پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 2 لاکھ 7 ہزار 758 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔روزانہ ہزاروں غیر رجسٹرڈ افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز 4 ہزار 119 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے، 4119 افغان شہریوں میں1272 مرد، 1188 خواتین اور 1659 بچے شامل تھے۔ 251 گاڑیوں میں 702 افغان خاندانوں کی اپنے وطن افغانستان واپسی ہوئی۔واضح رہےکہ حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی تھی جو اب ختم ہوچکی ہے، ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو کیمپوں میں رکھا جارہا ہے۔
Author: صدف ابرار
-

پاکستانی کر کٹ شائقین کے لئے ایک اور امتحان،بارش یا نیوزی لینڈ کی شکست
پاکستانی مداحوں کے لیے ایک مرتبہ پھر دعائیں کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اس وقت پاکستان کو یا تو نیوزی لینڈ کی شکست یا پھر بارش سے امید لگانی ہو گی۔انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ اب ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکا ہے جہاں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک جگہ بچی ہے اور تین ٹیمیں اسے پانے کی کوشش میں لگی ہیں۔ یہ تین ٹیمیں نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان ہیں اور اس وقت تینوں ٹیموں کے نیٹ رن ریٹ بھی بالترتیب اسی درجہ بندی کے تحت ہیں۔
اس صورتحال میں آج کھیلے جانے والا سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ کا 41 واں میچ اور نیوزی لینڈکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دوپہر ڈیڑھ بجے ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ نواں میچ ہو گا۔ نیوزی لینڈنے اب تک 8میچز میں سے4میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر8پوائنٹس کے ساتھ چوتھےنمبر پر ہے جبکہ سری لنکاکی ٹیم نے 8میچز میں سے 2میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رہنے کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے۔ آج نیوزی لینڈ کو خود کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے جبکہ پاکستان کے حق میں سری لنکا کی جیت بہتر ہے۔اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ سے بہت زیادہ رنز کے مارجن جیتنا ہو گا۔
دوسری جانب بنگلورو کا موسم نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے لیے میچ میں ایک بار پھر پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔
موسم کی پیش گوئی کے مطابق میچ کے دوران درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہے گا۔ تاہم، بارش کا زیادہ امکان ہے، خاص طور پر دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان۔ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے گرج چمک کے ساتھ طوفان کی توقع ہے جو اس وقت ہے جب کھیل شروع ہوتا ہے اور بارش کا امکان 66فیصد ہے۔ بارش کا یہ امکان شام 7:30 بجے تک زیادہ رہے گا۔موسم بتانے والی ویب سائٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوپہر 3 بجے اور شام 7 بجے گرج چمک کے ساتھ طوفان ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے بنگلورو کے چنناسوامی اسٹیڈیم میں کھیل مختصر ہو سکتا ہے۔
نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کے مقابلے میں رہنے کے لیے سری لنکا کے خلاف جیتنا ضروری ہے۔ لیکن اگر بارش کی وجہ سے کھیل منسوخ ہو جاتا ہے تو بلیک کیپس کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو انگلینڈ سے ہارنا پڑے گا۔سری لنکا دو سال میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی امیدیں زندہ رکھنے کے لیے کھیلے گا۔ -

بلوچستان،سی ٹی دی کی کامیاب کاروائی میں تین دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مستونگ کے علاقے کانک میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو ہلاک کردیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے مقابلہ ہوا اس دوران 3 حملہ آور ہلاک ہوئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی سے جاری کردہ بیان کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں بارودی مواد، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ 4 سے 5 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق زیرحراست دہشت گرد کی نشاندہی پر پاکپتن چھاپہ مارا گیا۔ دہشت گرد بہاولنگر میں دہشت گردی میں ملوث تھے۔ -

