Baaghi TV

Blog

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کا پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو از سر نو فعال کرنے کا اعلان

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو از سر نو فعال کرنے کا اعلان

    لاہور: خون کی منتقلی کو محفوظ سے محفوظ تر اور آسان بنانے کے لیے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر راشد یاسمین نے پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو ازسرنوفعال کرنے کااعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ری ویمپنگ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے میاں منشی ہسپتال میں انسداد ہیپاٹائٹس فری سکریننگ کیمپ کے دورہ کے موقع پر کہاکہ تین روزہ کیمپ سے 51000 افراد مستفید ہوئے، جس میں 327 میں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی، باقی افراد کی مفت ویکسینیشن بھی کر دی گئی دیگر علاقوں میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیمپ لگائے جائیں گے۔

    محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے لاہور کے میاں منشی ہسپتال ، میٹرنٹی ہسپتال چوہان روڈ ، مزنگ ہسپتال ، ڈائیگناسٹک سنٹر سنت نگر، بلال گنج فلٹرکلینک میں ہیپاٹائٹس کے تشخیصی و آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میاں منشی ہسپتال میں جاری کیمپ کا دورہ کیا اور سکریننگ کیمپ پرٹیسٹ کرانے کیلئے آنےوالوں سے میڈیکل سٹاف کی کارکردگی سے متعلق دریافت کیا۔

  • ایم کیو ایم کے سبزواری کی مدیحہ نقوی سے شادی نے دھوم مچا دی

    ایم کیو ایم کے سبزواری کی مدیحہ نقوی سے شادی نے دھوم مچا دی

    کراچی : ایم کیوایم رہنما بازی لے گئے،اطلاعات کے مطابق فیصل سبزواری نے معروف اینکر مدیحہ نقوی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا . ساتھیوں کو دعوت ولیمہ بلا کر اپنی شادی کی خوشی میں شامل کیا.مدیحہ نقوی ایک نجی ٹی وی میں‌ بطور اینکر کام کرتی ہیں.

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق رات کراچی میں‌بہت بڑے ولیمہ کا اہتمام کیا گیا تھا .جس میں گورنر سندھ عمران اسمعٰیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے رہنماوں کو دعوت گئی تھی .یاد رہے کہ پاکستان مٰیں اس وقت سیاستدانوں کی شادیوں پر سوشل میڈیا پر بڑی بحث ہورہی ہے اور یہ بحث ان شادیوں کے متعلق ہوتی ہے جو خفیہ کی جاتی ہیں لیکن فیصل سبزواری نے اعلانیہ شادی کرکے سب کو حیران کردیا

  • برطانیہ کی ایران کے خلاف سیکیورٹی کونسل میں شکایت

    برطانیہ کی ایران کے خلاف سیکیورٹی کونسل میں شکایت

    برطانیہ نے سیکیورٹی کونسل میں اپنے جہاز کو ایرانی قبضہ میں لیے جانے پر شکایت کی ہے.
    تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے برطانوی پرچم بردار بحری جہاز ایرانی مچھیروں کی کشتی سے نہیں ٹکرایا۔ یاد رہے کہ ایران نے اس واقعہ کو بنیاد بنا کر برطانوی جہاز پر قبضہ کر لیا تھا۔

    سیکیورٹی کونسل کے نام اپنے خط میں برطانیہ کا کہنا تھا کہ سلطنت آف عمان کی بحری حدود میں ایران کی ایک کشتی برطانوی جہاز کے قریب آئی جو تہران کی جانب سے غیر قانونی تصرف کے زمرے میں آتا ہے۔

    خط کے مطابق بین الاقوامی سمندری راستوں میں جہازوں کو دھمکانے جیسے واقعات تناؤ میں اضافے کا باعث ہیں اور انہیں کسی طور پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ حالیہ پیش رفت انتہائی پریشان کن ہیں۔ صورت حال کا تقاضہ ہے کہ حالات کو پرسکون رکھا جائے۔

    اس سے قبل برطانوی اخبار ’’ڈیلی ٹیلی گراف‘‘ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ برطانوی وزراء برطانوی خلیج میں برطانوی پرچم بردار جہاز کو روکنے کی پاداش میں ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

  • ایران صرف مسائل بڑھانا جانتا ہے: ٹرمپ

    ایران صرف مسائل بڑھانا جانتا ہے: ٹرمپ

    ایران صرف مسائل بڑھانا جانتا ہے: ٹرمپ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے دالان میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ برطانوی جہاز پر ایرانی قبضے کا معاملہ سنجیدگی کا حامل ہے اور میں اس حوالے سے برطانوی حکام سے رابطے میں ہوں ۔
    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کی طرف سے برطانوی آئل ٹینکر پر قبضے کے متعلق کہا ہے کہ ایران صرف مسائل بڑھانا جانتا ہے۔

    ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے دالان میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ برطانوی جہاز پر ایرانی قبضے کا معاملہ سنجیدگی کا حامل ہے اور میں اس حوالے سے برطانوی حکام سے رابطے میں ہوں ۔

    ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے وسائل پر انحصار کرتےہوئے توانائی کا استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے خلیج میں ہمارے تیل بردار بحری جہاز ذرا کم لیکن جنگی جہاز زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔

    دوسری جانب ٹرمپ نے فرانسیسی ہم منصب ماکروں سے ٹیلیفون رابطے پر کہا کہ اس گفتگو میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ایران کو ایک جوہری طاقت بننے سے ہر ممکنہ قیمت پر روکا جائے گا۔

  • واشنگٹن: پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے،ترجمان پاک فوج

    واشنگٹن: پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے،ترجمان پاک فوج

    واشنگٹن :پاکستان بہلے سے زیادہ مضبوط اور زیادہ محفوظ ہے .کسی کو پاکستان کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضروت نہیں‌ ان خیالات کا اظہا واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جزل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی عوام اور سیکورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آرہی ہے،سرحدی باڑ لگنے سے دہشت گردوں کی مشکلات میں اضافہ اور دہشت گردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے۔

    پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی سفارتی ٹیم کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے میجر جزل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی میڈیا کا پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ آرمی چیف وزیراعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤس ملاقات میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ آرمی چیف پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھر پور دفاع کیا،یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے۔

    واشنگٹن سے ذرائع کے مطابق ایک موقع پر بلوچستان سے متعلق کئے گئے سوال پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں، اس کے علاوہ میجر جزل آصف غفور نے فروری کی پاک بھارت کشیدگی سے متعلق بھی آگاہی دی۔

  • چلتی ٹرین سے گر کر نوجون جانبحق

    چلتی ٹرین سے گر کر نوجون جانبحق

    قصور
    کوٹرادھاکشن نوجوان لڑکا ٹرین کے دروازے سےگر کر جانبحق
    تفصیلات کے مطابق لڑکا ٹرین سے باہر دیکھتے ہوئے سینما موڑ کے قریب گرا
    جانبحق ہونے والے نوجوان کی تاحال شناخت نہ ہوسکی
    ریلوے پولیس و پنجاب پولیس مصروف تفتیش

  • قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات، پی ٹی آئی اور آزاد امیدار 5، 5 نشستیں لیکر آگے

    قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات، پی ٹی آئی اور آزاد امیدار 5، 5 نشستیں لیکر آگے

    صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، شام 5 بجے پولنگ کا عمل ختم ہوا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ابتدائی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی کی 16 مین سے 13 نشستوں کے انتخابی نتائج سامنے آ چکے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے 5، 5 نشستوں پر میدان مار لیا ہے جب کہ جے یوآئی (ف)، اے این پی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی ہے، تین حلقوں کے انتخابی نتائج سامنے آنا باقی ہیں
    خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تاریخ ساز الیکشن، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پی کے 103 مہمند میں اے این پی کے نثار مہمند نے 11 ہزار 64 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ تحریک انصاف کے رحیم شاہ 9 ہزار 600 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی کے 105 خیبر نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شفیق شیر آفریدی نے 18 ہزار 135 ووٹ لے کر میدان مارا۔ دوسرے نمبر پر آنیوالے آزاد امیدوار شیر مت خان 6 ہزار 767 ووٹ حاصل کر سکے۔

    الیکشن کمیشن نے پی کے 106 خیبر کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی جاری کیا جس کے مطابق آزاد امیدوار بلاول آفریدی 12ہزار 814 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار خان شید آفریدی 6297 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، تحریک انصاف کے امیدوار امیر محمد خان پانچ ہزار نو سو تیس ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    پی کے 108 ضلع کرم میں جے یو آئی ف کے محمد ریاض شاہین 12 ہزار 240 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، دوسرے نمبر پر آنیوالے آزاد امیدوار ملک جمیل خان 11 ہزار 638 ووٹ حاصل کر سکے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پاک امریکہ تعلقات بنانےکا بہترین موقع ہے، ٹرمپ انتظامیہ

    وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پاک امریکہ تعلقات بنانےکا بہترین موقع ہے، ٹرمپ انتظامیہ

    واشنگٹن:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے. دورہ امریکہ کے حوالے سے امریکی حکام نے وزیراعظم عمران خان کےدورہ وائٹ ہاؤس کو تعلقات بہتربنانےکاموقع قراردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے واشنگٹن پہنچنے پر جاری بیان میں ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ پاکستان کو پیغام پہنچاناچاہتے ہیں کہ تعلقات کی بہتری کے لئے دروازےکھلےہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کےدورہ وائٹ ہاؤس کو تعلقات بہتربنانےکاموقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ کو امریکہ میں‌ بڑی اہمیت دی جارہی ہے. ۔ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق ٹرمپ عمران خان ملاقات میں انسداد دہشت گردی پر بات ہوگی،اس کے علاوہ خواتین کےحقوق،میڈیاکی آزادی اور دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے، اپنے بیان میں ٹرمپ انتظامیہ نے افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کی تعریف بھی کی۔

  • ساگودانہ میں چپھے صحت کے راز

    ساگودانہ میں چپھے صحت کے راز

    ساگودانہ کو صابو دانہ بھی کہا جاتا ہے یہ سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے موتیوں جیسے دانے ہوتے ہیں ساگودانہ ایک مقوی زودہضم اور ہلکی غذا ہے اسمیں موجود کیلشئم آئرن فائبر ہڈیوں کے لئے بہت مفید ہے جن بچوں کا وزن کم اورہڈیاں کمزور ہوں تو ان بچوں کو روزانہ باقاعدگی سے ساگودانہ استعمال کروائیں ساگودانہ میں پروٹین پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے تھکاوٹ نہیں ہوتی ساگودانہ میں پوٹاشئیم پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کے لیے انتہائی مفید ہے اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے

    جو لوگ جسمانی مشقت کرتے وقت یا بعد میں کمزوری محسوس کریں تو فوری توانائی بحال کرنے کے لئے ساگودانے کا استعمال نہایت کار آمد ہے ناشتے میں ساگودانے کا استعمال دن بھر تازہ رکھتا ہے ساگودانہ میں پایا جانے والا فولک ایسڈ اور بی کمپلیکس بچوں کی بہترنشوونما میں مدد دیتا ہے حاملہ خواتین کے لئے انتہائی مفید ہے

    ساگودانہ نظام انہضام کو بہتر بناتا ہےکولیسٹرول کم کرتا ہے اور فالتو چربی کو پگھلاتا ہے چھوٹے قد کے لئے اسکا باقاعدہ استعمال قد میں اضافہ کرتا ہے معدہ کے امراض کے لئے فائدہ مند ہے ساگودانہ میں پروٹین کی بھاری مقدار پٹھوں کی افزائش کرتی ہے اور مضبوط بناتی ہے ساگودانہ شفا یابی کے عمل کو بھی بہتر بناتاہے-

  • امریکہ : وزیراعظم کی  کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    امریکہ : وزیراعظم کی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    واشنگٹن: وزیر اعطم عمران خان نے امریکہ جاتے ہی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات شروع کردئیے ،سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی ہے، وفد کی سربراہی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے کی۔عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان دنیا کا معاشی مرکز بننے جارہا ہے

    واشنگٹن سے ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں پاکستانی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے لئے اورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ کھلے دل سے فنڈز بھیجے اور ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کی ترقی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا ہے۔