Baaghi TV

Author: Zameer Malik

  • *ندا یاسر کی والدہ انتقال کر گئی*

    *ندا یاسر کی والدہ انتقال کر گئی*

    معروف ادکار و ہدایت کار ندا یاسر اور اسپورٹس اینکر سویرا پاشا کی والدہ فہمیدہ نسرین اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔ندا یاسر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی۔
    گزشتہ روز سویرا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والدہ کی صحت یابی کی دعا کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ وہ آئی سی یو میں کیا پتہ کس کی دعا لگ جائے
    اور اب ندا یاسر نے اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ماں کے ساتھ فیملی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری پیاری اور مضبوط ماں اب ہمیں ہمیشہ کے لئے تنہا چھوڑ کر چلی گئی۔

  • *حکومت سندھ کا چین سے معاہدہ طے*

    *حکومت سندھ کا چین سے معاہدہ طے*

    سندھ حکومت کرونا وبا پر قابو پانے کے لیے چائنا سے ویکسین کے 2 کروڑ ڈوز خریدے گی۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا چین کے چین کے کاؤنسل جنرل لی بیجن سے ملاقات میں اتفاق۔
    چائنیز کاؤنسل خانے میں ملاقات کے موقع پر صوبائی سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی بھی موجود تھے۔پاکستان میں کرونا وبا کے خاتمے کے لیے چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔چین سندھ میں طبی سہولیات اور ہیلتھ ٹیکنالاجی میں مدد فراہم کرے۔چین کو سندھ میں ہسپتالیں اور دیگر ضروری ہیلتھ فیسلیٹیشن نیٹ ورک بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔سندھ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکلز کو چین کے ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن کی تربیت کے لیے چین بھیجا جاۓ گا۔سندھ میں کرونا کی ویکسینیشن کے لیے صوبے کو 2 کروڑ ڈوزز کی ضرورت ہے۔لوگوں کی زندگیاں محفوظ رکھنے کے لیے وکسینیشن مرحلے کو فعال رکھنا ضروری ہے۔کرونا ویکسین کی براہ راست خریداری کی اجازت کے لیے وفاقی حکومت سے بات کر رہے ہیں۔چین کے کاؤنسل جنرل لی بیجن کا صوبائی وزیر صحت سندھ کو ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔لی بیجن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ہیلتھ ٹیکنالاجی کی فراہمی میں تعاون کے لیے چینی حکومت سے بات کروں گا۔

  • *ایف ٹی سی پر دو سگے بھائیوں کی فائرنگ سے ہلاکت کا معاملہ*

    *ایف ٹی سی پر دو سگے بھائیوں کی فائرنگ سے ہلاکت کا معاملہ*

    فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے عابد کے بیٹے شہریار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید شاہنواز, شاہ نیاز رحمت شاہ,محمد کمال نے میرے والد اور چچا کو قتل کیا ہے
    چچا سید ساجد اور انکی اہلیہ کے درمیان گھریلو مسائل تھے۔چچی ناراض ہوکر اپنے گھر چلی گئی تھی۔چچی کے بھائی شاہنواز شاہ والد کو فون کرکے کہا کہ بات چیت کرنے آرہے ہیں
    بات چیت کے بہانے چچا کے گھر پر حملہ کردیا۔واقعہ کا مقدمہ محمودآباد میں درج تھا۔ملزمان نے ہم پر جھوٹی ایف آئی آرز بھی درج کرائی ہوئی ہیں
    ہمارے خلاف شاہراہ نورجہان اور محمود آباد میں جھوٹے مقدمات درج کرائے گئے تھے
    شاہراہ نورجہان تھانے میں درج مقدمے کی پیشی پر مقتولین عدالت گئے تھے
    شہریار نے کہا ہے کہ ہم پولیس حکام اور تمام متعلقہ اداروں سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • *کراچی چار ہزار گھر گرانے کی تیاری مکمل*

    *کراچی چار ہزار گھر گرانے کی تیاری مکمل*

    گجر نالہ کے دونوں جانب تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغازسینئیر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    ابتدائی طور پر نالے کے دونوں جانب 30 فٹ کا راستہ بنایا جارہا ہے۔ایک ہفتے تک سافٹ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔گجر نالہ 60 فٹ سے 80 فٹ تک کلئیر کرایا جائے گا۔نالے کے دونوں جانب 4 ہزار سے زائد مکانات اور دیگر اسٹرکچر گرائے جائیں گے۔تمام مکینوں کو ایک ہفتے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔اخبارات میں اشتہار کے ذریعے بھی مکینوں کو گھر خالی کرنے اعلان کیا گیا ہے۔مکانات پر نشان لگاتے وقت بھی لوگوں کو بتا دیا تھا کہ مکان تجاوزات کی زد میں آئیں گے۔سروے کے دوران متاثرین کے شناختی کارڈ کی کاپی لے لی گئی ہیں۔متاثرین کو حکومت سندھ کی پالیسی کے مطابق دو سال کا کرایہ ادا کیا جائے گا۔محمود آباد نالے پر ایک جانب سے کام کیا گیا اس لئے زیادہ وقت لگا گجر نالے پر دونوں جانب سے ایک ساتھ کام کا آغاز کیا گیا ہےتمام ادارے سپریم کورٹ کے احکامات کے تابع ہیں سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد تمام اداروں کا یہ مشترکہ آپریشن ہے گجر نالہ ایک ماہ میں کلئیر کرانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