کیا ٹائم آؤٹ کا قانون پہلے سے موجود ہے؟
سری لنکن کھلاڑی انجلو میتھیوز کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ جب وہ بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے تو ان کو ٹائم آؤٹ کا خطرہ تھا، ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق انجلو میتھیوز میدان میں اترے تو انہیں آن فیلڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ نے بتایا کہ انہیں 30 سیکنڈ کے اندر گیند باز کا سامنا کرنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کریس پر آکر ہیلمٹ کی پٹی ٹوٹنے کے باعث میتھیوز مقررہ دو منٹ کے اندر بالر کا سامنا کرنے کے لئے تیار نہیں ہوسکے جس کے نتیجے میں وہ ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے بین الاقوامی بلے باز بن گئے۔
ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی کے پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق نئے بلے باز کو پچھلی وکٹ گرنے کے دو منٹ کے اندر بولر کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔
آئی سی سی پروٹوکول کے مطابق ٹی وی امپائر پچھلی وکٹ گرنے پر فوری طور پر گھڑی شروع کر دیتا ہے۔ کرک انفو کے مطابق انجلو میتھیوز سماراوکرما کے آؤٹ ہونے کے ایک منٹ 10 سیکنڈ بعد بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے۔ وہ کریز پر آئے اور نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑےاپنے ساتھی سے ملے جس کے بعد انہوں نے فوری دستانے کا تبادلہ کیا اور اسی وقت انہیں بتایا گیا کہ ان کے پاس بولر کا سامنا کرنے کے لئے صرف 30 سیکنڈ باقی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آؤٹ ہونے کے تقریبا ایک منٹ اور 55 سیکنڈ گزرنے کے باوجود میتھیوز حفاظتی اقدامات نہ کر سکے، جیسے ہی وہ ہیلمٹ اسٹریپ کو ایڈجسٹ کر رہے تھے تو وہ ٹوٹ گئی تھی۔ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق جب میتھیوز کو نیا ہیلمٹ ملا تب تک وکٹ گرے تقریباً ڈھائی منٹ ہو چکے تھے۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کی جانب سے ایرسمس سے اپیل کی۔
پروٹوکول کے مطابق ایرسمس نے میتھیوز کو باہر کرنے کا فیصلہ کیا، حالانکہ انہوں نے شکیب سے پوچھا تھا کہ آیا وہ اپیل پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ -

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شاعر مشرق کو شاندار خراج عقیدت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کے 146ویں یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم محسن تھے جنہوں نے ان کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا اور بعد میں ان کا یہ خواب حقیقت میں بدل گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقبال ایک عظیم مفکر تھے جنہوں نے اپنی تحریروں اور شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں اتحاد کا جذبہ بسایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنانے کے لیے ہمیں علامہ اقبال کی اسلام اور ان کے فلسفہ خودی پر عمل کرنا ہوگا جو عزت نفس اور انسانی وقار کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔

دوسری جانب یوم اقبال پر اپنے پیغام میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں ان کے بنیادی حقوق کا شعور بیدار کیا جس سے مسلمانوں میں اتحاد کا جذبہ پیدا ہوا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ خودی دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے انسانیت کے لیے ایک منفرد تبدیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقبال نے امن، سیاسی رواداری اور بھائی چارے کا ملک پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔ نگران وزیراعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علامہ محمد اقبال کے تصور کے مطابق مثبت اور ترقی پسند سوچ کے ساتھ ملک کی خدمت اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں۔ -

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی مزار اقبال پر حاضری
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے علامہ اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر حاضری دے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔ اسکے علاوہ آج صبح لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔
علامہ محمد اقبال کے 146ویں یومِ پیدائش پر آج پاک بحریہ کے دستے نے مزارِ اقبال کے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے۔یومِ اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔ -

9 نومبر : شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا جنم دن آج منایا جا رہا ہے،مزار پر گارڈز کی تبدیلی
علامہ اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے. شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکیم الامت کا لقب پانے والے علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا، قوم کو بیداری کا سبق دیا۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو یک جہتی کا پیغام دیا۔ انہوں نے 1930 میں الہ آباد میں اپنے تاریخی خطاب کے ذریعے قیام پاکستان کا تصور پیش کرکے اپنی عالمگیر شاعری اور سیاسی ذہانت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا۔
علامہ اقبال کے خطاب نے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کے حصول کے لیے ایک واضح سمت اور الگ شناخت فراہم کی۔علامہ اقبالؒ نے قیام پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے اپنی ولولہ انگیز شاعری سے سوئی ہوئی مسلمان قوم کو جگانے کی کوشش کی۔ ان کے پاس پاکستان کے قومی شاعر ہونے اعزاز درسی کتب میں ان کی شاعری پڑھائی جاتی ہے۔
شاعر مشرق کی یوم پیدائش کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیوی کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالیے۔پروقار تقریب میں اسٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور ساجد حسین نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔اس کے علاوہ اسٹیشن کمانڈر پاک نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔یوم اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ -

چئیر مین بی سی بی توسیع لے رہے ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اپنی چیزیں دوسروں پرڈال دیں،انضمام الحق
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف کل کر بول پڑے.سابق کر کٹر اور پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا ایک کمپنی کے ساتھ شیئرہولڈرہونےکا معاملہ سامنے آیا تھا تاہم انضمام الحق کمیٹی کی تشکیل سے پہلے ہی چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
بعد ازاں پی سی بی نے ٹیم کے انتخاب کے عمل اور مفادات کےٹکراؤ کے حوالے سے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے کہا ہے کہ بورڈ کو میرے وکیل نے ای میل کی کہ ہمیں کہ بلایاجائے،ہمیں بلایا جا رہا ہے،نہ ای میل کا جواب دیا جا رہا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ ٹی وی سے پتا چلا کہ میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا،استعفیٰ قبول نہ ہونے کا بورڈ والوں نے نہیں بتایا، بورڈ والے اب بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق چیف سلیکٹر نے ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بورڈ 4 ماہ کے لیے آئے تھے، اب مزید 3 ماہ توسیع ملی ہے، توسیع لے رہے ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اپنی چیزیں دوسروں پرڈال دیں، انسان بچنے کی کوشش کرتا ہے کہ یہ میری غلطی نہیں اس کی ہے۔انضمام الحق نے مزید کہا کہ ٹیم برا کھیلتی ہے تو میں ذمہ داری لینے کو تیار ہوں، بچنے کو نہیں، ایک بیان آیا کہ تمام ذمہ داری انضمام اور بابر کو دی گئی تھی،ا گر لڑکوں کو یہ پیغام جاتا کہ چیف سلیکٹر بھی ہمارا ہے، ٹیم اور کپتان بھی ہمارا ہے تو ان کے دل بڑے ہوجاتے۔اس سے قبل چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، پاکستان کرکٹ بورڈ انکوائری کرے میں دستیاب ہوں، بغیر تحقیق کے باتیں کر رہے ہیں جس نے بھی کہا ثبوت دیں، جو بھی مجھ پر الزام لگے ثبوت بھی دینا چاہیے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، اس طرح کے الزامات سے دکھ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر الزامات لگنے پر میں نے بورڈ سے بات کی تھی، بورڈ کوکہا کہ آپ کو کوئی شک ہے تو انکوائری کرلیں، مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ 5 لوگوں کی کمیٹی بنائی گئی ہے، اس پر بورڈ کو کہا جب تک کمیٹی تحقیقات کرلے عہدہ چھوڑ دیتا ہوں -

