Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • شوگر کے ادویات میں کئی گنا زیادہ اضافہ،عوام پریشان

    شوگر کے ادویات میں کئی گنا زیادہ اضافہ،عوام پریشان

    خیبر پختونخوا میں شوگر کے مریضوں کے علاج کیلئے انسولین اور بعض ادویات کی قیمتوں میں حالیہ مہینوں کے دوران کئی گنا تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے صوبے میں لاکھوں افراد پر اضافی مالی بوجھ پڑا ہے۔ واضح رہے کہ ملکی اور غیر ملکی ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین اور دوسری ضروری ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ میڈیسن ڈیلرز کے مطابق صوبہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شوگر میں مبتلا اور ان میں سے بیشتر ہر روز دو سے تین مرتبہ انسولین لے رہے ہیں۔
    نمک منڈی سے صوبہ بھر کی ادویہ مارکیٹ کو ادویات بھیجی جاتی ہیں۔ حالیہ مہینوں کے دوران قیمتیں بڑھ جانے کی وجہ سے انسولین اور شوگر کے ادویات کی رسد میں کمی اور اس کے استعمال کرنیوالے مریضوں کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ سروے کے مطابق انسولین اور شوگر کے علاج سے جڑی دوسری ادویات کی قیمتوں میں سابق نرخ کے مقابلے کئی گنا کا اضافہ حالیہ دنوں کے دوران ہوا ہے۔
    صوبائی ڈرگ اینڈ فارمیسی ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈریپ یعنی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے احکامات پرمختلف اقسام کی ادویات میں اضافہ ہوا ہے جس میں شوگر کی ادویات اور انسولین بھی شامل ہیں۔ اس لئے مارکیٹ میں شوگر کی ادویات کے نرخ بڑھے ہیں تاہم صوبے میں کہیں پر بھی ذخیرہ اندوزی وغیرہ کی شکایات نہیں اور تمام اضلاع کی میڈیسن مارکیٹ میں کمپنی نرخ پر ادویات بیچی اور فروخت ہورہی ہیں۔

  • نو مئی کے واقعات میں تحقیقات  کے لئے سابق رہنماوں  کا  موبائیل ڈیٹا  طلب

    نو مئی کے واقعات میں تحقیقات کے لئے سابق رہنماوں کا موبائیل ڈیٹا طلب

    نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کے لئے سابق رہنماؤں کے موبائیل ڈیٹا کے تفصیلات طلب کئے گئے ہے،جس میں سابق گورنر شاہ فرمان،تیمور جھگڑا،اور کامران بنگش شامل ہے، خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان،صوبائی وزیر کامران بنگش اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے موبائیل ڈیٹا کے تفصیلات تیسری دفعہ چھان بین کے لئے بھجوا دیئے گئے ہے،مجموعی طور پر تحر یک انصاف کے گیارہ رہنماوں اور سابق صوبائی وزراء کے تفصیلات طلب کئے گئے ہے،تحقیقاتی ٹیم کے مطابق نو مئی کے واقعے کے بعد چالیس ارکان کے موبائیل بند ہے جس کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہے، نو مئی کے واقعات میں مطلوب پی ٹی آئی کے سابق وزراء کے نام بھی واچ لسٹ میں ڈال دئے گئے ہے،

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری ہو گئے

    انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری ہو گئے

    ساف چمپیئین شپ میں شر کت کے لئے پاکستانی فٹ بالرز کا انتظار ختم ،،ماریشیس میں بھارتی سفارت خانے نے پاکستان کی فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کر دیے جس کے بعد اس بات کے قوی امکان پیدا ہو گئے ہیں کہ اب پاکستانی ٹیم بھارت میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔پاکستان ٹیم کو ویزے کے اجرا میں دو روز کی تاخیر ہوئی جس کے باعث پاکستان کی فٹبال ٹیم شیڈول کے مطابق بھارت روانہ نہیں ہو سکی تھی۔پاکستان فٹبال ٹیم کو پہلے اتوار کو ماریشیس سے روانہ ہونا تھا لیکن اب نئے فلائٹ آپشن کی تلاش جاری ہے،دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ری شیڈول کرنے کا آپشن موجود ہے۔ساف چیمپئن شپ 21 جون سے بھارتی شہر بنگلورو میں شروع ہو گی اور پاکستان کو اپنا افتتاحی میچ بھارت کے خلاف کھیلنا ہے،

