Baaghi TV

Author: Zameer Malik

  • دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث لوگوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ، سید ناصرحسین شاہ

    دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث لوگوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ، سید ناصرحسین شاہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ نے سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں یہ ایک ایسا وائرس ہے کہ کسی کو بچایا نہیں جا سکتا اس کے لئے صرف احتیاط کی ضرورت ہے

    صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کہ وفاق اپنا کام کر رہا ہے دیگر صوبے اپنا کام کر رہے ہیں لیکن ہمارے چیف منسٹر بہت توجہ کے ساتھ اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں روز مرہ کی بنیاد پر میٹنگ کر رہے ہیں ابھی 1500 کے لگ بھگ جو لوگ روڈ کے راستے سندھ میں داخل ہوئے ہیں ان سب کو مانیٹر کیا گیا اور اسکریننگ بھی کی گئی ابھی جو پہلا کیس کراچی میں سامنے آیا ہے وہ مریض پوری طرح صحتمند ہے اس کی فیملی بھی ٹھیک ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا کے پیش نظر اسٹیڈیم میں سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں آنے والے شائقین کے لئے اسکریننگ کا عمل بھی ہو گا اور سینی ٹائزر بھی مہیا کئے جائیں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں اس وائرس کا خاتمہ ہونا چاہئے

    صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث لوگوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ،

  • بلاول نے ن لیگی سینیٹرز کے ووٹ نہ دینے کے تاثر کو مسترد کردیا

    بلاول نے ن لیگی سینیٹرز کے ووٹ نہ دینے کے تاثر کو مسترد کردیا

     پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی جانب سے اپوزیشن کے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کے تاثر کو مسترد کردیا۔
     بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’سب نے وفا کی‘ مجھے پتا ہے بلکہ ہم سب کو پتا ہے کہ ہم نے پی ڈی ایم کے متحد ہونے کی وجہ سے سینیٹ کی نشستیں جیتی ہیں جب کہ ہم اسی لیے اتنے ووٹ حاصل کرسکے کیوں کہ سب نے وفا کی اور سب نے ساتھ دیا ، جس کے ساتھ ہی گزشتہ سینیٹ انتخابات میں جو داغ لگا تھا اپوزیشن کے سینیٹرز نے وہ داغ حالیہ انتخابات میں اپنے کردار سے دھو دیا۔

  • گلوبل ہیروز کی فہرست میں پاکستانی ڈاکٹر کا نام شامل

    گلوبل ہیروز کی فہرست میں پاکستانی ڈاکٹر کا نام شامل

    کراچی پاکستان کو بڑا اعزاز حاصل ہوا ہے، جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو کرونا وبا کے دوران اپنی فرائض منصبی بہترین انداز میں سنبھالنے پر “گلوبل ہیروز قرار ” دے دیا گیا ہے۔ امریکی آن لائن جریدے این پی آر نے کرونا وبا کے ایک سال مکمل ہونے پر عالمی وبا سے نبردآزما شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، اس فہرست میں مجموعی طور پر نو شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔جریدے کی فہرست میں شامل ہونے والے ہیلتھ ورکرز کا تعلق پاکستان، میکسکو، سرینگر، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک سے تھا۔پاکستان کے لئے بڑا اعزاز یہ ہے کہ کراچی جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جریدے نے ڈاکٹر سیمی جمالی کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا اور لکھا کہ جان لیوا مرض کا شکار ہونے کے باوجود ڈاکٹر سیمی جمالی اپنی کووڈ کے دوران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتی رہیں۔

    امریکی جریدے نے لکھا کہ پاکستانی ڈاکٹرز دہشت گردی کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا جو بڑا ہمت کا کام ہے۔این پی آر نے لکھا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب سیمی جمالی اور ان کے شوہر جوکہ خود بھی آرتھو پیڈک سرجن ہیں، اس وبا کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ آئسولیشن میں بھی رہے تاہم اس عالمی وبا کو شکست دینے کے بعد سے ڈاکٹر سیمی جمالی اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں حالانکہ وہ خود بھی آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔یہ فہرست امریکا کے آن لائن طبی جریدے این پی آر کی جانب سے شائع کی گئی ہے، جو کہ سابقہ نیشنل پبلک ریڈیو تھا اب یہ ایک نجی اور عوامی چندے سے چلنے والا غیر منافع بخش تنظیم میں تبدیل ہوگئی ہے۔

