ساف چیمپئن شپ کے گروپ اے کے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو پہلے ہی میچ میں 0-4 شکست دے دی۔
بنگلورو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان سنیل نے 3 جبکہ اُدنتا سنگھ نے 1 گول اسکور کیا جبکہ پاکستانی متعدد کوششوں کے باوجود گیند کو گول پوسٹ کرنے میں ناکام رہی۔پہلے ہاف میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں رئیس نبی، عمر حیات اور بھارت کے سندیش کو یلو کارڈ ملا تھا لیکن دوسرے ہاف میں کسی بھی کھلاڑی کو کوئی کارڈ نہیں ملا۔بھارت نے میچ کے دوران 23 شوٹس ماریں، ان میں سے 7 ٹارگٹ پر لگیں جبکہ پاکستانی کھلاڑی صرف 6 ہی شوٹس ماریں لیکن کوئی بھی ٹارگٹ پر نہ لگ سکی۔کھیل میں بھارت کی میچ پر گرفت 70 فیصد تک پائی گئی ہے جبکہ پاس کرنے کی ایکوریسی بھی 85 فیصد ہے۔دوسری طرف گروپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کی روایتی حریف کے خلاف میچ پر گرفت صرف 30 فیصد رہی جبکہ اس کی بال پاس کرنے کی ایکوریسی بھی صرف 65 فیصد رہی۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور کویت کی ٹیمیں ہیں، پاکستان کا اگلا میچ 24 جون کو کویت جبکہ نیپال سے 27 جون کو ہوگا۔
Author: صدف ابرار

ساف چیمپئن شپ: پہلے میچ میں پاکستان کو 0-4 سے شکست

ایشیا کپ کیلئےہائبرڈ ماڈل کو پہلےہی مسترد کرچکا ہوں،ذکا اشرف
سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا کہ پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کی مدت 19 جون کی رات ختم ہو چکی، اب مینیجمنٹ کمیٹی مزید کام نہیں کر سکتی، پیپلز پارٹی کی قیادت کی خواہش تھی کہ ذکا اشرف کو چیئر مین کرکٹ بورڈ نامزد کیا جائے، پی سی بی کا اختیار الیکشن کمشنر کے پاس ہے،عید سے قبل پی سی بی سے متعلق الیکشن کرا دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کرکٹ کو سیاست کے طور پر استعمال کرتا ہے، فٹبال اور ہاکی کی ٹیمیں دورہ کر سکتی ہیں تو کرکٹ ٹیم کیوں نہیں کر سکتی،دوسری جانب سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ تھا، بد قسمتی سے منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا، کرکٹ ملک کو متحد کرتی ہے، ملک بھر سے ٹیلنٹ آگے آرہا ہے، کوئی غیر آئینی کام نہیں ہو گا، وزیراعظم اور آصف زرداری کا اعتماد کرنے پر مشکور ہوں، ایشیاء کپ ورلڈ کپ آرہا ہے تیاری کرنی ہے، میں نے ایشیا کپ کیلئے ہائبرڈ ماڈل کو پہلے ہی مسترد کردیاتھا۔

ایف آئی اے کی کاروائی،حوالہ ہنڈی کے زریعے منی ایکسچینج کر نے والا گروہ گرفتار
پشاور میں ایف ائی اے نے ایک کاروائی کے دوران ہنڈی کاروبار کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان کے قبضے سے امریکی ڈالرز،سعودی ریال،اور یو اے ای درہم برآمد ہوئیں ہے، ایف ائی کی جانب سے کاروائی پشاور چوک یادگار میں ہوئی جہاں پہ کمرشل بینک سرکل ہندی کاروبار میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچنج میں ملوث تھے جن کے قبضے سے 1300امریکی ڈالر،75600 سعودی ریال،4500 یو اے ای درہم برآمد ہوئے،ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،جو غیر قانونی طور پر کرنسی ایکسچنج میں ملوث ہے،