  • قومی کرکٹ ٹیم کے اہم شخصیات حجاز مقدس پہنچ گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے اہم شخصیات حجاز مقدس پہنچ گئے

    قومی کپتان بابر اعظم سمیت کرکٹر محمد رضوان اور افتخار احمد ادائیگی حج کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے ،،، عمرہ کی ادائیگی کے بعد تینوں نے تصویر شیئر کر دی ۔فریضہ حج کی ادائیگی ہرعام مسلمان کی طرح اسٹار کرکٹرز کا بھی خواب ہوتا ہے، اس سعادت کے حصول کے لیے کپتان بابر اعظم محمد رضوان اور افتخار احمد نے عمرہ کرنے کے بعد مدینہ منورہ پہنچے جس کی انہوں نے تصویر بھی شیئر کی جو خوب وائرل ہوئی ، اس سال قومی کرکٹرز میں فخر زمان اور فہیم اشرف کے علاوہ لیجنڈری انضمام الحق عازمین حج میں شامل ہیں ،

  • ہاکی ٹیم کے سابق کوچ سیگفرڈ ایکمن کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے چیک موصول

    ہاکی ٹیم کے سابق کوچ سیگفرڈ ایکمن کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے چیک موصول

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کے واجبات ادا کر دئیے گئے ہے،، ہیڈ کوچ کے واجبات سے متعلق پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات طے پا گئے تھے،باغی ٹی وی کے مطابق پی ایس بی سیگفریڈ ایکمین کے معاوضے کا چیک پی ایچ ایف کے حوالے کر دیا ہے،۔ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے کوچ کی تنخواہ کی ادائیگی کا چیک سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے حوالے کیا، ممبر سلیکشن کمیٹی پی ایچ ایف اولمپئن شکیل عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ‌‌
    سیگفریڈ ایکمین 1 سال کے واجبات ادا نہ کیے جانے کی وجہ سے مستعفی ہو گئے تھے، انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا سیگفریڈ ایکمین کے کوچنگ کے لیے عمان سے معاملات طے پا رہے ہیں۔
    پاکستان اسپورٹس بورڈ کو معاہدے کے تحت 2026 تک سیگفریڈ ایکمین ہاکی فیڈریشن کو اپنے خدمات پیش کرنے تھے لیکن پی ایس بی اور پی ایچ ایف کے درمیان تنازع کی وجہ سے واجبات وقت پر ادا نہ ہو سکے،

  • دو سال بعد کم بیک کرنے والے معین علی ضابطے کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے

    دو سال بعد کم بیک کرنے والے معین علی ضابطے کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے

    ایشز سیریز ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلش آل راؤنڈر معین علی کو ضابطے کی خلاف ورزی پر میچ فیس اور ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا سنا دی گئی ۔
    انگلش سرزمین پر شروع ہونے والی تاریخ ساز ایشز سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میچ میں دو سال بعد کم بیک کرنے والے معین علی ضابطے کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے ، آسٹریلوی اننگز کے نواسیویں اوور میں باؤنڈری لائن پر کھڑے آل راؤنڈر اپنے بولنگ کرانے والے ہاتھ کی انگلی پر کچھ لگاتے پائے گئے، ضابطے کی یہ خلاف ورزی رپورٹ اور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوئی ، جس پر انہیں میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا سنا دی گئی ،