  • *شہر قائد میں بڑھتی ھوئی ٹارگٹ کلنگ و اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں کراچی پولیس ناکام*

    *شہر قائد میں بڑھتی ھوئی ٹارگٹ کلنگ و اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں کراچی پولیس ناکام*

    پولیس کا اینٹلی جنس مکمل طور پر ناکام اسپیشل برانچ صرف محکمہ پولیس کی آئی آر نکالنے میں مصروف ہیں۔اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں ماضی میں بالباس سادہ اھلکاروں نے زبردست کاروائیاں کیں تھیں۔کومبنگ آپریشن صرف نمائشی کاروائی کے طور پر کیا جا رھا ھے کومبنگ آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ ویڈیوز مرتب کرکہ میڈیا سے شیئر کیوں نہیں کیا جاتا۔ایس ایچ اوز کو امتحان کے بعد تعینات کیا جاتا ھے مگر ان کرائمز کی روک تھام میں انکی آراء کو اھمیت نہیں دی جاتی مٹینگ میں صرف پگڑی اچھالی جاتی ھے۔محکمہ پولیس کے نچلے طبقے کو صرف سزائیں دی جاتی ھیں جس سے نچلے طبقے میں بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ھے اور وہ خوف کے مارے کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ایس ایس یو،آر آر ایف،اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ،کرائم برانچ پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں صرف انکی گاڑیاں پیڑول پی رھی ھیں۔پولیس منشیات کے اور اسلحہ برآمدگی کے جھوٹے مقدمات کر رھی ھے سابقہ کرمنل جو توبہ تائب ھوچکے ہیں انہیں بلاوجہ بند کر کہ دوبارہ کرائم کی طرف راغب کیا جا رھا ھے۔منشیات اور اسلحہ برآمدگی کی موقع پر ویڈیو بنانے اور میڈیا سے شیئر کے احکامات سے پول کھل سکتا ھے۔انہی جھوٹے مقدمات کی بھرمار سے شعبہ تفتیش کے پولیس افسران پر کام کا دباؤ پڑتا ھے جس سے وہ ان مقدمات پر توجہ نہیں دے پاتے اسکے علاوہ جوڈیشل پالیسی کے 14 یوم میں چالان جمع کرانا بھی انہیں تفتیش کرنے کا موقع فراھم نہیں کرتا بلکہ آپریشن پولیس کو بلاوجہ ھر سیکورٹی ڈیوٹی میں گھسیٹنا بھی انکی ڈیوٹی کو متاثر کرتا ھے سیکورٹی ڈیوٹی کے پالیسی ساز کو خصوصی توجہ دینی چاھیے۔دنیا جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رھی مگر تھانہ جات میں فنگر پرنٹ لینے والا کوئی اھلکار نہیں جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے اور ثبوت اکھٹے کرنے بابت تھانہ جات کے اھلکار نابلد ھے انہیں کورسسز کرائیں جائیں تاکہ بلاوجہ کی فرانزک ٹیموں اور انکے اخراجات سے بچا جائے۔تھانہ جات کی سطح پر فنڈ کو منتقل کیا جائے تاکہ افسران بروقت عوام کو سہولت دے سکیں اور فون لوکیٹر کو اگر تھانہ جات نہیں ٹاؤن اور ضلعی سطح پر فراھم کیا جائے تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ٹرانسفر اور پوسٹنگ کو آٹو پر رکھا جائے ھر دوسال کے بعد اھلکار اور کلرک کی ٹرانسفر پوسٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔

  • *بھٹو خاندان سوگ میں ڈبو گیا*

    *بھٹو خاندان سوگ میں ڈبو گیا*

    بھٹو خاندان کے فیملی فوٹو گرافر آغا فیروز کا انتقال ہوگیا۔آغا فیروز بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کے بچپن سمیت یادگار تصاویر بنائی۔پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا معروف فوٹوگرافر آغا فیروز کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم،مرحوم آغا فیروز شاندار فوٹوگرافر اور بہترین انسان تھے۔انہوں نے بھٹو خاندان کے اچھے برے دنوں کے لمحات کو کیمرے کی آنکھ کے ذریعے تاریخ کے لیئے محفوظ کیا۔مرحوم آغا فیروز کی گراں قدر خدمات پی پی پی قیادت و کارکنان کو ہمیشہ یاد رہیں گی۔پی پی پی چیئرمین نے مرحوم کے لیئے جنت الفردوس اور سوگواران کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

