Baaghi TV

Blog

  • اسلام آباد میں‌سونا ہی سونا ، سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد میں‌سونا ہی سونا ، سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد:اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر احمد فراز کے سامان سے 950گرام سونا ملا ، مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جارہا تھا، محکمہ کسٹمز نے سونا قبضے میں لے لیا ، اسکیننگ کے دوران افسران کو پتہ چلا کہ مسافر کے پاس سونا ہے۔

    کسٹمز ذرائع نے بتا یا ہے کہ کسٹمز حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا اور لاکھوں مالیت کا سونا قبضہ میں لے لیا، کسٹمز حکام کا کہناتھا کہ مسافر سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سونا اسمگل کرنے کی کوششیں کی گیں جو کسٹم حکام نے ناکام بنا دی تھیں.

  • بھارتی گٹکا بیچنے پر انوکھی سزا جان کر  حیران  ہوں جائیں

    بھارتی گٹکا بیچنے پر انوکھی سزا جان کر حیران ہوں جائیں

    بھارتی گٹکا بیچنے پر انوکھی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا، سزا جان کر حیران بھی ہوں گے اور خوش بھی .

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشل مجسٹریٹ اکاش پرمار نے بھارتی گٹکا فروخت کرنے کا الزام ثابت ہونے پر تینوں مجرمان کو اپنے علاقوں میں 10، 10 پودے لگانے اور ان کی ایک سال تک دیکھ بھال کرنے کی سزا سنائی۔تمام مجرمان کو ہدایت کی گئی کہ وہ پوری ایمانداری سے ایک سال تک لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کریں۔بعد ازاں مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مجرمان نے عدالتی فیصلے کی حمایت کی اور وعدہ کیا کہ وہ فیصلے کے مطابق پودیں لگا کر پورے ایک سال تک ان کی دیکھ بھال کریں گے.

    واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے ان 7 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور ان کے تباہ کن اثرات سے ہر سال ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پاکستان عالمی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں جنگلات تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔
    عالمی اقتصادی فورم کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں درختوں کی کٹائی اور قدرتی آفات کے باعث جنگلات میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

    گٹکا یا گٹکھا ایک قسم کا مصالحہ جس میں جوز جوتری، پستہ، کتھا، لونگ، الائچی اور چھالیہ وغیرہ ڈال کر بناتے ہیں اور بھوپال میں پان کی بجائے کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں سادہ وقتوں میں چھوٹے سے پیکٹوں میں پایا جانے والا مادہ ہے۔ گٹکھا میں جو سپاری استعمال ہوتی ہے وہ سی گریڈ یعنی سب سے ناقص قسم کی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ تمباکو اور کچھ کیمیائی مادے اور خوشبو ڈال کر اسے پاؤچ میں پیک کیا ہوتا ہے۔ تمباکو کے عادی لوگوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس میں جو مواد استعمال ہوئی وہ کیا اور کس قسم کی ہے۔ ان کا مزا تو نیکوٹین اور کیمیائی مادے پورے کر دیتے ہیں

  • چیئرمین سینٹ کو ہٹانا اپوزیشن کے بس میں ہی نہیں:عثمان بزداربھی بول اٹھے

    چیئرمین سینٹ کو ہٹانا اپوزیشن کے بس میں ہی نہیں:عثمان بزداربھی بول اٹھے

    لاہور:اپوزیشن میں صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ کے عہدے سے ہٹانے کا دم خم نہیں ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ تھی اور رہے گی.

    عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو رکتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن جماعتوں کو منہ کی کھانا پڑیگی،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جمہوری ملکوں میں اپوزیشن کاکردار انتہائی اہم ہوتا ہے،مگر بدقسمتی سے پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے ہرموقع پر منفی سیاست کو پروان چڑھایا،

    عثمان بزدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو منفی ہتھکنڈوں سے توبہ کر لینی چاہئے،انتشاراور فراتفری کی سیاست کی علمبرداراپوزیشن جماعتیں ذاتی ایجنڈے لیکرچل رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوایوان کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے،تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔

  • وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تاجروں کو کھری کھری سنا دیں

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تاجروں کو کھری کھری سنا دیں

    لاہور:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے لاہو رمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات پھر دہرادی کہ جو ٹیکس دے گا وہی کاروبار کرسکے گا، کسی ٹیکس نادہندگان کو چھوٹ نہیں دی جائے گی۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن سرکار جو فیصلے لے رہی ہے وہ قوم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

    وفاقی وزیر تعلیم کو کوٹھا پنڈ کے شہریوں کی طرف سے تقریب میں‌دعوت دی گئی تھی اہلیان کوٹھا پنڈ ملک برادرز محمد حفیظ اور الیاس لاڈا کی جانب سے سعید جعفری کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بننے کی خوشی میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خصوصی شرکت کی ،

    اس موقع پروفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ملک کی اس وقت جو صورت حال ہے وہ پچھلی حکومتوں کا نتیجہ ہے،لیکن عوام نے گھبرانہ نہیں انشااللہ ہم سرخروں ہوں گے,ملکی سیاسی صورتحال کے سوال پر وفاقی وزیر شفقت محمود بولے سیاست پر بات نہیں کروں گا۔وفاقی وزیر نے کہا پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں حالات بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے

  • پیرس میں فیشن شو، قیمتی ملبوسات حاضرین کی توجہ کا مرکز

    پیرس میں فیشن شو، قیمتی ملبوسات حاضرین کی توجہ کا مرکز

    یونان کی ٹاپ فیشن ڈیزائنرسیلیا کریتھاریوٹی نے فرانس کے شہر پیرس میں فیشن شو کا اہتمام کیا۔ پیرس کے مشہور پیلس آف ٹوکیو میں سیلیا کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے تیار کردہ اچھوتے ڈیزائنوں کو متعارف کروایا۔

     

    واضح رہےپیرس کو فیشن کا گڑھ کہا جاتا ہے اور دنیا بھر کے ٹاپ فیشن ڈیزائنرز پیرس میں اپنے خوبصورت، بیش قیمت اور اچھوتے ڈیزائنوں کے ملبوسات متعارف کروانا پسند کرتے ہیں۔ اس فیشن کے دارالحکومت میں فیشن ویک کا آغاز ہوتے ہی رنگوں اور حسن کے جلوے بکھر جاتے ہیں۔ سیلیا کے ڈیزائن کئے گئے منفرد ملبوسات ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی کئی فلمی ہیروئنز  کے پسندیدہ ملبوسات میں شمار ہوتے ہیں۔

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلیا کے تیار کردہ ملبوسات کی خوبصورتی اور قیمتی موتیوں سے جڑے ملبوسات حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے. جب ماڈلز خوبصورت اور قیمتی ملبوسات پہن کر ریمپ پر آئیں تو حاضرین پلکیں جھپکانا بھول گئے. دلہنوں کے قیمتی ملبوسات پہن کر ماڈلز ریمپ پر آئی تو حاضرین نے خوب داد دی. سیلیا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پوری دنیا میں مقبول ہوتے ہیں.

    یاد رہے سیلیا یونان میں 1906 سے قائم سب سے پرانے فیشن ہاؤس کی مالک ہیں۔ سیلیا نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے تیار کردہ اچھوتے ڈیزائن متعارف کروائے.

  • الزام لگانے والے جھوٹ بول  رہے ہیں‌، جلد ثبوت دوں گا، مصطفیٰ شیخ کا جوابی وار

    الزام لگانے والے جھوٹ بول رہے ہیں‌، جلد ثبوت دوں گا، مصطفیٰ شیخ کا جوابی وار

    لاہور:باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ شیخ نے کہا ہے کہ جو لوگ اس پر کرپشن اور سرکاری امور میں بے جا مداخلت کا الزام لگارہے ہیں‌ یہ اصل میں اس مافیا کا حصہ ہیں جن کے خلاف محکمہ کی ہدایت پر کارروائی کی اور سالوں سے دونمبر جعلی موبل آئیل بیچنے والے دوکانداروں کی دوکانیں سیل کی گئیں.

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ‌شیخ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے جو دستاویزات پیش کی ہیں یہ بھی جعلی ہیں کسی پر میرا شناختی کارڈ نمبر نہیں‌ہے ان لوگوں نے خود یہ دستاویزات تیار کرکے عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے.

    مصطفیٰ شیخ نے مزید بتایا کہ اس کے خلاف یہ سازش اس لیے کی جارہی ہے کیونکہ اس نے محکمہ کی ہداہت پرجعلی موبل آئیل کی دوکانوں کو سیل کیا .بعد ازاں یہ جعل ساز دوکاندار اس کے خلاف ہائی کورٹ گئے .مصطفیٰ شیخ‌ نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے کہ صرف ان کی درخواست مسترد کی بلکہ مجھے ان جعل سازوں‌کی سالوں پرانی دونمبری ختم کرنے پر شاباش دی.مصطفیٰ شیخ نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد اس مافیا کی جعل سازیوں کے متعلق انکشافا ت کریں گے.

  • پابندیاں ختم ،سعودی خواتین کو ایک اور آزادی مل گئی

    پابندیاں ختم ،سعودی خواتین کو ایک اور آزادی مل گئی

    ریاض: سعودی حکومت نے گارجین شپ قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے خواتین کو بغیر محرم بیرونِ ملک سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے سرپرستی کے قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، قانون میں تبدیلی سے اٹھارہ سال سے زائد عمر کی خواتین اپنے والد، بھائی یا شوہر کی رضامندی کے بغیر بیرون ملک جا سکیں گی، جبکہ شناختی کارڈ کی حامل خواتین کو مردوں کی رضامندی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    سعودی حکام نے اس بات پر پابندی برقرار رکھی ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر کی خواتین اکیلی نہیں جا سکیں گی، بیرون ممالک سفر کرنے کے لئے ان کوبھائی، والد و دیگر رشتے دار کو ساتھ لے کر جانا ہوگا،واضح رہے کہ سعودی عرب میں تمام عمر کی خواتین پر لازم ہے کہ وہ پاسپورٹ کے حصول یا بیرون ملک سفر سے قبل اپنے خاندان کے مرد سے اجازت حاصل کریں۔

    یاد رہےکہ سعودی عرب میں‌ نئے ولی عہدمحمد بن سلمان نے جدت پسندی کے رجحان کو شامل کرکے قدامت پسندی رجحانات میں‌تبدیلی کے اشارے کیے تھے اور خواتین کے حوالے سے قوانین میں آئے روز اصلاحات کی جارہی ہیں اور تازہ فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے

  • ورلڈکپ جیتنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، کیویز کپتان کین ولیمسن

    ورلڈکپ جیتنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، کیویز کپتان کین ولیمسن

    لندن:برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بعد اب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی ورلڈ کپ فائنل میں جیت کے لیے اپنا منصوبہ سامنے لے آئے ہیں اور اپنے عزائم سب پر کھول دیئے ہیں.اپنے پیغام میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ کسی خوش فہمی میں مبتلا ہونے کے بجائے اچھی کرکٹ کھیلیں گے اور فائنل جیتنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

    کیویز کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ جیتنا چاہتے ہیں، تیاری مکمل ہے چار سال میں بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے ،ہماری ٹیم نے پچھلے ورلڈ کپ کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ بہترین کارکردگی دکھانے اور سوفیصد کارکردگی کی ہر ممکن کوشش کریں گےجبکہ چاربرسوں میں انگلینڈ کی ٹیم بھی دنیا کی بہترین ٹیم ہے، ہماری ٹیم نے بھی اپنی کارکردگی کو بہتر کیا ہے۔ جو ہمارے کنٹرول میں ہوا کریں گے

    کین ولیمسن نے اعتراف کیا کہ ہمیں فیورٹ قرار نہیں دیا جارہا یہی ہمارے لئے بہترہے ہمیں اپنی قابلیت کا علم ہے لیکن جیت کی گارنٹی نہیں دے سکتے مگر جیت کے لئے سردھڑ کی بازی لگادیں گے، ہماری ٹیم نے جو کارکردگی دکھائی ہے اس پر فخر ہے، کوشش یہی کہ نتیجہ حاصل کرنے کے لئے جذباتی نہ ہوں اور ٹھنڈے مزاج کے ساتھ کھیلیں۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ 2019 :زندگی کا میچ  ہے پھر بھی پرسکون ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 :زندگی کا میچ ہے پھر بھی پرسکون ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

    لندن:برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان آئن مورگن کا کہنا ہے کہ زندگی کے سب سے بڑے میچ کے لیے وہ پرسکون ہیں، فائنل میں جیت کی صورت میں وہ انگلینڈ کے پہلے کپتان ہوں گے جو ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائیں گے۔ برطانوی کپتان نے مزید کہا کہ یہ اس کی زندگی کا سب سے بڑا امتحان ہے.

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مورگن نے نیوزی لینڈ ٹیم کو خطرناک قرار دیا اور سابق کپتان برینڈن میک کولم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم قریبی دوست ہیں اور انہوں نے مجھے قیادت کے حوالے سے بہت سکھایا ہے۔ کپتان آئن مورگن نے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ایک مختصر اسکورنگ میچ ہوگا لیکن سنسنی خیز ہوگا۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ میں 3 جولائی کو مدمقابل آئی تھیں لیکن انگلینڈ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد 119 رنز سے یہ میچ جیت لیا تھا۔دونوں ملکوں میں اس وقت ورلڈ کپ کے حوالے سے شہری پر امید ہیں‌کہ ان کا ملک ہو گا اس ورلڈ کپ کا فاتح.

  • ترکی کو چاہیےکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے، ترک سفیر

    ترکی کو چاہیےکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے، ترک سفیر

    ترک سفیر نے کہا ہے کہ ترکی کو چاہیےکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے،ترک عوام کو چاہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پاکستان کی سیر کرے

    تفصیلات کے مطابق احسان مصطفی یردوکل نے کہا ترک عوام کو چاہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پاکستان کی سیر کرے، جبکہ ترک کمپنیوں کو بھی چاہئے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے۔ ترک کمپنی کی جانب اسلام آباد میں کھولے گئے ویزا و ٹریول سروس سنٹرکے افتتاح پر خطاب میں ترک سفیرنے مزید کہا کہ جس طرح ایک کمپنی نے پہلا ویزہ و ٹریول سنٹر کھولا ہے دیگر کمپنیاں بھی یہاں آکر سرمایہ کاری کریں کیونکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔

    انہوں نے کہا کسی بھی ترک کمپنی کا اسلام آباد میں ترکش ویزا سنٹر کا کھلنا ایک اچھا شگون ہے، اس سنٹر کے کھلنے سے ترک جانے والے پاکستانیوں کو ویزا کے حصول میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

    ترک گروپ آف کمپنیزکے چیئرمین زہریا کرامان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ویزا سنٹر کھولنے کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ ترکی کی ضرب المثل ہے کہ ترکی کا دنیا میں ایک دوست ہے اور وہ دوست پاکستان ہے ،ہمیں امید ہے کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں بھی ترکی کے عوام کیلئے اس طرح کے جذبات ہوں گے