Baaghi TV

Blog

  • ملکی معیشت بہتر اور اووسیز پاکستانیوں‌ کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ زلفی بخاری نے بتا دیا

    ملکی معیشت بہتر اور اووسیز پاکستانیوں‌ کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ زلفی بخاری نے بتا دیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹیم ملک کی معیشت بہتر بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے اس لئے امید ہے کہ موجودہ حکومت معاشی حالات پر بہت جلد قابو پالے گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی طرف سے ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کو ان کا ذاتی عمل قرار دیا اور کہاکہ ہائی کمشنر میں‌ بینک اکاؤنٹ ہونے کے باوجود پرائیویٹ چیئریٹیز کوشامل کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد برطانیہ کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ اس دوران دوطرفہ تجارتی امور اور دیگر معاملات سے متعلق بھی بات چیت ہو گی.

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت اوور سیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے بھی اہم نوعیت کے اقدامات اٹھا رہی ہے اور دنیا بھر میں‌ جہاں‌ کہیں بھی پاکستانی قید ہیں ان کی رہائی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں. ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ اسلام آباد میں اوورسیز پولیس اسٹیشن جلد کام شروع کردے گا جس کا سلسلہ جلد دوسرے شہروں میں بھی پھیلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوررسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ضلع سطح پر آفس قائم کرنے پر کام کیا جارہا ہے.

    واضح‌ رہے کہ زلفی بخاری وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے اوور سیز پاکستانی ہیں اور مختلف ملکوں میں‌ پاکستانیوں‌ کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں. بیرون ممالک قیدیوں‌ کی رہائی کیلئے بھی وہ ہر ممکن کوششیں‌ کر رہے ہیں.

  • شہباز شریف کی پاکستان واپسی کب ہو گی؟ سلیمان شہباز نے اعلان کر دیا

    شہباز شریف کی پاکستان واپسی کب ہو گی؟ سلیمان شہباز نے اعلان کر دیا

    مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں‌ قائد حزب اختلاف میاں‌ شہباز شریف 8 جون کو پاکستان واپس آئیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپنے والد میاں شہباز شریف کی واپسی کی تاریخ کنفرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 8 جون کو وطن واپس لوٹ رہے ہیں.

    یاد رہے کہ شہباز شریف 10 اپریل کو طبی معائنے کے لیے برطانیہ گئے تھے جبکہ ان کے بیرون ملک قیام کو مبینہ طور پر خفیہ ڈیل کا نتیجہ قرار دیا جارہا تھا جس پر شہباز شریف نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگرچہ ان کے جسم سے کینسر کا خاتمہ ہو چکا ہے تاہم وہ معمول کے چیک اپ کیلئے لندن میں‌ ہیں.

    میاں‌ شہباز شریف کے وکیل قبل ازیں‌ احتساب عدالت کو اس بات کی یقینی دہانی کروا چکے ہیں‌ کہ شہباز شریف 11 جون تک واپس آئیں‌گے اور وہ عدالت میں‌ پیش ہوں‌ گے.

  • جلال پور پیر والا میں 11 افراد کے قتل پر آئی جی پنجاب کا اظہار برہمی، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا حکم

    جلال پور پیر والا میں 11 افراد کے قتل پر آئی جی پنجاب کا اظہار برہمی، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا حکم

    پیرانسپکٹر جنرل پنجاب عارف نواز نے عیدالفطر کے دن جلال پور پیروالا میں 11 افراد کے قتل کے سانحہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی اورایس ایچ او کو معطل کر کے سینئر افسران سے جواب طلب کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب نے پولیس کو قتل کے ملزمان کو دو دن کے اندر گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے اور آر پی او کو ہدایات جاری کی ہیں‌ کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے وہ خود پولیس اقدامات کی نگرانی کریں. اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقہ میں کشیدگی ختم کرنے کیلئے سی پی او خود فیلڈ میں‌ رہیں

    آئی جی پنجاب کی ہدایات پر علاقے میں‌ امن و امان بحال کرنے کیلئے عارضی پولیس چوکی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کومبنگ آپریشنز کر کے سات دن میں تمام جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے کہ ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں‌ پرانے تنازعہ اوردشمنی کے نتیجہ میں‌ ایک ہی خاندان کے دو گروہوں نے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کے 11 افراد کو قتل اور معتدد کو زخمی کردیا تھا۔ زخمی ہونےو الے افراد نشتر ہسپتال اور جلال پور پیروالا میں زیر علاج ہیں.

