محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے علماء کرام کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں نوشہرہ کینٹ ،رسالپور اور جہانگیرہ کے علماء کرام نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے علماء کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ بھر میں اور خصوصاً محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں علماء کرام اپنا کلیدی کردار کریں۔علماء کرام کی مدد ہی سے سماج دُشمن عناصر کے مذموم ارادےناکام بنائیں جا سکتے ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے مزید کہا کہ شہر کا امن امان برقرار رکھنے کے لیے کسی قسم کی فرقہ واریت، اشتعال انگیز تقاریر ،لوڈ اسپیکر کا غلط استعمال ،اسلحے کی نمائش اور شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد نوشہرہ کینٹ کے خطیب پروفیسر قاضی خلیل الرحمٰن نے علماء کرام کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔میٹنگ کے اختتام پر ملک اور نوشہرہ کے امن و امان اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔
Author: صدف ابرار

مردان تخت بھائی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق
مردان تخت بھائی پاتی کلاں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،ریسکیو 1122 کے مطابق گولی لگنے سے 22 سالہ امتیاز موقع پر ہی جانبحق ہو گیا،ریسکیو1122 کے حکام کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی،تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،
ڈی سی پشاور کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس
ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہد کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر محمد عارف، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر نیئر جمال ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر نوید خورشید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر سیف اللہ ، کمپیونیکیشن آفیسر فیصل خان سمیت انتظامی افسران،محکمہ صحت، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی اور کوریج کے حوالے سے جبکہ آنے والی انسداد پولیو مہم کے لئے مزید ضروری اقدامات اور کوریج کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔
ڈپٹی کمشنرپشاورشاہ فہد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اورانسدادپولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم سری لنکا پہنچ گئے
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے گئے قومی شاہین سری لنکا پہنچ گئے ، مکمل آرام کے بعد کل سے دو روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گے کراچی سے کولمبو اور اب ہیمبن ٹوٹا پہنچنے والے قومی شاہین ایک روزہ آرام کے بعد اِن ایکشن ہوں گے کل سے مقامی کھلاڑیوں کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں ایکشن دکھائیں گے، وارم اپ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہو گا ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سولہ جولائی سے گال میں شیڈول ہے،

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122 پشاور نے 117 ایمرجنسیز کے دوران اپنی خدمات پیش کیں۔
ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی سربراہی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں 16 روڈ ٹریفک حادثات،94 میڈیکل، 03گولی لگنے یا لڑنے/جھگڑنے کے، 02آگ لگنے کے حادثات پیش آئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ٹریفک حادثات کے دوران 23 افراد زخمی، ٹریفک حادثات بجگی اسٹاپ،کوہاٹ روڈ، انقلاب روڈ،بخشو پل،ارباب روڈ، کگہ والا، پیر بالا، کارخانوں اور مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے مزید بتایا کہ پشاور شہر میں سبزعلی ٹاؤن گھر میں اور پھندو روڈ میں گھر پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ، ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے مزید نقصانات سے بچاتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

انگلینڈ کی ایشز سیریز میں پہلی کامیابی، آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست
انگلینڈ نے آسٹریلیا سے ایشز سریز کا تیسرا ٹیسٹ چھین لیا، دُنیائے کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے ہیری بروک نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،اتوار کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکا تیسرا ٹیسٹ میچ ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہوا، جس میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے 3 وکٹوں سے جیت اپنے نام کر لی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم چوتھے دن کے کھیل کے 50 ویں اوور میں 251 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی، اس تعاقب میں اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے تاہم دُنیائے کرکٹ کے ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے والے ہیری بروک ایک بار پھر آسٹریلیا کے آڑے آ گئے اور انہوں نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے لیے ایشز سیریز میں پہلی کامیابی دلا دی۔
ایکسائز مردان ریجن اور ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کی بڑی کاروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کی بڑی کاروائی ، بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 12000 گرام افیون برآمد کر لیا گیا ۔ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی دوسری بڑی کاروائی میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 18000 گرام چرس برآمد کر لی گئی، دونوں کاروائیوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،
حالیہ تعینات ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے بمعہ ایکسائز اینٹیلیجنس ب سکواڈ نےخفیہ اطلاع پر مشترکہ کاروائی میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے، چارسدہ جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی سے دوران تلاشی 12000 گرام افیون برآمد کی، مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔
دوسری کاروائی سرکل آفیسر مردان ریجن کے زیر نگرانی حالیہ تعینات ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور ایڈیشنل ایس ایچ او نے خفیہ اطلاع پر بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چارسدہ انٹرچینج کے قریب گاڑی سے دوران تلاشی پچھلے سیٹ میں بنائے گئے خفیہ خانے سے 18000 گرام چرس برآمد ، جس کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔
مانسہرہ میں تین روزہ تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا کا اجلاس
تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا کا مانسہرہ میں تین روزہ صوبائی اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔اجلاس کی صدارت صوبائی صدر ڈاکٹر محمد ناصر نے کی ۔
جبکہ مرکزی ذمہ داران مصباح الاسلام اور فیاض احمد کاکاخیل نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔
اجلاس میں صوبہ بھر کے 30 اضلاع کے صدور اور سیکرٹریوں نے شرکت کی اور اپنی اضلاع کی ششماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی ۔ فیاض کاکا خیل نے اجلاس میں قراردادیں پیش کی جس میں ملک میں یکساں نظام تعلیم کا نفاذ ، اُردو زریعہ تعلیم , اساتذہ اپگریڈیشن ، چار درجاتی فارمولے کا اطلاق اور ملک میں تعلیم و تحقیق کے لیے سہولیات کی فراہمی کی قراردادیں شامل تھیں۔ فورم نے متفقہ طور پر تمام قراردادیں منظور کیں ۔
مرکزی سیکرٹری فنانس تنظیم اساتذہ مصباح الاسلام نے اجلاس کے اختتام پر ھدایات دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے۔ صوبائی نظم اور منتظمین ضلع مانسہرہ کو اس سہ روزہ کامیاب اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صدور اضلاع و زمہ داران اضلاع اپنی ذات پر، اپنے گھروں میں بچوں پر اور سکولوں میں طلباء کے تربیت پر خصوصی توجہ دیں
اس ششماہی میں جو کام وہ نہ کرسکے اگلی ششماہی میں پورا کرنے کی کوشش کریں ۔ سکولوں میں غریب ، نادار اور یتیم طلباء کی تعلیمی کفالت کریں اور پاکستان کی دل و جان سے خدمت کریں ۔ اجلاس کے آخر میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے،
تعلیم اور صحت اولین تر جیح ہے ،گورنر کے پی کے
گورنر خبیر پختونخواہ حاجی غلام علی نے ایم ایم سی میں زخمی ڈی ایس پی فاروق زمان کی عیادت کے لئے مردان کا دورہ کیا،ڈی ایس پی گزشتہ شب شرپسندوں کی فاِئرنگ سے زخمی ہوئیں تھے،انگران صوبائی وزیر فضل الہی اور چیمبر کے صدر ظاہر شاہ بھی گورنر کے ہمراہ تھے گورنر غلام علی نے ہسپتال انتظامیہ کو ڈی ایس پی کے بہترین علاج کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی نے قوم کی خاطر سینے پر گولی کھائیں،ان کا بہترین علاج کیا جائے،گورنر کے پی کے نےایم ایم سی مردان میں میں جلد کیتھ لیب نصب کرنے کا ارادہ ظاہر کیا، انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت اولین ترجیح ہے،ان کی شعبوں کی ضروریات پوری کرینگے،گورنر غلام علی نے کہا کہ ہم نالیوں گلیوں کی بجائے تعلیم اور صحت پر توجہ دے رہے ہیں اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے،انہوں نے کہا کہ دوسروں پر زمہ داری ڈالنے کی بجائے اپنی زمہ داریاں نبھائیں گئے، گورنر کے پی کے نے کہا کہ پولیس فورس ہمارے ماتھے کا جھومر ہے،پولیس قوم کی خاطر جانیں نچھاور کررہی ہے،اور پورے قوم کو متحد ہوکر ملک اور صوبے کو دہشگردی کے ناسور سے پاک کرنا ہوگا،غلام علی نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے میرے موقف کو سب نے تسلیم کیا،اب ایک دن پورے ملک میں الیکشن ہونگے،

مردان منی چینجرز کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
مردان کاٹلنگ تھانہ بائیزئی کے علاقہ سنگاؤ میں مسلح ڈاکوؤں نے منی چینجرز کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق منی چینجرز نے پشاور اور دیگر علاقوں سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد رقم اکٹھی کی تھی۔ پولیس کے مطابق منی چینجرز اپنی گاڑی کے زریعے بونیر جارہے تھے۔پولیس علاقہ سنگاؤ میں چار مسلح ڈاکو نے منی چینچرز کی گاڑی زبردستی روک لی۔پولیس نے کہا کہ ڈاکوؤں نے منی چینجرز کو تشدد کرکے ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مسلح ڈاکو گاڑی اور رقم چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،









