پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کو جو غلط فہمی ہے کہ کسی کے جانے سے انہیں فرق نہیں پڑتا یہ غلط فہمی ہم دور کر دیں گے اور انہیں جلد پتہ چل جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پرویز خٹک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کا مقصد کوئی نیا پاکستان بنانا نہیں، یہ شخص ملک میں صرف انتشار چاہتا ہے تاکہ پاکستان آگے نہ بڑھ سکے، میرے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں حکومت کو صرف ایک شخص اعظم خان چلا رہا تھا، 2013 کے انتخابات کے بعد مجھے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صرف اس لیے بنایا گیا کہ میرے بغیر تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہی نہیں تھی۔ پرویز خٹک نے نجی ٹی وی شو میں کہا کہ میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ نہ چلنے کا فیصلہ بہت پہلے کر لیا تھا۔ یہ بات درست ہے کہ یکم جون کو پی ٹی آئی چھوڑنے سے قبل میں مذاکراتی کمیٹی کا حصہ تھا مگر جب مجھے معلوم ہوا کہ ملک میں اصل ہو کیا رہا ہے تو فوراً پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ مجھ پر کسی نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔
صدر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے کہا کہ 2010 میں جب پی ٹی آئی کی ہوا چلی تو یہ پارٹی صوبے میں کچھ بھی نہیں تھی، جو لوگ آج میرے ساتھ کھڑے ہیں یہی تحریک انصاف کو اوپر لے کر گئے تھے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان پارٹی میں کسی کو کچھ سمجھتا ہی نہیں، کسی کو آگے آنے کا موقع نہیں دیا جاتا، پی ٹی آئی میں صرف ’میں‘ ہی ’میں‘ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت کے حوالے سے لوگوں کی جو لسٹیں سوشل میڈیا پر جاری کی جا رہی ہیں وہ غلط ہیں، اصل لسٹ تو میرے پاس ہے جو کسی کو جاری ہی نہیں کی۔ بہت جلد لوگوں کی لائن لگے گی جو ہماری پارٹی کا حصہ بنیں گے۔
Author: صدف ابرار

عمران خان ملک میں انتشار چاہتا ہے،صدر پی ٹی ائی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 19جولائی سے مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری ہوئے ہے،پی ڈی ایم اے مراسلہ میں ڈی جی پی ڈی یم اے نے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ طاہر کیا ہے ،اسلئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کے ہدایات جاری کئے گئے ہے،
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے لہذا برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔پی ڈی ایم اےمراسلہ کے مطابق طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔
پی ڈی ایم اے مراسلہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ مراسلہ میں سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔ جس کے لئے انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔اور متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔
اسکے علاوہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابق پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان جس کے لئےپی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں.
پشاور، ایس ایس پی کا محرم الحرام کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اندرون شہر دورہ
ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید خان کا محرم الحرام کے لیے کیے گئے اقدامات اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اندرون شہر دورہ کیا، ماتمی جلوس مجالس اور امام بارگاہوں کے تمام روٹس، سی سی ٹی وی کیمروں اور سٹریٹ لایٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اس موقع پر ایس پی سٹی عبدالسلام خالد ، ایس پی سکیو رٹی عتیق شاہ، ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی ان کے ہمراہ تھے
ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید خان دورہ کے دوران امام بارگاہوں دیگر مذہبی عبادت گاہوں اور اہم حساس مقامات کا بھی معائنہ کیا گیا اور پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی شہر کے تما م داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کرکے چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کردیا گیا ہے
دورے کے دوران اہل تشیع رہنماوں اور منتظمین کیساتھ ملاقات، سکیورٹی اقدامات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا محرم الحرام کے پر امن انعقاد اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کا ر لا رہی ہےاسکے علاوہ ایس ایس پی آپریشنز نے کنٹرول روم میں سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے بھی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا اپنا ووٹ بنک ہے، عاطف خان
صدر پی ٹی آئی پشاور ریجن عاطف خان کا پرویز خٹک کے نئی پارٹی قیام پر ردعمل سامنے آیا ہے عاطف خان کا کہنا ہے کہ چاہے کوئی کتنی بھی پارٹیاں بنائے لیکن
خیبر پختونخوا میں عمران خان کا ووٹ بنک برقرار رہے گا ، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی وجہ سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس نے کہا کہ اگر میں پی ٹی آئی چھوڑتا ہوں تو میرے حلقے میں بہت سے لوگ ہوں گے جو میری جگہ لیں گے، الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔ عاطف خان نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے خیبر پختونخوا میں الیکٹیبلز نہیں ہیں۔ اور یہاں کے لوگوں کو اتنی سمجھ ہے کہ ووٹ نظریے اور پارٹی کو دینا ہے۔
سود خوروں کو ووٹ دینا، سپورٹ کرنا بھی گناہ ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سود ظلم جبرو استحصال کی آماجگاہ ہے، جس کے خلاف جماعت اسلامی جہاد میں مصروف ہے، اور یہ جہاد مرتے دم تک جاری رہے گا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ دنیا میں مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں، یہ نظریہ سراسرغلط ہے، اللہ نے جتنی مخلوق پیدا کی، ان کے رزق کا بندوبست بھی کیا ہے، یہ دشمن کا نظریہ ہے کہ سود کے بغیر معیشت نہیں چل سکتی، دنیا میں سودی نظام 1839 سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 30 سال سے سودی نظام کے خلاف جہاد کررہی ہے، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلوں کے باوجود سودی نظام رائج ہے، چوروں کےہاتھ میں حکومت ہوتوچوری کیسےختم ہوگی، خیبرپختونخوا میں15ماہ میں کرپشن میں ریکارڈاضافہ ہوا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاق میں پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت ہے، اور مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، جب کہ مذہبی جماعت کے قائد بھی ہیں، انہیں توسود کے خلاف ہونا چاہئے، لیکن سود کی شرح کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہے۔
پرویز خٹک کا پارٹی نام فائنل کرنے پر غور
باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا اپنے پارٹی کا نام پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز رکھنے پر غور،باغی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک کے پارٹی کا نام آج کسی بھی وقت فائنل ہو سکتا ہے،پرویز خٹک کو نئی پارٹی بنانے کا فیصلے پر پچاس سے زیادہ ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے سابق وزیر اعلی سمیت کئی ارکان صوبائی اسمبلی پرویز خٹک کے پارٹی کا حصہ بن سکتے ہے،واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بڑی تعداد میں پی ٹی ائی کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے رہائی کے بعد انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تاہم پرویز خٹک پہ الزام تھا کہ وہ پی ٹی آئی ارکان کا پارٹی چھوڑنے کے لئے مجبور کر رہے ہے جس پر پارٹی نے پرویز خٹک سے جواب طلب کیا گیا ،تاہم تسلی بخش جواب نہ دینے کے بعد پرویز خٹک کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ،

پشاور شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 11 ٹریفک حادثات ہوئے،ریسکیو 1122