  • ساف چیمپئین شپ پاکستانی فٹبالرز کو بھارتی ویزوں کا انتظار

    ساف چیمپئین شپ پاکستانی فٹبالرز کو بھارتی ویزوں کا انتظار

    بھارتی ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان فٹبال ٹیم کی روانگی تاخیر کا شکار ہے، ساف‘ میں شرکت کے لیے پاکستانی فٹبالرز کا بھارتی ویزوں کیلئے انتظارختم نہ ہوسکا۔ ایشیائی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستانی فٹ بالرز کو آج کا دن بھی ویزے نہ مل سکے، کھلاڑیوں کی کل پر نظریں جم گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی ویزے نہ ملنے کے باعث پاکستان فٹبال حکام ٹکٹس نہ لے سکے، ساف چیمپئن شپ 21 جون کو بھارتی شہر بنگلور میں شروع ہو گی، قومی فٹبال اسکواڈ موریشیس میں شیڈول 4 ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں واضح رہے کہ ساف چیمپئن شپ پہلے ہی روز پاکستان کا میزبان بھارت سے مقابلہ ہو گا، ویزوں میں تاخیر، افتتاحی میچ کی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف قرار دی جا رہی ہیں۔

  • سوات مالا کنڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر جاں بحق

    سوات مالا کنڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر جاں بحق

    سوات مالا کنڈ تھانہ بائزئی کے بازار میں کرایہ دار اور مالکان کے درمیان تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہے، لیویز اہلکار کے مطابق تلخ کلامی کرایہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ہوئی جس پر دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر جانبحق ،،جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور مقامی ہسپتال پہنچا دیاگیا۔ لیویز اہلکار نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

  • خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع

    خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد 5 روزہ خصوصی پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے،
    خصوصی مہم صوبے کے سات اضلاع نوشہرہ، پشاور، مہمند، ہنگو، خیبر، کوہاٹ اور چارسدہ میں مکمل طور پر چلائی جائے گی جہاں پر پولیس ورکرز گھر گھر جا کے 22 لاکھ 12ہزارسے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے گے،پولیو حکام کے مطابق بونیر، چترال، دیر، ہری پور، مانسہرہ، مالاکنڈ، مردان اورصوابی کے افغان مہاجرین کیمپوں اور پاک افغان سرحد پر واقع مخصوص یونین کونسلوں میں 1 لاکھ 7 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے،حکام نے یہ بھی بتایا 5 روزہ مہم کیلئے 8441 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں موبائل،فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں، پولیو ورکرز کی سیکورٹی پر 14,926 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،جو پولیو ٹیمز کے ساتھ باقاعدہ طور پر گشت کر کے کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے تیار ہونگے،

  • کے پی کے انصاف وکلاء فورم کا اجلاس،9 مئی کے واقعات میں وکلاء کی نامزگی غیر قانونی قرار

    کے پی کے انصاف وکلاء فورم کا اجلاس،9 مئی کے واقعات میں وکلاء کی نامزگی غیر قانونی قرار

    باغی ٹی وی کے مطابق خیبر پختو نخوا انصاف وکلاء فورم کا اجلاس ہوا ہے اجلاس کی قیادت سینئر قانون دان قاضی محمد انور نے کی ،،انصاف لائرز فورم نے موقف اپنایا کہ پولیس نو مئی واقعات میں بے جا وکلاء کو نامزد کرہے ہیں، وکلا کو ان واقعات میں نامزد کرنا غیر قانونی ہے، باغی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق انصاف لائرز فورم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا بار کونسل اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے مشاورت پر کمیٹی تشکیل دے دی, کمیٹی مشترکہ طور پر صوبے میں وکلاء کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے ملاقاتیں کرے گی ۔ آئی ایل ایف کے پی نے مزید بتایا کہ اجلاسوں میں آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے ۔ واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی گرفتاریاں جاری ہے جس پہ گزشتہ دنوں پشاور بار کونسل کی جانب سے ہڑتال بھی کیا گیا تھا،ہرتال کے بعد گرفتار وکیل کو عدالت میں پیش کے ضمانت پر رہا کیا گیا،تاہم وکلاء فورم کی جانب سے اس طرح کی کاروایئوں کا بند کرنے کے لئے اجلاس کیا گیا جس میں وکلاء کی گرفتایوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا،