Baaghi TV

Blog

  • نوازشریف پرایک روپےکی کرپشن کاالزام ثابت نہیں ہوا،مریم اورنگزیب

    نوازشریف پرایک روپےکی کرپشن کاالزام ثابت نہیں ہوا،مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جعلی اکاونٹ پر کبھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے18جعلی اکاؤنٹ ہیں،ایکشن نہیں لیاگیا ،18جعلی اکاؤنٹ کا مقدمہ چل رہا ہے،جواب نہیں دیا جاتا، نوازشریف پرایک روپےکی کرپشن کاالزام ثابت نہیں ہوا،لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، جو عوام دشمن بجٹ پر ووٹ ڈالے گا وہ عوام دشمن ہو گا، نوازشریف کے اہلخانہ کو بھی ملنے نہیں دیا جارہا

    واضح رہے کہ نواز شریف کی ضمانت کی درخواست آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دی ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، آج جمعرات کو نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث اہلخانہ کے علاوہ کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی

  • سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

    سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آزاد کشمیر کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی توجہ دی جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ آبی وسائل فیصل واوڈا، مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعظم نے آزاد جموں وکشمیر حکومت کو ہدایت کی کہ نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی مشاورت سے آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ خصوصاًاس شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی و سرمایہ کاری کے لئے مفصل لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانی آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے۔

  • بھیڈیاں کلاں میں بچوں کی معمولی لڑائی طول پکڑ گئی ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

    بھیڈیاں کلاں میں بچوں کی معمولی لڑائی طول پکڑ گئی ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

    قصور ، بھیڈیاں کلاں میں بچوں کی معمولی لڑائی طول پکڑ گئی ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور کے نواحی علاقے بھیڈیاں کلاں میں بچوں میں کھیلتے ہوئے معمولی جھگڑا کھیل کے دوران ہوا جس پر بچے روتے ہوئے گھر گئے تو گھر والوں نے غصے سے کلہاڑی اور ڈنڈوں سے مخالفین پر وار کر دیے۔ جس سے خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔ جن کو ریسکیو 1122 نے طبعی امداد دے کر ہسپتال پہنچایا۔

  • نواز شریف کے مستقبل کا  فیصلہ  سنا دیا گیا

    نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا گیا

    العزیزیہ ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق.عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی .نیب کی نوازشریف کو ضمانت پر رہا نہ کرنے کی درخواست منظور ہو گئی .جسٹس عامر قیوم اور جسٹس محسن کیانی نے فیصلہ سنایا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہوئی کورٹ نے نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاتھا جو تھوڑی دیر بعد سنا دیا گیا . ، نواز شریف نے العزیزیہ ریفرینس کیس میں سزا معطلی کی درخواست دے رکھی تھی .درخواست میں طبی بنیادوں‌ پر سزا معطلی کی اپیل دائر کی گئی تھی.جس کو عدالت عالیہ نے سماعت کے لیے منطور کر لیا تھا

    سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر ناقابل علاج مرض لگ جائے تو کیا ملزم کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی جا سکتی ہے؟ جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بنیادی آئینی حقوق کے مطابق ناقابل علاج بیماری لگنے پر ملزم کو رہا کر دینا چاہیے۔ اگر ملزم کو کینسر ہو جائے تو اسے جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔

    تاہم خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کی کسی رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں لکھا، صرف سمجھنا چاہ رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت دے کر بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    اس پر جسٹس عار فاروق نے کہا کہ لیکن آپ کی درخواست میں بیرون ملک جانے کی کوئی تحریری استدعا نہیں ہے، ای سی ایل کا معاملہ چھوڑ دیں، سزا معطلی پر دلائل دیں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے معیار طے کیا کہ حالت خراب ہو تو ضمانت ہو سکتی ہے، یہ بھی ہمیں دیکھنا ہے کہ زندگی بچانی ہے، کیا 2، 3 یا 4 ہفتے طبی بنیادوں پر ضمانت دی جا سکتی ہے؟

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جیل میں نواز شریف کا علاج اچھا ہو رہا ہے، اس پر جسٹس محسن اختر نے کہا کہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جیل میں علاج اچھا ہے اور باہر ٹھیک نہیں؟

  • ایک سال میں ایڈز سے 2460 لوگوں کی ہوئی موت، بڑی خبر

    ایک سال میں ایڈز سے 2460 لوگوں کی ہوئی موت، بڑی خبر

    ایک سال میں ایڈز سے 2400 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر صحت ایکناتھ شندے نے بتایا کہ مہاراثتر میں ایک برس میں 2400 سے زیادہ لوگوں کی موت ایڈز کی وجہ سے ہوئی ہے، وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایڈز صرف مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ بھارت بھر میں پھیلا ہوا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2019 میں بھارتی پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا تھا کہ سال 2017 میں تقریباً 87000 لوگوں کی موت ایچ آئی وی کی وجہ سے ہوئی تھی ۔وہیں 69000 سے زائد لوگوں کی موت ایڈس کی وجہ سے ہوئی ۔

    واضح ہے کہ 2017 میں تقریباً 22675 حاملہ خواتین کو ایڈز کی روک تھام کے لیے علاج کروایا تھا.

