Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • چارسدہ : راہزن گینگ کے 2 خطرناک کارندے گرفتار

    چارسدہ : راہزن گینگ کے 2 خطرناک کارندے گرفتار

    چارسدہ ڈی ایس پی سٹی جواد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بہرمند شاہ اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے ایک راہزن گینگ کے 2 ملزمان غفار شہباز ولد اسرار ساکن پائندہ خیل اور جمال ولد عرفان ساکن حصارہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ،جن کے قبضے سے چھینی گئی 1 لاکھ 80 ہزار روپے، 2 موبائل فونز ، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والے 2 پستول اور 1 موٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا۔ملزمان نے راہزنی کے ایک واردات میں شہری کی مزاحمت پر زخمی بھی کیا تھا دوران تفتیش ملزمان نے اپنے دوسرے ساتھی کا نام بھی بتا دیا ہے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔اور اسکی گرفتاری بھی بہت جلد عمل میں لائی جائے گی،

  • پشاورہائی کورٹ میں  محمود جان کے کیس کی سماعت

    پشاورہائی کورٹ میں محمود جان کے کیس کی سماعت

    قتل مقدمے میں گرفتار سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ہے،
    :درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی، عدالت نے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کی ضمانت منظوری کرکے رہائی کا حکم دے دیا،یاد رہے کہ ملزم پر تھانہ ریگی کے حدود میں عیسی خیل قوم کے جلوس پر فائرنگ کا الزام ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے،فائرنگ کا واقع ملزم کے علاقے عیسی خیل قوم سے زمینی تنازعہ پر سامنے آیا تھا،

  • ساف چیمپئین شپ میں میزبان بھارت کی بد انتطامی

    ساف چیمپئین شپ میں میزبان بھارت کی بد انتطامی

    ساف چیمپئین شپ میں میزبان بھارت کی بدانتظامی ایک بار پھر سامنے آ گئی ، فٹبالر پاکستان کے بعد نیپال سے کھیلتے ہوئے بھی آپے سے باہر ہو گئے ، ہاتھا پائی اور دھکے دینے کی ویڈیو نے میزبان کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ۔
    بھارتی شہر بنگلور میں ساؤتھ ایشین فٹبال ٹیموں کا میلہ سجا ہے ،،، میزبان کھلاڑیوں کے اسپورٹس مین شپ سے خالی ہونے کا دوسرا واقعہ سامنے آ گیا ، روایتی حریف پاکستان اور اب نیپال کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے بھارتی پلیئر آؤٹ آف کنٹرول ہو گئے، حریف کھلاڑیوں سے لڑنے پر اتر آئے، ہاتھا پائی کی ، دھکے بھی دیئے، ریفریز بھی خاموش تماشائی بنے رہے ، فٹبال گراؤنڈ کو اکھاڑہ اور میدان جنگ بنانے پر بھارتیوں کی بدانتظامی کا پول کھل گیا

  • قومی کوہ پیما ساجد سدپارہ کا ایک اور کارنامہ

    قومی کوہ پیما ساجد سدپارہ کا ایک اور کارنامہ

    قومی کوہ پیما ساجد سد پارہ نے پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو بغیر آکسیجن سر کر کے تاریخ رقم کر دی پاکستان کی دوسری اور دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو بغیر آکسیجن کے سر کرنے کا کارنامہ ساجد سدپارہ نے انجام دے دیا ہے،،، 8 ہزار 126 میٹر کی بلندی چوٹی کو بغیر آکسیجن سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں، ساجد اب تک 6 بلند ترین چوٹیاں بنا مصنوعی آکسیجن سر کر چکے ہیں۔ وہ 3 دن اور 18 گھنٹے میں کے ٹو، گیشر برم ون، گیشر برم ٹو، مناسلو اور انا پورنا سر کرنے کا بھی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں،،،

  • مردان میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

    مردان میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

    مردان میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بھائیوں سے مل کر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کر دیا صوابی کے علاقہ نارنجی کے رہائشی سردار علی نے مردان کے تھانہ پارہوتی پولیس کوبتایاکہ اس کی 25سالہ بیٹی ماریہ  کی زاہد علی کے ساتھ شادی ہوئی تھی دونوں میاں بیوی حسن آباد سنگ مرمر میں رہائش پذیر تھے وقوعہ کے روز داماد نے اطلاع دی کہ ماریہ وفات پاگئی ہے آکردیکھا تو اسے تشدد سے موت کے گھا ٹ اتاردیاگیاتھا اس نے پولیس کو مزید بتایاکہ اسے یقین ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے شوہر زاہد علی اوراس کے بھائیوں اعجازعلی،فضل امین پسران فضل ربی اوردوسرے رشتہ نذر محمد نے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • سی سی پی او پشاور کا سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی

    سی سی پی او پشاور کا سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی

    سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے منموہن سنگھ قتل کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے، اسکے علاوہ سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے ان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ اور ان کے دکھ درد میں برابر شریک ہونے کا بھی اظہار کیا ہے،سی سی پی او سید اشفاق انور نے کہا چند مشتبہ اور مشکوک افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں،واقعہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے کیلیے ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے
    "سی سی پی او سید اشفاق انور نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا پشاور شہریوں اور اقلیتی برادری کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔پشاور کے عوام اور پولیس ایک پیج پر ہیں اور دھشت گردوں کی چالوں کو ناکام بنانے میں ایک دوسرے کی بھر پور مدد کرینگے،سی سی پی او سید اشفاق انور نے سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کو اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ قاتلوں تک پہنچنے کے لئے تمام تر وسائل بھروئے کار لائینگے،اور ہر شہری کا تحفظ یقینی بنائے گے،

  • کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائر میچز میں زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کو  شکست دے دی

    کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائر میچز میں زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور کی پانچویں گیند پر 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سکندر رضا نے 58 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی، ریان بُرل نے پورے 50 رنز اسکور کیے۔ اُن کے علاوہ 47 رنز اوپنر کریگ ارون نے بنائے۔
    ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمو پال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جوابی بیٹنگ میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر کائل میئرز نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں روسٹن چیز 44، نکولس پورن 34 اور شائی ہوپ کے 30 رنز کے علاوہ کوئی اور بیٹر نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔
    ویسٹ انڈیز کی ٹیم 45ویں اوور میں 233 رنز بنا آؤٹ ہوگئی اور اسے اہم میچ میں 35 رنز سے شکست ہوگئی۔ زمبابوے کی جانب سے ٹینڈائی چٹارا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رچرڈ گراوا، بلیسنگ موزاربانی اور سکندر رضا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

    ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

    انسداد دہشت گردی عدالت بنوں نے ممبر قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے سرکردہ رہنما علی وزیر کی دو نوں مقدمات میں‌ ضمانت منظور کرلی.،عدالت نے ایک کیس میں 2 لاکھ مچلکے جبکہ دوسرے کیس میں‌80 ہزار مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا ہے.
    واضح‌رہے کہ علی وزیر کو 19 مئی کو شمالی وزیرستان میں‌اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ میرانشاہ سے رزمک جارہے تھے.اس سے پہلے 14 جون کو بروز منگل پشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کی 45 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ایم عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے یہ حکم علی وزیر کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کیا تھا جس میں حکومت کو ان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد سے آگاہ کرنے اور حفاظتی ضمانت دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔

  • گلگت میں سج گیا،باکسنگ کا میلہ

    گلگت میں سج گیا،باکسنگ کا میلہ

    پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ گلگت میں سج گیا ہے ۔2 روزہ ایونٹ کا انعقادپاکستان آرمی اور گلگت بلتستان حکومت مشرکہ طور پر کر رہے ہیں ۔ باکسنگ میلے کی وجہ سے گلگت کا لالک جان شہید نشان حیدر اسٹیڈیم شائقین سے کچھا کچھ بھر گیا۔ ایونٹ میں پاکستان کے پہلے ورلڈ یوتھ چیمپئن عثمان وزیر ہوم گراونڈ پر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔عثمان وزیر کا مقابلہ تنزانیہ کے ٹاپ باکسر فقیری سیلوم سے ہوگا۔ انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان سمیت 10 ملکوں کے باکسر بھی حصہ لے رہےہیں جن میں برطانیہ، تنزانیہ،جرمنی، افغانستان، نائجیریا، فلپائن کے باکسرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انڈونیشیا، تھائی لینڈاور متحدہ عرب امارات کے باکسرز بھی ایونٹ میں شریک ہیں۔

  • پشاور میں ایک اور سکھ تاجر  کو گولی مار  کر ہلاک کر دیا گیا

    پشاور میں ایک اور سکھ تاجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

    پشاور شہر اقلیت برادری کے لئےغیر محفوظ جگہ بنتی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور تاجر جسکا تعلق سکھ برادری سے ہے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا،پولیس کے مطابق جمعہ کو حملے میں زخمی ہونے والے سکھ دکاندار اس وقت زیر علاج ہیں۔
    پشاور پولیس کے مطابق آج کا واقعہ شہر میں یکہ توت کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر جس کی شناخت من موہن سنگھ کے نام سے ہوئی کو نشانہ بنایا گیا، سکھ تاجر رکشے میں گھر جا رہا تھا کہ یکہ توت کے علاقے گلددہ میں اس پر فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کے فوری بعد سکھ تاجر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورتفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تا ہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ، یاد رہے سکھ برداری پر ایک حملہ گزشتہ روز ہوا تھا پشاور پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رشید گڑھی میں سکھ پنساری کو نشانہ بنایا جو فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
    پولیس نے زخمی سکھ تاجر کی شناخت ترلوک سنگھ نے نام سے کی ہے جو زیر علاج ہیں۔ پولیس حکام دونوں واقعات کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دے رہے جس کا مقصد سکھ برداری کو نشانہ بنا کر بدامنی اور بے چینی پھیلانا ہے۔