پشاور شہر اور مضافات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف نوعیت کے 131 واقعات رونما ہوئے، ترجمان ریسکیو1122 نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی سربراہی میں پشاور نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ٹریفک حادثات اور 1 آگ لگنے کے واقعے میں پیشہ وارانہ خدمات فراہم کیں، ٹریفک حادثات کے دوران 17 افراد زخمی، ٹریف حادثات قمردین گھڑی، رنگ روڈ چوک، بڈھ بیر چمکنی، خزانہ روڈ اور مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔ جبکہ کہ پشاور شہر میں آگ لگنے کا واقعہ حیات آباد میں بجلی کے پل پر پیش آیا ، ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے مزید نقصانات سے بچاتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔4 لڑائی جھگڑے کے دوران گولی لگنے کا واقعے پیش آئے اور حالیہ بارش کی وجہ سے 7 مختلف مقامات پر لوگوں کے گھروں اور مارکیٹوں سے بارش کا پانی نکالنے میں ریسکیو 1122 نے خدمات سرانجام دیں۔

ضلع صوابی کے علاقہ ڈاگئی میں دھمکی آمیز خطوط ملنے پر اہل علاقہ کا گرینڈ جرگہ
باغی ٹی وی کے مطابق ضلع صوابی کے علاقہ ڈاگئی میں دھمکی آمیز خطوط ملنے پر اہل علاقہ کا گرینڈ جرگہ ہوا ہے،جس میں جرگہ مشران نے پولیس کع ملزمان جلد گرفتار کرنے کی تاکید کی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق جرگہ مشران کے مطابق واقعے میں اگر مقامی شخص ملوث ہوا تو قانونی سزا کے ساتھ اسے گاؤں بدر کیا جائے گا،ہم پر امن لوگ ہیں لیکن کسی کو بھی بھتہ نہیں دینگے ،
ایس ایچ او کالو خان کے مطابق پولیس جلد ملزمان کو گرفتار کرے گی، ایس ایچ او کے مطابق اس سے پہلے ڈاگئی میں ہونے والے ملزمان کو بھی پولیس نے گرفتار کیا اور لوٹا گیا مال بھی برآمد کیا ،
واضح رہے کہ ضلع صوابی کے گاؤں ڈاگئی میں اٹھارہ افراد کو خط موصول ہوئے ہیں جس میں ان سے کہا گیا تھا کے اپنے پیسے اور زیوارات بینکوں سے نکال کر گھروں میں جمع کریں ،خط میں بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی ہم نے علاقے میں چوریاں کی ہے ،خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو جان سے جائنگے ،باغی ٹی وی کے مطابق ضلع صوابی میں اس سے پہلے صوابی کے مخلف علاقوں میں 20 رکنی گروہ گھروں میں چوری کے واردات کر چکے تھے،جن کو پولیس نے کاروائی کر کے گرفتار کر لیا تھا ،
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم سنگا پور روانہ
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا چھبیس رکنی دستہ دورہ سنگاپور روانہ ہو گیا،ویمنز فٹبال اسکواڈ لاہور سے براستہ بینکاک سنگاپور پہنچے گا این او سیز ، ویزوں اور ٹکٹس کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے ایک میچ منسوخ کردیا گیادورہ کا واحد دوستانہ میچ 18 جولائی کو شیڈول ہے،

ہم نے بہت پہلے خبردار کر دیا تھا کہ عمران خان بیرونی ایجنٹ ہے،امیر مقام
پشاور میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیر پختونخوا کے لوگوں کو بھی اس بات کا اندازہ ہوا کہ بہترین لیڈر نوازشریف ہی ہے،اور اس بات کا اندازہ اج مختصر وقت میں عوام کا سمندر دیکھ کر ہو رہا ہے امیر مقام نے کہا مجھے یقین ہو گیا کہ ائندہ کے پی میں بھی شیر کی حکومت ہو گی،اور میں اب حقیقی تبدیلی دیکھ رہا ہوں، امیر مقام نے کہا ہم پہلے سے کہہ رہے تھے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرونی ایجنٹ ہے، پی ٹی ائی کا ایجنڈا پاکستان کو مغرب کے حوالے کرنا تھا،اس نے کہا پاکستان کو مٹانے والا خود مٹ گیا،انے والے الیکشن میں ائندہ الیکشن میں نا بلا ہو گا نا عمران ہو گا،
کیونکہ نواز شریف نے عمران کا خواب توڑ کر پاکستان کو نئے ٹریک پر ڈال دیا ہے،
پشاور: اس نالائق نے چار سالوں میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا،اس نے مزید کہا عوام کو پتا چل گیا ہے کہ جھوٹا کون ہے اور سچا کون ہے،اور
وہ دن دور نہیں جب ہماری حکومت بھی ہوگی اور عوام کے تمام مشکلات بھی حل ہونگے،








