Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • مردان، مسیحی برادری کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت

    مردان، مسیحی برادری کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت

    مردان ایس پی آپریشن روخانزیب کا شہر کے مختلف مسیحی عبادت گاہوں، مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی، تھانہ ہوتی اور چوکی گوجر گڑھی کا دورہ،اس دوران ایس پی آپریشن نے چرچ کے منتظمیں اور ڈیوٹی پر ٹریفک اورپولیس سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی و انتظامی اُمور کا جائزہ لیا۔
    تھانہ ہوتی اور چوکی گوجرگڑھی دورے کے موقع پر ایس پی آپریشن نے ریکارڈ، حوالات، مال خانہ سمیت اطراف کی سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، جوانوں کو زمہ داری کےساتھ فرائض سرانجام دینے اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی گئی، علاوہ ازیں انہوں نے مصروف شاہراہوں پر ٹریفک انتظامات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ٹریفک پولیس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں،اسکے علاوہ مسیحی عبادت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے بھی احکامات جاری کئے،

  • ریسکیو 1122 کی مئی کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری

    ریسکیو 1122 کی مئی کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری

    گزشتہ مہینے کے دوران ریسیکو 1122 پشاور نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی سربراہی میں خدمات کا سلسلہ جاری رہا، ریسکیو1122 پشاور نے گزشتہ ماہ کے دوران 4000 سے زائد مختلف واقعات پر بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کیں جن میں 3219 مریضوں و زخمیوں کو طبی امداد فراہم کیا گیا۔ ریسکیو 1122پشاور کی جانب سے گزشتہ ماہ 419ٹریفک حادثات ،جبکہ 61آگ لگنے،3219میڈیکل ایمرجنسیز ، 95 جرائم، گولی لگنے کے 30ریکوری ، 01عمارت گرنے کا، 02مختلف نوعیت کے سلنڈر دهماکے اور 03 ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں۔ ریسکیو1122 نے گزشتہ ماہ کے دوران ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال179 مریضوں کو منتقل کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو اہلکاروں نے تقریبا 3630 زخمیوں اور بیمار افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر پشاور نوید خان نے بتایا کہ روزمرہ کی بنیاد پر لوگوں کو بنیادی زندگی جیسے آگ سے بچاؤ اور ڈینگی کے متعلق تربیتب فراہم کی ،جس میں اور پرائیوٹ ،و سرکاری ادارے ،ہوٹل، سکول،کالجز،یونیورسٹیز،شامل ہیں،

  • ریڈیو پاکستان سے سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    ریڈیو پاکستان سے سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    پشاور پولیس کے مطابق 9 مئی کو ریڈیو پاکستان سے سامان چوری کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیاملزم نے جلاؤ گھیراؤ کے وقت ٹیپ ریکارڈ، دیگر سامان چوری کیا تھا، گرفتار ملزم کی سامان چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔جسکے بعد پولیس جگہ جگہ اسے پکڑنے کے لئے چھاپے مار رہی تھی،پولیس کے مطابق ملزم سے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق ملزم کو چارسدہ سے گرفتار کر لیا گیا جسکو باقی تحقیقات کے لئے انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا،واضح رہے کہ گزشتہ مہینے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کیا گیا تھا،جس میں لاہور کے جناح ہاوس اور ریڈیو پاکستان سمیت ملک کے عسکری تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے،

  • سابق وزیر اعلی ،سپیکر، صوبائی وزراء  کے پاس سر کاری گاڑیوں کی موجودگی

    سابق وزیر اعلی ،سپیکر، صوبائی وزراء کے پاس سر کاری گاڑیوں کی موجودگی

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے سابق وزیر آعلی محمود خان،سپیکر مشتاق غنی ،سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان ،سابق صوبائی وزراء ، سینٹرز اور سابق ارکان اسمبلی کے پاس محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کے موجودگی کا انکشاف ہواہے،جس کے لئے ڈی جی محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑیوں کو جلد واپسی یقینی بنانے سے متعلق عمل درآمد کیلئے خط ارسال کیا گیاہے،خط میں یہ موقف اختیار گیا گیاہے کہ محکمہ ایکسائز کی گاڑیاں اب تک سابق وزراء اور سینٹرز کے زیر استعمال ہے لہذا گاڑیوں کی واپسی کو جلد یقینی بنایا جائے،محکمہ ایکسائز کے مطابق سابق وزیر اعلی سینٹز اور دیگر وزراء اس بات کے مجاز نہیں ہے کہ محکمہ ایکسائز کی گاڑیاں ان کے زیر استعمال ہو لہذا فوری طور پر ان کو واپس کر دیا جائے،

  • ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرو،جماعت اسلامی کا احتجاج

    ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرو،جماعت اسلامی کا احتجاج

    جماعت اسلامی ضلع مردان کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرےکا انعقاد کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع،ضلعی امیر غلام رسول، ضلعی جنرل سیکرٹری سہیل بابر،نائب امراء مولانا ڈاکٹر عطاالرحمان،سعید اختر ایڈوکیٹ،جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر امتیاز ننگیال و دیگر ذمہ داران کررہے تھے۔جماعت اسلامی کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ جے آئی یوتھ،اسلامی جمعیت طلباء،طلبہ عربیہ نے کثیر تعداد میں ریلی کی شکل میں جامعہ تفہیم القرآن سے روانہ ہوکر ملاکنڈ چوک سے ہوتے ہوئے پاکستان چوک میں جمع ہوئے۔اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ ضلع جنرل سیکرٹری عبدالجلال بھی موجود تھے۔جہاں پر مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے موجودہ حکومت اور مسلم امہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سنجیدہ اقدامات کئےجائے ،عافیہ صدیقی کے ساتھ حالیہ ملاقات میں فوزیہ صدیقی اور سینیٹر مشتاق احمد خان نے انکی تشویشناک حالت سے قوم کو آگاہ کیا ہے اور رہائی کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ کی بہن اور سینیٹر مشتاق احمد خان کی کاوشوں کو خوب سراہا گیا مظاہرین نے عافیہ صدیقی کے حق میں نعرے بازی کی اور انکی رہائی کے لئے متفقہ طور پر قرارداد پیش کرنے کی تجویز دی گئی،

  • منشات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ

    منشات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ

    مردان محکمہ ایکسائز کے سیکریٹری احسان خان اور ڈی جی اکمل خان خٹک کے خصوصی احکامات کے مطابق منشیات فروشوں،ڈیلروں ،سمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائی تیز کر دی گئی،اس ضمن میں ڈاریکٹر نارکوٹکس کنٹرول موبائل سکواڈ منشیات کو کسی بھی قسم کے سر گرمی کے خلاف الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی ہے لہذا کچھ کاروایوں کے نتیجے میں ترجمان ایکسائز کے مطابق مردان شوگر مل بائی پاس کے قریب ایک گرفتاری عمل میں آئی ہےجس میں موٹر سائیکل کے ذریعے مردان کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے،ترجمان کے مطابق ملزم اکبر آفریدی ضلع خیبر ایجنسی کا رہنے والا ہے جس سے 4800 گرام چرس برآمد کیا گیا ملزم کو ناکہ بندی پر روکنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوا لہذا ایکسائز عملے کے تعاقب کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،مزید تفتیش اور معلومات کے لئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر لیا گیا،تاہم ایک اور کاروائی میں تھانہ صدر کے حدود میں 2 منشیات فروش اور 3 جوا کھیلنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا،جن سے مجموعی طور پر 1 کلو گرام چرس 170 گرام ائیس اور کچھ رقم برآمد ہوئی،

  • ڈیم میں زہریلا کیمکل ملانے سے آبی حیات  ہلاک

    ڈیم میں زہریلا کیمکل ملانے سے آبی حیات ہلاک

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موجود راول ڈیم میں زہریلے کیمکل ملانے کے باعث آبی حیات مار دئیے گئے،ڈیم میں زہریلا کیمکل ملانے والے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا،زرائع کے مطابق مچھلیاں مارنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہے،راول ڈیم واقعے کا مقدمہ تھانہ سیکیٹریٹ میں درج کر دیا گیا،تاہم زہریلے پانی کی وجہ سے بڑی تعداد میں مچھلیاں، کچھوے،آبی پرندے مار دئے گئے ہے،گرفتار دو افراد سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے،یاد رہے کہ راول ڈیم میں پہلے بھی کئی دفعہ اس طرح کے واقعات ہوئے ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی سخت کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے یہ واقعات ہر سال ہوتے ہے،اسکے علاوہ راول ڈیم میں موجود پانی اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری بھی استعمال کرتے ہے لہذا زہریلا کیمکل ملانے سے نہ صرف آبی حیات کے زندگی کو خطرہ لا حق ہوتا ہے بلکہ انسانی صحت کے لئے بھی مضر ہے،

