Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس، ایک ماہ میں 950 وارداتیں

    اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس، ایک ماہ میں 950 وارداتیں

    اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مخلتف وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوئے ، اسلام آباد شہر میں ایک ماہ میں 950 سے زائد وارداتیں،، جبکہ 350 موٹرسائیکل چوری ، 400 سے زائد موبائل فونز چھینے گئے ہیں،اسلام آباد سے گزشتہ ماہ لاکھوں روپے مالیت کی 86 گاڑیاں چوری ہوئی،اس دوران 27 افراد کو اغوا کیا گیا،فائرنگ اور دوران ڈکیتی مزاحمت پر گیارہ افراد قتل ہوئے،اسکے علاوہ مالی فراڈ اور دھوکہ دہی کے 34 مقدمات درج ہوئے،جائیداد پر قبضے کے خلاف دو سو سے زائد جرائم پولیس کو رپورٹ کیے گئے، پولیس زرائع کے مطابق رپورٹ کیے گئے جرائم کے خلاف صرف 50 فیصد مقدمات درج ہوئے،
    گزشتہ ایک ماہ کے دوران سو سے زائد ایسے جرائم بھی ہوئے جن میں شہریوں کی قیمتی اشیاء کی لاگت بیان نہیں کی گئی،اسکے علاوہ ڈکیتی کے 350سے زائد واقعات جن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے شہریوں کو زخمی کیا،شہری قیمتی موبائل فون، موٹرسائیکل اور گاڑیوں سے محروم پولیس جرائم پہ قابو پانے میں مسلسل ناکام ہوتے دکھائی دے رہے ہےشہر اقتدار میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس لی لہر دوڑ گئی ہے،

  • اداروں کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر پی ٹی ایم کے  رہنماؤں کو ایف آئی نے طلب کر لیا

    اداروں کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر پی ٹی ایم کے رہنماؤں کو ایف آئی نے طلب کر لیا

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال اور پروپیگنڈہ کرنے پر پشتو ن تحٖفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کےسربراہ منظور پشتین اورایم این اے علی وزیر سمیت 4 افراد کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سائبرکرائم سرکل پشاورنے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ/ پروپیگنڈہ کی بنیاد پر انکوائری کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت منظورپشتین،ایم این اے علی وزیر ،حضرت نعیم اور عبدالصمد کو 23 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے پی ٹی ایم کے زیر اہتمام ضلع شمالی وزیرستان کے میرانشاہ کینٹ کے سامنے 3 ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف دھرنا شروع ہے۔دھرنے میں منظور پشتین،علی وزیر سمیت پی ٹی ایم کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرانشاہ کینٹ کے باہر دھرنا کے شرکاء جس میں منظور پشتین اور علی وزیر بھی شامل ہیں سخت نعرے بازی کررہے ہیں ۔اس سے قبل گذشتہ رات ڈیر ہ اسماعیل خان پولیس نے منشیات کے الزام میں پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما عالمزیب محسود کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں عالمزیب محسود پر 1030 گرام چرس رکھنے کے الزام لگایا گیا ہے۔

  • بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے والے ملزم گرفتار

    بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے والے ملزم گرفتار

    رسالپور پولیس نے کروڑوں روپوں مالیت کی منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔سوزوکی پر مرغیوں کے پنجرے سے 30 کلوگرام افیون اور 50 کلوگرام چرس برآمد ۔02 ڈرگ ڈیلر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا
    ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود کی خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں اور سمگلروں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئےاشفاق خان SHO رسالپور کو کو خفیہ اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائے گی ۔اطلاع ملتے ہی فوری طور پر مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی کی گئی ۔ اشفاق خان SHO رسالپور نے پولیس نفری سمیت رشکئی انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کرکے ایک مشکوک سوزوکی روکی جس سے تلاشی کے دوران 30 کلوگرام افیون اور 50 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ موقع پر موجود ملزمان سیف اللہ ولد یوسف خیبر ایجنسی اور محمود ولد چنار گل جسکا تعلق پشاور سے تھا کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے پو لیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی ،

  • لنڈی کوتل، خاتون اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے قتل کا معاملہ،شوہر ہی قاتل نکلا

    لنڈی کوتل، خاتون اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے قتل کا معاملہ،شوہر ہی قاتل نکلا

    ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقےمیری خیل میں قتل ہونے والی خاتون اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کا قاتل اس کا شوہرنکلا،گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔خیبر پولیس کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والی لنڈی کوتل کی ایس ڈی ای او راضوانہ شاہین کو گزشتہ رات میری خیل میں ان کے کوارٹر میں چاقو کے وار سے قتل کیا گیا ۔مذکورہ آفیسر سکول کے ہاسٹل میں گزشتہ دو مہینوں سے بچوں اور خاوند سمیت رہائش پذیر تھی جبکہ واقعہ کے بعد خاتون کا شوہر اور چار بچے پر اسرار طور پر غائب تھے۔دوسری جانب ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل پولیس نے ایک کاروائی کے دوران مقتولہ کے شوہر کو کوٹکہ محمد کے علاقے سے گرفتار کرلیاہے ،ایس ایچ او تھانہ ڈومیل گل محمد خان کے مطابق ملزم نجیب اللہ نےابتدائی تفتیش میں اپنی زوجہ راضوانہ شاہین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیاہے جبکہ ملزم سے مذید تفتیش کی جارہی ہے. ضلع خیبر پولیس کے ایس پی انوسٹیگیشن ضیا ء حسن لنڈی کوتل نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے واقعہ مطابق گھریلو ناچاقی کا سبب ہوسکتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات جدید سائنسی خطوط پر کی جائے گی جس کے لئے پولیس انوسٹیگیشن کی سپیشل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

  • بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کو شکست

    بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کو شکست

    بنگلادیش نے ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 546 رنز سے شکست دے دی۔بنگلادیش کے شہر میرپور میں کھیلےجانے والے ٹیسٹ میچ میں میزبان بنگلادیش کے 662 رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 382 بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس میں نجم الحسین 146 اور محمود الحسن 76 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے،بنگلہ دیش کی جانب سے نجات مسعود نے 5 اور یامین احمدزئی نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی مونیٹائزیشن اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
    ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 40 ہزار سے زائد سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری گاڑیوں کی مونیٹائزیشن سے 10 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے صرف ریسکیو، پولیس موبائل اور میونسپلٹی کی گاڑیوں کو سرکاری حیثیت میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مونیٹائزیشن پالیسی پر محکمۂ خزانہ نے نگراں حکومت کو تجاویز پیش کی ہیں۔
    ذرائع کا بتانا ہے کہ پالیسی کے تحت ایک افسر ایک ہی گاڑی خرید سکے گا، سرکاری افسر تصرف میں موجود گاڑی دو سے تین اقساط میں خرید سکے گا، افسران کو باقاعدہ سبز نمبر پلیٹ دی جائے گی۔

  • خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کھول دئے گئے،

    خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کھول دئے گئے،

    خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشن ہفتہ کی رات12بجے سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،کراچی میں سمندری طوفان کے پیش نظر سی این جی سٹیشنوں کو تین دن کیلئے بند کر دیا گیاتھا اور جمعہ کے روز دن بارہ بجے کے بعد سی این جی سٹیشنوں کو گیس فلنگ کیلئے کھولنے کا اعلان کیا گیاتھا تاہم دن بارہ بجے کی بجائے گزشتہ رات بارہ بجے سی این جی اسٹیشنوں کو کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔
    ذرائع نے بتایا کہ سی این جی سٹیشنوں کو ہفتہ کی بجائے پیر کے دن کھولنے کا فیصلہ کیا گیاتھا تاہم بعض حکومتی اقدامات کے باعث انہیں ہفتے کے دن کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔ دوسری جانب صوبے کے مختلف اضلاع بشمول پشاورمیں تیسرے دن بھی سی این جی سٹیشنوں کی بند ش کے باعث ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اضافی کرایہ وصول کیا جاتا رہا ہے جس کی عوام کا مشکلات کا سامنا ہے،

  • اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ مرد و خواتین کے فٹبال ٹرائلز ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعات کے اشتراک سے ملک بھر میں 20 جون تک جاری رہنے والے ٹرائلز کا آغاز ہو گیا، ابتدائی طور پر فٹبال میں مرد و خواتین 74 کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا خوب مظاہرہ کیا، مہمان خصوصی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور وزیراعظم کی مشیر برائے امور نوجوانان شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ 13جامعات میں سپورٹس اکیڈمیز اور ریسورس سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ایک لا کھ لیپ ٹاپ اور محنتی طلباء کو اسکلز ایجوکیشن کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ،

  • چھ گیندوں پر لگا تار 6 شکار،12 سالہ انگلش بالر کا بڑا کارنامہ

    چھ گیندوں پر لگا تار 6 شکار،12 سالہ انگلش بالر کا بڑا کارنامہ

    چھوٹی عمر میں بڑا کارنامہ بارہ سالہ انگلش بولر اولیور وائٹ ہاؤس نے ایک اوور میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر دی ، چھ گیندوں پر لگاتار چھ شکار کر کے کمسن نے بڑے بڑے بلے بازوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
    انگلینڈ کے سر زمین یہ منفرد ریکارڈ بنا کلب ٹورنامنٹ میں برومس گروو کی نمائندگی کرتے ہوئے بارہ سالہ اولیور وائٹ ہاؤس نے ایک اوور میں حریف ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سب کو حیران کر دیا کمسن نے مجموعی طور پر دو اوور میں بغیر کوئی اسکور دیئے آٹھ شکار کیے ، میچ کے بعد ریکارڈ ہولڈر بولر نے خوشی کا اظہار کیا کسی بھی بولر کے لیے ایک اوور میں ایک ہیٹ ٹرک کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن ڈبل ہیٹ ٹرک کا کارنامہ میڈیا کی بھی توجہ کا مرکز بن گیا،

  • سابق ہاکی لیجینڈز پر لگائے گئے الزامات اولمپیئن ناصر علی کے گلے پڑگئے

    سابق ہاکی لیجینڈز پر لگائے گئے الزامات اولمپیئن ناصر علی کے گلے پڑگئے

    اولمپیئن اصلاح الدین نے لیگل نوٹس کا جواب نہ دینے پر ناصر علی پر ہتک عزت کا دعوی دائر کردیااصلاح الدین نے ناصر علی کو اسمگلنگ کا الزام لگانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا،
    لیگل نوٹس کے مطابق ناصر علی کو الزامات کے ثبوت دینے کیلئے 14 دن کی مہلت دی گئی تھی مہلت گزر گئی اولمپیئن ناصر علی نے نہ ہی ثبوت فراہم کئے اور نہ ہی معافی مانگی اولمپیئن اصلاح الدین نے کہا ناصر علی کے خلاف اب قانونی کارروائی کی جائیگی ، ناصر علی نے بے بنیاد الزام لگا کر میری شہرت کو نقصان پہنچایا ہے، اصلاح الدین نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات ناصر علی کو عدالت میں ثابت کرنا ہونگے، اصلاح الدین اولمپیئن اختر رسول اور اولمپیئن شہناز شیخ نے بھی ناصر علی کو الزمات لگانے پر لیگل نوٹس بھیجا تھا،