Baaghi TV

Author: Zameer Malik

  • *سندھ پولیس کی جانب سے اپنے ملازمین کے لئے جدید سروس کارڈ جاری*

    *سندھ پولیس کی جانب سے اپنے ملازمین کے لئے جدید سروس کارڈ جاری*

    مذکورہ (RFID) سروس کارڈ کے ذریعے تمام پولیس ملازمین کی سمارٹ اٹینڈنس سسٹم کے تحت حاضری لی جائیگی.دنیا کی طرح جدید طرز عمل پر عمل پیرہ سندہ پولیس نے کیئےجدید تیکنیکی آلات کے ذریعے کامیابیاں حاصل کی ہیں.سندہ پولیس کے ایچ آر ایم سیکشن کی کاوشوں سے پولیس افسران و جوانان سمیت تمام پولیس ملازمان کے جدید طرز پر کمپیوٹرائزڈ سروس کارڈ جاری کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے.
    اس سلسلے میں ایس ایس پی لاڑکانہ جناب مسعود احمد بنگش صاحب نے پولیس افسران و جوانوں کو ڈجیٹل (RFID) سروس کارڈ وتھہ کیو آر کوڈ جاری کرنے کاعمل شروع کردیا ہے.
    اچھی کارکردگی پر جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ اور ایس پی ہیڈ کواٹر جناب محمد کلیم ملک صاحب نے انچارج ایچ آر ایم امتیاز علی شیخ اور انکی ٹیم کو تعریفی اسناد دیکر انعامات و اعزازات سے نوازہ ہے.

  • *کراچی ترک جماعت کی طرف سے مقدمہ جونا گڑھ کی تقریب منعقد*

    *کراچی ترک جماعت کی طرف سے مقدمہ جونا گڑھ کی تقریب منعقد*

    موسیٰ فاؤنڈیشن کے چیئرمین آصف موسیٰ کی ویراول ترک جماعت کی جانب سے "مقدمہ جوناگڑھ” کے نام سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت، انہوں نے ویراول ترک جماعت کے اس اقدام کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، ترک ویراول جماعت کی جانب سے چیئرمین موسیٰ فاؤنڈیشن آصف موسیٰ کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا… اس موقع پر فاروق ستار، ایم پی اے قاسم فخری، ریحان ہاشمی، ایس ایچ او بلدیہ انسپکٹر احمد عمر، بشیر گارڈ، یوسف چاغا و دیگر معززین موجود…

  • *شہر قائد میں گزشتہ سال جرائم کی شرح بڑھ گئی*

    *شہر قائد میں گزشتہ سال جرائم کی شرح بڑھ گئی*

    شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات کے ساتھ لُوٹ مار میں بھی اضافہ،
    نئے سال میں جرائم کی شرح بھی گزشتہ سال کی نسبت بڑھ گئی،
    دسمبر 2020 کی نسبت جنوری 2021 میں 37 فیصد زیادہ موٹرسائیکلیں چھینی گئیں،
    جنوری میں گاڑی چوری میں 24، موٹر سائیکلیں چوری میں 7 فیصد اضافہ،
    دسمبر 2020 کی نسبت جنوری میں 10 فیصد موبائل فونز بھی زیادہ چھینے گئے، سی پی ایل سی

  • *پی ٹی آئی سندھ اسمبلی ممبر ملک شہزاد اعوان*

    *پی ٹی آئی سندھ اسمبلی ممبر ملک شہزاد اعوان*

    بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی نوجوان تڑپنے رہے، پولیس اہلکار بے حسی کی مثال بن گئے
    بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی جوان پاکستان تحریک انصاف کے کارکن صدام آفریدی اور ان کے دوست عامر اور ریحان سڑک پر بے یار و مددگار تڑپتے رہے اور پولیس اہلکار تماشائی بن کر وڈیو بناتے رہے ملک شہزاد اعوان کا صورتحال کا نوٹس وزیر اعلیٰ سندھ ، ائی آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف سے جے ائی ٹی تشکیل دے کر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ملک شہزاد اعوان نے جاری بیان میں کہا کہ اس طرح کے واقعات میں پولیس اہلکاروں کا اس طرح کا رویہ ناقابلِ برداشت ہے اس طرح کے اہلکار پولیس ڈیپارٹمنٹ پر بدنامی کا داغ ہیں جو دیگر پولیس افسران اور ڈیپارٹمنٹ کی عزت کو پامال کرنے کا باعث ہیں، اکثر اوقات کیسز میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ماورائے عدالت قتل کے بعد پولیس کیس کو شفافیت کے ساتھ تحقیق کرنے کے بجائے کیس کو دبانے کے لیے مقتولین کا سابقہ پولیس ریکارڈ سامنے رکھ کر لواحقین کے جذبات کے ساتھ کھیلتے نظر آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ صدام آفریدی پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ تھے انہوں نے پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ان پر کچھ دن قبل ہی ایس ایچ او اتحاد ٹاون پرویز بھٹو نے ذاتیات کی بنا پر جھوٹا مقدمہ دائر کیا صدام کے بھائی کو بھی جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا مجھے شبہ ہے کہ اب اس جھوٹے ریکارڈ کو قتل کی تفتیش کا حصہ بنا کر کیس دبا دیا جائے گا، یقیناً میں اس طرح کی صورتحال نہیں بننے دونگا، معاملے کی شفاف تحقیقات کروائی جائے گی میں صدام آفریدی,انعام اور عامر کی فیملی کے ساتھ ہوں انہیں مکمل انصاف دلایا جائے گا۔

  • کراچی میں حملے کا خطرہ،تھریٹ جاری

    کراچی میں حملے کا خطرہ،تھریٹ جاری

    کراچی میں حملے کا خطرہ،تھریٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیکٹا نے حساس اداروں کی رپورٹ پر الرٹ جاری کردیا

    نیکٹا الرٹ کے مطابق دہشتگرد آئندہ دنوں میں اہم سرکاری عمارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، کراچی کے قریبی علاقے میں بارود سے بھری گاڑی تیار کی گئی ہے، دہشتگرد خودکش حملے سمیت گاڑی یا رکشے کی مدد سے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،

    نیکٹا الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس ، رینجرز اور متعلقہ ادارے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں،نیکٹا نے آٹھ جنوری کو بھی کراچی میں دہشتگردی کے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا

  • *کراچی میں ایم کیو ایم کا دفتر سیل*

    *کراچی میں ایم کیو ایم کا دفتر سیل*

    کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان گروپ کے مرکزی رہنما عامر خان نے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا تھا۔ دفتر کی افتتاحی تقریب کے دوران کارکنان اور ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    آج شام کو دفتر میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے ترانے بجنا شروع ہوگئے جس پر کارکنان اور پارٹی رہنما فوری گانے بند کروانے کیلئے ساؤنڈ سسٹم کے پاس پہنچ گئے اور پروگرام میں شریک لوگ حیران وپریشان ہوئے۔

    ایم کیو ایم رہنماؤں نے ساؤنڈ سسٹم والے سے الطاف حسین کے ترانے بجانے پر بازپرس بھی کی۔

    میڈیا پر خبر چلنے کے بعد سیکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے اور موقع پر پہنچ کر دفتر کو سیل کرکے ساؤنڈ سسٹم بھی قبضے میں لے لیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ الطاف حسین دو دن سے کرونا وائرس کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخلہ

  • سندھ میں تمام مزارات آج سے کھل گئے

    سندھ میں تمام مزارات آج سے کھل گئے

    مذہبی حلقوں کے مطالبے پر حکومت سندھ نے سندھ بھر کے مزارات اولیا کرام کو کھولنے کا اعلان کر دیا۔

    حکومت سندھ نے کورونا کے باعث سندھ بھر میں محکمہ اوقاف کے زیر نگرانی قائم مزارات کو 23نومبر کو 31جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، محکمہ اوقاف کے مطابق کراچی کی 28درگاہوں اور سندھ کے تمام مزارات آج کھول دیئے جائیں گئے۔

    سندھ بھر کے مزارات ایس او پیز کے تحت کھول دیئے گئے وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے درگاہ عبداللہ شاہ غازی کا دورہ کیا اورايس اوپيز پر عمل کرانے کی ہدایات جاری کیں

  • *میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ڈیفنس کراچی کے تحت تین دن کا مدنی قافلہ*

    *میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ڈیفنس کراچی کے تحت تین دن کا مدنی قافلہ*

    *میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ڈیفنس کراچی کے تحت تین دن کا مدنی قافلہ*

    دنیائے اسلام کی علمی مدنی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے *میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ڈیفنس کراچی* کے تحت 3 دن کے مدنی قافلے 7-6-5 فروری کو سفر کریں گے جس میں میڈیا سے منسلک افراد کو قرآن و نماز کی بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر میدان اور بلخصوص سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور شرعی احتیاطوں کے متعلق راہنمائی فراہم کی جائےگی!

  • *ڈی آئی جی سندھ کا محبت بھرا پیغام اپنے جوانوں کے نام*

    *ڈی آئی جی سندھ کا محبت بھرا پیغام اپنے جوانوں کے نام*

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ ،ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن مقصوداحمد کی جانب سے اہلکاروں کی تعریف اور شاباش ،اہلکاروں کی پرخلوص فرض شناسی اورمستعدی کی وجہ سے ٹیسٹ میچ کا انعقاد پر امن طریقے سے ممکن ہوا،عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے فقط مرکزی شاہراہ کو میچ ٹائمنگ کے دوران بند کیا گیاکمانڈوز نے فول پروف سیکیورٹی اقدامات اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیشہ اپنی بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے،کمانڈوز اسی جوش و جذبے کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہیں گے،

    5000 سے زائد پولیس اہلکاربشمول سیکیورٹی ڈویژن کے2500 اہلکاروں نے فرائض انجام دیے،
    1050ایس ایس کمانڈوز نے بھی سیکیورٹی فرائض انجام دئیے سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں نے ٹریفک پولیس، ریپڈ رسپانس فورس، اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ اپنے فرائض انجام دیے۔

    اہلکاروں کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی، کراچی ایئرپورٹ، روٹ، پریکٹس گراؤنڈز، ہوٹلزاور دیگر مقامات پرتعینات کیا گیا تھا

  • *منگھو پیر خودکشی کا افسوسناک واقع*

    منگھوپیر سلطان آباد سیکٹر 3 میں نوجوان کا خودکشی کی کوشش

    سہیل ولد سکندر علی نے زہریلی دوا پی لی عباسی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے