Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • مردان کے مختلف بازاروں میں فٹ پاتھ پر دکانداروں کا قبضہ

    مردان کے مختلف بازاروں میں فٹ پاتھ پر دکانداروں کا قبضہ

    فٹ پاتھ جو پیدل چلنے والوں کے لئے بنائی جاتی ہے ،جس پر چل کر عوام کسی بھی روڈ حادثے سے نہ صرف محفوظ ہوتے ہے بلکہ سڑک پر موجود ٹریفک میں بھی کوئی رکاؤٹ نہیں آتی،لیکن بد قسمتی سے ضلع مردان کے مختلف بازاروں میں بنے فٹ پاتھ جس کو دکانداران نے اپنی جائیداد سمجھ کر دکانوں کا ہی حصہ بنا دیا ہے، باغی ٹی وی کے مطابق مردان کے مختلف جگہوں میں جیسے بنک روڈ،شمسی روڈ،شہیدان بازار،گجو خان روڈ،چاٹو چوک اڈہ،چارسدہ چوک،پارہوتی بازار میں دکاندران نے اپنے دکان کا آدھا سامان فٹ پاتھ پر سجایا ہوتا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، باغی تی وی کے مطابق ان بازاروں عموما بہت رش دیکھنے میں آتا ہے،یہاں سڑکوں پر ٹریفک بھی جام رہتی ہے کیونکہ شہری فٹ پاتھ نہ ہونے کی وجہ سے روڈ کا استعمال کرتے ہے،ضلعی انتظامیہ نے کئی دفعہ ان دکاندارن کو فٹ پاتھ خالی کرنے کی ہدایت کی لیکن ان کے کانوں پہ جو تک نہ رینگی،عوام کا ضلعی حکام سے مطالبہ ہے کہ ان بازاروں میں بنے فٹ پاتھ کو دکانداروں کے قبضے سے چڑوالیا جائے تاکہ عوام اس کو استعمال کر سکے،

  • سوات کبل پانی کا تنازعہ،دو افراد جاں بحق

    سوات کبل پانی کا تنازعہ،دو افراد جاں بحق

    سوات کبل علاقہ میں پانی کے تنازعے پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہے، سوات پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیئے گئے ہے،پولیس نے مزید کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں فریقین سے ایک ایک شخص جاں بحق ہو ئے ہے،

  • کوہاٹ،سابق پی ٹی آئی وزیر کا بھائی بجلی چوری میں ملوث

    کوہاٹ،سابق پی ٹی آئی وزیر کا بھائی بجلی چوری میں ملوث

    کوہاٹ بجلی چوری کے الزام میں سابق وفاقی وزیر شہریار افریدی کے بھائی سہیل افریدی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پیسکو حکام کے مطابق سہیل افریدی غیر قانونی کنکشن کے زریعے بجلی استعمال کر رہا تھا جسکی وجہ سے پیسکو کو 2 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے،پیسکو حکام کے مطابق شہریار آفریدی کا بھائی سہیل افریدی نے 6 لاکھ روپے واجبات بھی ادا نہیں کئے گئے،زرائع کے مطابق سہیل افریدی اس سے قبل بھی بجلی چوری میں ملوث رہا ہے،لیکن شہریار آفریدی سیاسی اثر ورسوخ استعمال کر کے پیسکو ملازمین پہ دباؤ ڈالتے تھے،

  • انگلنڈ ٹیسٹ جیتنے کے خوشی میں ہیڈ کوچ نے اپنے گھوڑے کا نام کیا رکھا؟

    انگلنڈ ٹیسٹ جیتنے کے خوشی میں ہیڈ کوچ نے اپنے گھوڑے کا نام کیا رکھا؟

    انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے لیڈز ٹیسٹ جیتنے کی خوشی میں اپنے ریسنگ گھوڑے کا نام ’’اسٹوکس‘‘ رکھ دیا ،
    تاریخ ساز کرکٹ سیریز ’ایشز‘ کے تیسرے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کو تین وکٹ کی کامیابی ملی تو ہیڈکوچ برینڈن میکلم نے زبردست انداز میں خوشی منائی،سابق کیوی کپتان نے سیریز میں پہلی کامیابی اور کم بیک کرنے پر اپنے ریسنگ گھوڑے کا نام فاتح کپتان اسٹوکس کے نام پر رکھ دیا انگلش ٹیسٹ کوچ کا یہ دلچسپ فیصلہ اور قدم سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

  • خیبرپختونخوا، نگران مشیر خزانہ کا ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے پر زور

    خیبرپختونخوا، نگران مشیر خزانہ کا ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے پر زور

    نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ حمایت اللہ خان نے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا جہاں پر ڈائریکٹر جنرل کے پی آر اے شاہ محمود خان نے انہیں کے پی آر اے کے کام کرنے کے طریقہ کار، انتظامی ڈھانچے اورگزشتہ کئی سالوں میں اکٹھے کئے گئے محاصل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور آگے کا لائحہ عمل واضح کیا۔ ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے سیکرٹری خزانہ محمد ایاز بھی بریفنگ میں موجود تھے۔
    اس موقع پر ڈی جی کے پی آر اے نے بتایا کہ انکے ادارے نے گزشتہ مالی سال میں خیبرپختونخوا کے اپنے ذرائع آمدن کے کل حصے کا 71 فیصد حصہ جمع کیا ہے اور 2017 سے اب تک ادارے کی آمدنی میں 180 فیصد اضافہ ہوا ہے جو خیبر پختونخوا ریونیو ٹیم کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
    ڈائریکٹر جنرل کے پی آر اے نے مشیر خزانہ کو ایف بی آر، این ٹی ڈی سی اور پیسکو کے پاس کے پی آر اے کے ذمے واجب الادا رقوم کے بارے میں بتایا جس کے لیے حکومت کی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ اداروں کو بقایا رقم کے اجراء پر قائل کیا جا سکے۔
    ڈی جی کے پی آر اے نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور کے پی آر اے کے درمیان کراس ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ایک معاہدہ طے ہوا ہے اور اس معاہدے کے تحت ایف بی آر اب تک کے پی آر اے کو 8 ارب روپے ادا کر چکا ہے جبکہ اس کے ذمے 10 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ اس پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا حکومت رقم حاصل کرنے کے لیے معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائے گی۔
    ڈی جی کے پی آر اے کا کہنا تھاکہ کے پی آر اے نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنے ٹیکس کی بنیاد کو مضبوط کیا ہے اور سروسز کے کاروبار سے وابستہ نئے شعبے ٹیکس نیٹ میں لائے گئے ہیں۔ جب کے پی آر اے قائم ہوا تو اسکے کل محاصل کا 93 فیصد حصہ ٹیلی کام سیکٹر سے وصول کیا جاتا تھا لیکن کے پی آر اے کی ٹیم نے اپنی کوششوں سے نئے شعبوں کوٹیکس کے دائرہ کار میں شامل کیا اور تمام شعبہ جات پر محنت کی جس کے نیتجے میں اب ادارے کے کل سالانہ محاصل کا صرف 35 فیصد حصہ ٹیلی کام سیکٹر سے آتا ہے اور دیگر شعبہ جات سے حاصل ہونے والے محاصل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ حمایت اللہ خان نے کے پی آر اے کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور ٹیکس کی وصولی کے لیے نئے شعبوں کی تلاش کرنے پر زور دیا۔
    انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی بنیاد پر ہم محصولات سے حاصل کی جانے والی آمدنی کو متاثر کیے بغیر ٹیکس کے ریٹ کو مزید کم کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کے پی آر اے کا صوبے کے لئے ریونیو پیدا کرنے میں ایک اہم کردار ہے اور محاصل سے ملنے والی رقوم عوام کی بہتری اور خوشحالی کے منصوبوں میں استعمال ہوتی ہیں۔مشیر خزانہ نے کے پی آر اے ٹیم سے کہا کہ وہ ان شعبوں میں ترقی کے امکانات تلاش کرنے پر کام کریں جو صوبے کی غریب آبادی کو متاثر نہیں کرتے۔ انہوں نے تیل اور گیس کے شعبے، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس اور سیکیورٹی سروسز کی مثالیں پیش کیں جہاں سے محصولات کی وصولی میں اضافے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔

  • قومی ٹیم ٹیسٹ میچ کے لئے گال پہنچ گیا

    قومی ٹیم ٹیسٹ میچ کے لئے گال پہنچ گیا

    سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے گئے قومی شاہین گال پہنچ گئے ایک روزہ آرام کے بعد کل سے ٹریننگ شروع کریں گے
    پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آئی لینڈرز کے دیس موجود ہے ، ہیمبن ٹوٹا میں ڈرا ہونے والے دو روزہ پریکٹس کے بعد قومی کھلاڑی گال پہنچ گئے ہیں جہاں سب آج مکمل آرام کریں گے قومی شاہین جمعہ اور ہفتہ کو ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے ، نیٹ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیں گے پاک لنکا پہلا ٹیسٹ گال میں ہی سولہ جولائی سے شروع ہو گا