  • ڈرون ن گرا کر دشمون کو واضح پیغام دے دیا

    ڈرون ن گرا کر دشمون کو واضح پیغام دے دیا

    امریکہ کا ایک ڈرون طیارہ گرانے سے ہمارے دشمنوں کو واضح پیغام مل گیا ہوگا

    باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق .پاسداران انقلاب ایران کے جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ کا ایک ڈرون طیارہ گرانے سے ہمارے دشمنوں کو واضح پیغام مل گیا ہوگا۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق،ایرانی فوج نے آج سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دشمن کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ۔
    جنرل سلامی نے اس موقع پر کہا کہ ہماری حدود ہماری ناموس ہے اور جس نے بھی اس کی خلاف ورزی کی اس کا انجام عبرت ناک ہوگا۔

    جنرل سلامی نے کہا کہ ایران ایک پُر امن ملک ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب ملے گا۔

  • خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنولوجی میں دھماکہ

    خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنولوجی میں دھماکہ

    خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنولوجی رحیم یار خان میں دھماکہ
    تفصیلات کے مطابق کیمسٹری لیب میں ایکسپیریمنٹ/پریکٹیکل کے دوران کیمیکل دھماکہ ہو جس کی وجہ سے کئی طلبا و طالبات زخمی ہوئے اور ان کو علاج کے کے لئے شیخ زید ہسپتال میں داخل کر دیا گیا. طلبا نے شکایت کی ہے کہ بارہا انتظامیہ کو توجہ دلوائی گئی ہے کہ لیب میں تجربات کے دوران حفاظتی سامان مہیا کیا جائے لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا.انتظامیہ نے الٹا شکایت کرنے والے طلبا کے گھر ایک خط لکھ دیا کہ آپ کے بچے بدتمیزی کر رہے ہیں.حکام سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی مکمل انکوائری کرائی جائے اور اس حادثے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے.

  • نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ

    نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ

    نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. اسلام آباد ہوئی کورٹ نے نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ، نواز شریف نے العزیزیہ ریفرینس کیس میں سزا معطلی کی درخواست دے رکھی تھی .درخواست میں طبی بنیادوں‌ پر سزا معطلی کی اپیل دائر کی گئی تھی.جس کو عدالت عالیہ نے سماعت کے لیے منطور کر لیا تھا

    .اب سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے بنچ نے سماعت مکل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا .توقع کی جارہی ہے کہ کچھ دیر میں فیصلہ سنایا جائے گا.

  • مودی کے حلف اٹھاتے ہی نئی پریشانی، کانگریس نے اعلان کر دیا

    مودی کے حلف اٹھاتے ہی نئی پریشانی، کانگریس نے اعلان کر دیا

    بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی کے حلف اٹھاتے ہی مودی کے لئے مشکل کھڑی کر دی ،کہا رافیل طیاروں کے بارے میں سچائی لا کر رہیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے رہنما گورو گوگوئی نے بھارتی پارلیمنٹ کے احاطہ میں اعلان کیا کہ رافیل میں کرپشن ہوئی ہے ،مودی سرکاراسے نہیں چھپا سکتی، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر رافیل کے حوالہ سے سچائی سامنے لا کر رہیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ رافیل طیاروں کی‌خریداری کے حوالہ سے کرپشن کو سامنے لانا ضروری ہے تا کہ مودی کی اصلیت کو سب کے سامنے لایا جائے، انہوں نے کہا کہ بھارت کا کسان ، مزدور، ہر شہری پریشا ن ہے، لیکن مودی سرکار کو کوئی فکر نہی.

    واضح رہے کہ نریندر مودی دوسری بار انڈیا کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں

  • شجاع آباد : شہر کی اندرونی و بیرونی سڑکیں خستہ حال

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) بستی ملوک روڈ کی حالت زار ایم این اے ابراہیم خان صاحب اور انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئے

    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد بستی ملوک روڈ بستی محمد پور میں بارش کے باعث مختلف جگہوں پر پانی موجود ہے, راہ گیروں کو اور نمازی حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکام ھو چکا ہے مین ہولز سے پانی با ہر سڑکوں پہ آرہا ہے. جس سے اہل محلہ شدید پریشانی کا شکار ہیں.
    انتظامیہ نے آنکھیں بند کر دی ہیں تبدیلی سرکار کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے دعوے دھرے کے دھرےرہ گئے ہیں اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ایم این اے ابراہیم خان صاحب اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سعید خان صاحب ڈی سی او ملتان سے اپیل ہے کہ بستی ملوک روڈ شجاع آباد کی حالت درست کردیں تاکہ عوام الناس کی زندگی مفلوج ہونے سے بچ سکے