  • جنرل قمر باجوہ کا کنٹرول لائن کا دورہ، کہا بجٹ کٹوتی خطرات کیخلاف دفاعی صلاحیت پر اثر انداز نہیں ہو گی

    جنرل قمر باجوہ کا کنٹرول لائن کا دورہ، کہا بجٹ کٹوتی خطرات کیخلاف دفاعی صلاحیت پر اثر انداز نہیں ہو گی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کے موقع پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ وقت گزارا. اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی ان کے ہمراہ تھے. آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کٹوتی کو خطرات کے خلاف دفاعی صلاحیت پر کسی صورت اثرانداز نہیں ہو نے دیں گے اور اسے دوسرے امور میں ایڈجسٹمنٹ سے پورا کیا جائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے پاک فوج نے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا اور ہم سمجھتے ہیں‌ کہ یہ قوم پر احسان نہیں ہے. ہم ایک زندہ قوم ہیں اور یہ اقدام ہر قسم کے حالات میں یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع کیلئے پرعزم جوانوں کی عید ان کا یہ فخر ہے کہ وہ عید جیسے تہوار پر بھی خاندان سے دور وطن عزیز کے دفاع کے مقدس فریضہ کی ادائیگی میں‌ مصروف ہیں.

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وطن کے محافظوں کی پہلی فیملی پاکستانی قوم ہے جبکہ گھروں میں‌ موجود فیملی اور خاندان اس کے بعد ہے. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی صرف افسران کا ہے. اس فیصلے کا جوانوں پر اطلاق نہیں ہوگا اور بجٹ کٹوتی پاک فوج کے سپاہیوں کے معیار زندگی پر اثرانداز نہیں ہوگی۔

    یاد رہے کہ ملکی معیشت کے پیش نظر پاک فوج نے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے اور ان کے اس فیصلہ کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے.

  • جلال پور پیروالا تصادم، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی

    جلال پور پیروالا تصادم، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی

    ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں‌ دو گروپوں میں‌ ہونے والے خونی تصادم کے نتیجہ میں‌ جاں‌ بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے. خونی تصادم میں‌ ہونے والے ایک گروپ کے 8 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے. جلال پور پیروالا میں‌ کشیدگی کے سبب پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جلال پور پیروالا میں‌ خونی تصادم کی وجہ سے 17 افراد زخمی ہوئے ہیں. اس واقعہ میں‌ جتنے افراد زخمی ہوئے ہیں وہ نشتر ہسپتال ملتان اور جلال پور پیر والا میں زیر علاج ہیں. آر پی او ملتان نے کہا ہے کہ قتل و خون کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ ایک گروپ نے پولیس پر جانبداری اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے. آر پی او کا کہنا ہے کہ اگر اس واقعہ میں‌پولیس کی طرف سے کسی قسم کی لاپرواہی ثابت ہوئی تو کاروائی کی جائے گی.

    رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جلال پور پیروالا واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کی ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں‌ لایا جئے گا اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے. وزیر اعلیٰ‌ پنجاب نے ڈی ایس پی جلال پور پیروالا کو معطل کر دیا ہے.

    دریں اثناء پولیس نے اس واقعہ سے متعلق 20 نامزد ملزمان اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے. مقدمہ میں قتل اور دیگر کئی دفعات شامل کی گئی ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے 6 ٹیمیں‌ تشکیل دی ہیں. افسوسناک امر یہ ہے کہ حالیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ عید کی نماز کے بعد ایک دوسرے سے گلے مل رہے اور عید کی مبارکباد دے رہے تھے.

  • عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم وخشک، کوہاٹ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی و بارش

    عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم وخشک، کوہاٹ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی و بارش

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرے دن بھی پاکستان کے مختلف شہروں‌ و علاقوں‌ میں‌ موسم گرم اور خشک رہے گا. کوہاٹ ڈویژن میں چندمقامات پربارش متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں آندھی اور بارش کاامکان ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے دوسرے دن مشرقی بلوچستان اور سندھ کے علاقوں‌ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ لاہور میں صبح سویرے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کی تمازت میں کچھ کمی آئی تاہم سورج نکلنے کے بعد حدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سورج کرنیں بکھیر رہا ہے۔ خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتسان اور کشمیر کے بعض مقامات پر آندھی اور بارش ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 38، لاہور 43، کراچی 40، فیصل آباد اور ملتان 43، سکھر 48، تربت 47، جیکب آباد 49، مٹھی 48، سبی، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو 47 اور بہاولنگر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہورکادرجہ حرارت 35 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے اور ہوامیں نمی کا تناسب 18 فیصدسے زائد ہے-

    محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ لاہورکاموسم بھی آج گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے. یاد رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں‌ لاہور سمیت مختلف علاقوں‌ میں‌ آندھی آنے اور بارش کا امکان ہے.

  • پیپلز پارٹی سے رابطے نہیں‌ اور نہ ہی میں‌ اپنی پارٹی سے ناراض‌ ہوں. فواد چوہدری

    پیپلز پارٹی سے رابطے نہیں‌ اور نہ ہی میں‌ اپنی پارٹی سے ناراض‌ ہوں. فواد چوہدری

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کی اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور یہ کہ میں پارٹی سے ناراض نہیں ہوں‌۔

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہاکہ میں‌ خود پی ٹی آئی ہوں‌اور اپنے آپ کو کون چھوڑتا ہے. میں‌ قطعی طور پر پارٹی سے کسی بات پر ناراض نہیں‌ہوں. ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور پھر نبیل گبول کو خود پارٹی میں کوئی نہیں پوچھتا جبکہ میں ہی پی ٹی آئی ہوں اور خود کو کون چھوڑتا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا مستقبل شاندار ہے.

  • بھارتی میڈیا دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر من پسند تجزیے کر رہا ہے، قوم فوج کے ساتھ ہے. میجر جنرل آصف غفور

    بھارتی میڈیا دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر من پسند تجزیے کر رہا ہے، قوم فوج کے ساتھ ہے. میجر جنرل آصف غفور

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہاکہ انڈیا کا جعلی میڈیا ہماری مرضی سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر من پسند تجزیے کرنے میں مصروف ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہمارے لئے بجٹ نہیں‌ بلکہ عزم و حوصلہ اہمیت رکھتا ہے. پوری قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے. یہ بجٹ نہیں بلکہ ایک قوم کا مضبوطی کے ساتھ اپنی فوج کے پیچھے کھڑے ہونا ہے.

    آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت یہ بات مت بھولے کہ ہم وہی فوج ہیں جنہوں نے اسی دفاعی بجٹ کے ساتھ 27 فروری کا آپریشن کیا تھا. ہم جواب دینے کی پوری اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں. اسی بجٹ‌کے ساتھ پاک فوج نے 27فروری کو بھارت کو بھرپور جواب دیاتھا۔

  • جام کمال صاحب نے صوبائی ھسپتال کا دورہ کیا

    آج عید کے دن وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جناب جام کمال صاحب نے سنڈیمن صوبائی ھسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس سنڈیمن صوبائی ھسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نےوزیر اعلیٰ
    بلوچستان جناب جام کمال صاحب کا استقبال کیا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے میڈیسن وارڈ کا دورہ کیا اور وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے مریضوں میں پھول اور عیدی تقسیم کی
    اس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹراما سینٹر سنڈیمن صوبائی ھسپتال کوئٹہ میں مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں کو پھول اور عیدی دی۔وزیراعلیٰ بلوچستان سنڈیمن صوبائی ھسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

  • سی ٹی او راولپنڈی کا مختلف شاہراہوں کا دورہ

    سی ٹی او راولپنڈی کا مختلف شاہراہوں کا دورہ

    راولپنڈی:چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کا عید کے دن راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں کا دورہ, عید کے دن عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی پوئنٹس پر کھڑے افسران و اہلکاروں سے گلے لگ کر عید ملے, اس موقع پرسی ٹی او محمد بن اشرف نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کر تے ہوئے عیدی اور مٹھائی تقسیم کی.