وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کوئی بھی بانی عمران خان کی رہائی نہیں چاہتا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اڈیالہ جیل میں آنکھ کے مرض کے باعث زیرِ علاج ہیں، جس پر سیاسی بحث جاری ہے۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی قیادت، رشتے دار اور سوشل میڈیا سرگرم کارکن نہیں چاہتے کہ بانی رہا ہوں، کیونکہ پی ٹی آئی کی وجہ سے ان کی سیاسی اور معاشی دکانداری چل رہی ہے اور وہ اسے بند نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بانی کے پاس کوئی ووٹ نہیں، ووٹوں کا مالک اندر ہے، اور موجودہ قیادت اس کی کوئی اہمیت نہیں دیتی۔
Blog
-

پی ٹی آئی میں کوئی بھی عمران خان کی رہائی نہیں چاہتا, خواجہ آصف
-

انڈیا کیلئے ایک اور عالمی شرمندگی، مودی حکومت کی عالمی اے آئی سمٹ انتظامی ناکامی کی مثال
نئی دہلی میں منعقد ہونے والی “انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026” کا آغاز ہی شدید بدنظمی اور انتظامی مسائل کے باعث تنازع کا شکار ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے اسے عالمی سطح پر ٹیکنالوجی میں پیش رفت کی علامت کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا، تاہم پہلے ہی روز شرکا کو بدانتظامی، طویل انتظار اور ناقص سہولیات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق کانفرنس کے مقام پر سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث نمائش کنندگان اپنے بوتھس تک بروقت رسائی حاصل نہ کرسکے۔ کئی داخلی راستے گھنٹوں بند رہے جس کے نتیجے میں مقامی اور غیرملکی شرکا کو شدید مشکلات پیش آئیں۔ متعدد مندوبین کو تپتی دھوپ میں طویل انتظار کرنا پڑا جبکہ ٹریفک جام نے صورتحال مزید خراب کردی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی آمد سے قبل سیکیورٹی اقدامات غیرمعمولی حد تک سخت کر دیے گئے، جس کے باعث کانفرنس کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ شرکا کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت پر گفتگو کے بجائے انتظامات زیادہ تر سرکاری تشہیر اور تصویری سرگرمیوں تک محدود دکھائی دیے۔
کانفرنس ہال کے اندر بھی حالات تسلی بخش نہ رہے۔ شرکا نے ناقص وینٹیلیشن، بجلی کی بندش اور پانی کی کمی کی شکایات کیں۔ فضائی آلودگی اور شدید حبس نے ماحول کو مزید مشکل بنا دیا، جس پر سوشل میڈیا پر بھی سخت ردعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے اسے عالمی معیار کی کانفرنس کے برعکس قرار دیا۔
اسٹارٹ اپ بانیوں اور ٹیکنالوجی ماہرین نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے نام پر کاروباری ملاقاتیں اور نیٹ ورکنگ سیشن متاثر ہوئے، جس سے ایونٹ کے بنیادی مقاصد ہی متاثر ہوگئے۔
پانچ روزہ اس سمٹ میں بھارت سمیت 20 سے زائد ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت اور تقریباً 40 سے 45 سینئر وزرا کی شرکت متوقع ہے، تاہم افتتاحی دن کی بدنظمی نے عالمی سطح پر کانفرنس کی ساکھ پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔ شرکا کا کہنا ہے کہ اگر انتظامی مسائل فوری حل نہ کیے گئے تو آئندہ سیشنز بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔
-
ایبٹ آباد میں جعلی چیک اسکینڈل، 5 کروڑ روپے سے زائد رقم سرکاری خزانے سے نکالی گئی
ایبٹ آباد میں ایک بڑے مالی اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، جس میں جعلی کمپنیوں اور چیک کے ذریعے سرکاری خزانے سے 5 کروڑ روپے سے زائد رقم نکالی گئی۔ واقعے کی چھان بین کے دوران معلوم ہوا کہ اس اسکینڈل میں بینک عملہ اور اکاؤنٹ آفس کے اہلکار بھی ملوث ہیں۔
محکمہ سی این ڈبلیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسکینڈل میں شامل مزید 3 کروڑ روپے کی منتقلی کو روک دیا، جس سے بڑے نقصان سے بچا جا سکا۔ سی این ڈبلیو حکام نے متعلقہ بینکوں اور اکاؤنٹس آفس سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے تاکہ اسکینڈل کی تمام تفصیلات سامنے آئیں اور ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سزائیں دی جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق، جعلی چیک اسکینڈل میں متعدد افسران نے جعلسازی اور سرکاری فنڈز کی غیر قانونی منتقلی میں حصہ لیا۔ اس سلسلے میں محکمہ سی این ڈبلیو نے تحقیقات کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے اور معاملے کی مکمل انکوائری کی جا رہی ہے۔ -

مالی سال کے 7 ماہ میں پاکستان کی درآمدات 40 ارب ڈالر سے تجاوز
مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات صرف 18 ارب ڈالر رہیں، جبکہ درآمدات 40 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جس سے تجارتی خسارہ مزید بڑھ گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس مدت میں پاکستانی صارفین نے 106 ارب روپے کی چائے پی، اور آئی ایم ایف کے قرض کی ایک قسط سے زیادہ رقم صرف اسمارٹ فون کی درآمد پر خرچ کی گئی۔
دستاویز کے مطابق 7 ماہ میں 2.5 ارب ڈالر مالیت کی گاڑیاں اور اسمارٹ موبائل فونز درآمد کیے گئے۔ اسمارٹ فونز کی امپورٹ 1.13 ارب ڈالر سے زیادہ رہی، جو مجموعی طور پر 33 فیصد اضافے کے بعد 321 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ غذائی اشیاء کی درآمد میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی حجم 5.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ مشینری کی درآمد میں 13 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا اور حجم 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ اسی دوران کاروں، بسوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کی درآمد میں 94 فیصد اضافہ ہوا، جس سے ملکی تجارتی خسارہ مزید بڑھ گیا۔
ماہرین اقتصادیات کے مطابق یہ اعداد و شمار پاکستان کی درآمدی انحصار، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور غیر ضروری درآمدات کے بڑھتے رجحان کو واضح کرتے ہیں، اور ملکی معیشت پر دباؤ مزید بڑھانے کا باعث بن رہے ہیں۔ -

اسلام آباد ایئرپورٹ پر خاتون مسافر سے ساڑھے چار کلو منشیات برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر سے ساڑھے چار کلو گرام منشیات برآمد کر لی ہے۔ خاتون شارجہ سے دوحہ کے راستے اسلام آباد پہنچی تھی اور دوران تلاشی اس کے ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد ہوئی۔
ابتدائی تفتیش میں خاتون نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ منشیات دوحہ میں ایک نائجیرین شہری سے حاصل کی تھیں۔ اے این ایف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے باہر موجود اس نیٹ ورک کے مقامی ہینڈلر کو بھی گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں تک پہنچا جا سکے۔ -

کراچی میں زخمی شخص کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے موت، پولیس شناخت کے لیے کوشاں
شہر قائد کے علاقے یونیورسٹی روڈ کے نزدیک نصیر ٹاور کے قریب ایک شخص کی کرسی پر بیٹھے ہوئے موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کے چہرے پر چوٹوں کے نشانات موجود ہیں اور ابتدائی شبہے کے مطابق وہ رات گئے کسی حادثے کا شکار ہو کر زخمی حالت میں کرسی پر بیٹھ گیا تھا، جہاں اس کی موت واقع ہوئی۔
متوفی کے پاس سے کوئی دستاویز یا شناختی چیز برآمد نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے پولیس اس کی شناخت کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ -

دنیاپور میں آوارہ کتوں کے حملے سے 3 سالہ بچی جاں بحق
پنجاب کے شہر دنیاپور میں آوارہ کتوں نے 3 سالہ بچی کنیز فاطمہ پر حملہ کیا، جس کے شدید زخموں کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے لاش تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کروایا۔
افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید موقع پر پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سینٹری سپروائزر اور حلقہ پٹواری کو معطل کر دیا۔ -

بروقت بجلی بند نہ ہونے اور اعلان نہ ہونے سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جوڈیشل کمیشن میں انکشاف
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف فائر آفیسر کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ اگر عمارت کی بجلی بروقت بند کر دی جاتی اور لوگوں کو فوری انخلا کا اعلان کیا جاتا تو متعدد انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔
جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی ریسکیو 1122 واجد صبغت اللہ کمیشن کے روبرو پیش ہوئے اور واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔ جسٹس آغا فیصل نے استفسار کیا کہ حادثے کی رات کیا پیش آیا، جس پر ڈی جی ریسکیو نے بتایا کہ رات 10 بج کر 35 منٹ پر گل پلازہ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جبکہ فائر بریگیڈ 10 بج کر 52 منٹ پر موقع پر پہنچ گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر سیڑھی کے ذریعے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا جس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ بعد ازاں کے ایم سی کی فائر بریگیڈ گاڑیاں اور اسنارکل بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
ڈی جی ریسکیو کے مطابق گراؤنڈ فلور، میزنائن اور پہلی منزل پر موجود افراد یہ سمجھ رہے تھے کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، اسی وجہ سے کئی دکاندار باہر نکلنے کے بجائے اپنا سامان نکالنے میں مصروف رہے۔
انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو بجلی منقطع کرنے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم وہ اس فیصلے میں شامل نہیں تھے۔ کمیشن کو آگاہ کیا گیا کہ جب ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو آگ گراؤنڈ فلور پر شدت اختیار کر چکی تھی اور اوپری منزلوں میں پھنسے افراد کو بچانے کی کوششیں فوری شروع کی گئیں، مگر اندر داخل ہونے کا راستہ دستیاب نہیں تھا۔
کمیشن کے سوال پر ڈی جی ریسکیو نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کے پاس گرل کاٹنے کے آلات موجود تھے، تاہم کئی کھڑکیاں بند تھیں اور بعض مقامات پر لوہے کی گرلز لگی ہوئی تھیں جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔ -

عمران خان کی بینائی سے متعلق خبریں بے بنیاد تھی، وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کی بینائی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر جلد بازی میں معلومات شائع کی گئیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور بینائی کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس مکمل حقائق پر مبنی نہیں تھیں۔ ان کے مطابق عمران خان نے خود بتایا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی تقریباً 85 فیصد متاثر ہوئی تھی۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ خبروں میں یہ پہلو نظر انداز کیا گیا کہ بینائی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے، جو ان کی عمر کے لحاظ سے غیر معمولی طور پر بہتر سمجھی جاتی ہے، جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی تقریباً 70 فیصد ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے زور دیا کہ صحت سے متعلق معاملات رپورٹ کرتے وقت مکمل معلومات اور تصدیق کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ غلط تاثر پیدا نہ ہو۔ -

فیصل آباد میں غیرقانونی گردہ نکالنے کا انکشاف
فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں 4 نوجوانوں کے گردے غیر قانونی طور پر نکال لیے گئے، جس کے بعد ایف آئی اے نے اس واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوانوں کو دوسرے شہر میں نوکری کا جھانسہ دے کر لے جایا گیا اور بے ہوش کرنے کے بعد ان کے گردے نکال لیے گئے۔ ملزمان کراچی اور اسلام آباد میں یہ غیر قانونی آپریشن کرتے تھے۔
ایف آئی اے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید ملزمان تک پہنچنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے تاکہ انسانی اعضا کی غیر قانونی تجارت کے اس نیٹ ورک کو ختم کیا جا سکے۔