پشاور ہائی کورٹ نے ریگی ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی دائر رٹ میں حکم امتناعی جاری کردی، عدالت نے ریگی ماڈل ٹاؤن میں کوکی خیل قبیلے کی غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کا حکم دیا ،پشاور ہائی کورٹ میں ریگی ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی دائر رٹ پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عتیق شاہ نے کی، متاثرین کی نمائندگی سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ نے کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 1993 سے 3 زونز کے پلاٹس کا قبضہ نہیں دیا گیا، درخواست گزار وکیل نے کہا کہ دائر رٹ میں 17 سو متاثر ہ خاندانوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی گئی ہے۔ سیف اللہ محب کاکا خیل نے کہا کہ لوگوں نے پلاٹس خریدے، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انکو قبضہ نہ مل سکا، جہاں قبضہ دیا گیا ہے وہاں بھی کوکی خیل قبیلہ لوگوں کو گھر بنانے نہیں دیتی، عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت کو احکامات دئیے کہ ریگی ماڈل ٹاؤن میں کوکی خیل قبیلے کی غیر قانونی تعمیرات کو روکے، اور حکومت اپنا رٹ قائم رکھیں،
Author: صدف ابرار

انسداد دھشتگردی عدالت نے دو پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنا دی
پشاور انسداد دھشتگردی عدالت نے طالب علم کے قتل میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی، 2021 میں بنوں سے پشاور ٹیسٹ کے لئے جانے والے طالب علم پولیس کے فائرنگ سے جابحق ہوا تھا ،پشاور انسداد دہشتگردی عدالت میں طالبعلم کے قتل میں گرفتار پولیس اہلکاروں کیخلاف کیس میں جج محمد عادل نے فیصلہ سنادیا، پولیس اہلکار روح اللہ اور رستم کو طالب علم کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی، مبشر نامی طالبعلم 2021 میں ٹیسٹ کیلئے بنوں سے پشاور آیا تھا پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے مبشر نامی طالبعلم جاں بحق ہوا تھا،

چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کو شکست
موریشیس میں جاری چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں ٹیم پاکستان کو کینیا سے بھی شکست ہو گئی ، سترہویں منٹ حریف شمہ موسس کا گول فیصلہ کن ثابت ہواچار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کینیا کے خلاف میدان میں اتری ، کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا گیا ، سترہویں منٹ کینیائی کھلاڑی شمہ موسس گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ، اس کے بعد دونوں ٹیموں کی طرف سے سخت کوشش کے باوجود کسی کو کامیابی نہ مل سکی ، گرین شرٹس کو میزبان موریشیس کے خلاف بھی شکست ہوئی تھی ،

سپر سٹار فٹبال نے ورلڈ کپ میں شرکت کی تردید
سپر اسٹار لیونل میسی نے فٹبال ورلڈکپ 2026 میں شرکت سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ، کہتے ہیں قطر میں کیرئر کا آخری ایونٹ جیت کے ساتھ یادگار بن گیا ، کافی ہے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فٹبالر ان دنوں چین کے دورے پر ہیں ، نئی کلب انٹر میامی کو جوائن کرنے کے لیے امریکا جانے سے پہلے وہ بیجنگ میں دوستانہ میچ کھیلیں گے ، ورلڈکپ 2026 میں ملک کی نمائندگی کے سوال پر میسی نے دو ٹوک جواب دیا کہ وہ اب سپر میگا ایونٹ نہیں کھیلیں گے ، قطر میں ہونے والا ٹائٹل کیرئر کا آخری ایونٹ سمجھ کر کھیلے اور چیمپئن بنے ، اس یادگار کارکردگی پر وہ فُل اسٹاپ لگا چکے ہیں ،

آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز کی رینکنگ جاری
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی ، بھارت کے خلاف سنچری میکر سٹیو سمتھ اور مین آف دی میچ ٹریوس ہیڈ کو ایک ایک درجہ ترقی ملی، بابر اعظم تنزلی کا شکار ہو کر پھر پانچویں نمبر پر چلے گئے جبکہ شاہین آفریدی کی بھی پانچویں پوزیشن برقرار ہے ۔دبئی سے جاری آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح مارنس لبوشین کا بدستور پہلا نمبر ہے ، بھارت کے خلاف سنچری میکر اسٹیو سمتھ ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ، پلیئر آف دی میچ ٹریوس ہیڈ نے 3 درجہ ترقی سے تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، قومی کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی، پھر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ، انگلش بلے باز جو رُوٹ کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی جس سے وہ چھٹے نمبر کے بلے باز بن گئے، عثمان خواجہ 2درجہ تنزلی کے باوجود ٹاپ 10 میں موجود یعنی نویں پوزیشن پر براجمان ہیں، بھارت کے روی چندرن ایشوین فائنل میں شکست کے باوجود اور کھیلے بغیر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں ، شاہین آفریدی کی بھی پانچویں پوزیشن مستحکم، نیتھن لیون کی ایک درجہ ترقی سے ساتویں نمبر پر ترقی ہوئی ہے ،

