Baaghi TV

Author: Zameer Malik

  • *کراچی سی ویو روڑ آج رات 12 بند کر دیا جائے گا*

    *کراچی سی ویو روڑ آج رات 12 بند کر دیا جائے گا*

    تفصیل کے مطابق باغی ٹی وی ٹیم کے رپورٹر خورشید بھٹو نے اطلاع دی کہ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی سی ویو کے قریب گیس پائپ لائن کی اپ گریڈنگ کے باعث سی ویو جانے والے راستے کو آج رات 12 سے صبح 10 بجے تک بند کردیا جائے گا جسکی وجہ سے عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تو سی یو روڑ سے گزرنے والے تمام حضرات ہائپر اسٹار کلفٹن روڑ کی بجائے کلفٹن عبداللہ شاہ غازی روڑ کا استعمال کرے۔اور دودریا سے آنے والے حضرت عبدالستار ایدھی روڑ سے آتے ہوئے ویلیج ہوٹل سے بائیں سائٹ کا روڑ استعمال کرے۔

  • *پی پی کے سئینر رہنما آصف موسی کا دیگر سیاسی جماعتوں سے شکوہ*

    *پی پی کے سئینر رہنما آصف موسی کا دیگر سیاسی جماعتوں سے شکوہ*

    پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 115 کے جنرل سیکٹری آصف موسی کا سیکٹر 5j چوبیس مارکیٹ کا ورلڈ بینک کی بند لائن کا وذٹ اور عوامی مشکلات پر اپنا ردعمل دیا چوبیس مارکیٹ پر پچلھے 2 ماہ سے سیوریج کی بند لائن کا کام جاری ھے مگر کچھ سیاسی جماعت کے شر پسند لوگ جان بوجھ کو سیوریج کی لائنوں اور گٹر میں پتھر اور بجری ڈال کر لائن کو بلاک کر رہے ہیں تاکہ علاقہ عوام اذیت اور تکلیف میں رہے، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور انشاءاللہ پاکستان پیپلز پارٹی اس اوچھے ہتھکنڈوں سے رکنے والی نہیں، اس موقع پر واٹر اینڈ سیورچ کے سب انجینئر اصغر مغل بمع گاڑی اور عملہ کے ساتھ موجود ناصر موسیٰ،حنیف انو، سھیل شاہ، دیگر کارکنان و علاقہ مکین بھی موجود تھے۔

  • *حافظ نعیم الرحمٰن امیر جماعت اسلامی کراچی کو کراچی کے موجودہ حالات پر تشویش*

    *حافظ نعیم الرحمٰن امیر جماعت اسلامی کراچی کو کراچی کے موجودہ حالات پر تشویش*

    کراچی میں حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر امیر جماعت اسلامی کراچی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی ہے جو دن دھاڑے کراچی کے شہریوں کو انکے گھروں کے سامنے،فیملی کے ساتھ لوٹ لیا جاتا ہے۔جس سے عوام اور چھوٹے کاروباری طبقے میں شدید اضطراب اورخوف وہراس پھیل رہا ہے۔
    حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کراچی کے شہریوں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کریں۔کیونکہ پرامن کراچی ہے پرامن پاکستان کی ضمانت ہے

  • *ایم کیو ایم کے عارضی مرکز (بہادرآباد) میں شہداء کے نام پر غدار وطن کے لئے دعائیں ہونے لگی*

    *ایم کیو ایم کے عارضی مرکز (بہادرآباد) میں شہداء کے نام پر غدار وطن کے لئے دعائیں ہونے لگی*

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں ایم کیو ایم پاکستان کے لاپتہ اوراسیرکارکنان کیلے ایک دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،ڈپٹی کنوینرز کنورنوید،وسیم اختر،اراکین رابطہ کمیٹی، شعبہ جات کے ذمہ داران،لاپتہ اوراسیر کارکنوں کی فیملیزنے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آیت کریمہ کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لاپتہ کارکنان کی بازیابی ہم پر قرض ہے اور ہم ریاست پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ کراچی کے نوجوان جو کافی طویل عرصے سے لاپتہ ہیں ان کی مائیں،بہنیں،اور معصوم بچے ان کے انتظار میں راہ تک رہے ہیں اگر ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے تو انھیں عدالتوں میں لایا جائے یقینا قانون اپنا راستہ خود بنائے گااور وہ سینکڑوں گھرانے جو اضطراب کی زندگی گزار رہے ہیں انھیں بھی سکون میسر ہوگا ہم وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سو سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی جلد ممکن ہو سکے۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی ورکن قومی اسمبلی کشورزہرا نے شہداء واسیر کارکنان کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری مائیں بہنیں یہاں موجود ہیں یہ اصل سلیوٹ کی حق دارہیں انکے صبر،ہمت اور بہادری نے دنیاکو حیران کردیا ہے جس صبر کے ساتھ یہ اپنے پیاروں کا انتظار کررہی ہیں،بچے اپنے باپ کی راہ تک رہے ہیں میں پروردگار سے دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالی ان تمام لوگوں کو اپنے پیاروں سے ملادے اور ہمارے بیمار قائد کو صحت یاب کرے۔

  • *ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس ماہانہ پروگریس رپورٹ میٹنگ*

    *ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس ماہانہ پروگریس رپورٹ میٹنگ*

    ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزٸی صاحب نے آج ضلع کے ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز ہیڈ آف برانچز کے ساتھ منتھلی پروگریس میٹنگ ایس ایس پی آفیس ایسٹ میں منعقد کی اور ھدایات دیں۔میٹنگ میں خطاب کرتے ہوۓ ایس ایس پی صاحب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، اور ہیڈ آف برانچز آنے والے مساٸلوں کا بروقت تدارک کریں اور تمام برانچز کا ماحول بہتر بنایا جائے۔ایس ایس پی صاحب نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور تمام افسران اپنے ماتحت ملازمان پر بھی کڑی نظر رکہیں۔ایس ایس پی صاحب نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کے ایف آء آر کو فوری طور پر فری آف رجسٹریشن لازمی کریں کوٸی کوتاہی برداش نہیں ہوگی۔ایس ایس پی ایسٹ نے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ھدایت کی کے ہاٶس ڈکیتی اور اسٹریٹ کراٸم پر کنٹرول کرین اور کسی ملزم سے رعایت ہرگز قبول نہیں گرینگے۔ایس ایس پی صاحب نے ایس ایچ اوز کو سختی سے ھدایت جاری کی کے کوٸی آرگناٸیز کراٸم اور منشیات ضلع کے اندر نہیں ہو تمام آرگناٸیز کراٸم اور ایکٹو کرمنلز سمیت آٸی آر میں نامزد انتہاٸی مطلوب ,اشتہاریوں، مفروران، منشیات فروشوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف فل فور کاروائیاں کریں۔ضلع ایسٹ کے اندر امن و امان قائم رکھنے کے لئے جامع منصوبہ بندی سے جرائم پیشہ عناصر اور انکے سہولتکاروں کو قانوں کی گرفت میں لانے والا سلسلہ مزید تیز کیا جائے پولیس افسران کی طرف سے جرائم پیشہ افراد سے کسی بھی قسم کی رعایت برداشت نہیں کی جائیگی۔بہتریں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی گٸی مزید ہدایت کی کے پولیس افسران اور اھلکاروں کا بھترین ٹرن آؤٹ ہونا چاہیے۔ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کے عوام کے جان و مال کی حفاظت اور خدمت کو یقینی بناٸیں جو ہماری اولین ترجیح ہے۔ایس ایس پی ایسٹ نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کے آپ سب ادارے کی نیک نامی کے لئے پہلے سے زیادہ محنت کریں گے تا کہ پولیس محکمہ کا مورال بلند کیا جا سکے۔انشاءاللہ ایسٹ ضلع کو جراٸم اور کرائم سے پاک ضلع بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کراچی

