Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • مولانا فضل الرحمن کی  چارسدہ میں نگران وزیر اعلی مرحوم اعظم خان کی فاتحہ خوانی

    مولانا فضل الرحمن کی چارسدہ میں نگران وزیر اعلی مرحوم اعظم خان کی فاتحہ خوانی

    چارسدہ : سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی مرحوم سابق نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت، فاتحہ خوانی اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے


    اس موقع پر محمد احمد خان، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس، مولانا گوھر شاہ ، ڈاکٹر ذیشان ، بیرسٹر ارشد عبداللہ موجود تھے،واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلی اعظم خان وفات ہو گئے تھے، جن کا تعلق چارسدہ کے علاقے پڑانگ سے تھا.

  • آئندہ سال کتنے عازمین کو حج  ادا کرنے کی سعادت حاصل ہو گی ،پالیسی 2024 میں ترامیم منظور

    آئندہ سال کتنے عازمین کو حج ادا کرنے کی سعادت حاصل ہو گی ،پالیسی 2024 میں ترامیم منظور

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدوں پر مذاکرات کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق نئی حج پالیسی کے مطابق 10 سال سے کم عمر بچے بھی حج ادا کرسکیں گے۔ 80 سال سے زائد افراد کیلئے خدمت گار ساتھ رکھنے کی شرط میں نرمی کی جائے گی کابینہ نے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی اور واپڈا کے افسران کی مفت بجلی ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی، گریڈ 17 سے 22 کے افسرن کو مفت بجلی کی بجائے نقد رقم دی جائے گی۔ سعودی عرب اور قطر کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدوں پر مذاکرات، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو یوریا کھاد کی بین الاقوامی مارکیٹ سے خریداری پر پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے، جمہوریہ کانگو، ملاوی، زیمبیا، زمبابوے اور جمہوریہ کرغز کو بزنس ویزہ لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
    اعلامیہ کے مطابق سرکاری اور نجی اسکیمز کا غیر استعمال شدہ اسپانسر شپ کوٹہ سعودی حکومت کو واپس ہوگا۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق مقامی معاونین کے کوٹے کا 50 فیصد سعودی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء کےلیے مختص ہوگا۔ بینکوں کے وِنڈ فال منافع پر 40 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشنز کے ریگولیٹرز کے احکامات کے خلاف اپیل سننے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی منطوری بھی دی گئی۔
    اعلامیہ کے مطابق 18 نام ای سی ایل سے نکالنے اور 9 افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ برائے مالی سال 2023-24 کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کانگو، ملاوی، زیمبیا، زمبابوے اور کرغزستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کرنےکی منظوری دی گئی۔
    وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتِ امور کشمیر اور گلگت بلتستان کی سفارش پر جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ برائے مالی سال 24۔2023 کی منظوری دے دی، رواں سال کے لئے بجٹ 267.590 ملین روپے رکھا گیا ہے۔اسکے علاوہ بحری جہازوں کی محفوظ ری سائیکلنگ کیلئے بین الاقوامی کنونشن پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ کنونشن کے تحت پاکستان بحری جہازوں کی ری سائیکلنگ کیلئے قانون سازی کرے گا۔ اعلامیہ کےمطابق ٹریڈنگ کارپوریشن کو 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا خریداری کیلئے پیپرا رولز سے استثنیٰ کی منظوری بھی دی گئی۔

  • محمد حفیط ٹیم ڈائریکٹر  مقرر،پی سی بی

    محمد حفیط ٹیم ڈائریکٹر مقرر،پی سی بی

    پاکستان کے تمام کوچز سٹاف کو اپنے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ،پی سی بی کا جانب سے آج اہم فیصلے کئے گئے جن میں محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ سونپ دیا گیا ،تاہم ابھی پچھلے کوچز کا فارغ نہیں کیا گیا بلکہ ان کی زمہ داریوں کو تبدیل کیا گیا ہے،تمام کوچز پی سی بی اور تمام کوچز اکیڈمی میں اپنی زمہ داریاں ادا کرے گے ،تاہم دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لئے کوچز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا .


    محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ218 ون ڈے اور 119ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر12780 رنز بنائے اور253 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکینکل کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔

    محمد حفیظ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2017 میں انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

  • امریکہ کا رویہ اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر تشویش ناک ہے،سینٹر مشاہد حسین

    امریکہ کا رویہ اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر تشویش ناک ہے،سینٹر مشاہد حسین

    حماس کے معاملے پر بھارت، امریکا اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ قابل تشویش ہے، سینٹر مشاہد حسین نے کہا کہ واشنگٹن نے فلسطین کے معاملے پر اخلاقی معیار کھودیا ہے۔
    اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ میں بین الاقوامی سیکیورٹی سے متعلق سیشن سے خطاب میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکا نے کچھ عرصے میں 6 ٹریلین ڈالر جنگ میں خرچ کئے،مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ امریکا کے افغانستان پر حملے سے مغرب اور مسلمان ممالک کے تعلقات متاثر ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس دوران جنگوں سے مختلف مسلمان ممالک متاثر ہوئے، امریکا اسرائیل کے ہر اقدام کی توسیع کر رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں مسلمانوں کے ووٹ جو بائیڈن کے حق میں نہیں جائیں گے، یوں بائیڈن کے لیے انتخابات جیتنا مشکل ہوجائے گا۔
    سینیٹر مشاہد حسین سید نے یہ بھی کہا کہ چین نے ایک ٹریلین ڈالر بی آر آئی پر خرچ کیے، بھارت اسرائیل اور امریکا کا گٹھ جوڑ قابل تشویش ہے۔

  • پنجاب : سموگ کے پیش نظر فٹنس سرٹیفیکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیوں پر پابندی

    پنجاب : سموگ کے پیش نظر فٹنس سرٹیفیکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیوں پر پابندی

    فٹنس سر ٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیوں کی موٹروے اور ہائی ویز پرداخلے پر پابندی،پنجاب حکومت اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان معاہدہ
    محکمہ ٹرانسپورٹ اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب معقد کی گئی جس میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی تھے. اس موقع پر پنجاب وزیر اعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشاؤں کو فری رجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہے لہذا مدت گزرنے کے بعد غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشاؤں کو روڈ پر نہیں آنے دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت کا سموگ میں کمی کے لئے ماحول دوست بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جس میں فٹنس سر ٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیوں کی موٹروے اور ہائی ویز پرداخلے پر پابندی ہوگی۔ اس ضمن میں پنجاب حکومت اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان آج معاہدہ طے ہوا ۔ ایکسل لوڈ رجیم پر بھی سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، زائد وزن والے ٹرالرکسی بھی صورت موٹروے اور ہائی ویز داخل نہیں ہونگے۔ معاہدے کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور موٹروے پولیس کے درمیان وہیکلز فٹنس اور روٹ پرمٹ کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ ہوگا اورمحکمہ ٹرانسپورٹ اور موٹروے پولیس انفارمیشن کے تبادلے اور قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کریں گے۔محکمہ ٹرانسپورٹ اورموٹروے پولیس کے درمیان باہمی تعاون اور اشتراک کار کو فروغ دیا جائے گا۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ (پلاننگ) اور ڈی آئی جی (آئی ٹی)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مفاہمت کی یاداشت کی پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ یقینا ماحول دوست ٹرانسپورٹ کیلئے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشاؤں کو فری رجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی اورفری رجسٹریشن کی مدت گزرنے کے بعد غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشاؤں کو روڈ پر نہیں آنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور اسلام آباد موٹروے کے وسط میں ٹراما سنٹر کی اشد ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت اس ضمن میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے کے تعاون سے ٹراما سنٹر بنانے کے لئے تیار ہے۔ اس دوران تقریب میں موجود صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کو ماحول دوست بنایا جارہا ہے اورصوبے کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتوں کے لئے کوشاں ہیں۔ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ شعبہ کی آٹو میشن کے لئے انقلابی اقدام کیے ہیں۔ پنجاب حکومت کے آٹو میشن کے اقدامات دیگر صوبوں کے لئے بھی قابل تقلید ہیں۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں وہیکل انسپکشن سرٹیفکیٹ سٹیشن قائم کیے جارہے ہیں۔ لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے ضروری امور طے کر لیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس،ایڈیشنل آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس(سنٹرل ریجن)،ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی نیشنل ہائی وے،ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل ون،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ،ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ٹرانسپورٹ،منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی،سی ای او پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

  • شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر

    شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دینے کا فیصلہ کرلیا، انہیں ٹیم کی قیادت سونپ نے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ جبکہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئینٹی کے کپتان مقرر کر لئے گئے ۔ مین ان گرین 2024 میں آنے والے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 اوور کے بہت سے کھیل کھیلے گا۔ بابر اعظم کی تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کے بعد قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ پی سی بی نے کپتانی چھوڑنے والے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت آفر کی تھی لیکن انہوں نے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی طرف سے فوری طور پر ٹیسٹ کی کپتانی کا اعلان کیا جائے گا، شان مسعود اس کےلیے ایک مضبوط امیدوار قرار دیے جارہے ہیں، جو بورڈ حکام سے ملاقات کےلیے قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔


    ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کی ٹی20 میں قیادت کےلیے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ سابق کپتان محمد حفیظ کو مینجمنٹ میں اہم ذمے داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔

  • عالمی برادری غزہ میں ہونے والی خونریزی کو روکے،صدر مملکت عارف علوی

    عالمی برادری غزہ میں ہونے والی خونریزی کو روکے،صدر مملکت عارف علوی

    اسلام آباد پالیسی رسیرچ انسی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی)کے زیر اہتمام سالانہ مارگلہ ڈائیلاگ 2023 سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جنگوں اور تنازعات کے نتیجے میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو روکنے اور انسانیت کو دنیا کے طاقتوروں کے تشدد سے بچانے کے لیے ایک متحد نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں خونریزی کو روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
    انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جنگ کے خاتمے کے خلاف ویٹو کا حق استعمال کرنا متعلقہ ممالک کے اخلاقی معیارات پر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام پر عالمی برادری کی فوری توجہ کی ضرورت ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خونریزی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے اپنے جواز میں فلسطینیوں کو وحشیانہ قتل عام کا نشانہ بنارہاہے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو اجتماعی نقصان قرار دے رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ماضی میں یورپ میں جنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد دنیا نے امن معاہدے کئے اور بعد ازاں لیگ آف دی نیشنز اور اقوام متحدہ جیسے ادارے معرض وجود میں آئے۔ انہوں نے تنازعات کو بڑھنے اور جنگوں کو روکنے کے لیے ایک موثر طریقہ کار کے لیے امن اقدامات کرنے میں اقوام متحدہ کے کردار پر زور دیا۔
    انہوں نے کہا کہ عقل کی طاقت کو ان متشدد قوتوں پر فوقیت حاصل ہونی چاہیے جو انسانیت اور انصاف کی روح کو ختم کرتی ہے۔ دنیا میں مفادات انسانیت پر غالب ہیں جہاں لوگوں کو غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنانا معمول بن گیا ہے۔ جنگ کسی بھی تنازع کا حل نہیں ہے۔

  • پاکستان سے غیر قانونی مہاجرین کی واپسی کا دوسرا مر حلہ شروع

    پاکستان سے غیر قانونی مہاجرین کی واپسی کا دوسرا مر حلہ شروع

    پاکستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے وفاقی حکومت غیر ملکیوں کی واپسی کے دوسرے مرحلے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کی پاکستان سے واپسی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے دوسرے مرحلے کےلیے ڈیٹا کی تیاری تیز کردی ہے .ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 مقامات کی جیو ٹیگنگ بھی کرلی گئی ہے۔
    ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے کےلیے پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) رکھنے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق پی او سی رکھنے والوں کے خلاف مدت ختم ہونے پر ایکشن کا آغٓز ہوگا، پی او سی کی مدت 31 دسمبر تک بڑھائی گئی ہے۔

  • بھارت پچ کی تبدیلی پر آئی سی سی کا موقف

    بھارت پچ کی تبدیلی پر آئی سی سی کا موقف

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پچ کی تبدیلی پر بیان جاری کرتے ہوے کہاکہ کہ ایک روزہ عالمی کپ کا ایونٹ طویل ہے اور پچ کی تبدیلی معمول کی بات ہے۔نآئی سی سی بیان میں مزید کہا گیا کہ سیمی فائنل سے قبل پچ کی تبدیلی گراؤنڈ کیوریٹر اور میزبان ملک کی سفارش پر کی گئی تھی۔ن آئی سی سی نے کہا کہ میگا ایونٹ میں پچ کی تبدیلی پہلے بھی کئی بار ہوچکی ہے، یہ اقدام دراصل معمول کی بات ہے۔
    آئی سی سی نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے بڑے مقابلے کی پچ کی تبدیلی ہمارے پچ کنسلٹنٹ کے علم میں تھا .

  • بابر اعظم نے ٹیسٹ کپتانی سے انکار کر دیا

    بابر اعظم نے ٹیسٹ کپتانی سے انکار کر دیا

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف کی ٹیسٹ کا کپتان برقرار رہنے کی پیشکش مسترد کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمٹ کمیٹی کے آفس میں ذکا اشرف اور کپتان بابر اعظم کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کو صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کردیا۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کے بعد میٹنگ سے چلے گئے۔
    اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کوچز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ذکا اشرف نے مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرینٹ بریڈ برن کو کہا کہ دورہ آسٹریلیا کیلیے نئی ٹیم مینجمنٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، آپ لوگوں کو کوئی نئی ذمہ داری دی جائے گی۔