Baaghi TV

Author: Zameer Malik

  • کے یو جے کے سینئر رکن نیاز الدین خان انتقال کرگئے، کے یو جے کا اظہار تعزیت

    کے یو جے کے سینئر رکن نیاز الدین خان انتقال کرگئے، کے یو جے کا اظہار تعزیت

    کے یو جے کے سینئر رکن نیاز الدین خان انتقال کرگئے، کے یو جے کا اظہار تعزیت

    کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر رکن اور مختلف اردو اخبارات سے وابستہ رہنے والے نیاز الدین خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے اناللہ وانا الیہ راجعون مرحوم کراچی یونین آف جرنلسٹس کی سینئر رکن صفورا خیری کے شوہر اور طویل عرصے سے بستر علالت پر تھے نیاز الدین خان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ناظم آباد نمبر 3 میں گول مارکیٹ کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی

    کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیاز الدین خان اردو صحافت کا ایک بڑا نام تھے ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاید کبھی پر نہ ہوسکے وہ روزنامہ جنگ کے علاوہ روزنامہ نوائے وقت سے بھی وابستہ رہے جبکہ صحافی حقوق کی جدوجہد میں بھی ہمیشہ آگے آگے رہے کے یو جے نے صفورہ خیری اور ان کے صاحبزادے سے نیاز الدین خان کے انتقال پر تعزیت کی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ صدمہ برداشت کرنا یقینا ان کے لیے ایک نہایت مشکل کام ہوگا لیکن ہمارا ایمان ہے کہ کل نفس ذائقہ الموت ایسے وقت میں کراچی یونین آف جرنلسٹس سمیت کراچی کی پوری صحافی برادری ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ بیان میں نیاز الدین خان مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی گئی ہے

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک بھر میں پہیہ جام کر دیں گے، ملک شہزاد اعوان

    عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک بھر میں پہیہ جام کر دیں گے، ملک شہزاد اعوان

    عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک بھر میں پہیہ جام کر دیں گے، ملک شہزاد اعوان
    رکن سندھ اسمبلی صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ ذرائع سے خبر ملی ہے کے امپورٹڈ سرکار کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں۔

    ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ اور یہ گھبراہٹ میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے کوشش میں ہیں۔ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، اگر انہیں ہاتھ بھی لگایا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، اسے کراس کیا تو نتیجہ کے زمہ دار یہ خود ہونگے میں نے لاہور میں مقیم اپنی ٹرانسپورٹ برادری کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے خان صاحب پر ہاتھ ڈالا گیا تو پاکستان بھر میں ہماری ٹرانسپورٹ کو وہیں روک دیا جائے گا۔ پورا ملک جام ہوجائے گا، ایک پتہ بھی یہاں سے وہاں نہیں ہونے دیا جائے گا خان صاحب کو گرفتار کر کہ یہ اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھوکیں گے۔ہم اپنے لیڈر کے لیے مزاحمت کریں گے، اور امپورٹڈ حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

    ملک شہزاد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب پر ہاتھ ڈالنے کے بعد یہ لوگ جانتے نہیں ہیں ان کے ساتھ ہوگا کیا ،پبلک ان کا وہ ہاتھ کرے گی امپورٹڈ سرکار کی عبرت کی نئی مثال قائم ہوگی۔ ان کو چاہیے یہ اپنے ناپاک عزائم سے پیچھے ہٹ جائیں، ورنہ انکو ہاتھوں ہاتھ بھگتنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا شوشہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے ذریعے چھوڑا گیا ۔ جس کے بعد اپیل کی گئی کہ کارکنان زمان پارک پہنچیں۔ سخت سردی میں پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک پہنچ گئے ،

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

    ا فواد چودھری کا سروسز میں میڈیکل کروا لیا گیا 

  • سابق صدر آصف علی زرداری کا یوم پاکستان پر پیغام

    سابق صدر آصف علی زرداری کا یوم پاکستان پر پیغام

    سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر خصوصی پیغام دیا اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ملک کی تعمیر، ترقی اور وطن پر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے، ضد ،جھوٹی انا، بغض، نفرت کی سوچ نے ملک اور قوم کو نقصان پہنچایا ہے اس لئے آج قائد اعظم کے فلسفے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمیں وطن پرستی کا نظریہ دیا ہے اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام شہید بھٹو کی یاد دلاتا رہے گا۔پاکستان کی میزائیل ٹیکنالوجی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی یاد دلاتی ہے ۔ عوام کی مرضی کے بغیر ان پر حکومت مسلط کرنے کا نقصان ملک کو ہوا ہے۔ مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے وفاق کی تمام اکائیوں سے انصاف کرنا ہوگا، 1973 کے آئین پر عمل کرنے سے ریاست مضبوط ہوگی ، سماجی اور معاشی انصاف ریاست کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے ،آئین کی 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد کی ضمانت ہے۔

  • پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یوم پیدائش پر پیغام

    پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یوم پیدائش پر پیغام

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یومِ پیدائش پر خصوصی پیغام دیا اور ان کے یوم پیدائش پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
    تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ مادرِ جمہوریت کی لازوال جدوجہد و عظیم قربانیوں کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی تاریخ ہمیشہ نامکمل رہے گی۔انہوں نے ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کے عدالتی قتل کے بعد عوام کو حقِ حاکمیت واپس دلانے کے لیِئے سیاہ ترین آمریت کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے قیامت خیز سانحات کا سامنا کرنے کے باوجود صبر و برداشت اور عزم و حوصلے کے نئے اقدار قائم کئے۔ بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں ایک تاریخی و عوامی تحریک کی قیادت کی اور عوام کے حقوق کے لیئے زندگی بھر جدوجہد کرنے کا بے مثال عملی نمونہ پیش کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا محور آج بھی انصاف، مساوات اور جمہوریت ہے اور یہ ہی وہ اقدار تھے جن کی خاطر مادرِ جمہوریت سمیت تمام پارٹی چیئرپرسنز نے جدوجہد کی اور آئندہ نسلوں کے لیئے راہیں روشن کیں۔

  • *باغی ٹی وی ٹیم اور آئی بی سی کی کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریوو کار پیریڈ آج ہوگی*

    *باغی ٹی وی ٹیم اور آئی بی سی کی کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریوو کار پیریڈ آج ہوگی*

    آئی بی سی اور باغی ٹی وی ٹیم کے اشتراک سے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی

    باغی ٹی وی کراچی: آج ۲۳ مارچ بروز منگل آئی بی سی فرنچائز اور باغی ٹی وی ٹیم کی باہمی اشتراک سے آج ۲۳ مارچ ریوو کار پیریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    آئی بی سی انسٹیٹوٹ کے چیئرمین غنی اللہ خان اور باغی ٹی وی ٹیم کراچی کے بیورو چیف ملک ضمیر الرکن ،اساتذہ ،طلبا و طالبات کے گروپ کی صورت ریلی کا آغاز قائد آباد کیمپس سے کرے گے۔
    قائدآباد سے کراچی ائیرپورٹ ،ائیرپورٹ سے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے لئے حاضر ہونگے اور پھر کارواں یہاں سے ڈیفنس ساحل سمندر روانہ ہوگا جہاں سمندر آبی حیات کے تحفظ کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے ساحل سمندر کی صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
    ~
    ریلی کا مقصد آج کے دن کی اہمیت اجاگر کرنا اور تمام ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جہنوں نے آج کے دن ملک پاکستان کے نام وہ قرارداد پاس کروائی جوکہ آج ایک آزاد وطن کی بنیاد بنی۔
    اور اس عزم کو کا اظہار کرنا ہے کہ ہم پنجابی ،سندھی ،پٹھان ،مہاجر اور بلوچ مل کر خون کے آخری قطر تک ملک کی سلامتی کے لئے ایک ہوکر لڑتے رہے گے۔
    ~
    تو سلامت وطن تاقیامت وطن!

  • پی پی پی کے مرتضی وہاب کی زوردار پریس کانفرنس ۔وفاقی حکومت اور وزیر اعظم پر شدید تنقید ۔

    پی پی پی کے مرتضی وہاب کی زوردار پریس کانفرنس ۔وفاقی حکومت اور وزیر اعظم پر شدید تنقید ۔

    پی پی پی کے مرتضی وہاب کی کڑک پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی ایم پی ڈی ایم کا اتحادی ہے ۔علی وزیر کی گرفتار ی پر بلاول بھٹو لاعلم ہیں علی وزیر کی گرفتاری پر میں شرمندہ ہوں۔کیپٹن صفدر کے لیے ایک اور علی وزیر کے لیے دوسرا قانون کیوں ؟ علی وزیر کس کے تحویل میں ہے؟
    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا ٹیکا عوام کو لگایا جا رہا ہے افسوس تو اس بات پر ہے کہ حکومت یہ کہہ کر تھکتی نہیں ہے کہ ہم نے پاکستان کی معیشت کو کھڑا کردیا ہے۔ اور خان صاحب تو یہ کہہ کر نہیں تھکتے کہ ہم لوگوں کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء کر رہے ہیں بھئی آپ تو یہ کام اب کر رہے ہیں ہم دس سال پہلے کر چکے ہیں۔ سندھ اسپتالوں میں خواہ وہ جے پی ایم سی ہو این آئی سی وی ڈی ہو مفت مہنگا علاج سندھ گورنمنٹ کرواتی ہے آج بھی 20 مارچ 2021 کوتمام اخراجات سندھ گورنمنٹ دے رہی ہے ۔ آج تک جناح اسپتال میں سندھ حکومت 3۔862 ملین روپے اور این آئی سی وی ڈی میں 932 ملین روپے دے چکی ہے۔ سندھ حکومت موجودہ مالی سالوں میں بارہ ارب روپے ان اسپتالوں میں دے چکی ہے جبکہ وفاق زیرو۔ انہوں نے کہا کہ میں بڑے زور و شور سے کہہ رہا ہوں کہ وفاق کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ ان اسپتالوں کو چلا سکیں جبکہ ہم ان اسپتالوں کو دس سال سے چلا رہے ہیں اور مفت علاج بھی کر رہے ہیں نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک سے لوگ علاج کے لئے آتے ہیں۔ ہم اپنے بجٹ کو پاکستان کی خدمت کے لئے خرچ کرتے ہیں۔
    مین اپنے تمام وفاقی حکومت کے ترجمان کو بتانا چاہوں گا کہ سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نوے دن میں ان معاملات کو طے کر کے باہمی رضامندی سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے مگر وفاقی حکومت نے ایسا کچھ ڈسکس نہیں کیا

  • این اے 249 سے متعلق پیپلز پارٹی کا دو ٹوک اعلان

    این اے 249 سے متعلق پیپلز پارٹی کا دو ٹوک اعلان

    کراچی پی ڈی ایم میں دڑاریں پڑنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے سولو فلائٹ کا فیصلہ کیا ہے اور این اے 249 سے متعلق دو ٹوک اعلان کردیا ہے۔
    گذشتہ دو روز کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ہونے والی چپقلش کے بعد ملک کا سیاسی منظر تبدیل ہوگیا ہے، پی ڈی ایم میں ڈراریں پڑنے کے بعد جہاں حکومت نے سکھ کا سانس لیا وہی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان نئی محاذ آرائی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔سینیٹ کا الیکشن متفقہ طور پر لڑنے والی اپوزیشن جماعتوں نے کراچی کے حلقے این اے 249 پر علیحدہ حیثیت میں اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، اس میں پہل بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا نے کہا کہ این اے249 میں پیپلزپارٹی اپنا امیدوار لائے گی اور علیحدہ حیثیت میں ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی۔شہلا رضا نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے قومی اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کو مقدم سمجھتی ہے، پی پی پی کا واضح اعلان ہے کہ مسائل کو پارلیمنٹ میں رہ کر ہی حل کیا جائے۔
    سابق ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ کراچی میں مختلف مسائل ہیں جنہیں حل کرنےکی کوشش کررہےہیں، پیپلز پارٹی نے شہر قائد میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے، سندھ حکومت نے کراچی میں جو کام کئے وہ عوام کو نظر آرہے ہیں۔
    واضح رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہوئی ہے، اس حلقے میں پانچ اپریل کو ضمنی الیکشن کا میدان سجے گا، کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا۔حلقے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے 3، متحدہ پاکستان کے 7، تحریک انصاف کے 13 اور نون لیگ کی جانب سے 3 امیدواروں نے گاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.

  • پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن کمیشن پر حکومت کی جانب سے متواتر حملوں کی شدید مذمت

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن کمیشن پر حکومت کی جانب سے متواتر حملوں کی شدید مذمت

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن پر حکومت کی جانب سے متواتر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
    بلاول نے کہا دھاندھلی و انتخابی انجنیئرنگ میں پی ٹی آئی حکومت کا شراکت دار بننے سے انکار کو بغاوت کے طور پر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں آئین و قانون کے مطابق نبھانی ہیں۔ پی ٹی آئی کی انتخابی فراڈ کے سامنے تسلیم خم کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو دھونس دھمکیاں قابلِ مذمت ہیں۔ الیکشن کمیشن ایک قومی ادارہ ہونے کی حیثیت سے پوری قوم اور آئین اُس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان سے استعفوں کا مطالبہ پی ٹی آئِ حکومت کی طرف سے بلیک میلنگ کا ہتھکنڈہ ہے۔ پی ٹی آئی ایک مشکوک جماعت، جس نے اقتدار پر قبضے کی خاطر فارن فنڈنگ ​​کے ذریعے لاکھوں ڈالر بٹور چکی ہے۔ متحرک و حقیقی جمہوریت کے لئے ایک خودمختار الیکشن کمیشن کا ہونا ضروری ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جھکانے یا یرغمال بنانے کے ہر حربے کے خلاف تمام جمہوری قوتیں مزاحمت کریں گی۔

  • وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کرونا وائرس سے متعلق بیان

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کرونا وائرس سے متعلق بیان

    وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان سامنے آیا۔
    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10590 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جن میں مزید 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ان میں 1 مریض انتقال کرگیا۔ اموات کی مجموعی تعداد 4469 ہوچکی ہے۔
    آج مزید 196 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 253237 ہوچکی ہے۔
    اب تک 3172228 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ ب تک 262206 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 4500 مریض زیر علاج ہیں۔ 4206 گھروں میں ،9 آئسولیشن سینٹرز میں اور 285 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 256 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 40 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔
    صوبے کے 384 نئے کیسز میں سے 150 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 41،ضلع جنوبی 35، ملیر27، ضلع وسطی 24، کورنگی21 اور ضلع غربی میں سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
    ۔ بدین 39،حیدرآباد 27،مٹیاری 22،سانگھڑ14،ٹنڈو الہیار13، میرپورخاص 11،قمبر10، جیکب آباد8،نوشہروفیروز، سجاول، سکھر، عمرکوٹ اور شکارپور7۔7، گھوٹکی اور جامشورو6۔6،خیرپور5،لاڑکانہ3،کشمور2، دادو میں سے1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

  • سندھ حکومت ہیڈ ماسٹرز کو نکالنا نہیں چاہتی، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے خود کو ریگولر کرالیں  (سعید غنی)

    سندھ حکومت ہیڈ ماسٹرز کو نکالنا نہیں چاہتی، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے خود کو ریگولر کرالیں (سعید غنی)

    سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہیڈ ماسٹرز کو نکالنا نہیں چاہتی، وہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے خود کو ریگولر کرالیں، ہیڈ ماسٹرز کو سمجھنا چاہیے کہ صوبائی حکومت عدالتی حکم پر عملدرآمد کی پابند ہے۔

    وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بنچ سندھ حکومت کو کہہ رہا ہے اساتذہ کو نوکری سے نکال دیں، اساتذہ کے کنٹریکٹ کی مدت میں 6 ماہ اضافہ کر دیا، حیدرآباد بنچ کہہ رہا ہے اساتذہ کی تنخواہیں جاری رکھیں، سندھ حکومت کسی ملازم کو فارغ کرنا نہیں چاہتی، تمام ہیڈ ماسٹر اپنے فرائض بہتر انداز میں پورے کر رہے ہیں۔