Baaghi TV

Author: Zameer Malik

  • کے الیکڑک کا انوکھا کارنامہ بجلی کی جگہ اب پانی کی سروس شروع

    کے الیکڑک کا انوکھا کارنامہ بجلی کی جگہ اب پانی کی سروس شروع

    باغی ٹی وی کراچی: کراچی سیکٹر سیون بی میں واٹر بورڈ کی مین لائن کے اوپر بجلی کا پول لگا دیا۔
    جسکی وجہ سے علاقے میں جیسے ہی پانی آنا شروع ہوا تو بجلی کے پول سے پانی نکلنا شروع ہوگیا اور اہل علاقہ اس پانی سے ہاتھ منہ دھو کر، کے-الیکٹرک کی اس منفرد سروس سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی کی سروس، کے-الیکٹرک کے بجلی کے پول کے ذریعے سے فراہم کیے جانے پر ہم کے-الیکٹرک کا شکریہ ادا کرتے ہیں
    اور حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ کے-الیکٹرک کو بجلی کی بجائے پانی فہراہمی کا منصوبہ دیا جائے تاکہ کراچی جیسے بڑے شہر کو بجلی پولز کے ذریعے پانی کی فراہمی کے منفرد انداز کو کامیاب بنایا جاسکے۔

  • پی ایم ایل این کے سینیٹر مشاھد اللہ انتقال کر گۓ

    پی ایم ایل این کے سینیٹر مشاھد اللہ انتقال کر گۓ

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبر کی تصدیق کی جارہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ایل این کے سینیٹر مشاھد اللہ انتقال کر گۓ۔
    ~
    فیس بک پر ایک صارف احسان نیازی نے ابھی پوسٹ کی ہے کہ *پی ایم ایل این کے سینیٹر مشاھد اللہ جو کہ جھگڑنے کے بہت ماہر سمجھے جاتے تھے ابھی ابھی انتقال کر گۓ*
    ~
    مزید مصدق ذرائع سے بات نوٹس میں ہے کہ سینیٹر مشاہداللہ کافی دنوں سے علیل ہیں اور اہل خانہ نے دعا کی اپیل کی درخواست کی تھی۔جب کہ اب یہ خبر گردش کررہی ہے کہ ن لیگ کے اہم لیڈرز مشاہد اللہ صاحب اب اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

  • *سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کی دردمندانہ اپیل*

    *سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کی دردمندانہ اپیل*

    سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے ووٹرز سے پتنگ کا ساتھ دینے کی درخواست کرتے ہوئے ملیرٹاؤن ضمنی الیکشن PS88 کے نامزد حق پرست امیدوار ساجداحمد کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

    ملیرٹاؤن ضمنی الیکشن PS88 کے نامزد حق پرست امیدوار ساجداحمد کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔تمام مرکزی اراکین او آر سی اور میں حق پرست امیدوار اور پتنگ کے ساتھ ہیں۔

    ملیر ٹاؤن کے تمام ووٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست امیدوار کو ضمنی الیکشن PS88 میں پتنگ پر ووٹ ڈال کر کامیاب بنائیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے اپیل کے ہے کہ تمام ووٹرز 16 فروری کو پتنگ کو کامیاب بنائیں۔

  • *کراچی تحریک منہاج القرآن کے یوم تجدید عہد وفا کی تیاریاں*

    *کراچی تحریک منہاج القرآن کے یوم تجدید عہد وفا کی تیاریاں*

    ترجمان تحریک منہاج القرآن کے مطابق تحریک منہاج القرآن کا یوم تجدید عہد وفا سیمینار 14فروری شاہ فیصل ٹاؤن میں ہو گا۔علامہ نعیم انصاری،مرزا جنید علی و دیگر شخصیات خصوصی شرکت و خطاب کریں گی۔

    تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر یوم تجدید عہد وفا سیمینار 14فروری اتوار صبح دس بجے ڈائمنڈ میرج لان ملت ٹاؤن شاہ فیصل میں ہو گا۔سیمینار میں صدر تحریک منہاج القرآن کراچی علامہ نعیم انصاری،ناظم تحریک مرزا جنید علی سمیت دیگر شخصیات شرکت و خطاب کریں گے۔سیمینار میں تحریک منہاج القرآن کراچی کی مقامی قیادت اور بڑی تعداد میں شرکت و خطاب کریں گے۔

  • *عوامی تحریک پاکستان کا پاکستان پیپلز پارٹی سے گڈ جوڑ*

    *عوامی تحریک پاکستان کا پاکستان پیپلز پارٹی سے گڈ جوڑ*

    پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 88کے امیدوار یوسف بلوچ کی پاکستان عوامی تحریک کراچی سیکرٹریٹ آمد ہوئی۔
    پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 88کے امیدوار یوسف بلوچ کی پاکستان عوامی تحریک کراچی سے ضمنی الیکشن میں حمایت کی درخواست کی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں 30سے زائد قائدین موجود تھے۔پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء الرحمن ہاشمی،سیکرٹری کوآرڈینیشن آصف اللہ رکھا،سیکرٹری انفارمیشن الیاس،مغل،پی اے ٹی لیبر ونگ کے صدر بی ایم مروت،پی اے ٹی ہیومن رائٹس ونگ کراچی کے جنرل سیکرٹری سید مزرق حسین شاہ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
    پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت محمد یوسف بلوچ امیدوار پی ایس 88،عبد الخالق مروت سابق وائس چیئرمین ڈی ایم سی ملیر،عدیل شیخ صدر پی پی پی ملیر،راشد خاصخیلی صدر پیپلز یوتھ کراچی کے علاوہ مختار عباسی و دیگر قائدین نے شرکت کی۔پاکستان عوامی تحریک نے پی ایس 88کے ضمنی الیکشن میں حمایت کیلئے مشاورتی اجلاس کل شام 7بجے طلب کر لیا۔
    مختلف سیاسی جماعتیں ضمنی الیکشن میں حمایت کیلئے رابطہ کر رہی ہیں پی اے ٹی کل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ضمنی الیکشن میں حمایت کے حوالے سے حتمی فیصلہ اور اعلان کرے گی

  • *اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی سرکاری ملازمین کے احتجاج کی تیاریاں*

    *اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی سرکاری ملازمین کے احتجاج کی تیاریاں*

    باغی ٹی وی کراچی: سندھ پولیس کے اہلکاروں کابھی تنخواہیں بڑھانے کیلئے احتجاج کا فیصلہ کا فیصلہ کرلیا۔

    سندھ پولیس کے اہلکاروں و دیگر نے اسکیل ا پ گریڈ نہ کرنے کیخلاف اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے ملازمین کی طرز پر احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاہی، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی پولیس اسٹاف کا احتجاج کے حوالے سے اتفاق اور رابطے تیز کردیئے گئے ہیں جبکہ احتجاج میں وفاقی ملازمین کے طرز پر احتجاجی حکمت عملی اپنانے کا قوی امکان ہے، مشترکہ حکمت عملی کے تحت وی آئی پی ڈیوٹی کابائیکاٹ اور دیگر آپشنز پر غور ہیں۔
    واضح رہےکہ دیگر تمام صوبوں کی طرح سندھ پولیس لوئر اسٹاف کے اسکیل اپ گریڈ نہ ہونے پر احساس محرومی پایا جاتا ہے جس بنا پر عدم اعتماد کی فضاء ہے اور غم و غصہ بڑھ رہا ہے ۔
    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکار احتجاج سے قبل اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کے احتجاج کے نتیجے کا انتظار کررہے ہیں اور اسلام آباد احتجاج کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد سندھ پولیس کا احتجاج شروع ہونے کا امکان ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین کےاحتجا ج کے اطلاعات پر اعلیٰ حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے وی آئی پی ڈیوٹی چھوڑنے اور ڈیوٹی کے بائیکاٹ سے شہر میں نقص امن کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

  • *افسوس ناک خبر!بلدیہ ٹاؤن سعیدآباد دھاگے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی*

    *افسوس ناک خبر!بلدیہ ٹاؤن سعیدآباد دھاگے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی*

    عینی شاہد فیصل موسی نے باغی ٹی وی کو کال کرے رپورٹ کی کہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد میں ٹاؤن والی گلی میں واقع دھاگے کی تین منزلہ فیکٹری میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی جس نے بلڈنگ کو چاروں طرف سے اپنی لپٹ میں لے لیا اور بتایا گیا کہ اندر تین ملازمین موجود ہیں جن کو ریسکیو کرنے کے لئے موسی فائڈیشن بلدیہ ٹاؤن کے چئیرمین آصف موسی اور انکے رضاکار ، پولیس ،رینجرز کے نوجوان اور فائربریگیڈ کا عملہ بھی موجود ہے مسلسل ایک گھنٹے سے آگ بجانے کی کوشش کی جارہی ہے۔جائے حادثہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ویسٹ صدر ایم پی اے جناب لیاقت آسکانی بھی اپنی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں اور آگ میں پھنس ملازمین کو لگانے کی کوشش کی جاری ہے۔

  • *انڈیا سرکار کا آزادی صحافت پر حملہ نہ منظور۔ سندھ تنظیم الاعوان*

    *انڈیا سرکار کا آزادی صحافت پر حملہ نہ منظور۔ سندھ تنظیم الاعوان*

    تنظیم اعوان سندھ کے نائب صدر ملک فتح اعوان نے کہا کہ ہم ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے انڈیا گورنمنٹ کے کہنے پر باغی ٹی وی کو دی جانے وارننگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ انڈیا کا مکرو چہرہ پہلے ہی دنیا پر عیاں ہے اور باغی ٹی وی کا قصور اتنا کہ انڈیا میں کسانوں پر ہونے والے ظلم پر جب بھارت سرکار ک اصل چہرہ دیکھانا چاہا تو انڈیا گورنمنٹ نے باغی ٹی وی کے خلاف ٹوئیٹر کو خط لکھ ڈالا کہ اس اکاؤنٹ کو فوری بند کیا جائے مگر باغی ٹی وی ٹیم کے ساتھ ہر پاکستان کھڑا ہے حق اور سچ کی اس آواز کو ہم کبھی بھی دبنے نہیں دے گے۔

  • *نیب نے پی پی کے اہم رہنما کو کلین چٹ دے دی*

    *نیب نے پی پی کے اہم رہنما کو کلین چٹ دے دی*

    سندھ ہائی کورٹ میں عبوری درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی نوجوان رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کو کلین چٹ دے دی جسکی وجہ سے پی پی کارکنان میں جشن کا سماء کراچی سے لاڑکانہ تک کارکنان کی چھوٹی بڑی ریلیاں اور مٹھائیاں تقسیم اور موجودہ حکومت کی نیب زدہ کاروائیوں پر زوروشور سے نعرے بازی انکے آبائی علاقے میرپور میں کارکنان کا سردار محمد بخش کے حق میں نعرے اور ڈھول کی تاپ پر رقص جارہی۔

  • حکومت کا سینیٹ الیکشن میں مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہیں،بلاول کا اعلان

    حکومت کا سینیٹ الیکشن میں مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہیں،بلاول کا اعلان

    حکومت کا سینیٹ الیکشن میں مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہیں،بلاول کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سینیٹ الیکشن کو بھی 2018 کے عام انتخابات کی طرح متنازعہ بنانا چاہتی ہے، حکومتِ سندھ اوپن بیلٹ کے متعلق صدارتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلینج کرے گی۔

    میڈیا سیل بلاول ہاوَس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ اوپن بیلٹ کے ذریعے بھی حکومت کا سینیٹ الیکشن میں مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہیں، اور حکمران جماعت کے ناراض ارکان اوپن بیلٹ کے باوجود اپنی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کے لیئے تیار ہیں۔ ہر شہری کو خفیہ ووٹ کا حق ہے تاکہ وہ مکمل پرائیویسی کے ساتھ اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر سکے تاکہ بعد ازاں کوئی اسے دباؤ میں نہ لا سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ بنیادی حق ہر الیکشن میں ہوتا ہے، لیکن اس پر اور صوبائی اراکین کے خفیہ ووٹ کے حق پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے عدالت میں ریفرنس زیرِ سماعت ہے، لیکن پیپلز پارٹی حکومتِ سندھ کے ذریعے صدارتی آرڈیننس کو بھی چیلنج کرے گی، جبکہ ریفرنس پر میاں رضا ربانی اور صوبائی حکومت کے ذریعے اپنا موقف رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ چند گندے انڈے ضرور ہوں گے، جنہوں نے اپنے ووٹ فروخت کیئے ہوں گے، لیکن ارکان اسمبلی کی اکثریت اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر سلیکڈ حکومت شفاف انتخابات چاہتی تھی تو بہت وقت تھا کیونکہ وہ تین سال سے حکومت میں ہیں، اور اس عرصے کے دوران انتخابی اصلاحات کر سکتے تھے، لیکن ان کی نیت خراب تھی۔ سلیکٹڈ حکومت کو یہ امید تھی کہ انہیں سینیٹ الیکشن میں بھی کھلی چھوٹ دی جائے گی، لیکن جب اس نے دیکھا کہ پی ڈی ایم مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہے اور ان کے ارکان اسمبلی بھی ناراض ہیں، تو انہوں نے پہلے عدالتی ریفرنس دائر کیا اور پھر آئینی ترمیم کا بل کمیٹی کے ذریعے بغیر کسی بات چیت کے مسلط کرنے کی کوشش کی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر سینیٹ الیکشن کے متعلق سازش کامیاب ہوئی تو یہ جمہوریت، پارلیمانٹ اور نظامِ انتخابات پر بہت بڑا حملہ ہوگا۔ اگر ایک جماعت اور شخص کی انا کی تسکین کی خاطر پاکستان کے آئین کو پائمال کیا جاتا ہے تو پھر یہ تمام اداروں کی جانب سے ملک کی جمہوری قوتوں کو ایک پیغام ہوگا اور اس سے وہ کیس کمزور پڑجائے گا کہ سسٹم کے اندر رہ کر جدوجہد کرنی چاہیئے۔ سب کو معلوم ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کوایک آرگنک اکثریت حاصل نہیں ہے، لیکن جمہوریت کو پائمال کرکے ہم پر یہ کٹھ پتلیاں مسلط کی گئی ہیں، اور یہ بڑی غلطی اب ملکی معیشت کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین و الیکشن قوانین کو پامال کرکے اپنی جعلی اکثریت کو چھپانا چاہتا ہے، لیکن پاکستان کی عوام اس کی اجازت نہیں دے گی۔ حیدرآباد میں ہونے والے جلسہ عام سے پورے ملک کی عوام کو پتا چل جائے گا کہ سندھ کے لوگ کیا چاہتے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور سعید غنی، ایم این اے شازیہ عطا مری بھی موجود تھیں