Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا مارتونگ شانگلہ میں جاں بحق ہونے والے 8 بچوں کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کا اعلان

    وزیر اعظم شہباز شریف کا مارتونگ شانگلہ میں جاں بحق ہونے والے 8 بچوں کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے مارتنگ ضلع شانگلہ میں تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے 8 بچوں کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہر جاں بحق بچے کے اہل خانہ کے لئے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا، تودہ گرنے سے زخمی ہونے والے شخص کو بھی وزیراعظم کی طرف سے مالی امداد دی جائے گی۔وزیراعظم نے مالی امداد کا اعلان اپنے مشیر اور خیبرپختونخوا میں ن لیگ کے صدر انجینئر امیر مقام کی درخواست پر کیا، انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کو خط لکھ کر مارتنگ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لئے امداد کی اپیل کی تھی۔شہباز شریف نے انجینئر امیرمقام کو متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے تعزیت کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں کے نام پیغام میں کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • پشاور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

    پشاور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

    محرم الحرام کے پیش نظر پشاور کے اور اسکے مضافاتی علاقوں میں ٹارگٹڈ اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری ہے،پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد گھروں کے چیکنگ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار ملزمان میں مجرمان اشتہاریوں کے سہولت کار، آئس اور دیگر منشیات فروش، غیررجسٹرڈ کرایہ داروں اور دیگر جرائم میں ملوث بھی شامل ہیں۔
    پولیس کے مطابق ملزمان سے آپریشن کے دوران 3 عدد کلاشنکوف، 13 عدد پستول، متعدد میگزینز، مختلف بور کے کارتوس، منشیات اور شراب بھی برآمد کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں مشکوک اور مشتبہ بھی شامل ہیں جن سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے، سرچ اینڈ سٹرائیک کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

  • شندور پولو فیسٹیول ،رنگا رنگ تقریبات کا آغاز

    شندور پولو فیسٹیول ،رنگا رنگ تقریبات کا آغاز

    صوبہ خیبر پختونخوا میں تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ آغاز ہوگیا۔شندور پولو فیسٹیول 12,500 فٹ بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ میں کھیلا جانے والا اپنی نوعیت کا منفرد ایک فیسٹول ہے، فیسٹیول 9 جولائی تک جاری رہے گا۔
    افتتاحی تقریب میں چترال اور گلگت بلتستان کی پولو ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا بینڈز نے مختلف دھنوں پر مشتمل قومی نغمے پیش کئے، اس موقع پر مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیرستانی، کالاش, چترال اور خٹک ڈانس پیش کیا ۔شندور پولو فیسٹول کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا، اعلی سول اور ملٹری حکام سمیت, انتظامیہ کے عہدیداران، بڑی تعداد میں علاقے کی عوام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کر رہے ہیں ۔
    تین روزہ فیسٹول میں پولو کے میچز کے ساتھ ساتھ شرکاء کے لئے رات کے وقت خصوصی طور پر آتش بازی اور کیمپ فائر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

  • پشاور اور کراچی میں چینی کے قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

    پشاور اور کراچی میں چینی کے قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

    پشاور میں چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا، پشاور میں فی کلو چینی کی قیمت میں 15 روپے تک اضافہ کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے ہوگئی ہے۔ پشاورمیں چینی کا 50 کلوتھیلا 5 ہزار 700 سے بڑھ کر ساڑھے 6 ہزار کا ہو گیا ہے، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مل مالکان کی جانب سے پشاور کے ڈیلرز کو چینی فراہم نہیں کی جارہی۔
    کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ہو گیاہے۔ کراچی میں ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔کراچی میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی 50 کلو بوری 250 روپے مہنگی ہوئی جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کا بیگ 6500 روپے کا ہوگیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کارکنان کا سویڈن کے خلاف احتجاج

    پی ٹی آئی کارکنان کا سویڈن کے خلاف احتجاج

    پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے چئیر مین عمران خان کے کال پر آج خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سویڈن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اور سویڈن کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر سویڈن کے خلاف سخت زبان میں نعرے لکھے گئے تھے ،خیبر تحصیل جمرود میں پی ٹی آئی کے کثیر تعداد میں کارکنان نے احتجاجی مظاہر ے میں شرکت کی اسی طرح مردان ،صوابی ،چارسدہ ،تخت بھائی،پشاور اور دیگر اضلاع میں پی ٹی آئی کارکنان نے سویڈن کے خلاف احتجاج میں بھر پور حصہ لیا،پی ٹی آئی ورکرز نے حکومت سے مطالبہ کیا سویڈن حکومت سے اس حوالے مکمل بات چیت کر کے قران کی بے حرمتی کرنے والے شخص کا سخت سے سخت سزا دی جائے،اور او ائی سی میں شامل تمام ممالک اس عمل پر اواز اٹھائے،انہوں نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا بھی مطالبہ کیا،اور سویڈن کے مصنوعات کی بھی مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا، واضح رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی جانب سے عوام کو سویڈن کے خلاف احتجاج کرنے کی کال دی گئی تھی،

  • مردان، سویڈن  میں قران کے بے حر متی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    مردان، سویڈن میں قران کے بے حر متی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    اپکا اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا سویڈن میں قرآن پاک کی بحرمتی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ۔سویڈن کے خلاف نعرہ بازی کی اور سویڈن کا جھنڈا نذر آتش کر دیا مظاہرین مردان ایم۔ایم۔سی ھسپتال سے ریلی نکالی گئی جسکے وجہ سے مردان نوشہرہ روڈ ھر قسم ٹریفک کےلیے بند کردیا۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایپکا اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ایک عظیم الشان اختجاجی مظاہرہ زیر قیادت حاجی اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نکالی گئی۔جسمیں سجاد احمد صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن،انعام اللہ صدر ایپکامردان،عزیز خان سیکرٹری جنرل درجہ چہارم،فرحان راشد صدر ایم۔ایم۔سی،وحید خان صدر پرائیویٹ فارمیسی شیخ ملتون شامل تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کر دے۔اور سویڈن کے مصنوعات کے خرید وفروخت پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شرعاً پھانسی دی جائے۔سویڈن حکومت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سرکاری طور پر قرآن پاک کو نذر آتش کیاہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ۔کہ اوآئی سی متفقہ طور پر سویڈن کے خلاف اعلان جہاد کریں۔ اور او آئی سی میں شامل تمام اسلامی ممالک اپنے سفیروں کو واپس بلا لیں۔اور سویڈن کے سفیروں کو ملک بدر کر دیں۔ مظاہریننے سویڈن کا پرچم نذر آتش کردیا۔

  • ایشن ہاکی چیمپئینز ٹرافی سے قبل ٹیم کو دھچکا

    ایشن ہاکی چیمپئینز ٹرافی سے قبل ٹیم کو دھچکا

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ دوران پریکٹس ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی رومان کی آنکھ پر گیند لگ گئی۔ جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق رومان کی آنکھ میں دو جگہ زخم آئے جس پر10 ٹانکیں لگے تاہم ٹیم کے فارورڈ پلیئر کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
    یاد رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے بھارتی شہر چنائے میں شروع ہوگی، قومی ہاکی ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

  • قومی کرکٹر حارث روف کا تقریب ولیمہ اج ہوگی

    قومی کرکٹر حارث روف کا تقریب ولیمہ اج ہوگی

    حارث روف کی ولیمے کی تقریب اسلام اباد میں رات سات بجے شروع ہوگی قومی فاسٹ بولر کی دعوت ولیمہ ای الیون کی مارکی میں شیڈول کیا گیا ہے لیکن خراب موسم اور پروازوں کے تعطل کی وجہ سے کراچی میں موجود قومی کرکٹرز حارث روف کی ولیمہ تقریب میں شرکت سے محروم رہے گے
    کراچی سے کوئی بھی قومی کرکٹر دعوت ولیمہ میں شرکت نہیں کرے گا، تاہم قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑی کراچی میں تربیتی کیمپ سے ویڈیو کے ذریعے حارث رؤف کو شادی کی مبارک باد دی۔ٹریننگ کیمپ کے دوران پاکستان ٹیم کے سیلفی بوائے شاہین آفریدی نے بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سیلفی ویڈیو میں کہا کہ’ ہیری ہم سب کی طرف سے آپ کو بہت مبارک ہو، جیو میرے یار‘۔

  • آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا

    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا

    کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے سپر 6 مقابلے میں نیدرلینڈز نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے کر بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں سیٹ پکی کر لی،،، زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف دیا جو اسے 44ویں اوورمیں حاصل کرنا تھا۔نیدرلینڈز نے ہدف 43ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ باس ڈی لیڈا نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت کی راہ دکھائی، اس سے پہلے سکاٹ لینڈ کی جانب سے برینڈن میک مولین نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان رچی برینگٹن نے 64 رنز بنائے۔ سینچری میکر ڈچ کھلاڑی باس ڈی لیڈا نے 5 وکٹیں بھی حاصل کیں، شاندار ال راؤنڈ کارکردگی پر انہیں پلیر اف دی میچ قرار دیا گیا۔اس میچ کے ساتھ ہی ائی سی سی ورلڈ کپ کی لائن اپ مکمل ہو گئی پہلے سری لنکا اور اب نیدرلینڈز نے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کی  سابق کپتان محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر  کے عہدے کی  پیشکش

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابق کپتان محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سابق کپتان محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی برائے پی سی بی ذکاء اشرف سے اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں محمد حفیظ نے ذکاء اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بننے پر مبارکباد دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان جبکہ کہا جا رہاہے کہ ذکاء اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی آفر کر دی، جس کیلئے انہوں نے سوچنے کیلئے وقت مانگ لیا۔اور اس وقت کسی بھی فیصلہ کرنے سے گریز کیا،