Baaghi TV

Author: Zameer Malik

  • *کراچی پریڈی تھانہ پولیس اور نشے میں دھت اسسٹنٹ کمشنرز کی لڑائی*

    *کراچی پریڈی تھانہ پولیس اور نشے میں دھت اسسٹنٹ کمشنرز کی لڑائی*

    پریڈی پولیس نے نشے میں دھت 2 مبینہ اسسٹنٹ کمشنرز کو سرکاری گاڑی سمیت حراست میں لے لیا،
    اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے پولیس سے تلخ کلامی اور گالم گلوچ کی گئی حراست میں لینے کے بعد دونوں افسران کا شراب نوشی کا ٹیسٹ بھی لے لیا گیا جس میں الکول کے واضح اجزاء پائے گئے اسسٹنٹ کمشنرز کا تعلق ریونیو ڈیپارٹ سے بتایا جاتا ہے
    اسسٹنٹ کمشنرز کی مسلسل پولیس اہلکار کو دھمکیاں ،موقع پر موجود عوام کا کہنا ہے کہ جب سرکاری افسران کا یہ حال ہے تو ان سے عوام ،ملک کے ادراوں کی خدمت کی کیا امید کی جاسکتی ہے

  • *نشے کی حالت میں نہ گاڑی اور نہ ہی ملک چلانا چاہیے۔ عبدالقادر پٹیل*

    *نشے کی حالت میں نہ گاڑی اور نہ ہی ملک چلانا چاہیے۔ عبدالقادر پٹیل*

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پیٹل نے اسمبلی میں کشمالہ طارق کے بیٹے کے کار حادثہ کیس پر طنزیہ گفتگو کرتے ہو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ *انسان کو کبھی نشے میں گاڑی نہیں چلانی چاہیے اور نہ ہی نشے کی حالات میں ملک کو چلانا چاہیے* انکے ان الفاظ پر دیگر جماعتوں نے شدید مذمت کی اور شور شرابا کیا اور ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا یاد رہے کہ قادر پیٹل اپنے طنزیہ اور چٹخارے دار انداز کی وجہ اسمبلی میں ہمیشہ نمایاں نظر آتے ہیں اور مزید تیسرے اور آخری سوال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کو لوٹا کہہ دیا جس پر اسپیکر نے انکو اپنے الفاظ واپس لینے کو کہا اور مائک بند کردیا۔

  • *پی ٹی آئی کراچی کے صدر کا کل ۵ فروری کشمیر ڈے کے حوالے سے اہم اعلان*

    *پی ٹی آئی کراچی کے صدر کا کل ۵ فروری کشمیر ڈے کے حوالے سے اہم اعلان*

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا یومِ یکجتی کشمیر ریلی کے حوالے سے پیغام۔

    وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کل 5 فروری بروز جمعہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں دوپہر تین بجے انصاف ہاؤس کراچی تامزار قائد ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں آپ شرکت کر کے اپنے کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں ہمارےقدم سےقدم ملائیں.مزید کہا کہ ۵ فروری کے دن کی نسبت سے ہم بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کرے اور اپنے کشمیری بھائیوں کے حق کی آواز کو بلند کرکے عالمی طاقتوں تک پہنچا کر دم لے گے۔

  • *سندھ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم سیعد غنی کا مشترکہ اجلاس*

    *سندھ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم سیعد غنی کا مشترکہ اجلاس*

    اجلاس میں سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد ، اسپیشل سیکریٹری بلدیات نجیب احمد ، ایم ڈی واٹر بورڈ ودیگر شریک
    ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل اہم منصوبہ ہے۔منصوبہ سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔کراچی سے آئل ٹینکرز کو منتقل کرنا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی دورہ کر کے ٹرمینل منصوبہ پر رپورٹ پیش کریں تاکہ منصوبہ کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔صوبائی وزیر بلدیات نے عزیز پورہ ملیر 15 کی اسکیم کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسکیم پر پیسے کیسے جاری ہوئے ،کام نہیں ہوا تو پیسے کہاں خرچ ہو گئے۔پورانی اسکیمیں جن پر کام شروع نہیں ہوا ، ان کو ڈراپ کر دیں۔یوسف گوٹھ سرجانی ٹاؤن کے لئے وار فٹنگ پر ارینجمینٹ کریں تاکہ آئندہ بارشوں میں لوگوں کو تکلیف سے بچایا جا ئے۔اس کے ساتھ یوسف گوٹھ کے مسئلہ کے حل کے لیے جامع منصوبہ بنایا جا ئے تاکہ اس پر جلد کام کا آغاز ہوسکے۔ یوسف گوٹھ کے لوگ بہت زیادہ تکلیف میں ہیں۔ یوسف گوٹھ کے منصوبہ کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی ہدایات دی ہیں۔منصوبہ سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے

  • *دعوت اسلامی کی مرکزی شورہ حاجی عمران عطاری کا نصیحت بھر پیغام*

    *دعوت اسلامی کی مرکزی شورہ حاجی عمران عطاری کا نصیحت بھر پیغام*

    نماز مصیبت وپریشانی میں بہت مدد گار ہے،مولانا محمد عمران عطاری
    صحابہ کرام نے راہ خدا میں مشقتیں اٹھائی ،سفر بھی کئے بلکہ تلواروں کے سائے میں بھی نماز ادا کی
    نماز تمام اذکار کی جامع ہے، جب بھی کوئی مشکل پیش آئے تونماز کا سہارا لیں،نگران شوریٰ
    جو شخص نماز کو وقت پر ادا کرتا ہے اللہ کی رحمت سے وہ عذاب سے محفوظ رہے گا،اجتماع سے بیان
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ لوگ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تقسیم ہیں ،ہر شعبہ میں اسلام ودین کی دعوت دینا ،اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے محبت پیدا کرنا ،خوف خدا اور عشق مصطفی ﷺ دلوں میں مزید اجاگر کرنا ،سنتوں کی دعوت دینا،گناہوں سے بچانا ہے اورعبادت کی طرف راغب کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ ٹرانسپورٹ کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔ جس میں کراچی کے مختلف علاقوں ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد شریک ہوئے ۔نگران شوریٰ نے کہا کہ صحابہ کرام کی زندگیوں کا اکثر حصہ سفر میں گزر گیا ،انہوں نے راہ خدا میں مشقتیں اٹھائی ،سفر کئے بلکہ تلواروں کے سائے میں بھی نماز ادا کی لہذا ہمیں بھی چاہئے کہ ہم کہیں بھی ہوں کوئی بھی کام کررہے ہوں نماز کا وقت ہوجائے تو نماز کا اہتمام کیجئے، یاد رکھیں نماز مصیبت وپریشانی میں بہت مدد گار ہے۔مولانا محمد عمران عطاری نے کہا کہ جب بھی کوئی مشکل پیش آئے تونماز کا سہارا لیں ،ہمارے پیارے آقا ﷺ کو جب کوئی اہم مسئلہ پیش آتا تو آپ ﷺ نماز کی طرف مائل ہوتے کیونکہ نماز تمام اذکار کی جامع ہے،جب اندھیرا چھا جائے آندھی آجائے یا آسمان سے گرگراہٹ کی آواز آئے تو نماز پڑھیں،نماز میں شفا ہے،نماز سے جسمانی اور روحانی بیماریوںسے شفا ملتی ہے،یہ درد وغم بھلادیتی یا کم کردیتی ہے۔نگران شوریٰ نے کہا کہ اللہ کے نیک بندے نماز اس لئے پڑھتے تھے کہ اس سے اللہ تعالیٰ راضی ہوگا،وہ دنیا کے مال اور آسائشوں کے حصول کےلئے نہیں بلکہ رب کی رضا کےلئے عبادت کرتے تھے،جو شخص نماز کو وقت پر ادا کرتا ہے اللہ کی رحمت سے وہ عذاب سے محفوظ رہے گا اور جنت میں داخل ہوگا ،نماز کی پابندی کرنے والے اللہ کے پسندیدہ ہیں۔

  • *کراچی گلبائی تا ماڑی پور ہاکس بے روڈ کی تعمیر شروع*

    *کراچی گلبائی تا ماڑی پور ہاکس بے روڈ کی تعمیر شروع*

    ماڑی پور ہاکس بے روڈ کا کام چئیرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کی خصوصی ہدایت پر سی ایم سندھ کے آرڈرز سے شروع کردیا گیا ہے،
    پورا حلقہ اپنی عوامی نمائندگان ایم این اے عبدلقادر پٹیل صاحب ایم پی اے پی ایس 112 لیاقت علی آسکانی صاحب جنہوں نے دن رات محنت کرکہ حکام بالا تک عوامی مسئلے کو پہنچایا اور حقیقی طور پر عوامی نمائندے ہونے کا ثبوت دیا اور پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو عوامی مسائل کو حل کرنا جانتی ہے اور ہمیشہ عوامی مسائل حل کر کے دیکھتی بھی ہے سٹی گورنمنٹ کے تحلیل ہوتے ہی سی ایم صاحب نے روڈ بنانے کے آرڈرز جاری کردئیے اور انشاللہ بہت جلد تیزی سے روڈ کا کام مکمل ہوجائے گا اور ایم این اے اور ایم پی اے صاحب کی جانب سے علاقہ مکینوں کو بہترین تحفہ دیا جائے گا اب اہل حلقہ کو بھی سمجھ جانا چاہئے کہ تمام سیاسی بٹیرے اپنے مفاد کے لیے آپ کے پاس آتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی طور پر عوام کے سنگ کھڑی ہے اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے
    گلبائی تا ماڑیپور ہاکس بے روڈ کی تعمیر ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی ،پہلے مرحلے میں بروز پیر 8 فروری 2021 سے گلبائی سے ہاکس بے آنے اور جانے والے رڈو (گلبائی سے لیکر رؤف ٹیکسٹائل ملز) تک روڈ بند رہیگا۔ تو چھوٹی گاڑیاں مزار سرمست سخی والے راستہ استعمال کریں گی۔
    اور بڑی گاڑیاں مواچھ گوٹھ والا روڈ استعمال کریں گی۔
    اور اس روڈ کی تعمیر میں تقریباً 2 ماہ لگ سکتے ہیں۔جسکی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور یہی روڑ گڈرز ٹرانسپورٹر کے لئے سکون کا باعث ہے جس کے مکمل ہوتے ہی بڑی گاڑیوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی اور گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہوگا۔

  • *آج رات سندھ پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن*

    *آج رات سندھ پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن*

    *کورنگی پولیس وسندھ رینجرز کا مشترکہ آپریشن ایس ایس پی کورنگی کیپٹن ریٹائر فیصل عبداللہ چاچر صاحب کی خصوصی ہدایت پر
    ایس ڈی پی او صاحب الفلاح کی سربراہی میں تھانہ الفلاح کی حدود میں پولیس و سندھ رینجرز کامشترکہ کومبنگ آپریشن آج رات 12 بجے شروع کردیا گیا
    آپریشن میں داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جارہا ہے آپریشن میں ایس ڈی پی او الفلاح
    ایس ایچ او الفلاح
    اور پولیس کی اضافی نفری اور لیڈیز اسٹاف بھی شامل۔۔
    اہل علاقہ نے سندھ پولیس اور رینجرز کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کو سراہا اور مزید کہا کہ ایسی مثبت کاروائیوں سے ہی شہر کا امان قائم رہ سکتا ہے

  • *کراچی کی جامع گول مسجد کے امام پر قاتلانہ حملہ*

    *کراچی کی جامع گول مسجد کے امام پر قاتلانہ حملہ*

    امام وخطیب جامع گول مسجد کراچی حضرت مولانا عبد الرزاق ھزاروی صاحب دامت برکاتہم پر قاتلانہ حملہ امام صاحب اور انکے صاحبزادے مولانا زبیر صاحب شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ۔۔
    ڈاکٹرز کے مطابق حالت خطرے سے باہر ہے اہل محلہ کا کہنا ہے کہ پولیس خاموش تماشائی بنی ملزمان کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور بارہاں اطلاع پر بھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔۔۔
    انتظامیہ گول مسجد کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور مسجد اور امام کا تقدس بحال رکھا جائے

  • *کراچی ٹک ٹاکر قتل کیس میں ملزمان پر پولیس کا قائد آباد میں چھاپہ*

    *کراچی ٹک ٹاکر قتل کیس میں ملزمان پر پولیس کا قائد آباد میں چھاپہ*

    گارڈن انکل سریا کےقریب کارپرفائرنگ سے ٹک ٹاک اسٹارمسکان سمیت چارافرداکے قتل کامعاملہ ،چارافرادکے قتل کے الزام میں ملزمان کی گرفتاری کےلیے پولیس کاقائدآبادمیں چھاپہ مشتبہ ملزم رحمن خان اور قیصرعرف تنولی کوحراست میں لینے کےلیے ماراگیا،مقتولہ مسکان کااصل نام رقیہ عرف مسکان ہے،مقتولہ نے گزشتہ سال دوملزمان کے خلاف زیادتی اورتشددکامقدمہ درج کرایاتھا،مقتولہ رقیہ عرف مسکان کی مدعیت میں درج مقدمہ سامنے آگیا،مبینہ ملزم رحمن اور قیصرتنولی نے مقتولہ رقیہ عرف مسکان کےگھرگھس کراسلحہ کےزورپرزیادتی کی کوشش کی تھی،مسلح ملزم رحمن خان علاقے کابدمعاش ہے،زیادتی کےدوران مزاحمت کی توگھرمیں موجودمیری سہیلی سحرکوبھی ملزمان نے تشددکانشانہ بنایا،
    ملزم نے زبردستی دوستی کرنے پرزوردیا،ملزم نے 6سالہ بیٹے سبحان کوقتل کرنے کی دھمکی دی تھی،
    مقدمے میں نامزدملزمان سے چاروں افرادکے قتل کےحوالے سے تفتیش کی جائے گی،

  • *کویت کے وفد سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس*

    *کویت کے وفد سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس*

    کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کی خواہاں ہے اور اس کے لیے سولرٹیوب ویلز لگائے جائیں گے اور بچھڑوں کی افزائش کرکے انہیں برآمد کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ پر عمل پیرا ہے اور اس پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عمل کیاجائے گا۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں کویتی فرم انرٹیک کے چیف ایسوسی ایٹ عبد اللہ ال مطیری کی سربراہی میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو ، سیکرٹری توانائی طارق شاہ اور ڈی جی پی پی یونٹ خالد شیخ نے شرکت کی۔ دورے پر آئے ہوئے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ وہ صوبائی حکومت کے ساتھ واٹر سیکٹر اور اس کی تقسیم ،سولرسسٹم اور حلال گوشت کے لئے مویشیوں کی افزائش میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ سی ای او عبد اللہ ال مطیری نے کہا کہ ہماری کمپنی براہ راست سرمایہ کاری کرے گی اور جہاں ضروری ہو وہاں پی پی پی موڈ کے تحت کام کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت کراچی کے مختلف اضلاع میں ٹیپ واٹر کی فراہمی کے لئے واٹر اسکیم شروع کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کویتی کمپنی شہر میں پانی کی تقسیم کا نظام شروع کرے گی تو اس پر ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی محکمہ زراعت کے پاس مویشیوں کے پالنے کے بڑے مراکز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انرٹیک کو محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر انہیں خوش آمدید کہیں گے تاکہ مویشیوں کی نئی نسلوں کو فروغ ملے اور حلال گوشت کی برآمد کے لئے ان کی نشوونما کی جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سولر ٹیوب ویلز کی تنصیب کا ایک اور منصوبہ پائپ لائن میں ہے۔ کویت کی کمپنی اس منصوبے میں حصہ لے سکتی ہے اور صوبے میں سولر ٹیوب ویلز نصب کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔ کمپنی کے سی ای او نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سندھ میں کام کرنے کے مواقعے دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی فرم پہلے ہی بلوچستان میں کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقعے موجود ہیں اور انہوں نے وفد کو تھر کے علاقے کا دورہ کرنے اورانہیں ان کی دلچسپی کے شعبوں کی تلاش کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن مدد فراہم کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ سرمایہ کاری کے ساتھ آنے والے وفد کی میٹنگ کا اہتمام کریں تاکہ وہ دیگر مواقعوں پر تبادلہ خیال کرسکیں۔