  • *ہم وزیر اعظم کو الٹا لٹکائے گے وزیر اعلی سندھ*

    *ہم وزیر اعظم کو الٹا لٹکائے گے وزیر اعلی سندھ*

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ ایک روزہ دورے پر اپنے حلقے شالمانی میں پہنچ گئے
    شالمانی اسٹاپ پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے پھول برسا کر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا استقبال کیا گیا۔رکن قومی اسمبلی سکندر راہپوٹو، پی پی ضلعی صدر سید آصف علی شاھ بھی ہمراہ موجود تھے۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ نے شالمانی میں ورکر سے کارنر میٹنگ کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگوکی جسمیں آپ نے کہا کہ
    لانگ مارچ سے متعلق جو پی ڈی ایم کی لیڈرشپ فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔
    صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہہ رہا ہے کہ اپوزیشن والے الٹے لٹک جائے تو بھی این آر او نہیں دیں گے؟
    جس پر وزیر اعلی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہم انکو الٹا لٹکائیں گے۔

  • *سندھ کے مختلف محکموں میں نوکریوں کا اعلان آخری تاریخ ۳ مارچ*

    *سندھ کے مختلف محکموں میں نوکریوں کا اعلان آخری تاریخ ۳ مارچ*

    سندھ حکومت کی جانب سے بے روزگار افراد کے لئے خوشخبری نوید سنادی گئی ہے حکومت سندھ کے ترجمان کے مطابق آج سے مختلف محکموں میں نوکریوں کا اعلان کر دیا ہے جسمیں محکمہ اسکول ایجوکیشن، محکمہ بھبود آبادی، محکمہ ایکسائیز، محکمہ صحت، محکمہ زراعت اور محکمہ ثقافت میں خالی اسامیوں کا کوٹہ کھول دیا گیا ہے اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 3 مارچ 2021 مقرر کی گئی ہے۔
    سندھ ترجمان کے مطابق تمام محکموں میں بھرتیاں انتہائی شفاف طریقے سے ہوگی اور رشوت اور سفارش کے کلچر کا سدباب کیا جائے گا اور بغیر کیسی سفارشی راستے کو اختیار کیے بغیر خواہشمند افراد تفصیلات دیے گئے لنک پر دیکھیں
    https://www.spsc.gov.pk/advt2021/adv%2001%202021.pdf

  • *کراچی باغی ٹی وی ٹیم کی آزادی کشمیر ریلی*

    *کراچی باغی ٹی وی ٹیم کی آزادی کشمیر ریلی*

    ہر پھول ہے فریادی آنکھوں میں لیے شبنم
    کشمیر کی وادی میں لہرا کے رہو پرچم​
    کراچی میں آج باغی ٹی ٹیم اور بنی پاکیزہ رضاکار کے باہمی تعاون سے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار تکجہتی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت بنی پاکیزہ چئیرمین ملک ضمیر الرکن صاحب نے کی،ریلی کے شراکا سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ آج جس طرح وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے مجھے پورا یقین ہے کشمیری عوام جلد آزادی کی اس جنگ میں فتح یاب ہوگی۔آج یہاں اتنی بڑی تعداد میں جمع ہوکر ریلی نکالنے کا مقصد صرف دنیا کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کرنا ہی نہیں بلکہ اپنی نوجوان نسل کو کشمیر کاذ کی اہمیت سمجھانا بھی ہے، اب ہمارا بس ایک ہی نعرہ ہے….کشمیر بنے گا پاکستان۔
    معزز مہانوں میں سر فیضان رضا،سر اسد احمد خان ،سر غنی اللہ اور میڈم ارم آصف نے اپنے سیکڑوں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ مل کر پرجوش طریقے کشمیر کی آزادی حق میں آواز حق بلند کی۔ریلی کے اخیتام پر کشمیر کے شہدا کے لئے دعا اور باغی ٹی وی ٹیم انچارج جناب غنی اللہ اور خورشید بھٹو نے باغی ٹی وی ٹیم کے ساتھ آزادی کشمیر کی یاد میں پودے بھی لگائے۔

