پشاور پولیس نے عیدالاضحی اور نماز عید کے بڑے اجتماعات کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت 4000 سے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینات کیے جائیں گے، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں پہلے ہی منسوخ کی جاچکی ہیں۔ سی سی پی او پشاور اشفاق انور کے مطابق سکیورٹی پلان کے تحت شہر میں ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ اور پولیس موبائل گشت میں اضافہ کیساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔ تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کرنے سمیت مویشی منڈیوں اور شہر میں مشتبہ و مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ گنجان آباد بازاروں میں پولیس کی بکتربند گاڑیاں بھی موجود رہیں گی ۔ نماز عید کے بڑے اجتماع سمیت گاؤں و شہر کی تمام حساس مساجد کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔
Author: صدف ابرار

بابر اعظم اور محمد رضوان نے فریضہ حج ادا کیا
آج لاکھوں فرزندان اسلام نے اللہ رب العزت کے حضور پیش ہوکر فریضہ حج ادا کیا۔ اس سال قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت محمد رضوان اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی فریضہ حج ادا کیا، اس روح پرور سفر میں کھلاڑی دوستوں کا ساتھ بہت ہی خوشگوار رہا جن کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں اس دوران عبادات اور روحانی سفر میں قومی کھلاڑیوں کی دوستی توجہ کا مرکز بنی رہی قومی کپتان کے وکٹ کیپر بلے باز سے فریضہ حج کے دوران گلے ملنے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جبکہ مختلف تصاویر بھی توجہ مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ضلع چارسدہ نئے ڈی ایس پی سٹی تعینات
خیبر پختونخوا ضلع چارسدہ میں تعینات ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، محرران، اور بیٹ افسران سمیت انچارج چوکیات کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی اور علاقہ میں کرائم کے خلاف کاروائی سے آگاہی حاصل کی۔
ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے مکمل انتظامات یقینی بنائے جائینگے۔ بازار میں پولیس کی گشت بڑھائی جائے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں مزید سخت کرکے باہر سے آنے والے مشکوک لوگوں پر کھڑی نگرانی رکھیں۔
ڈی ایس پی سٹی نے مزید کہا کہ چارسدہ پولیس نے ہمیشہ ہنگامی حالات میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور انشاءاللہ آئندہ بھی ہر قسم کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔
شمالی وزیرستان کے تاریخ میں کم عمر ترین بچی کے قتل کا پہلا واقع
شمالی وزیرستان میں دو دن پہلے لاپتہ ہونے والی سمیرا نامی بچی کی مسخ شدہ لاش ایک مقامی مدرسے کے قریب ملی ہے،واقع شمالی وزیرستان کے علاقے زکر خیل میں پیش آیا ہے ،تحصیل میر علی گاؤں زکر خیل سے تعلق رکھنے والی بچی سمیرا دو دن پہلے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھی،جس کے بعد گھر والوں نے اسے ڈھونڈنے کی بہت کوشیش کی لیکن سمیرا لا پتہ رہی،سمیرا کے گھر والوں کا دعوی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انکے ساتھ کوئی مدد نہیں کی گئی،گھر والوں کا یہ بھی دعوی ہے کہ بچی پر بے دردی سے وار کر کے قتل کیا گیا ہے، اور اسکے ساتھ خنجر اور اسکے کپڑے بھی برآمد کئے گئے ہے،کہا جاتا ہے کہ شمالی وزیرستان کے تاریخ میں اس قدر کم عمر بچی کے ساتھ زیادتی یا قتل کا یہ پہلا واقع ہے،پولیس نے جائے وقوعہ سے ثبوت اکھٹے کر کے ملزمان تک پہنچنے کے لئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے،

وفاقی حکومت نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں وفاقی حکومت نے پی سی بی کے بارے میں بڑا قدم اٹھالیا۔
نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کروانے کے لیے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا گیا۔ خط میں آڈیٹر جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کریں۔ اس کے ساتھ انہیں نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا بھی مکمل آڈٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہےوفاقی حکومت نے پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹرجنرل 22 دسمبر 2022 سے 20 جون 2023 کا بلا تاخیر آڈٹ شروع کرے، ساتھ ہی آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کرے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کوپی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کےغیرضروری اخراجات کی شکایات ملی تھیں جس کے بعد وفاقی حکومت نے دسمبر 2022 میں عارضی مینیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کے پی کے نگران وزیر اعلی نے مالاکنڈ 9 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا،
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے بٹ خیلہ ملاکنڈ میں گھر کے اندر نو افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلی کی پولیس کے اعلی حکام کو واقعے کی تحقیقات اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے،
وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور جان بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے،وزیر اعلی ایک خاندان کے 9 افراد کو قتل کرنے والے واقعے کا شدید الفاظ میں مذمت کرکے واقعے کو اندوہناک قرار دیا ہے، اعظم خان نے واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت سزا دلانے کی یقین دہانی کروائی ہے، انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیر اعلی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،
مردان: تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی مقدمات میں ملوث ڈکیت گروہ کے 04 ملزمان گرفتار
رواں ماہ کے13جون کو شہزاد نامی شخص کو لو ٹنے والے موٹرسائیکل سوار پانچ رکنی ڈکیت گروہ نے اسلحے کی نوک پر 24لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے، واردات کی رپورٹ موصول ہوتے ہی ڈی پی او نجیب الرحمن نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن محمد سلیمان، ایس پی آپریشن روخانزیب کی نگرانی میں سرکل ڈی ایس پی انعام جان خان، ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل خالد خان، ایس ایچ او سٹی مقدم خان، ایس ایچ او تخت بھائی خائستہ خان اور تفتیشی پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی تھی،، جس پر پولیس ٹیموں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ تفتیش کی بدولت کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے واردات میں ملوث ڈکیت گروہ کے 04ملزمان فیصل ولد مراد، نادر ولد گل محمد، وحید گل ولد نورگل ساکنان پشاور اور حمزہ ولد عزیز سکنہ کاروان روڈ مردان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔
سٹی پولیس کی اس اہم کارروائی کے حوالے سے ایس پی آپریشن روخانزیب نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ میڈیا پریس کانفرنس کو مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اعتراف جرم کیا ہے جن کے قبضے سے مال مسروقہ میں سے مبلغ 19لاکھ روپے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل125اور 03عدد پستول اور کارتوس بھی بر آمد کر لئے ہے،
اس کے علاوہ ڈکیت گروہ کے تین ملزمان فیصل، نادر اور وحید سے 06 جون اسلحے کی نوک پر راہزنی کے دوران عباس سکنہ شریف آباد مردان سے لوٹی گئی 30ہزار روپے، 01موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی ریکور کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان نے اپنے پانچویں شریک واردات ساتھی کا نام بھی اُگل دیا ہے جس کی گرفتار کیلئے سٹی پولیس ٹیمیں سرگرم عمل ہیں،
یاد رہے گرفتار ملزمان راہزنی و ڈکیتی کے 05 مختلف مقدمات میں تھانہ پارہوتی،تھانہ تخت بھائی، تھانہ ساڑوشاہ اور تھانہ صدر پولیس کو بھی مطلوب ہیں، ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔
مالاکنڈ فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا سوات ضلع مالاکنڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے نواحی علاقے بگردرہ میں رشتے کے تنازع پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ رات گئے ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر کے مرکزی ملزم کوساتھیوں سمیت بریکوٹ سوات سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کو آج میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنربٹ خیلہ کے مطابق ملزمان مقتولین کے رشتہ دار ہیں اور واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا۔ واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی گئی ،دوسری جانب مقتولین کے ورثاء نے ملاکنڈ چوک پر احتجاج کر کے تمام ٹریفک کے لئے روڈ بند کر دیا ہے،جس پر ڈی سی بٹ خیلہ نے ورثاء سے درخواست کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،لہذا ورثاء احتجاج ختم کر کے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دے،
میجر لیگ کرکٹ کی ٹیم سین فرانسیسکو یونی کارن کا 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ
امریکا میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کی ٹیم سین فرانسیسکو یونی کارن نے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔
فاسٹ بولر حارث رؤف میجر کرکٹ لیگ میں سین فرانسیسکو کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ آلراؤنڈر شاداب خان بھی سین فرانسیسکو کی جانب سے کھیلیں گے۔میجر لیگ کرکٹ 13 جولائی سے 30 جولائی تک امریکا میں کھیلی جائے گی۔ کرکٹرز کا معاہدہ ان کی دستیابی کی وجہ سے ہوا ہے کیوں کہ شاداب خان اور حارث رؤف پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
ویمنز ایشز،پہلا میچ یکم جولائی کو کھیلا جائے گا
آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز میں شامل واحد ٹیسٹ میچ آسٹریلین ویمن ٹیم نے میزبان انگلینڈ سے 89 رنز سے جیت لیا تھا۔دونوں خواتین ٹیمیں اس کے علاوہ ایشز سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلیں گی اور واحد ٹیسٹ میچ کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم جولائی کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 جولائی کو اوول، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 8 جولائی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 12جولائی سے برسٹل میں ہو گا، دوسرا میچ 16جولائی کو سائوتھمپٹن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18جولائی کو ٹائونٹن میں کھیلا جائے گا









