پشاور ہائیکورٹ میں وائس چانسلرعبدالولی خان یونیورسٹی کیخلاف توہین عدالت کیس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاپشاور ہائیکورٹ میں وائس چانسلرعبدالولی خان یونیورسٹی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس سید عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے کی، عدالت نے یونیورسٹی کے وی سی،رجسٹرار،ڈائریکٹر ایڈمینسٹریشن کو نوٹس جاری کردئے، درخواست گزار وکیل نے کہا کہ دو سال سے ایم اے آئی آر کی امپرومنٹ درخواست پر فیصلہ نہیں ہورہا، عدالت نے ایک ماہ میں درخواست پر فیصلے کا حکم دیا تھا، دو ماہ گزرنے کے باوجود اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،
Author: صدف ابرار

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر ضمانت پر رہا
پشاور سیشن کورٹ نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں گرفتار پی ٹی آئی یوتھ صدر مینا خان آفریدی اور ساتھی کی ضمانت درخواست منظور کرلی
پشاور سیشن کورٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں گرفتار پی ٹی آئی یوتھ صدر مینا خان آفریدی اور ساتھی کی ضمانت درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور عطاء اللہ جان نے کی ۔ عدالت نے مینا خان آفریدی اور جلال مہمند کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم پولیس کے مطابق مینا گل آفریدی اور جلال مہمند پر تھانہ فقیر آباد کے حدود میں توڑ پھوڑ کا الزام ہے ۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ فقیر آباد میں مقدمہ درج ہے ۔
9 اور10 مئی کو دہشت گردی اور بر بر یت ہوئی،کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
خیبر پختونخوا نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ نو مئی کو واقعات کو تاریخ کبھی نہیں بھولے گی،نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 9 اور10 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مزمت کی انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے احتجاج میں جو لوگ ملوث ہے وہ خود سامنے آکے وضاحت دے،اور بتائے کہ وہ کونسے محرکات تھے جس کی بنیاد پر انھوں نے سرکاری تنصیبات پر حملے کئیے،انھوں نے برطانیہ میں موجود یو ٹیوبر کو غدار قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے آپ کو پی ٹی آئی کا ورکر کہلاتا ہے،اس نے عوام میں اشتعال پیدا کیا اور ملکی اداروں پر حملوں کے لئے اکسایا،وزیر اطلاعات نے آگے کہا کہ 9 اور 10 مئی نے دن جو ظلم اور بر بریت کی گئی ہے عوام اسکا حساب لے کر رہی گی.اپ نے نہ صرف آئین اور قانون کو پامال کیا بلکہ عوام کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے،یہ لوگ بہت جلد قانون کے کٹہرے میں ہونگے : جنرل باجوہ کا قوم کے اوپر بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے قوم کی جان جنرل فیض حمید سے چھڑائی اگر جان نہ چھڑائی جاتی تو فیض حمید نے یہ منصوبہ 2035 تک کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ ان لوگوں نے 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے بکسیں بھرے تھے، جس کا خمیازہ اب خود بھگت رہے ہے،

پشاور ہائی کورٹ میں تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت
پشاور ہائیکورٹ نے صدر کینٹ میں مختلف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی پشاور, کنٹونمنٹ ایگزیکٹیوں آفیسر, سیکرٹری ڈیفنس, اسٹیشن کمانڈر پشاور اور محکمہ موحولیات سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا
پشاور ہائی کورٹ میں صدر کینٹ میں مختلف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ڈپٹی کمشنر پشاور, کنٹونمنٹ ایگزیکٹیوں آفیسر, سیکرٹری ڈیفنس, اسٹیشن کمانڈر پشاور سے جواب طلب کرلیا، درخواست گزار وکیل کے مطابق صدر بازار, فخر عالم روڈ, کالا باڑی اوردیگر سڑکوں پر قائم تجاوزات سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وکیل کے مطابق درخواست گزار نے دوکانداروں سے تجاوزات ہٹانے پر دھمکیاں دی گئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کا صدر میں دفتر ہے اور تجاوزات اور ٹریفک جام کی وجہ سے ان کو بھی کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وکیل نے کہا کہ صدر میں ٹریفک مسائل پر کنٹونمنٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بنی ہے۔
خیبرپختونخوا کی خاتون ایس ایس پی انٹرنیشنل پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد
خیبرپختونخوا کی سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سونیا شمروز خان کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے کی جانے والی گراں قدر خدمات پر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ویمن پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا ،سونیا شمروز، 60 سالہ تاریخ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی اور دوسری مسلمان خاتون ہوں گی ۔خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ایس ایس پی سونیا شمروز صوبے میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں جبکہ انہیں خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ڈی پی او ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ،،سونیا شمروز خان نے بحیثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام، چترال میں جبری شادیوں کی روک تھام کیلئے نہ صرف شکایتی سیل قائم کیے بلکہ خواتین کے مسائل اور خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ان کی کوششوں اور کاوشوں کے باعث چترال میں خواتین کی خودکشی کے رجحان میں نمایاں کمی آئی تھی ،سونیا شمروز کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ دیا جائے گا۔

پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ سیریز اگلے مہینے ہونے کا امکان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز 16 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ اگلے چند روز میں سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے ٹیسٹ میچز کولمبو اور گال میں ہونے کا امکان ہے جو کہ 16 سے 20 اور 24 سے 28 جولائی کو ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ سے قبل یہ ٹیسٹ سیریز مکمل ہو جائے گی جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
ذرائع کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ 31 جولائی سے 22 اگست تک کھیلی جائے گی۔
اپر کوہستان ، تین لڑکیاں ڈوب گئیں
اپر کوہستان میں 3 لڑکیاں دریا میں ڈوب گئیں، ڈی پی آو خالد خان کے مطابق ڈوبنے کا واقع تحصیل کندیا میں پیش آیا ،لڑکیاں دریا پر قائم عارضی پل پار کر تے ہوئے گائے کے ٹکر سے حادثے کا شکار ہویئں، ڈی پی او کے مطابق ڈوبنے والو میں دو بہنیں اور ایک کزن شامل ہے،پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے،تاہم ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے لاشوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے،

ساف چیمپئن شپ میں شرکت،پاکستانی فٹبال ٹیم کو بھارت میں کلیئرنس مل گئی
پاکستان فٹبال ٹیم کو انڈیا میں ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس مل گئی۔ساف فٹبال چیمپئن شپ 21 جون سے 4 جولائی تک بھارت کے شہر بنگلورو میں کھیلا جائے گا ، ایونٹ میں پاکستان فٹبال ٹیم کو شرکت کے لیے دو اہم وزارتوں، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس مل گئی ہے۔وزات خارجہ نے 2 جون کو جبکہ وزارت داخلہ نے 15 جون کو خط جاری کیا جس کے بعد باضابطہ این او سی بین الصوبائی رابطے کی وزارت، پاکستان اسپورٹس بورڈ سے جاری کرے گی دوسری جانب پاکستان نے دو روز قبل ماریشیز میں بھارتی ایمبیسی میں ویزوں کے لیے اپلائی کر دیا تھا جہاں قومی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے موجود ہے۔
بھارتی حکام کو جہاں تمام دستاویزات مہیا کر دی گئی ہیں جن میں انڈین حکومت کی کلیئرنس بھی شامل ہے تاہم بھارتی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم کو ماریشیز سے ویزا سے اجرا کے لیے ماریشیز میں پاکستانی سفارت خانے سے تحریری کلیئرنس درکار ہو گی۔جس کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم 18 جون کو ماریشیز سے بھارت کے لیے روانہ ہو جائے گی۔
پشاور ہائیکورٹ کادو ماہ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیسکو کی تقرری کا عمل قانون کے تحت مکمل کرنے کا حکم
پشاور ہائی کورٹ میں چیف ایگزیکٹو افسر پیسکو کی تعیناتی کے خلاف کیس سماعت میں فاضل جج نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کی صورت میں موجود چیف ایگزیکٹیو عارف سدوزئی کی تعیناتی ختم تصور قرار دی۔جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یہ احکامات سابق چیف ایگزیکٹیو پیسکو گل نبی سید کی رٹ پر جاری کئے اور قرار دیا کہ اس قسم کے اہم عہدوں پر سٹاف گیپ کے تحت عارضی تقرری بہت سے مسائل کو جنم دیتی ہے عدالت نے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیسکو انجینئر گل نبی کی رٹ کی سماعت کی ،سماعت کے دوران وکیل غلام محی الدین ملک ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس کے موکل کو 6 ستمبر 2022 کو تین سال کےلئے چیف پیسکو کے عہدے پر تعینات کیا گیا اور اس حوالے سے انہیں مختلف ٹاسک دیئے گئے جسے انہوں نے پورا کیا انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جس وقت اس کو بطور چیف لایا جا رہا تھا اس وقت ریکوری بہت کم تھی جس پر درخواست گزار نے اپنے کوششیں جاری رکھی اور ریکوری کو بھی 95 فیصد تک پہنچا دیا، اس کے ساتھ ساتھ لائن لاسز 42 فیصد سے کم کرکے 36 فیصد تک لانے میں کامیاب ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس ضمن میں انہوں نے مختلف شعبہ جات میں بہتری کےلئے اقدامات اٹھائے تاہم اسکی جگہ سیاسی بنیادوں پر انجینئر عارف سدوزئ کی تقرری کی گئی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انہیں تین ماہ کا وقت دیا گیا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتربنائیں تاہم یہ صرف بہانے ہیں کیونکہ حالیہ سیلابوں کےباعث انہوں نے ریکوری کی بجائے ری کنسٹرکشن پر توجہ دی اور صرف پیسکو کے ساتھ ساتھ دیگر ڈیسکو کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے جس میں وہ اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکے لیکن اس کی سب سے بڑی وجہ سیلاب کی تباہ کاریاں تھیں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ اب اسلام آباد میں تعینات ایک انجینئرعارف محمود سدوزئی کو اس پوسٹ پر تعینات کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ ایک سابق پیسکو چیف کے بھائی ہے اور ایک اعلی سیاسی شخصیت کے علاقے کے ہیں حالانکہ اس کا پیسکو کے ساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں انہوں نے عدالت کوبتایا کہ اس اقدام سے پیسکو کے اپنے ملازمین میں بے چینی پھیلی ہے کیونکہ ایک پیراشوٹر کو کس طرح لاکر یہاں پر چیف ایگزیکٹیو تعینات کیا گیا جو کہ غیر ائینی اور غیرقانونی ہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر وفاقی حکومت کو مستقل طور چیف ایگزیکٹیو پیسکو کی تعیناتی کے لئے دو ماہ کی مہلت دے دی اور انہیں تمام امور قانون اور رولز کے مطابق کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ عدم تعمیل کی صورت میں موجودہ چیف ایگزیکٹیو کی تقرری منسوخ تصور ہوگی۔اسکے ساتھ ساتھ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ اس قسم کے اہم عہدوں پر عارضی تقرریوں سے اداروں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

کے پی کے میں منشات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کے خصوصی احکامات کے مطابق منشیات فروشوں، ڈیلروں، سمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کامیاب کاروائیاں جاری ضلع چارسدہ تھانہ ایکسائز مردان اور ایکسائز انٹیلجنس کی چارسدہ میں تین اہم کاروائیاں کی، تینوں کاروائیوں میں مجموعی طور پر تین من (120 کلوگرام) چرس، چھ کلوگرام ہیروئین اور تین پستول اور کارتوس برآمد جبکہ پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ، ترجمان ایکسائز کے مطابق پہلی کاروائی میں چارسدہ سرڈھیری کے مقام پر کیری ڈبہ سے چھ کلوگرام ہیروئین برآمد جبکہ دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے، دوسری کاروائی میں چارسدہ مردان روڈ پر ایک خفیہ اطلاع پر گاڑی کو قابو کرکے اسکی ڈگی سے تین من (120 کلوگرام) چرس برآمد جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ترجمان ایکسائز
نے کہا کہ تیسری کاروائی میں رشکئی کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک ٹرک سے تین عدد پستول برآمد جبکہ ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ترجمان ایکسائز نے کہا کہ تینوں کاروائیاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان کی گئیں، اور تمام واقعات کے مقدمات تھانہ ایکسائز مردان میں درج کرلئے گئے،