  • پناہ گاہیں بند،بے گھر افراد در بدر

    پناہ گاہیں بند،بے گھر افراد در بدر

    پاکستان بیت المال اور خیبرپختونخوا کی تعاون سے کے پی کے مختلف اضلاع میں قائم پناہ گاہیں بند کر دئیے گئے ہےجس کی وجہ سے نا صرف ضرورت مند افراد بے گھر ہو چکےہیں بلکہ 120 سے زیادہ ملازمین بھی بے روزگار ہو چکے ہے،پناہ گاہ ویلفئر بورڈ کے چئیر پرسن نیلم طورو کے مطابق پناہ گاہوں کو بند کرنے کی وجہ فنڈز کا نہ ہونا ہے،لہذا خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں جیسےکوہاٹ بنوں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر اضلاع سے پناہ گاہوں میں موجود سامان ویلفئر بورڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے،تقریبا8 پناگاہوں کے بند ہونے کی وجہ سے ملازمین نے بے روزگار ہونے کی وجہ سے احتجاج کیا گیا ہے،جس پر ویلفئر فورڈ جنیڈ تورو کا کہنا ہے کہ آنے والے بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اگر خیبر پختونخواہ حکومت مذید فنڈز جاری کرتی ہے تو پناہگاہوں کو دوبارہ قائم کر کے ملازمین کو بحال کر دیا جائے گا.

  • پشاور میں 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر

    پشاور میں 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر

    محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ نے ضلع پشاور میں 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کر دیا گیا،روٹی کی قیمت مقرر کرنے کےلئےصوبائی مشیر شیراز اکرم باچا کی کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کے ساتھ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں محکمہ خوراک کے راشننگ کنٹرولر جمشید آفریدی اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور ثانیہ صافی شامل کیئے گئے، جنہوں نے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ روٹی کی قیمت مقرر کرنے پر مذاکرات کیے،جو کامیاب ہونے کے بعد پشاور میں 120 گرام روٹی کی قیمت 20روپے مقرر کر دی گئی،جسکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفیکشن کےمطابق نان بائیوں کی ہر ایک دکان پر نرخنامہ آویزاں کیا جائے گا،گ جس کے تحت گرانفروشی
    ، کم وزن اور نامہ آویزاں نہ ہونے پر نان بائیوں کو جیل بھیج دیا جائے گا ،محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ کا مذید کہنا تھا کہ
    شہر کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی اور پنجاب سے آٹے کے پرمٹ جاری ہونے پر فیصلہ کیا گیا،جس سے عوام کو مناسب قیمت میں روٹی مہیا کی جائے گی،

  • ڈی سی مردان ، عوام کو سستی روٹی اور مقرر کردہ ریٹ پر پٹرول مہیا کرنا یقینی بنایا جائے

    ڈی سی مردان ، عوام کو سستی روٹی اور مقرر کردہ ریٹ پر پٹرول مہیا کرنا یقینی بنایا جائے

    ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان براق اعوان اور میڈم خولہ حقدار نے مختلف بازاروں میں نان بائیوں کی دکانوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر نان بائیوں کی دکانوں پر روٹی کا وزن اور ریٹ کا تعین کیا گیا تاہم کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئیے گئے
    نان بائیوں کو 150 گرام روٹی 20 روپے پر فروخت کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کی اس دوران ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی اور زائد المعیاد و مضر صحت اشیاء کی فروخت کے حوالے سے بھی چیکینگ کی گئی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر براق اعوان نے پٹرول پمپوں پر پٹرول کا گیج اور سرکاری مقرر کردہ ریٹ کے حوالے سے چیکینگ کی اور مالکان کو مقرر کردہ ریٹ کے مطابق ر پٹرول کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔احکامات نہ ماننے کی صورت میں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،