Baaghi TV

Author: Zameer Malik

  • *ایم کیو ایم پاکستان کی محبیتں آج بھی غدار وطن الطاف حسین کے ساتھ*

    *ایم کیو ایم پاکستان کی محبیتں آج بھی غدار وطن الطاف حسین کے ساتھ*

    کراچی: گلستان جوہر میں ایم کیو ایم پاکستان کی تقریب میں بانی متحدہ کے گانے چل گئے،
    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور کارکنان فوراً ترانہ بند کروانے کے لئے بھاگے اور ترانے کو فوری بند کردیا۔۔

    ایم کیو ایم لندن کا ترانہ بجانے پر رینجرز نے گلستان جوہر میں ایم۔کیو ایم پاکستان کا الیکشن آفس سیل کردیا،
    گلستان جوہر میں ایم کیو ایم پاکستان کے الیکشن آفس کا آج ہی افتتاح کیا گیا تھا۔ ساؤنڈ سسٹم بھی ضبط کر لیا گیا

    گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما عامر خان نے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا تھا

  • *کراچی پولیس کا جرائیم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری*

    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے *ایاز خان* کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے دو رکنی ڈکیٹ گروہ کو بے نقاب کر دیا۔
    ملزمان بنام شاکر زیب ولد اکرام اللہ اور لال زادہ ولد وزیر زادہ ڈکیتی کی نیت سے غیر قانونی اسلحے کے ہمراہ گھوم رہے تھے۔
    ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے دو بلا لائسنس پستول بمعہ راؤنڈ برآمد کر لیے۔
    ملزمان نے دوران انٹروگیشن اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔
    ملزم شاکر زیب اس سے قبل بھی تھانہ ہزا کے دو مقدمات 435/20 بجرم دفعہ 365/34 اور 507/20 بجرم دفعہ 23(i)A میں چالان ہو چکا ہے۔

  • *کراچی بحریہ ٹو کی لانچنگ مقامی لوگوں کے لئے عذاب کا باعث گوٹ کی زمین پر قبضے کا انکشاف *

    *کراچی بحریہ ٹو کی لانچنگ مقامی لوگوں کے لئے عذاب کا باعث گوٹ کی زمین پر قبضے کا انکشاف *

    ذرائع کے مطابق کراچی بحریہ ٹاؤن نے بڑی خاموشی سے مین سپر ہائی وئے پر کمانڈر سٹی کے ساتھ بحریہ ٹاؤں ٹو پر کام شروع کردیا اور دوہفتوں سے مسلسل بڑی بڑی مشینوں سے تیزی کا جاری ہے مگر اچانک تمام گوٹھ کے لوگوں نے بحریہ انتظامیہ پر ہلا بول دیا جسکی وجہ سے انتظامیہ کو کام روکنا پڑا اور متعلقہ تھانے کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی