Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پشاورریڈ زون قلعہ بالاحصار سے امن چوک تک پھیلانے کا فیصلہ

    پشاورریڈ زون قلعہ بالاحصار سے امن چوک تک پھیلانے کا فیصلہ

    پشاور ریڈزون میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم فعال کرنے کے بعد اسے قلعہ بالاحصار اور امن چوک تک بھی پھیلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاہم اس کی مزیدتوسیع فنڈز سے مشروط کی گئی ہے ،پشاورریڈزون کو محفوظ بنانے کیلئے اس منصوبے پر اب تک تقریباً 10کروڑ روپے کی لاگت آچکی ہے جسے مرحلہ وار دوسرے علاقوں تک پھیلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ ریڈزون پشاور میں 350سٹیٹ آف دی آرٹ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جسکے بعد ریڈ زون میں روزانہ داخل ہونے والی ہزاروں گاڑیوں کی خودکارطریقہ سے مانیٹرنگ ہورہی ہے جبکہ خودکارسکیورٹی سسٹم کے ذریعے مشکوک و مطلوب افرادکا داخلہ بھی روکا جاسکے گا۔
    ریڈ زون کی سکیورٹی کیلئے دوماہ کے قلیل عرصہ میں قائم ”کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر”کا افتتاح کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات اور آئی جی پی خیبرپختونخوا اخترحیات خان نے کیاتھا۔ اس جدید سکیورٹی سسٹم کو قلعہ بالاحصار اور امن چوک تک بھی توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔اس حوالے سے محکمہ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ منصوبے کی توسیع پر کم لاگت آئے گی کیونکہ سنٹرل پولیس آفس میں ایک سسٹم پہلے ہی سے انسٹال ہوچکا ہے اور توسیع کی منظوری کی صورت میں صرف سی سی ٹی وی کیمرے،کیبل وغیرہ کی خریداری کرنا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلاجدیدخودکارشناخت وسکیورٹی نظام ہے اوراس سے ریڈزون میں واقع حساس تنصیبات وعمارتوں سنٹرل جیل ،سی پی او، پولیس لائنز، گورنرہاوس، وزیراعلیٰ ہاوس،سیکرٹریٹ سمیت دیگرعمارتوں و دفاتر کی سکیورٹی کو یقینی بنانا اور رجسٹرڈ ملازمین کے داخلے کے نظام کو خود کار بنایاگیا ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ ہماری پوری توجہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم اور تخریب کاری کی وارداتوں کا تدارک کرنا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے پیدل چلنے والے افراد کی شناخت، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی خود کار شناخت، گاڑیوں کی چیکنگ اورڈی ٹیکشن کی جارہی ہے جبکہ مطلوب یا مشکوک افرادکے داخلے پر الارم جنریٹ ہوگاجس سے ایسے عناصر اور گاڑی کوفوری پکڑنے میں آسانی ہوگی۔ریڈ زون میں زبردستی داخلے کو روکنے کیلئے روڈ بلاکرز، ٹائرز برسٹ اور ٹرن سٹائل گیٹ کی تنصیب اس منصوبے کا حصہ ہے جبکہ اس نظام کو نادرا اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کیساتھ بھی منسلک کیا جارہاہے ۔منصوبے کی توسیع سے قلعہ بالاحصار سمیت دیگر علاقوں کو بھی محفوظ بنایاجاسکے گا۔

  • لارڈز ٹیسٹ کے فاتح آسٹریلین کو بڑا جھٹکا

    لارڈز ٹیسٹ کے فاتح آسٹریلین کو بڑا جھٹکا

    انجری کا شکار اسٹار اسپنر نیتھن لائن ایشز سیریز کے باقی میچز سے آؤٹ ہو گئے ہیں تاریخ ساز کرکٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لارڈز کے تاریخی میدان میں فیصلہ کن ثابت ہوا ، تینتالیس رنز سے فاتح مہمان آسٹریلیا کو نیتھن لائن سے محرومی کا جھٹکا لگ گیا ہے ، پہلی اننگز میں پنڈلی کی تکلیف کے باوجود دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے کے لیے آنے والے اسٹار آف اسپنر کی انجری آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ، یوں آف اسپنر سیریز کے تینوں میچز میں نمائندگی سے محروم ہو گئے ہیں ،

  • ایشیا کپ شیڈول رواں ہفتے کیے جانے کا امکان

    ایشیا کپ شیڈول رواں ہفتے کیے جانے کا امکان

    پسندیدہ کھیل کرکٹ کا ایشیائی ایونٹ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا کولمبو میں بارشوں کی وجہ سے وینیوز بھی بدلے جا سکتے ہیں ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سرد جنگ کے بعد ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل پر کرانے کا فیصلہ ہوا ، سیکنڈ وینیو کے طور پر میزبانی سری لنکا کو ملی جہاں ستمبر میں ہونے والے مون سون بارشیں منتظمین کے لیے درد سر بن گئی ہیں دنیائے کرکٹ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ کولمبو سے دمبولا کھیلا جا سکتا ہے ، حتمی فیصلے رواں ہفتے جاری شیڈول میں کیے جائیں گے

  • سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کا رخ کرنا مقامی معشیت کے لیے نیک شگون

    سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کا رخ کرنا مقامی معشیت کے لیے نیک شگون

    سوات ميں عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین لاکھ سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، سیاحوں کی آمد کے حوالے سے ضلعی پولیس نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوات میں عید الااضحی کے موقع پر مجموعی طورپر تین لاکھ 20ہزار 465 سیاحوں نے سوات کا رُخ کیا،مختلف داخلی راستوں سے 42ہزار514 گاڑیاں داخل ہوئی،چھٹیوں کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 854سياح واپس چلے گئے،ایک لاکھ 10 ہزار611 سياح اب بھی سوات میں موجود ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا ہے کہ سوات میں مکمل امن و امان اور سیاحوں کی سہولت کے لیے بہتر انتظامات کے نتیجے میں عید الااضحی کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کا رخ کرنا مقامی معشیت کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ضلع انتظامیہ اور پولیس نے بہترین انتظامات کرکے سیاحت کی بحالی میں بھر پور کردار ادا کیا،پولیس، ضلعی انتظامیہ اور اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سوات کے سیاحتی مقامات میں خصوصی طور پر ٹورسٹ فسیلی ٹیشن سنٹر قائم کرکے سیاحوں کو سیاحتی مقامات کے بارے میں اآگاہ کیا، سیاحت بحال ہوگی تو مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

  • پشاور ، رات 8بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

    پشاور ، رات 8بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

    بجلی کی بچت کے لئے پشاور میں پیر کے دن سے تجارتی مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پشاور کو تجارتی مراکز بند نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی بچت کے لئے ملک بھر میں تجارتی مراکزکو رمضان کے مہینے میں رات آٹھ بجے کے بعد بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد مزید دومرتبہ یہ احکامات جاری کئے گئے لیکن اس پر کسی قسم کا عملدر آمد نہیں ہوا جس کی روشنی میں یکم جولائی سے رات آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
    عید کی چھٹیوں کی وجہ سے چونکہ بازار بند پڑے ہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ پشاور بھر میں تجارتی مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کے حوالے سے پیر کے روزتین جولائی سے حرکت میں آئے گی رات آٹھ بجے کے بعد صرف ہوٹلز اور میڈیسن سٹورز کو کھلا رکھا جائے گا اور باقی تمام کاروبار بند رہے گااس فیصلہ پر عملدر آمد میں تاجروں کی جانب سے مزاحمت کا امکان ہے جس کیلئے متعلقہ تمام تھانہ جات کو بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پاکستانی اسنوکر کھلاڑی نے خود کشی کر لی

    پاکستانی اسنوکر کھلاڑی نے خود کشی کر لی

    پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ضلع سمندری سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی اسنوکر کھلاڑی نے خودکشی کرلی ہے۔
    29 سالہ محمد ماجد علی نے 2013 کی ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اور 2018 کی ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
    ماجد علی کے بھائی راشد علی نے صحافیوں کو بتایا کہ ماجد علی گزشتہ چند سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھے اور فیصل آباد کے ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات کا استعمال کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جب گائے کی قربانی ہوئی اس کے فوری بعد ماجد نے فرنیچر ورکشاپ میں لکڑی کاٹنے والی آری کی الیکٹرک مشین سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔
    دو مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپئن رہنے والے محمد آصف اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کر رہے تھے، کہ ان کی ایک ہفتہ قبل ماجد سے ملاقات ہوئی تھی، بظاہر وہ افسردہ نظر آرہے تھے لیکن وہ ایک یا دو سال کے وقفے کے بعد پاکستان نیشنل سرکٹ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔

  • میری گاڑی کے پیچھے ہارن کیوں بجایا، وکيل نے شہری کو گولی مار دی

    میری گاڑی کے پیچھے ہارن کیوں بجایا، وکيل نے شہری کو گولی مار دی

    سوات سیدو شریف میں ہارن بجانا شہری کیلئے جرم بن گیا آگے گاڑی میں سوار وکیل نے آپے سے باہر ہو کر شہری پر گولی چلا دی،
    وکیل کی فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا جسکو فوری طور پراسپتال منتقل کر دیا گیا،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا،سوات پولیس کے مطابق سیدو شریف میں رش کی وجہ سے ٹریفک جام تھی جسکی وجہ سے شہری نے ایک گاڑی کو ہارن دے کر رستہ مانگنے کی کوشش کی جس پر دوسرے گاڑی میں بیٹھے وکیل نے گولی چلا دی جس کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہو گیا،تاہم واقعے کے بعد وکیل کو گرفتار کر کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی،

  • مردان جمعیت علماء اسلام کا سوئیڈن کے خلاف احتجاج

    مردان جمعیت علماء اسلام کا سوئیڈن کے خلاف احتجاج

    جمیت علماء اسلام ف مردان کے رہنماؤں نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کیخلاف احتجاج کیا ہے،
    احتجاجی مظاہرے میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،. مظاہرین نے سویڈن کی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے، قرآن کریم کی بے حرمتی برداشت سے باہر ہے،لہذا سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کیا جائے،احتجاج کے دوران سوئیڈن جھنڈے کو جلا دیا گیا،

  • جماعت اسلامی کا قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سویڈن حکومت کی سرپرستی میں قرآن کریم جلانے کی ناپاک جسارت ہوئی، جماعت اسلامی واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔
    اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی جانب سے بھی سرکاری سطح پر بھرپور ردعمل دیا جانا چاہیے، مغربی استعماری ممالک مسلمانوں کو کسی قسم کی اہمیت دینے کو تیار نہیں، مغرب کا اپنا نظام بری طرح ناکام ہوچکا ہے اور اب وہ اسلام کی حقانیت تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مغربی نظام نے انسانیت کو جنگ و جدل، خون خرابہ، فحاشی اور غربت دی، اسلامی ممالک اور پاکستان کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سویڈن کے واقعہ پر شدید سے شدید تر ردعمل دیں، پہلے مرحلے میں تمام عالم اسلام سے سویڈن کے سفیروں کو نکالا جائے۔

  • سابق صوبائی وزیر عاطف خان کا پی ڈی ایم کو پیغام

    سابق صوبائی وزیر عاطف خان کا پی ڈی ایم کو پیغام

    پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن صدر عاطف خان نے پولیس کی جانب سے انکے گھر پر چھاپوں کو غیر قانونی قرار دے کر اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں پی ڈیم ایم اور نگران حکومت کو یاد دہانی کرائی ہے کہ آپ کے 3 ماہ گزر چکے ہیں لہذا اب آپ کے تمام احکامات غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔ بیوروکریسی اور پولیس کو بھی یہی بتانا ہے جو ان کے غیر قانونی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے پی کے کے بہت سارے ارکان روپوش ہے لیکن پولیس کی جانب سے ان کے رہائش گاہوں پہ چھاپوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے گزشتہ رات پشاور میں سابق وزیر عاطف خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ پڑا تھا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی،جس کے رد عمل میں عاطف خان کی طرف سے سوشل میڈٰٰیا کے زریعے نگران حکومت اور پی ڈی ایم کے اس کاروائی کو گیر قانونی قرار دیا ہے،