محمد شامی نے دھوکہ دہی کے الزامات پر حسن رضا پر جوابی وار کیا ہے
ہندوستانی فاسٹ باؤلر محمد شامی نے پاکستان کے سابق کرکٹر حسن رضا کی جانب سے لگائے گئے متنازعہ الزامات کا جواب دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستانی باؤلرز کو مختلف گیندیں مل رہی ہیں اور انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ ان گیندوں کا معائنہ کرے۔
حسن رضا نے کہا تھا.ہم دیکھ رہے ہیں کہ جب وہ بلے بازی کر رہے ہیں، وہ واقعی اچھی بلے بازی کرتے ہیں، اور جب ہندوستان بولنگ کرتا ہے تو اچانک گیند کام کرنا شروع کر دیتی ہے۔ 7-8 قریبی DRS کالز ان کے حق میں گئی ہیں۔ جس طرح سراج اور شامی سوئنگ کر رہے تھے۔ گیند، ایسا لگ رہا تھا کہ دوسری اننگز میں آئی سی سی یا بی سی سی آئی انہیں مختلف اور مشکوک گیندیں دے رہے ہیں، گیند کا معائنہ کرنے کی ضرورت ہے، سوئنگ کے لیے گیند پر کوٹنگ کی ایک اضافی تہہ بھی ہو سکتی ہے۔
حسن رضا کے مذکورہ بیان پر پاکستان کے سابق عظیم وسیم اکرم نے بھی تنقید کی تھی۔ اور کہا میں پچھلے دو دنوں سے اس کے بارے میں پڑھ رہا ہوں۔ میں وہی چاہتا ہوں جو یہ لوگ کر رہے ہیں، ۔ کیا اپکا دماغ نہیں ہے، آپ نہ صرف خود کو بلکہ ہمیں بھی شرمندہ کر رہے ہیں،”
اپنی تازہ ترین انسٹاگرام اسٹوری میں، شامی نے لکھا، "شرم محسوس کریں، اور کھیل پر توجہ دیں۔ دوسروں کی کامیابی کا لطف اٹھائیں، یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے کوئی مقامی ٹورنامنٹ نہیں، یہاں تک کہ آپ کے اپنے سابق کھلاڑی وسیم بھائی (وسیم اکرم) نے بھی آپ کو اس کی وضاحت کی تھی۔ کم از کم اپنے ہی کھلاڑی وسیم اکرم پر بھروسہ کریں۔ -

بابر بطور کپتان بہتر کارکردگی کے لئے ایک قدم آگے بڑھ کر سوچنے کی ضرورت ہے،سابق بھارتی کر کٹر
سابق بھارتی بلے باز، منوج تیواری، جو اب مغربی بنگال کے وزیر کھیل ہیں، نے اپنے یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم میچ کے حالات سے زیادہ فعال اور موافقت اختیار کر کے اپنی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہے.تیواری نے ایک مثال پر روشنی ڈالی جہاں بابر نے ایک جدوجہد کرنے والے باؤلر کے ساتھ کام جاری رکھا، تجویز کیا کہ ایک فعال کپتان کو کھیل کی کھلتی ہوئی حرکیات کی بنیاد پر منصوبوں کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔
"تیواری نے ایک مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔ مجھے لگتا ہے کہ بابر بطور کپتان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا تھا، اسے ایک قدم آگے بڑھ کر سوچنے کی ضرورت ہے، مثال کے طور پر اس نے شاداب کی باؤلنگ کی مثال کے ساتھ کیسے یہ دیکھنے کے باوجود کہ وہ اپنی تال تلاش کرنے میں جدوجہد کر رہے تھے۔ میرے خیال میں اسے ہٹانا بہتر ہے۔ جدوجہد کرنے والا باؤلر اگر وہ صحیح طریقے سے ڈیلیور نہیں کر پاتا تو اس کے لیے ایک فعال کپتان کا ہونا ضروری ہے، بابر کو باکس سے باہر سوچنے کی ضرورت ہے، اسے میچ کی صورتحال کے مطابق اپنے پلان میں ردوبدل کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ آپ کے ابتدائی منصوبے جب میدان میں صورتحال مختلف ہوتی ہے،ایک جرات مندانہ بیان میں، تیواری نے اس تصور کو چیلنج کیا کہ ایم ایس دھونی کی قیادت میں وہی پاکستانی ٹیم جیت کا سفر شروع کرے گی۔
تیواری نے مزید کہا ، "ایم ایس دھونی کی قیادت میں وہی پاکستانی ٹیم دیں ، میں چیلنج کرتا ہوں کہ یہ ٹیم جیت کے سلسلے میں ہوگی۔ تیواری نے دباؤ میں مسلسل کارکردگی دکھانے کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے بابر اعظم کی بلے بازی کی مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا، بابر بہت زیادہ دباؤ میں ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔ پاکستان کے نتائج کے لیے اسے تنہا مورد الزام ٹھہرانا غیر منصفانہ ہے۔ ان کے پاس سچن ٹنڈولکر یا روہت شرما جیسے لیجنڈز میں شامل ہونے کی صلاحیتیں ہیں۔ بلاشبہ وہ اس دور کے پاکستان کے ٹاپ بلے باز ہیں۔