  • سینیٹ کھیل میں سب سے زیادہ پیسا آصف زرداری نے لگایا،یہ گیلانی کی نہیں زرداری کی ہار ہے

    سینیٹ کھیل میں سب سے زیادہ پیسا آصف زرداری نے لگایا،یہ گیلانی کی نہیں زرداری کی ہار ہے

    کروڑوں نہیں اربوں روپے میں سینیٹ میں دوڑنے والے گھوڑے بکے ہیں،مگر اپ سیٹ بھی بہت بڑے ہی ملے ہیں۔کئی ویڈیوز منظر عام پر آئیں جن میں سینیٹ کا ووٹ کروڑوں روپے میں خریدنے اور بیچنے کی باتیں کی گئی کم سے کم ریٹ بھی سات آٹھ کروڑ روپے سامنے آیا ہے۔کئی صحافیوں نے یہ خبر بریک کی تھی کہ بینکوں اور تجوریوں کے منہ کھلے ہوئے ہیں اور سینیٹرز کی خریدو فروخت کی جا رہی ہے.
    اس کھیل میں سب سے زیادہ پیسا آصف زرداری نے لگایا ہے مگر آج کھیل کی ساری بازی ہی پلٹ گئی۔آصف زرداری پی ڈی ایم کے اجلاس میں اس بات پر زور دیتے تھے کہ اس بار کی چال ان کی مرضی سے کھیلی جائے اور وہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے ساتھ ساتھ حکومت کا تختہ بھی الٹنے میں کامیاب ہو جائیں گے مگر جس طرح سے پی ڈی ایم کو سینیٹ الیکشن میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔اس کے بعد سے تو شاید پی ڈی ایم اب ایک پیج پر نہیں رہ سکے گی۔جبکہ اسی حوالے سے سپریم کورٹ کے جج نے بھی ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسمگلنگ اور حرام کی کمائی کے پیسے سے ووٹوں کی خریدوفروخت کی جارہی ہے۔جبکہ اٹارنی جنرل نے بھی اس حوالے سے عدالت میں کہا تھا کہ اس وقت اسلام آباد میں لوگ نوٹوں سے بھرے بیگ لے کر گھوم رہے ہیں اور سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے لیے ایم این اے اور ایم پی اے خریدے جا رہے ہیں۔

  • خفیہ کیمروں کی برآمدگی پر وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا ردعمل

    خفیہ کیمروں کی برآمدگی پر وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا ردعمل

    چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں خفیہ کیمروں کی تنصیب حکومتی ناکامی کا اعتراف ہے ۔ پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کا انکشاف تشویشناک ہے ۔ حکومت نے اپنے اراکین سینیٹ سے قرآن پاک پر حلف لیکر اراکین کی تذلیل کی ہے۔ وزیراعظم کو اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ پر اعتماد نہیں رہا۔ سینٹ انتخاب میں پی ڈی ایم کے امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہے۔ امید ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور غفور حیدری کو عددی برتری سے زائد ووٹ ملیں گے

  • بلاول بھٹو نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

    بلاول بھٹو نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

    بلاول بھٹو نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی نے ہاؤس کی عزت خراب کی، انہیں اب خود ہی مستعفی ہو جانا چاہیے۔یاد رہے چیئرمین سینیٹ الیکشن سے پہلے اپوزیشن نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرہ لگا ہونے کا دعویٰ کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے خفیہ کیمرہ کی تصویر بھی ٹویٹ کی اور کہا میں نے اور مصدق ملک نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرہ دیکھا۔پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما مصدق ملک نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو نہیں پتا کتنے کیمرے لگے ہیں، خفیہ کیمرے کس کے لیے لگائے گئے ہیں، سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ خفیہ رائے شماری ہوگی، امید ہے سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن پولنگ بوتھ سے نکلنے والے کیمروں کا نوٹس لے گا، آپ کو اپنی جماعت کے لوگوں پر اعتبار نہیں ہے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سیکریسی آف ووٹ کی ٹمپرنگ ایک جرم ہے، الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، ڈسکہ نمبر 2 ہونے جا رہا ہے، تحقیقات کے بعد ہی پتا چلے گا کہ کیمرے چیئرمین سینیٹ نے لگوائے یا کسی اور نے لگائے، کن لوگوں کو پچھلے پہر ہاؤس کی چابی دی گئی، تحقیقات ہونی چاہیں، صادق سنجرانی کو فوری دستبردار ہو جانا چاہیے، کسی اور کو چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینا چاہیے۔ادھر سینیٹ میں پولنگ بوتھ کے اوپر خفیہ کیمرہ نصب ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ پریذائیڈنگ آفیسر سینیٹر مظفر حسین شاہ سینیٹرز کو بیٹھنے کی درخواست کرتے رہے لیکن احتجاج جاری رہا۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ خفیہ کیمرہ لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ پریذائیڈنگ آفیسر نے نیا پولنگ بوتھ لگانے کی ہدایت کر دی دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات نے اپوزیشن پر کیمرہ لگانے کا الزام لگا دیا اور کہا کہ حزب اختلاف نے دھاندلی کا پروگرام بنایا جسے بے نقاب کر دیا، جیت حق کی ہوگی، تاریک قوتوں نے اس ملک کو کھوکھلا کر کے مفلوج کر دیا۔

  • جماعت اسلامی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے

    جماعت اسلامی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے

    جماعت اسلامی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا ، حکومتی اتحاد کے صادق سنجرانی اور ‏اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔سینیٹ میں جماعت اسلامی کاایک ووٹ ہے حکومت اور اپوزیشن دونوں نےجماعت اسلامی سےووٹ ‏کی درخواست کی تھی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کر ‏کے ‏چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی۔
    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ‏‏جب کہ رضا ربانی نے بھی سراج الحق سے رابطہ کیا اور ووٹ کی درخواست کی۔جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کسی امیدوار کو ووٹ ‏نہیں دے گی۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی ایم این اے پیر سید فضل شاہ اور پیر سید احمد رضا شاہ سے تعزیت کا اظہار

    بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی ایم این اے پیر سید فضل شاہ اور پیر سید احمد رضا شاہ سے تعزیت کا اظہار

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی ایم این اے پیر سید فضل شاہ اور ایم پی اے پیر سید احمد رضا شاہ سے تعزیت کا اظہار پی پی پی چیئرمین کا پیر سید فضل شاہ اور پیر احمد رضا شاہ کے بھائی پیر رفیق احمد شاہ کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم دکھ کی اس گھڑی میں قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے: بلاول بھٹو زرداری کا تعزیتی پیغام دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم پیر رفیق احمد شاہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے: بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان کے لیئے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

  • انسولین کی قیمت چھ ہزار کو کراس کر گئی

    انسولین کی قیمت چھ ہزار کو کراس کر گئی

    نور مہر صدر ڈرگ پاکستان فورم کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔شوگر انسولین کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھ گئی۔نئی قیمت ساڑھے پانچ ہزار تک پہنچا دی گئی۔اینٹی بائیوٹک آگمینٹن، معدے کی دوا رائزک اور طاقت کی دوا سربیکس زی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

    ڈریپ کی منظوری کے بغیر ہی کئی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔شوگر کی دوا لینٹس پین کی قیمت پورے ایک ہزار بڑھ گئی
    شوگر کی انسولین اب 5500 کی بجائے 6500 کی ملے گی
    معدے کی دوا رائزک کی قیمت 245 سے بڑھا کر 280 تک پہنچا دی گئی۔ادویات کی قمیتوں میں اضافہ عوام کے لئے موجودہ حالات میں کسی ایٹمی دھماکے سے کم نہیں اور عوام اس پر سراپا احتجاج ہے۔

  • کے الیکڑک کا انوکھا کارنامہ بجلی کی جگہ اب پانی کی فراہمی

    کے الیکڑک کا انوکھا کارنامہ بجلی کی جگہ اب پانی کی فراہمی

    باغی ٹی وی کراچی: کراچی سیکٹر سیون بی میں واٹر بورڈ کی مین لائن کے اوپر بجلی کا پول لگا دیا۔
    جسکی وجہ سے علاقے میں جیسے ہی پانی آنا شروع ہوا تو بجلی کے پول سے پانی نکلنا شروع ہوگیا اور اہل علاقہ اس پانی سے ہاتھ منہ دھو کر، کے-الیکٹرک کی اس منفرد سروس سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی کی سروس، کے-الیکٹرک کے بجلی کے پول کے ذریعے سے فراہم کیے جانے پر ہم کے-الیکٹرک کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ کے-الیکٹرک کو بجلی کی بجائے پانی فہراہمی کا منصوبہ دیا جائے تاکہ کراچی جیسے بڑے شہر کو بجلی پولز کے ذریعے پانی کی فراہمی کے منفرد انداز کو کامیاب بنایا جاسکے۔