ضلع دیر بالا تحصیل واڑی عمر الئی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ چچا زاد بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر ہوئی جس میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جو اپس میں سگے بھائی تھے،اور دو زخمی ہو گئے،ریسکیو کے مطابق دیر بالا کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہے ریسکیو 1122 موقع پر پہنچی جہاں انہوں نے زخمیوں کو فوری امداد کے لئے طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو واڑی ہسپتال پہنچا دیا گیا،دوسری جانب پولیس بھی موقع پر پہنچ کر واقع کی چھان بین کر رہی ہے،
Author: صدف ابرار

وفاقی اور صوبائی حکومتیں قبائیلی اضلاع میں ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے، گورنر کے پی کے
خیبر پختونخواہ گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے قبائیلی اضلاع میں سماجی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے ہے،سخت ترین معاشی بدحالی کے باوجود وفاقی بجٹ میں ضم اضلاع کے تعمیر او ترقی کے لئے 50 ارب روپے مختص کئے ہے،پشاور گورنر ہاؤس میں قبائیلی ضلعی مشران،ملکان ،اور سر براہان کے 6 افراد پر مشتمل جرگے کے ساتھ ملاقات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ،تعلیم،ہسپتال،ایریگیشن اور انفراسٹر کچر پر بات چیت ہوئی،اس موقع پر گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ قبائیلی علاقوں کے عوام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور افواج پاکستان بشمول تمام اداروں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے،جو قابل فخر بات ہے،حاجی غلام نے مزید کہا کہ باجوڑ ایک پر امن علاقہ ہے اور وہاں کی زمین بھی انتہائی زرخیز ہے،جس کے لئے سولر ٹیوب ویلز نصب کئے جائے گے جو باجوڑ ایجنسی کے فصلوں کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا،قبائیلی مشران کی جانب سے گورنر کے پی کے کا شکریہ ادا کیا گیا،

موجودہ حالات میں ملک انتخابات کا متحمل نہیں،امیر حیدر ہوتی
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئیر نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے فتنے نے پورے ملک اور قوم کا بھیڑا غرق کر دیا ہے،ذہنی توازن درست نہ ہونے باوجود اس ملک پر ایک ناتجربہ کار شخص کو مسلط کیا گیا ،امید حیدر نے کہا کہ اگر اکتوبر کے مہینے میں الیکشن نہ ہو سکے تو امید ہے کہ آنے والے سال میں الیکش کو یقینی بنایا جائے،امیر حیدر نے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں کرپشن عوام کے سامنے لایا جائے،امیر حیدر نے ورکر کنوینشن سے خطاب کے دوران کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک اور قوم کے لئے کچھ بھی نہیں کیا بلکہ چار سال اپنی کرپشن کو چھپانے اور کرسی بچانے میں مصروف عمل رہے،مزید کہا کہ کل باجوہ کو باپ کا درجہ دیا تھا جبکی آج انکو میر جعفر اور میر صادق کے ناموں سے نوازا جا رہا ہے،امیر حیرد نے مطالبی کیا کہ ہم پختونخوا کے وسائل میں پختونو کا حصہ مانگ رہے ہے،تحریک انصاف نے کے پی کے کے 10 سالہ حکومت میں صوبے کو بھاری قرضوں تلے ڈبو دیا،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اب وقت آیا ہے کہ کے پی کے کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے،اور صوبے کی سیاسی حیثیت کو بحال کرنے کے لئے 2 سال تک انتخابات کا انتظار کرے

سابق سپیکر کے گھر پر چھاپہ ،نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد
خیبر پختونخوا ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا چھاپہ ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ برآمد ہو گئی، اسد قیصر کے حجرے سے چھاپے کے دوران قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں برآمد ہوئی تمام گاڑیوں کی مکمل تفصیلات چیک کرنے اور گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ گاڑیاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ہے تمام گاڑیاں غیر رجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ ہے
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی ایک عدد لیکسس V8 نمبر پلیٹ STM-16، ایک عدد ہونڈا Oriel جس پر اسلام آباد نمبر AAS-118 نمبر پلیٹ لگا تھا، جبکہ ایک ویگو ڈالا جس پر سرکاری نمبر پلیٹ B-1820 لگا ہوا تھا
گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے کر سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، بھائی سابقہ ایم این اے عاقب اللہ ، بھائی سابقہ ممبر اسمبلی عدنان ، کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے.
پشاور میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،10 ملزمان گرفتار
سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی نگرانی میں ضلع بھر میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،تھانہ بھانہ ماڑی کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ملزمان گرفتار کر لیا گیا ملزمان سے 5 عدد رائفل، 28 عدد پستول، 6 عدد بندوق، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور متعدد کارتوس برآمد کئے گئے،سی سی پی او پشاور سید اشفاق احمد نے شہر میں عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تمام ضلع پشاور کو اس قسم کے جرائم میں ملوث عناصر سے پاک نہیں کیا جائے گا تب تک چین سے نہیں بیٹھے گے،ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،

نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی کا دورہ صوابی
خیبر پختونخوا نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی نے ضلع صوابی کا دورہ کیا ہے جہاں صوبائی وزیر آبپاشی نے پیہور ہائی لیول کینال توسیع منصوبے پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا انہوں نے پیہور ہائی لیول کینال توسیع منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے. نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی نے پیہور ہائی لیول کینال کے چھوٹا لاہور سمیت متعدد مقامات پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر حاجی فضل الہٰی نے میٹریل ٹسٹینگ لیب میں مٹیریل ٹیسٹنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی کو پیہور ہائی کینال توسیع منصوبے کی لاگت، افادیت، پیش رفت اور درپیش مسائل سے اگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے سے مجموعی طور پر 22 ہزار ایکڑ اراضی آبپاشی ہوگی۔اور اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 14938 ملین ہیں۔یہ منصوبہ دسمبر 2024 تک مکمل کیا جائے گا۔
نو مئی کے واقعات میں ملوث وکیل کی درخواست ضمانت منظور
پشاور انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے نو مئی واقعات کے مقدمے میں نامزد وکیل شہاب خان چمکنی کی ضمانت درخواست پر سماعت
کی، سماعت اے ٹی سی جج ڈاکٹر عامر نذیر نے کی عدالت نے گرفتار وکیل شہاب خان چمکنی کی ضمانت درخواست منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا شہاب خان چمکنی ایڈووکیٹ نو اور دس مئی کے واقعات کے مقدمہ میں نامزد ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج ہے ۔ گرفتار وکیل نے عدالت میں ضمانت درخواست دی وکیل شہاب کی گرفتاری پر آج مقامی عدالت میں وکلاء ہڑتال پر تھے عدالت نے ضمانت درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کردیاہے،
پشاور انسٹیٹوٹ اف کارڈیالوجی کو ترک حکومت کی جانب سے تحفہ
پشاور انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی کے پیڈز ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے لیے جدید مشینری کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کے لئے ترکی کی حکومت نے آٹھ مانیٹرز دئے ہیں۔ان مانیٹرز سے ان بچوں کی دل کی رفتار اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کے علاج معالجے میں مدد ملے گی ۔ ڈاکٹر اعجاز حسین نے کہا امراض قلب میں مبتلا بچوں کو دوائی خصوصی انفیوشن پمپ سے دی جاتی ہے جس کے لئے ترک حکومت کے شکر گزار ہیں انہوں نے آٹھ پمیپ بطور تحفہ دئے ہیں۔
اعجاز حسین کے مطابق دل کی بیماری میں مبتلا بچوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ترکی حکومت نے قیمتی ایکو مشین دی ہے جس سے ایسے بچوں کو منتقل کرنے میں سہولت میسر ہو گی ترک حکومت نے بچوں کے کھیل کود کے لیے پلے ایریا کی سہولت بھی فراہم کی ہے ۔
خیبر پختونخوا موسم کا احوال
محکمہ موسمیات کے مطابق پشار شہر اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک ہے، محکمہ موسمیات پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے، پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ گزشتہ 24 گھنٹوں کی دوران سوات میں 13 ملی میٹر ، ایبٹ آباد میں 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،

پشاور بار ایسوسی ایشن کا احتجاج ،عدالتیں بند
پشاور بار ایسوسی ایشن کا وکیل شہاب خان ایدوکیٹ کی گرفتاری کیخلاف آج وکلاءکی جانب سے احتجاج کیا گیا. پشاور کی عدالتوں میں آج وکلاء پیش نہیں ہوئیں ،بار ایسوسی ایشن نے شہاب خان ایڈووکیٹ کی گرفتاری غیر قانونی ہے،بار ایسوسی ایشن وکلاء نے غیر قانونی طور گرفتاری کی مذمت کی ، وکلاء کی عزت و تحفظ پر سمجھوتا نہیں کرینگے،بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ شہاب خان ایڈووکیٹ پی ٹی آئی کے ضلعی سینئرنائب صدر ہے جس کو زاتی سیاست کا نشانہ بنا کے گرفتار کیا گیا ہے، وکلاء نے فوری طور پر شہاب خان ایڈووکیٹ کو رہا کرنے کا مطابہ کیا واضح رہے کہ شہاب خان ایڈوکیٹ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا،