کے پی کے نگران حکومت نے محکمہ صحت کے لئے کتنا بجٹ مختص کیا ؟
خیبر پختونخوا نگران حکومت محکمہ صحت نے آئندہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کیلئے ترقیاتی اوراخراجات کی مد میں بندوبستی اور قبائلی اضلاع کیلئے 4 ارب 74 کروڑ 59 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کا تخمینہ منظور کر لیا ہے۔ جس میں تقریبا 4 ارب روپے جاری ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔ باقی 70 ارب روپے سے زائد رقم ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کی ادائیگی کے لئے مختص کئے گئے ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت محکمہ صحت میں 132 ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں۔ ان ترقیاتی منصوبوں میں 99 منصوبے مختلف فورمز یعنی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی، پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اور سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظور کئے گئے ہیں جبکہ 33 منصوبے غیر منظور شدہ ہیں۔ ان غیر منظور شدہ منصوبوں پر کسی قسم کی رقم خرچ نہیں کی جائے گی اور زیادہ تر پیسے ان 41 منصوبوں پر خرچ کرنے کی منصوبہ بندی ہے جو منصوبے رواں مہینے 30 جون تک مکمل ہونے سے رہ گئے ہیں۔
نئے مالی سال کے پہلے چار مہینے کے ترقیاتی بجٹ میں چار ماہ کیلئے بندوبستی اضلاع میں منظور شدہ 61 سے زائد جاری منصوبوں کیلئے 2.9 ارب روپے، ضم شدہ ڈسٹر کٹ کے8 ترقیاتی منصوبوں کیلئے317 ملین روپے اور اے آئی پی کے 22 جاری منصوبوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہے۔ نئے منصوبوں پر پابندی ہوگی، ادویات کی خریداری اور دیگر لازمی امور کے لئے مختص فنڈز میں سے 100 فیصد رقم جاری کی جائے گی جبکہ ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو ماہانہ بنیاد پر 25 فیصد رقم اور نان سیلری بجٹ کی مد میں بھی 25 فیصد ماہانہ ریلیز ہوگی۔
پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور انور تاج کی راہداری ضمانت منظور کرلی
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر اور انور تاج کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات پر سماعت ہوئی،درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد نے کی، عدالت نے اسد قیصر اور انور تاج کی رہداری ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے دونوں کو 3 جولائی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،ضمانت منظور ہونے پر عدالت نے اسد قیصر اور انور تاج کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،
عدالت کے جانب سے 3 جولائی تک متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت یہ آرڈر واپس تصور ہونے کا حکم دیا گیا،
واضح رہے کہ ان مقدمات میں گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے سابق سپیکر اسد قیصر اور انور تاج ضمانت خارج کی تھی،
پشاور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے واقعات پر سماعت
پشاور ہائی کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس پر سماعت ہوئی،:چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی نے درخواست پر سماعت کی ، سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے سابق مشیرعبدالکریم کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ،عبدالکریم کے وکیل کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی گئ تھی،سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے 9 اور 10 مئی کے واقعات پر ذاتی دکھ کا اظہار کیا،
عدالت کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہونے کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کردی،
خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع میں 6 روزہ انسداد خسرہ مہم کا آغاز
خسرے کا وبا کے بعد محکمہ صحت نے خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع کی 135 یونین کونسلوں کو حساس قرار دیتے ہوئے 6 روزہ انسداد خسرہ مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے 8 لاکھ 96 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں گے۔ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک صوبہ کے مختلف اضلاع میں خسرہ کے شک میں 4 ہزار 822 بچوں کی سکریننگ کی گئی ہے جن میں سے 2 ہزار 390 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 22 بچوں کا انتقال ہوا ہے جن میں سے 13 بچے خسرہ کی بیماری کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
خسرہ کے وبا نے دو سال سے پانچ سال کے عمر کے بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جس پر محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر 14 اضلاع کے 135 یونین کونسلوں میں گذشتہ روز سے انسداد خسرہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ مہم 24 جون تک جاری رہے گی اس دوران ڈی آئی خان کے27 یونین کونسلز، چارسدہ کے 20 یونین کونسلز، شمالی وزیرستان کے 10 یونین کونسلز، باجوڑ کے 10 یونین کونسلز اور پشاور کے 18 یونین کونسلز میں مہم چلائی جائے گی۔ ہنگو کے 9، کوہاٹ کے 8 اور مردان کے 10 یونین کونسلز میں مہم چلائی جائے گی۔ ضلع کرک کے 6 یونین کونسلز اور دیر اپر، دیر لوئر اور ہری پور میں چار، چار یونین کونسلوں، نوشہرہ میں تین اور ٹانک میں 2 یونین کونسلوں میں انسداد خسرہ مہم چلائی جائے گی۔ مہم میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 96 ہزار 35 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں گے۔
کے پی کے ضلع نوشہرہ میں چیتے کی ہلاکت
نوشہرہ کے علاقے مناہی کے پہاڑوں میں پہاڑی چیتے کو نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مناہی کے پہاڑ میں یہ چیتا نمودار ہوا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ چیتے کو کسی نے ہلاک کردیا۔ چیتے کی پراسرار ہلاکت پر محکمہ وائلڈ لائف متحرک ہو گیا۔ ٹیم تحقیقات کے لئے مناہی کے علاقے میں پہنچ گئی۔ وائلڈ لائف کے ڈویژنل آفیسر عامر خان کا کہنا ہے کہ اس چیتے کو کامن لیپرڈ، جبکہ پشتو زبان میں پڑانگ کہا جاتا ہے اور یہ نایاب چیتا درہ آدم خیل کے پہاڑی سلسلہ میں موجود ہے اور انسان کے لئے بالکل بھی خطرناک نہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق چیتے کو کسی نے زہر دے کر ہلاک کیا ہے اور بعد میں لاش بھی چھپائی گئی لیکن اصل حقائق تحقیقات مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے۔

