خیبر پختونخوا پشاور وزیر اعلی ہاؤس کے کچن میں گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو1122کے معلومات کے مطابق آگ کے باعث سعید قریشی نامی شخص جسکی عمر 40 سال ہے آگ بھڑکنے کے باعث جھلس گیا، جسکو ریسکیو1122 زخمی حالت میں برن سینٹر حیات آباد منتقل کردیا،
Author: صدف ابرار

مردان شہر میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کا صفائی آپریشن
ضلع مردان عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لئے مردان شہر میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم نے صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان سید شاہ زیب نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے جنرل منیجر انجنیئر محمد خلیل اکبر کے ہمراہ مردان شہر میں صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا۔صفائی آپریشن میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چھ سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ70چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشوں کو اٹھا کر اسے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔جانوروں کی باقیات کو اٹھانے کے لئے 200کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ تین ٹرانسفر اسٹیشن میں آلائشوں کو جمع کر کے وہاں سے بڑی گاڑیوں کے ذریعے ڈمپنگ سائٹ لے جایا جائے گا۔ صفائی آپریشن تین دن تک جاری رہے گا اور شہر کو مکمل طور پر صاف کیاجائے گا۔
لوئر دیر میں کار کو حادثہ،باپ اور بیٹا جاں بحق
لوئر دیر رباط کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہوئی، ،ریسکیو1122 کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاںبحق اور 3 زخمی ہوئے،جاںبحق افراد کا ایک دوسرے سے باپ بیٹے کا تعلق ہے،
ریسکیو کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا ،ابتدائی اطلاعات
کے مطابق فیلڈر گاڑی چترال سے باجوڑ جارہی تھی،جاں بحق ہونے والوں کے خائستہ خان اور عزت خان ہے جو باجوڑ کے رہنے والے تھے،
جبکہ زخمی افراد میں جابر، انس اور حیات آللہ سکنہ باجوڑ شامل ہے،
،ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کو بھی ریکور کر لیا گیا ہے،جبکہ حآدثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے،
نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار
پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں موجود سب جیل سے نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15 قیدی فرار ہوگئے۔
سب جیل چمن میں قیدی نماز عید کیلئے نکالنے کے دوران فرار ہوئے۔ بیرک نمبر 4 سے نکالے جانے والے قیدیوں نے پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین لیا۔ فرار ہونے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے ڈپٹی جیلر سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
جیل ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مجموعی طور پر تقریباً 15 قیدی فرار ہوئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے فرار ہونے والا ایک قیدی مارا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدی سنگین مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ افغان سرحد سے صرف تقریباً تین کلومیٹر دور چمن کے مصروف علاقے تاج روڈ پر یہ سب جیل واقع ہے۔ یہاں عدالتوں میں پیش کیے جانے والے انڈر ٹرائل قیدیوں کو عارضی طور پر رکھا جاتا ہے۔
مردان شہر میں سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی اپریشن
خیبر پختو نخوا ضلع مردان میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش او جزبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔نماز عید کے بعد شہریوں نے سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے مطابق اپنے جانور ذبح کر رہے ہے،
مردان شہر میں سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی اپریشن کا آغاز بھی ہو چکا ہے،شہر کے چودہ یونین کونسلوں میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی جانب سے صفائی اپریشن جاری ہے،ڈبلیو ایس سی ایم کے حکام کے مطابق مردان صفائی کے عمل میں چھ سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
اور70 مختلف گاڑیوں کے ذریعے جانوروں کے آلائشوں کوٹھکانے لگایا جائے گا۔مردان شہر کو تین زونز میں تقسیم کر دیاگیاہے۔جس میں شہر میں صفائی کے لئے 176کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ڈبلیو ایس سی ایم کے حکام نے کہا ہے کہ صفائی آپریشن رات گئے تک جاری رہے گا۔
مردان نکاسی آب اور سڑکوں کی صفائی کے لئے جیٹنگ مشین اور روڈ واشرز کو استعمال کیا جائے گا۔اسکے علاوہ ڈمپنگ سائٹ میں آلائشوں پر مٹی کی تہہ چڑھانے کے بعد چونا بھی ڈالا جائیگا، انہوں نے بتایا کہ شہری کسی بھی مسئلے کی صورت میں شکایات سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
عید الاضحی کے موقع پرنگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کا پیغام
نگران وزیر اعلی اعظم خان خیبر پختونخوا نے عید کے موقعے پر پورے پاکستانی قوم خصوصا خیبر پختونخوا کے عوام کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی ہے،انہوں نے کہا کہ عید الاضحی عالم اسلام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے، عید الاضحی ہمیں ایثار ، قربانی، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے جینے کا احساس دلاتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور دوسروں کے دکھ درد کو بانٹنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے، ًمعاشرے کے صاحب ثروت لوگ عیدکے اس پر مسرت موقع پر اپنے ارد گرد نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں، محمد اعظم خان نے کہا کہ دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا اس عظیم اسلامی تہوار کی اصل روح ہے، اور عیدالاضحی کا یہ اہم دن ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اتحاد، اتفاق ، یگانگت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور اس سلسلے میں صفائی عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،انہوں نے ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کوبھی عید کی خصوصی مبارکباد دی،

عیدالاضحیٰ پر کون کون مزیدار پکوان کیے جا سکتے ہے؟
عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کے پکوان دسترخوان کی شان بنتے ہیں۔خواتین عید الاضحیٰ پر پکوان بنانے میں مصروف رہتی ہیں اور مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔ چاہے قربانی گائے کی ہو یا بکرے کی، دنبے کی ہو یا اُونٹ کی عید الاضحیٰ پر کھانوں میں پہلا پکوان کلیجی ہی ہوتی ہے اور سب اسے شوق سے بھی کھاتے ہیں ۔ کلیجی کے بعد دوسرا نام بریانی کا آتا ہے کیونکہ دن میں روٹی کھانے کے بعد لوگ شام میں چاول جیسے یخنی کا پلاؤ یا مصالحے والی بریانی کھانا پسند کرتے ہیں ، گھر میں قربانی ہو اور نئے نئے پکوان نہ بنیں یہ بھلا کیسے ممکن ہے؟ آئیے جانئے عید الاضحیٰ پر پکائے جانے والے چند نہایت آسان اور لزیز کھانوں کے بارے میں۔
گائے کے گوشت کی بریانی
عید کا موقع ہو اور بریانی نہ ہو٬ ایسا ہو نہیں سکتا- اس عیدالاضحیٰ پر اپنے دسترخوان کی شان بڑھائیں گائے کے گوشت سے تیار کردہ بریانی کی ڈشز سے- دم پخت بریانی٬ خراسانی بریانی٬ سندھی بریانی٬ زعفرانی بریانی جیسی مزیدار ڈشز سے آپ اپنے مہمانوں کی تواضع کر سکتے ہیں

پشاوری چپلی کباب
خیبر پختونخواہ کی مشہور سوغات٬ پشاوری چپلی کباب بھی عید الاضحیٰ کے دسترخوان کی شان بڑھانے میں پیش پیش ہیں- یہ ڈش آسانی سے گھر پر تیار ہوجاتی ہے- پشاوری چپلی کباب کو آپ رائتے ارو نان کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں-

بار بی کیو آئٹم
جیسا کہ ان دنوں عزیز و اقارب سے ملنے ملانے پر زور ہوتا ہے تو طرح طرح کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں جن میں مٹن کڑاہی، اسٹو، بیف بریانی وغیرہ عام ہیں لیکن باربی کیو نہ ہو تو بقرہ عید کا مزہ کیسا۔۔۔ عید کے دنوں گھروں میں تکّے بنانے کا رواج بہت پرانا ہے اور تکے بنانے میں گھر کے مرد حضرات اور بچے زیادہ حصہ لیتے ہیں رات کو گھر کی چھتوں پر یا صحن میں بیٹھ کر تکے بوٹی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ باربی کیو میں کافی سارے ائٹم ہوتے ہیں جیسے تکہ بوٹی، ملائی بوٹی، افغانی کباب ، بہاری تکہ بوٹی اور کشمیری سیخ کباب شامل ہیں-


ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جہاں اہلیان پاکستان سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔10 ذی الحج 1444 کو آج پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا جہاں علمائے کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے ہزاروں روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے۔اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ہونے والے نماز عید کے اجتماع میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ ، سفارتکاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے عید کی نماز اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی، قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں نماز عید ادا کی۔
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ایبٹ آباد میں نماز عید ادا کی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے منصورہ میں نماز عید پڑھائی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جناح گراؤنڈ (پولو گراؤنڈ) میں عید کی نماز ادا کی۔
عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
ترقیاتی اسکیموں میں غبن کے الزام میں گرفتار سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا، ڈیوٹی مجسڑیٹ مردان ذیشان گل نے کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا علی محمد خان نے اپنے حلقے میں ترقیاتی اسکیموں کے من پسند ٹھیکیداروں کو زیادہ قیمت پر ٹھیکے الاٹ کیے تھے، مقدمے میں سابق صوبائی وزراء عاطف خان، طفیل انجم اور لوگل گورنمنٹ کے افسران سمیت 15 ملزمان نامزد ہیں۔
تفتیشی افسر نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان نے ٹھیکوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ 78لاکھ روپے نقصان پہنچایا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کیا جائے ،سماعت کے دوران وکیل صفائی ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت نے ہائیکورٹ میں تفصیل جمع کی ہے کہ علی محمد خان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے، لیکن گزشتہ روز اُنہیں رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
تحریک انصاف کے روپوش رہنما عید کہاں منا رہے ہیں؟
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے بیشتر رہنما گرفتاری سے بچنے کے لیے عید بھی گھر سے دور منائیں گے۔9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے متعدد رہنما روپوش ہو چکے ہیں۔ ان میں سابق وزیراعلٰی محمود خان سمیت سابق وزرا شامل ہیں زیادہ تر رہنما اپنے آبائی علاقوں سے دور ہیں جبکہ بعض سابق وزرا کی دوسرے صوبوں میں روپوش ہونے کی متضاد اطلاعات بھی ہیں،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے فرنٹ لائن رہنما اس وقت منظر عام سے غائب ہیں جن میں سرفہرست سابق وزیراعلٰی محمود خان، سابق وفاقی وزرا مراد سعید، علی امین گنڈاپور، سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، سپیکر مشتاق غنی اور سابق صوبائی وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی شامل ہیں۔ سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان بھی چھپے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی کے قائدین کہاں روپوش ہیں اس بارے میں متضاد اطلاعات آ رہی ہیں نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں میں سے کچھ گلیات اور بعض پنجاب میں چھپے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ بعض رہنما افغانستان فرار ہو چکے ہیں۔