  • *کراچی ٹک ٹاکر قتل کیس میں پولیس کی نئی پیش رفت*

    *کراچی ٹک ٹاکر قتل کیس میں پولیس کی نئی پیش رفت*

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کراچی کے علاقے گارڈن میں قتل ہونے والےٹک ٹاکرز کےکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، مقتولین میں سےتین خود بھی جرائم پیشہ نکلے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سےنکلا ہے۔
    پولیس کےمطابق مسکان کےمنشیات فروشوں سےمبینہ رابطوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں، مقتولہ کی قائد آباد کے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرحمان سےدوستی تھی، پولیس نےمنشیات فروشوں کی تصاویرحاصل کرلیں ہیں، قتل کے واقعےکے بعد سےعبدالرحمان اور آصف روپوش ہوگئے ہیں،دونوں ملزمان پولیس کو کئی مقدمات میں پہلے ہی مطلوب تھےگارڈن فائرنگ: اہم پیش رفت، ٹک ٹاکرز کا کرمنل ریکارڈ منظر عام پر گذشتہ روز گارڈن میں قتل کئے گئے “ٹک ٹاکرز” صدام اور ریحان کا کرائم ریکارڈ منظر عام پر آیا ہے جبکہ مسکان نامی خاتون کا منشیات فروشوں سے مبینہ رابطوں کی بھی تحقیقات جاری ہے۔
    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کراچی کے علاقے گارڈن میں قتل ہونے والےٹک ٹاکرز کےکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، مقتولین میں سےتین خود بھی جرائم پیشہ نکلے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سےنکلا ہے۔
    پولیس کےمطابق مسکان کےمنشیات فروشوں سےمبینہ رابطوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں، مقتولہ کی قائد آباد کے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرحمان سےدوستی تھی، پولیس نےمنشیات فروشوں کی تصاویرحاصل کرلیں ہیں، قتل کے واقعےکے بعد سےعبدالرحمان اور آصف روپوش ہوگئے ہیں،دونوں ملزمان پولیس کو کئی مقدمات میں پہلے ہی مطلوب تھے۔
    ادھر قتل ہونیوالے صدام اور ریحان کی چندرو زقبل بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں دونوں کو ٹک ٹاک ویڈیو بناتے اور ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتاہے۔
    پولیس کے مطابق اس ہوائی فائرنگ ک امقدمہ اتحاد ٹاؤن تھانےمیں چندروز قبل ہی درج کیا گیا تھا، ٹک ٹاکر صدام اور ریحان اقدام قتل کےمقدمےمیں بھی ملوث رہےہیں،مقتولین نےایک سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو فائرنگ کرکےزخمی کیا تھا۔
    دوسری جانب پولیس نےقتل کا مقدمہ صدام کےبھائی کی مدعیت میں درج کرلیاہے۔
    پولیس نے واقعے کی ممکنہ وجہ بیان کردی
    واضح رہے گذشتہ روز پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ٹک ٹاکر مسکان کی دوستی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے، کیونکہ رحمان نامی نوجوان مسکان کو عامر سے دوستی رکھنے پر منع کرتا تھا اور اس بات کا اظہار کئی بار رحمان نے مسکان سے کیا تھا۔
    فائرنگ کے واقعے سے قبل تمام دوست ایک ساتھ کھانا کھانے کے لئے نکلے، راستے میں انہوں نے “ٹک ٹاک ” بھی بنائی، بعد ازاں انکل سریا اسپتال کے قریب ان کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا۔

  • *ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس وسندھ رینجرزکامشترکہ فلیگ مارچ*

    *ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس وسندھ رینجرزکامشترکہ فلیگ مارچ*

    ڈسٹرکٹ کورنگی میں کشمیر ڈے کے حوالے سے کورنگی پولیس و سندھ رینجرز کامشترکہ فلیگ مارچ ایس پی لانڈہی شاہ نواز چاچڑکی قیادت میں کیا گیا
    شہر میں موجودہ حالات کی پیش نظر امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے ضلع کورنگی پولیس اور پاکستان رینجرز کے افسران و جوانوں کا مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد ایس پی لانڈہی کی قیادت میں کیا گیا۔
    فلیگ مارچ میں ضلع کورنگی کے تمام DSP و SHO صاحبان، 12 رینجرز موبائل اور 15 پولیس موبائلوں نے شرکت کی۔
    فلیگ مارچ ضلع کورنگی کے علاقے کورنگی نمبر چار سے شروع ہوکر کراسنگ ، ہینو چورنگی ضلع بھر کے علاقوں سے ہوتا ہوا براستہ ملیر 15 پر پر اختتام پذیر ہوا۔
    فلیگ مارچ کا مقصد کشمیر ڈے کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور عوام میں تحفظ کا احساس اور شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ ضلع کورنگی پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں.