Baaghi TV

Blog

  • نواز شریف اورمریم نواز سے ایرانی سفیر کی ملاقات

    نواز شریف اورمریم نواز سے ایرانی سفیر کی ملاقات

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا خیرمقدم کیا، جس پر ایرانی سفیر نے شاندار استقبال پر اظہارِ تشکر کیا وزیراعلیٰ نے پاک ایران تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مریم نواز شریف نے ایرانی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی انہوں نے اقتصادی اور سماجی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا کہ اگر مذاکرات کا دروازہ فراخ دلی سے کھلا رکھا جائے تو بڑے سے بڑا مسئلہ بھی بات چیت کے ذریعے حل ہو سکتا ہے ایران نے جواں مردی اور حوصلے کے ساتھ مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے اور ایران کے لیے ان کی دعائیں اور نیک خواہشات ہمیشہ شاملِ حال رہی ہیں۔

    ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو جسم اور ایک روح کی مانند ہیں، اور عالمِ اسلام کو محمد نواز شریف جیسے عظیم لیڈر کی اشد ضرور ت ہےعالم اسلام کی قیادت اور پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لیے نواز شریف جیسے رہنما ناگزیر ہیں، ایرانی قوم محمد نواز شریف کی صحت اور حفاظت کے لیے ہمیشہ دعاگو رہتی ہے انہوں نے نواز شریف کو پاکستان کی حفاظت کا مضبوط ستون قرار دیا۔

    ایرانی سفیر نے کہا کہ محمد نواز شریف خطے کی صورتحال سے مکمل آگاہ ہیں، اور پاکستان کے بڑے بھائی کے کردار کے تحت ان سے بات چیت میں دلی سکون محسوس ہوتا ہے ایرانی عوام اور حکومت کی جانب سے معاملات نواز شریف کے علم میں لانا ضروری سمجھتے ہیں، ایرانی سفیر نے فارسی زبان اور طلبہ سے متعلق امور کے حل میں تعاون پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

  • بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 سے صالح بھوتانی کامیاب قرار

    بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 سے صالح بھوتانی کامیاب قرار

    وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 سے صالح بھوتانی کو کامیاب قرار دیا-

    وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 سے متعلق انتخابی عذرداری کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں باپ پارٹی کے امیدوار صالح بھوتانی کی درخواست منظور کر لی گئی عدالت نے صالح بھوتانی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پی بی 21 سے کامیاب امیدوار قرار دے دیا۔

    واضح رہے کہ صالح بھوتانی نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس کے تحت دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا تھا پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی درخواست پر حلقہ پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا تھا، جس کے بعد انتخابی نتائج متنازع بن گئے تھے فیصلہ 29 جنوری کو محفوظ کیا گیا تھا چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 29 جنوری کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنا دیا گیا ہے۔

  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام طلب

    وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام طلب

    اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے، جس میں وزیراعظم عالمی ایشوز پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ کی شام طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے ارکان کو عالمی امور اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال پر اعتماد میں لیں گےوفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز بھی شامل ہیں، جن پر غور کے بعد منظوری دی جائے گی۔

  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 14800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    ملک میں فی تولہ سونا 14800 روپے اضافے کے بعد 529,162 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 12689 روپے اضافے کے بعد 453,671 روپے کا ہو گیا ہےاس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 415,880 روپے ہو گئی،جبکہ عالمی بازار میں سونا 148 ڈالر اضافے کے بعد 5064 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    فی تولہ چاندی کی قیمت 109روپے کے اضافے سے 9ہزار 255روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 93روپے کے اضافے سے 7ہزار 934روپے کی سطح پر آگئی۔

  • لاہور: جنرل اسپتال کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی

    لاہور: جنرل اسپتال کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی

    لاہور کے جنرل اسپتال کی او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی۔

    متاثرہ لڑکی عائشہ ولد محمد نواز کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے پولیس کے مطابق عائشہ اس وقت میڈیکل یونٹ 2 میں زیرِ علاج تھی،مریضہ گرنے کے نتیجے میں زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے سرجیکل ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے چھلانگ لگائی۔ خوش قسمتی سے اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    کمبوڈیا لےجا کر پاکستانیوں کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    بسنت کے دنوں میں لاہور کا موسم کیسا رہے گا؟

    پی ایس ایل 11: کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور ریلیز کی فہرستیں جاری کر دیں

  • کمبوڈیا لےجا کر پاکستانیوں کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    کمبوڈیا لےجا کر پاکستانیوں کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے کمبوڈیا لےجا کر پاکستانیوں کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گروہ 6 افراد پر مشتمل تھا جس کے 2 افراد کمبوڈیا میں مقیم تھے پاکستان میں مقیم 4 ملزمان دیگر نوجوانوں کو جال پھنساتے تھے، ملزمان سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں کال سینٹر پر جاب کا اشتہار دیتے تھے، اشتہار دیکھ کر سادہ لوح نوجوان ملزمان سے رابطہ کرتے تھے ملزمان پڑھے لکھے اور کمپیوٹر اسکلز والے لوگوں کو ٹارگٹ کرتے تھے، کمبوڈیا میں مقیم ملزمان فی کس 2 ہزار ڈالر لیتے تھے پاکستانیوں کو قیدی بناکر آن لائن اسکیمنگ کا کام کروایا جاتا تھا، کام سے انکار کرنے والوں پر تشدد بھی کیا جاتا تھا، یہ گروہ اب تک 100 سے زائد پاکستانیوں کو کمبوڈیا بھیج چکا تھا۔

  • بسنت کے دنوں میں لاہور کا موسم کیسا رہے گا؟

    بسنت کے دنوں میں لاہور کا موسم کیسا رہے گا؟

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بسنت کے دنوں میں لاہور میں پتنگ بازی کے لیے موزوں ہوائیں چلیں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور7 فروری کو لاہور میں موسم خشک اور آسمان صاف رہے گا جبکہ 8 فروری کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا، 10 سے 15 کلومیٹرکی رفتار سے مغربی ہوائیں چلیں گی بسنت کے دنوں میں لاہور کا کم سےکم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، پتنگ باز بجلی کی تاروں سے بچ کر پتنگ اڑائیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسنت کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے عوام میں بے حد جوش و خروش دیکھا جا رہا ہےپتنگ اور ڈور کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں لیکن اس کے باوجود لاہور کے شہری بڑی تعداد میں پتنگ بازی کا سامان خرید رہے ہیں۔

  • پہلا روزہ کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

    پہلا روزہ کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

    رمضان المبارک کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کی توقع ہے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام پانچ بج کر ایک منٹ پر ہو گی، 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 18 فروری کو چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو گی، کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ جبکہ چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہے،اس لئے 18 فروری کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور یکم رمضان المبارک 19 فروری بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

  • پی ایس ایل 11: کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور ریلیز کی فہرستیں جاری کر دیں

    پی ایس ایل 11: کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور ریلیز کی فہرستیں جاری کر دیں

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے ٹیموں نے کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور ریلیز کی فہرستیں جاری کر دیں،مختلف فرنچائزز نے اپنے اہم کھلاڑی برقرار رکھے ہیں جبکہ کئی بڑے نام اسکواڈز سے باہر ہو گئے ہیں-

    پی ایس ایل 11 کی ریٹینشن میں پشاور زلمی نے بابر اعظم، لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی، کراچی کنگز نے حسن علی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابرار احمد کو برقرار رکھا ہے، دوسری جانب حارث رؤف، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، نسیم شاہ اور صائم ایوب سمیت کئی نمایاں کھلاڑی ریلیز کر دیے گئے ہیں۔

    کراچی کنگز

    کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں حسن علی کو برقرار رکھا ہے۔ ڈائمنڈ میں عباس آفریدی، گولڈ میں خوشدل شاہ اور ایمرجنگ میں سعد بیگ کو ریٹین کیا گیا ہے۔

    لاہور قلندرز

    دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں کپتان شاہین آفریدی کو برقرار رکھا جبکہ حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کر دیا ڈائمنڈ میں عبداللہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا اور سلور میں محمد نعیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔ سلمان مرزا، زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی، آصف علی، محمد اخلاق اور محمد عازب کو مختلف کیٹیگریز سے ریلیز کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم میں شاداب خان، گولڈ میں سلمان ارشاد اور سلور میں آندریس گوس کو برقرار رکھا۔ نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، محمد نواز، عماد وسیم، اعظم خان، حیدر علی، رومان رئیس، محمد فائق اور حنین شاہ کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس برانڈ بن گیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    کوئٹہ نے پلاٹینم میں ابرار احمد کو برقرار رکھا ڈائمنڈ میں عثمان طارق، گولڈ میں حسن نواز اور ایمرجنگ میں شامل حسین کو ریٹین کیا گیا، محمد عامر، فہیم اشرف، سعود شکیل، محمد وسیم جونیئر، خرم شہزاد، حسیب اللہ خان، خواجہ نافع، دانش عزیز اور محمد ذیشان کو ریلیز کیا گیا ہے۔

    پشاور زلمی

    پشاور زلمی نے بابر اعظم کو برقرار رکھا ہے ڈائمنڈ میں سفیان مقیم، گولڈ میں عبدالصمد اور ایمرجنگ میں علی رضا کو ریٹین کیا گیا، جبکہ پلاٹینم کیٹیگری سے صائم ایوب کو ریلیز کر دیا گیا ہےپی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ سے قبل ریٹینشن اور ریلیز کی اس سرگرمی نے ٹورنامنٹ کے لیے جوش و خروش مزید بڑھا دیا ہے۔

  • امبانی نے” جے شاہ” کے کان پکڑوا دیے

    امبانی نے” جے شاہ” کے کان پکڑوا دیے

    آئی سی سی بنی انڈین کرکٹ کونسل ،تمام بھرم ختم
    پاکستان کے دوٹوک موقف نےمودی کی چیخیں نکلوادیں