  • *وزیر اعظم کا احساس پروگرام بنا امید سحر*

    *وزیر اعظم کا احساس پروگرام بنا امید سحر*

    وزیر اعظم کا احساس بنا امید سحر باہمت اور باحوصلہ سمیرا ایاز کے لئے۔
    سمیرا ایاز جنہوں نے حکومت کی جانب سے احساس ایمرجینسی کیش کو چھوٹے گھریلو کاروباری مصرف میں لگایا جس کی وجہ سے آج وہ اور ان کا خاندان باعزت روزگار کما رہے ہیں۔سمیرا ایاز کے مطابق احساس پروگرام سے ملنے والا رقم سے میں اپنے شوہر کے ساتھ مل کر لکڑی سے بنے گلدستے بنا کر بھیجنا شروع کئے جو لوگوں کی خریداری کا توجہ حاصل کر گئے اور عزت کے ساتھ دو حلال پیسے ملنا شروع ہوگئے میرے نذدیک باہمت اور باصلاحیت افراد کوغربت کی دلدل سے نکالنے والے ہاتھ کی حیثیت رکھتا ہے احساس پروگرام

  • *کراچی ماڑی پور روڑ 45 دن کے لئے بند*

    *کراچی ماڑی پور روڑ 45 دن کے لئے بند*

    ترجمان ٹریفک پولیس کےمطابق مورخہ ۹ فروری بروز منگل سے ماڑی پور روڑ گلبائی چوک سے ہاکس بے سائیکل چورنگی(ٹک اڈہ کے بعد)تک تعمیراتی کام(جوکہ 45 روز جاری رہے گا)کی وجہ سے بند رہے گا اور کسی بھی قسم کی ٹریفک کو آنے/جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل روٹ کا استعمال کرے۔
    متبادل روٹ ٹرک اڈے کے لئے حب ریور روڈ سے مواچھ گوٹھ مرشد ہسپتال سے آگے بائیں جانب سپارکو کٹ کا راستہ اختیار کرے۔کسی بھی پریشانی یا رہنمائی کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن *رہنما ۱۹۱۵ پر کال کرے۔

  • *کراچی گجر نالہ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری*

    *کراچی گجر نالہ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری*

    ضلعی انتظامیہ نے گجر نالہ پر انسداد تجاوزات آپریشن کا شیڈول جاری کردیا کل 8 فروری سے گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آپریشن کی قیادت کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل کرے گا۔بلدیہ عظمی کراچی انسداد تجاوزات سیل کے 100 افسران و اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا نالوں اور انکے اطراف تجاوزات کے خاتمے کیلئے پولیس و رینجرز کی نفری بھی طلب کی گئی ہے۔آپریشن کیلئے 50 پولیس اہکار ، 15 خواتین اہلکار اور 25 رینجرز اہلکار بھی طلب کر لے گئے۔کاروائی کیلئے اینٹی انکروچمنٹ فورس کے 65 اہلکار بھی طلب کیے گئے ہیں۔
    اسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر حسان طارق کو آپریشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور کاروائی میں واٹربورڈ ، ایس بی سی اے اور ریونیو بورڈ حکام بھی شریک ہونگے۔ڈپٹی کمشنر وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

  • *کراچی 2021 میں بھی نامعلوم افراد کی نامعلوم کاروائیاں رک نہ سکی لہو لہو کراچی*

    *کراچی 2021 میں بھی نامعلوم افراد کی نامعلوم کاروائیاں رک نہ سکی لہو لہو کراچی*

    باغی ٹی وی رپوٹر اعجاز احمد کے مطابق کراچی پرانا گولیمارریکسل پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے وجہ ہلاکت معلوم نہ ہوسکی۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے سول ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔لگتا ہے 2012 سے 2015 تک کراچی میں نامعلوم افراد کی کھیلی جانے والی ہولی کو دوبارہ ہوا دی جارہی ہے۔کراچی والے اب مہنگائی کو کم اور جان کی حفاظت کو زیادہ ہونے لگے ہیں اور ایسی نامعلوم نعش لاوراث کراچی کا مقدر بن چکی ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کراچی کو پھر ایک ایسے مکمل آپریشن کی ضرورت ہے جو جنرل راحیل شریف کے زیرنگرانی کیا گیا تھا۔