  • امریکا میں میجر کر کٹ لیگ کا آغاز

    امریکا میں میجر کر کٹ لیگ کا آغاز

    امریکا میں میجر کرکٹ لیگ آج سے شروع ہو گی ، چھ ٹیموں کے درمیان انیس میچ شیڈول ہیں ، سپر اسٹار حارث رؤف، شاداب خان، عماد وسیم، مستقل رہائش پذیر سمیع اسلم سمیت ریٹائرمنٹ لینے والے حماد اعظم اور احسان عادل اِن ایکشن ہوں گے ۔
    امریکی ریاستوں میں کرکٹ کا رنگ جم گیا، تیرہ سے تیس جولائی تک شیڈول میجر لیگ میں دنیا بھر کے مایہ ناز کھلاڑی اپنا زور بازو دکھائیں گے ،چھ ٹیمیں، انیس میچوں کے ذریعے چیمپئن بننے کی کوشش کریں گی ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے اسپیڈ گن حارث رؤف، گگلی ماسٹر شاداب خان، آل راؤنڈر عماد وسیم، گرین شرٹس کی نمائندگی سے محروم ہو کر مستقل رہائش پذیر سمیع اسلم سمیت ریٹائرمنٹ لینے والے حماد اعظم اور احسان عادل اِن ایکشن ہوں گے

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے  فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 100 ویں ٹیسٹ وکٹ سے ایک قدم دور

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 100 ویں ٹیسٹ وکٹ سے ایک قدم دور

    ایک سال قبل اسی سری لنکا کے گال ٹیسٹ میں شاہین گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن ایک سال بعد ریڈ بال کے ساتھ ان کی واپسی خاصی متاثر کن رہی، ان کی گیندوں میں وہی رفتار، لینتھ اور سوئنگ نظر آئی جس کے لیے وہ شہرت رکھتے ہیں۔
    شاہین شاہ آفریدی نے ہمبنٹوٹا میں پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہوں کیونکہ میری واپسی اسی ملک میں ہورہی ہے جہاں میں انجرڈ ہوا تھا۔
    شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ انجریزکسی بھی کھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہیں لیکن واپسی پر خوشی ہے، میں ہمیشہ ریڈبال کرکٹ سے لطف اندوز ہوا ہوں اور اب میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100وکٹوں سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہوں جو یقیناً میرے لیے بہت اہم بات ہے۔
    انہوں نے کہا ہے کہ وائٹ بال کھیلنے کے بعد ریڈبال سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگا تاہم کراچی میں کیمپ سے مجھے بہت فائدہ ہوا، ٹیسٹ کرکٹ صبروتحمل کا تقاضہ کرتی ہے جس میں آپ کو اپنے ساتھی باؤلرز کے ساتھ پارٹنرشپس پر کام کرنا ہوتا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال میں وائٹ بال کرکٹ زیادہ کھیلا لیکن جب میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا تھا تو میں نے میچز کے بعد ریڈ بال سے بھی کئی اوورز کیے تاکہ خود کو اپنے ورک لوڈ کے قریب کرسکوں۔

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز کی ملاقات

    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز سے پشاور میں ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،نگران وزیر اعلیٰ نے آسٹر یلین ہائی کمشنر سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے صوبائی حکومت صحت، تعلیم، سیاحت، صنعت سمیت دیگر شعبہ جات میں بیرونی سرمایہ کاری کی خواہاں ہے،
    نگران وزیر اعلی نے مزید کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،اورمختلف شعبہ جات میں آسٹریلیا کے تعاون کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اعظم خان نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوستانہ تعلقات کو سراہ کر ہمیشہ قائم رہنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،

  • کے پی کے خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے  کاغذات نامزدگی کی  فہرست  جاری کردی گئ،

    کے پی کے خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی فہرست جاری کردی گئ،

    الیکشن کمیشن کے مطابق چئیرمین تحصیل کونسل حویلیاں، ایبٹ ٓباد اور تحصیل کونسل متھرا، پشاور کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئ،
    الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور متھرا تحصیل چئیرمین کی نشست کے لئے 15 اور حویلیاں کی چئیرمین کی نشست کے لئے 10 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔
    کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 14جولائی سے 16جولائی 2023 کو ہوگی۔کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 17جولائی سے 18جولائی 2023 تک داخل کی جاسکیں گی۔ ان اپیلوں پر فیصلہ 20جولائی 2023 تک کیا جائیگا
    الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21جولائی 2023کو جاری کی جائیگی، اور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22جولائی 2023 تک واپس لے سکیں گے۔ اسکے علاوہ 23جولائی 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
    جبکہ پولنگ 6 اگست کو ہوگی۔ جسکے بعد 8اگست 2023 کو ریٹرننگ افسران کی جانب سے ختمی نتیجے کا اعلان کیا جائے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ان اضلاع میں سرکاری ملازمین کی ترقیوں اور تبادلوں پر پابندی عائدکی گئی ہے۔
    وزیراعظم، سپیکر/ڈپٹی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت عوامی نمائیندوں کا ان کونسلوں میں انتخابات تک جانے اور وہاں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر پابندی ہوگی۔