خیبر پختونخواہ مردان میں ڈاکو بے لگام
مردان تھانہ تخت بھائی کی حدود تورڈھیر میں نامعلوم ڈکیتوں نے ایک شخص سے 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،بلال خان نامی شخص نجی بینک سے 20 لاکھ روپے لے کر گھر جارہا تھاجب احمد اباد تورڈھیر پہنچا تو موٹر سایئکل سواروں نے اسلحے کی نوک پر 20 لاکھ روپے نقد،ایک موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں لیکر فرار ہو گئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی،واضح رہے کہ آج دن میں مردان ضلع میں یہ ڈکیٹی کا دوسرا بڑا واقع ہے،اس سے پہلے آج دن کو مردان بنک روڈ پر ڈاکو ایک ٹریول ایجنٹ سے24 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد پولیس نے کامیاب کاروائی کر کے ڈاکو سےچھینی ہوئی رقم وصول کر لی،ایک ہی دن ڈکیتی کے مسلسل دو واقعات نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے،

سوات شانگلہ سے اغواء ہونے والی لڑکی تا حال لاپتہ
سوات شانگلہ سے 5 دن پہلے اغواء ہونے والی 14 سالہ لڑکی تاحال بازیاب نہ ہو سکی،متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اغواء کرنے والے لوگ با اثر ہے ،جسکی وجہ سے ایف آئی آر میں غلط نکات درج کئے گئے ہے،دوسری جانب پولیس ڈی پی او شانگلہ کا دعوی ہے کہ لڑکی کو بازیاب کرنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہے جس کی مدد سے بہت جلدی لڑکی کو بازیاب کرا لیا جائے گا،لڑکی کے خاندان والوں نے موقف اپنایا کہ لڑکی کا جس لڑکے کے ساتھ نکاح ہوا تھا اسکی زہنی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں کے سربراہان کے جرگے کی مدد سے رشتہ ختم کیا جا رہا تھا ،تاہم لڑکے والوں نے رات کی تاریکی میں ہمارے گھر میں داخل ہو کر خواتین پر تشدد کیا اور 14 سالہ لڑکی کو اپنے ساتھ زبردستی لے گئے،جبکہ ڈٰ ُٰی پی او شانگلہ نے بتایا ہے کہ لڑکی کے بازیابی کے بعد اس بات کا پتہ عدالت میں چلے گا کہ لڑکی کو زبر دستی لے جایا گیا ہے یا وہ خود اپنی مرضی سے گئی ہے،

خیبر پختونخوا نیب کا علی امین گنڈا پور کے آثا ثوں کی چھان بین کا حکم
نیب پشاور کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں انکوائری کا حکم دے دیا،،نیب زرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کے متعدد فرنٹ مین اور خاندان کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ اور تحقیقات ہوں گی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف ملنے والی شکایات کو یکجا کرکے باقاعدہ انکوئری کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر نیب پشاور نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔نیب زرائع نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں باقاعدہ انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ نیب ٹیم نے علی امین گنڈا پور کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے متعلقہ اداروں سے ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ٹیکساس میں ساحل سمند ر پر مردہ مچھلیاں نمودار ہوئی
ٹیکساس میں گلف آف میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں اچانک سے ساحل سمندر مردہ مچھلیوں سے بھر گئے۔ٹیکساس پارکس اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے تھا کہ پانی میں آکسیجن کی سطح کم ہونے کے بعد دم گھٹنے کے باعث بڑے پیمانے پر مچھلیوں کی ہلاکت ہوئی ہے، گرمیوں میں درجہ حرارت بڑھنے کے بڑی تعداد میں مچھلیوں کے مرنے کی صورتحال پیدا ہونا عام بات ہے مچھلیوں کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکت کلائیمیٹ چینج کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے زمینی ماحول کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جائے گا یورپ اور امریکا کی جھیلوں اور سمندروں میں آکسیجن کی سطح کم ہوتی جائے گی جس سے اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو جائے گا۔تاہم ساحلوں پر مردہ مچھلیوں کے نمودار ہونے بعد انتظامیہ کی جانب سے شہر یوں کو ساحل سمندر پر جانے سے منع کیا ہے،

خیبر پختونخواہ ضلع مردان کا نیا آر پی او تعینات
ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ریجنل پولیس آفس پہنچنے پر پولیس کی چاک وچوبند دستے نے سلامی دی، انھوں نے پولیس لائنز میں یادگار شہداء پر حاضری دی،شہداء کے بلند درجات کےلئے فاتحہ خوانی کی اور بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے، آفس پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمن نے آرپی او مردان کے سٹاف کے ہمراہ ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے ریجنل پولیس آ فیسر مردان کو سلامی پیش کی۔ ار پی او مردان محمد سلیمان نے مردان ریجن کے تمام ضلعی پولیس آفسران سے تعارفی ملاقات کی۔ محمد سلیمان نے اس موقع پر انعامات حاصل کرنے والے آفسران و جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی کاوشیں قابل تحسین ہے اور آپ نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور عمدگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دئے،ریجنل پولیس آفیسر مردان نے مذید کہا کہ عوام کے جان و مال کی تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور مردان ریجن کے پولیس اس کام کو بخوبی انجام دے رہی ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مردان ریجن پولیس کسی بھی قسم کے مجرمانہ رویے کو برداشت نہیں کریں گی،









