پشاور شہر کی تاریخ و کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے دپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم کی زیر نگرانی وال آرٹ اور فن پاروں کا آغاز کیا گیا ہے،جس میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال،کی بیرونی دیواروں اور جی پی او کی بیرونی دیواروں سمیت ٹاؤن تھانے کے دیواروں پر کام کا آغاز کیا گیا ہے،آرٹ کا مقصد پشاور شہر کے تاریک کو اجاگر کرنا ہےاسکے علاوہ جس طرح شہر نے ترقی کے مراحل طے کئے ہے وہ تمام تر کامیابیاں فن پاروں اور آرٹ کی شکل میں عوام کے سامنے لایا جائے گا،جس کی مدد سے عوام میں پشاور شہر کی تاریخ کے حوالے جان کاری ملے گی،دیواروں پر فن پاروے بنانے میں پشاور شہر کے مختلف ارٹسٹ حصہ لے رہے ہے،اس کے علاوہ سٹوڈنٹس کو بھی بڑی تعداد میں اس مہم کا حصہ بن کے اپنے کے جوہر دکھانے کا موقع مل رہا ہے،
Author: صدف ابرار
-

سہولت کاروں کے خلاف خیبر پختونخواہ کی پولیس متحرک
خیبرپختونخوا میں 9 مئی کے واقعات کی سہولت کاروں کے خلاف پہلا مقدمہ درج کیا گیا پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پناہ دینے کے الزام میں کے پی کے میں سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف پولیس متحرک، ضلع بونیر کے تھانہ گاگرہ میں سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ دفعہ 212 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں پی ٹی آئی بونیر کے رہنما ہشتم خان اور بختیارعلی نامزد کیے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان نے پولیس کو مطلوب پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو پناہ دے رکھی تھی ،یاد رہے کہ 9 مئی کو خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں مظاہرین کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آنے کے نتیجے میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب ان لوگوں کے خلاف کاروائی عمل میں آرہی ہے جنہوں نے 9 اور 10 مئی کو تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والو کو پناہ دی تھی یا ان کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کی تھی،
-

پشاور میں ٹریفک قوانین کے لئے آگاہی مہم کا آغاز
پشاور میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی مہم ،’ہم سب کا پشاور، شروع کرنےکے لئے نئے اقدامات کئیے گئے ہے جس. میں ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاھد اور ٹیم کے دوسرے ممبران شامل ہےٹیم نے مختلف سیکٹروں میں شہریوں کو سیٹ بیلٹ, ہیلمٹ کے استعمال, اوور سپیڈنگ, اوورلوڈنگ اور دوران سفر موبائل فون کے استعمال کو ترک کرنے, لائن ڈسپلن, سواریاں اتارنے اور بٹھانے سے متعلق آگاہی دی گئی۔اس سلسلے میں کینٹ ڈویژن میں ڈیجیٹل سکرینوں پر شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی گئی، جس کے بعد قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے نئے انداز کیساتھ کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائیگا اور ہم سب کا پشاور "پھولوں کا شہر پشاور” مہم میں شہریوں کو ٹریفک پولیس کیساتھ بھر پور تعاون کی اپیل کی گئی،جسکا مقصد پشاور شہر میں ٹریفک کے اصولوں پر عملدامد کروانا یقینی بنا نا ہے،واضح رہے کہ پشاور شہر میں مختلف سڑکوں پر غلط پارکنگ اور ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کی صورت میں جگہ جگہ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،
-

مردان، مسیحی برادری کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت
مردان ایس پی آپریشن روخانزیب کا شہر کے مختلف مسیحی عبادت گاہوں، مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی، تھانہ ہوتی اور چوکی گوجر گڑھی کا دورہ،اس دوران ایس پی آپریشن نے چرچ کے منتظمیں اور ڈیوٹی پر ٹریفک اورپولیس سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی و انتظامی اُمور کا جائزہ لیا۔
تھانہ ہوتی اور چوکی گوجرگڑھی دورے کے موقع پر ایس پی آپریشن نے ریکارڈ، حوالات، مال خانہ سمیت اطراف کی سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، جوانوں کو زمہ داری کےساتھ فرائض سرانجام دینے اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی گئی، علاوہ ازیں انہوں نے مصروف شاہراہوں پر ٹریفک انتظامات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ٹریفک پولیس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں،اسکے علاوہ مسیحی عبادت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے بھی احکامات جاری کئے، -