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے صحت کارڈ کی فی کس اخراجات کی ادائیگی خود کرنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے صحت کارڈ کیلئے فی کس اخراجات کی مد میں اپنی ادائیگی خود کرنے کا فیصلہ کرلیا ،صوبے میں صاحب استطاعت افراد سے اپنے اخراجات خود جمع کرانے درخواست کی گئی ہے تاکہ صحت کارڈ پروگرام جاری رہ سکے۔ بی آر ٹی کیلئے بھی رواں برس کی طرز پر سبسڈی منظور کرلی گئی ہے ۔
نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کاکا خیل نے میڈیا کو بتایا کہ بی آر ٹی کو رواں برس ساڑھے تین ارب روپے سبسڈی دی تھی وہی سبسڈی رواں برس بھی ہوگی اور پہلے چار ماہ کیلئے ایک ارب روپے منظور کرلئے گئے ہیں اسی طرح صحت کارڈ کیلئے بھی وہی سبسڈی جاری رکھی گئی ہے، کابینہ صحت کارڈ میں اپنا حصہ ڈالے گی صحت کارڈ کیلئے فی کس 2ہزار 850روپے ہے جو کابینہ جمع کرے گی۔
کوئی بھی شہری صحت کارڈ میں حصہ ڈالنا چاہے تو ہم رضاکارانہ طور پر وصول کرینگے، جو طبقہ استطاعت رکھتا ہے وہ صحت کارڈ میں ادائیگی کر دے تاکہ صوبائی حکومت پر بوجھ نہ پڑے اور منصوبہ بھی جاری رہے ۔
حکومت کا بڑا فیصلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ڈی نوٹیفائی
وفاقی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 19 اور 20 جون کی درمیانی شب پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہوگئی، پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی 19 جون شب 12 بجے سے ختم ہوگئ نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت تمام ممبران غیرفعال ہوگئے، منیجمنٹ کمیٹی کو اب کوئی فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ، خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ذکاء اشرف اور مصطفیٰ رمدے کو پی سی بی گورننگ بورڈ کیلئے نامزد کیا ہے۔









