 pic.twitter.com/ocYbtX8FTa
— Babar Azam (@babarazam258) November 20, 2023
تاہم انہیں چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی جانب سے اعلان کردہ 18 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور بابر اعظم نے مشکل آسٹریلوی ٹریکس پر ٹیسٹ سیریز کی تیاری پکڑ لی. سابق کپتان کو ویڈیو میں ایک سے زیادہ شاٹس کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا لیکن جو انہوں نے سب سے زیادہ کھیلے وہ ان کی پسندیدہ "کور ڈرائیو” تھی، ایک شاٹ جس کے فن میں وہ مہارت حاصل کر چکے ہیں۔ -

حارث رؤف ٹیسٹ سیریز کے لئے دستیاب نہیں
فاسٹ بولر حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ حارث رؤف آسٹریلیا سیریز میں شرکت کے لیے تیار تھے لیکن انہوں نے گزشتہ رات اپنا ارادہ بدل لیا۔
وہاب ریاض نے کہا کہ دو روز قبل اس دورے کے بارے میں حارث رؤف سے بات ہوئی تھی اور حارث رؤف کی جانب سے پاکستان کے لیے ٹیسٹ کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی تھی تاہم انہوں نے کل رات اپنا ارادہ بدل لیا اور اب وہ آسٹریلیا کی اس ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔ .
وہاب ریاض نے کہا کہ میرے خیال میں اس سے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔”وہ فٹنس کے مسائل اور کام کے بوجھ سے پریشان ہے۔ ہم نے اسے یقین دہانی کرائی کہ ہم اسے بھر پور سہولیات فراہم کریں گے۔ اس حوالے سے ہمارے فزیو نے کہا کہ انہیں چوٹ کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ وہ تھکا ہوا ہے، لیکن ہم اس کی فٹنس پہ کام کر سکتے ہے۔” چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہم نے کپتان اور کوچ سے بات کی، اور وہ حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اثر انگیز کھلاڑی کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔ ہم ان سے ایک دن میں 10-12 اوورز سے زیادہ کا مطالبہ نہیں کر رہے تھے، جو انہوں نے ون ڈے میں کیا ہے۔ ایک کھلاڑی کے طور پر، میں سمجھتا ہوں کہ ایسی صورت حال میں آپ کو قربانی دینے کی ضرورت ہے اور پیچھے ہٹنے کے بجائے پاکستان کے لیے کھیلنا چاہئے ”
حارث رؤف نے گزشتہ سال راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے کے بعد اپنے کیریئر کے دوران پاکستان کے لیے صرف ایک واحد ٹیسٹ میچ کھیلا ہے۔