ریسکیو 1122 کی مئی کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری
گزشتہ مہینے کے دوران ریسیکو 1122 پشاور نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی سربراہی میں خدمات کا سلسلہ جاری رہا، ریسکیو1122 پشاور نے گزشتہ ماہ کے دوران 4000 سے زائد مختلف واقعات پر بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کیں جن میں 3219 مریضوں و زخمیوں کو طبی امداد فراہم کیا گیا۔ ریسکیو 1122پشاور کی جانب سے گزشتہ ماہ 419ٹریفک حادثات ،جبکہ 61آگ لگنے،3219میڈیکل ایمرجنسیز ، 95 جرائم، گولی لگنے کے 30ریکوری ، 01عمارت گرنے کا، 02مختلف نوعیت کے سلنڈر دهماکے اور 03 ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں۔ ریسکیو1122 نے گزشتہ ماہ کے دوران ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال179 مریضوں کو منتقل کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو اہلکاروں نے تقریبا 3630 زخمیوں اور بیمار افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر پشاور نوید خان نے بتایا کہ روزمرہ کی بنیاد پر لوگوں کو بنیادی زندگی جیسے آگ سے بچاؤ اور ڈینگی کے متعلق تربیتب فراہم کی ،جس میں اور پرائیوٹ ،و سرکاری ادارے ،ہوٹل، سکول،کالجز،یونیورسٹیز،شامل ہیں،
-

ریڈیو پاکستان سے سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
پشاور پولیس کے مطابق 9 مئی کو ریڈیو پاکستان سے سامان چوری کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیاملزم نے جلاؤ گھیراؤ کے وقت ٹیپ ریکارڈ، دیگر سامان چوری کیا تھا، گرفتار ملزم کی سامان چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔جسکے بعد پولیس جگہ جگہ اسے پکڑنے کے لئے چھاپے مار رہی تھی،پولیس کے مطابق ملزم سے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق ملزم کو چارسدہ سے گرفتار کر لیا گیا جسکو باقی تحقیقات کے لئے انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا،واضح رہے کہ گزشتہ مہینے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کیا گیا تھا،جس میں لاہور کے جناح ہاوس اور ریڈیو پاکستان سمیت ملک کے عسکری تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے،
-

سابق وزیر اعلی ،سپیکر، صوبائی وزراء کے پاس سر کاری گاڑیوں کی موجودگی
صوبہ خیبر پختونخواہ کے سابق وزیر آعلی محمود خان،سپیکر مشتاق غنی ،سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان ،سابق صوبائی وزراء ، سینٹرز اور سابق ارکان اسمبلی کے پاس محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کے موجودگی کا انکشاف ہواہے،جس کے لئے ڈی جی محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑیوں کو جلد واپسی یقینی بنانے سے متعلق عمل درآمد کیلئے خط ارسال کیا گیاہے،خط میں یہ موقف اختیار گیا گیاہے کہ محکمہ ایکسائز کی گاڑیاں اب تک سابق وزراء اور سینٹرز کے زیر استعمال ہے لہذا گاڑیوں کی واپسی کو جلد یقینی بنایا جائے،محکمہ ایکسائز کے مطابق سابق وزیر اعلی سینٹز اور دیگر وزراء اس بات کے مجاز نہیں ہے کہ محکمہ ایکسائز کی گاڑیاں ان کے زیر استعمال ہو لہذا فوری طور پر ان کو واپس کر دیا جائے،
-

ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرو،جماعت اسلامی کا احتجاج
جماعت اسلامی ضلع مردان کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرےکا انعقاد کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع،ضلعی امیر غلام رسول، ضلعی جنرل سیکرٹری سہیل بابر،نائب امراء مولانا ڈاکٹر عطاالرحمان،سعید اختر ایڈوکیٹ،جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر امتیاز ننگیال و دیگر ذمہ داران کررہے تھے۔جماعت اسلامی کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ جے آئی یوتھ،اسلامی جمعیت طلباء،طلبہ عربیہ نے کثیر تعداد میں ریلی کی شکل میں جامعہ تفہیم القرآن سے روانہ ہوکر ملاکنڈ چوک سے ہوتے ہوئے پاکستان چوک میں جمع ہوئے۔اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ ضلع جنرل سیکرٹری عبدالجلال بھی موجود تھے۔جہاں پر مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے موجودہ حکومت اور مسلم امہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سنجیدہ اقدامات کئےجائے ،عافیہ صدیقی کے ساتھ حالیہ ملاقات میں فوزیہ صدیقی اور سینیٹر مشتاق احمد خان نے انکی تشویشناک حالت سے قوم کو آگاہ کیا ہے اور رہائی کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ کی بہن اور سینیٹر مشتاق احمد خان کی کاوشوں کو خوب سراہا گیا مظاہرین نے عافیہ صدیقی کے حق میں نعرے بازی کی اور انکی رہائی کے لئے متفقہ طور پر قرارداد پیش کرنے کی تجویز دی گئی،
-

منشات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ
مردان محکمہ ایکسائز کے سیکریٹری احسان خان اور ڈی جی اکمل خان خٹک کے خصوصی احکامات کے مطابق منشیات فروشوں،ڈیلروں ،سمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائی تیز کر دی گئی،اس ضمن میں ڈاریکٹر نارکوٹکس کنٹرول موبائل سکواڈ منشیات کو کسی بھی قسم کے سر گرمی کے خلاف الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی ہے لہذا کچھ کاروایوں کے نتیجے میں ترجمان ایکسائز کے مطابق مردان شوگر مل بائی پاس کے قریب ایک گرفتاری عمل میں آئی ہےجس میں موٹر سائیکل کے ذریعے مردان کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے،ترجمان کے مطابق ملزم اکبر آفریدی ضلع خیبر ایجنسی کا رہنے والا ہے جس سے 4800 گرام چرس برآمد کیا گیا ملزم کو ناکہ بندی پر روکنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوا لہذا ایکسائز عملے کے تعاقب کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،مزید تفتیش اور معلومات کے لئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر لیا گیا،تاہم ایک اور کاروائی میں تھانہ صدر کے حدود میں 2 منشیات فروش اور 3 جوا کھیلنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا،جن سے مجموعی طور پر 1 کلو گرام چرس 170 گرام ائیس اور کچھ رقم برآمد ہوئی،
-

ڈیم میں زہریلا کیمکل ملانے سے آبی حیات ہلاک
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موجود راول ڈیم میں زہریلے کیمکل ملانے کے باعث آبی حیات مار دئیے گئے،ڈیم میں زہریلا کیمکل ملانے والے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا،زرائع کے مطابق مچھلیاں مارنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہے،راول ڈیم واقعے کا مقدمہ تھانہ سیکیٹریٹ میں درج کر دیا گیا،تاہم زہریلے پانی کی وجہ سے بڑی تعداد میں مچھلیاں، کچھوے،آبی پرندے مار دئے گئے ہے،گرفتار دو افراد سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے،یاد رہے کہ راول ڈیم میں پہلے بھی کئی دفعہ اس طرح کے واقعات ہوئے ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی سخت کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے یہ واقعات ہر سال ہوتے ہے،اسکے علاوہ راول ڈیم میں موجود پانی اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری بھی استعمال کرتے ہے لہذا زہریلا کیمکل ملانے سے نہ صرف آبی حیات کے زندگی کو خطرہ لا حق ہوتا ہے بلکہ انسانی صحت کے لئے بھی مضر ہے،
