Baaghi TV

Blog

  • لوکل گورنمنٹ بل، گورنر پنجاب نے دستخط کر دئیے

    لوکل گورنمنٹ بل، گورنر پنجاب نے دستخط کر دئیے

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے لوکل گورنمنٹ بل 2019 پر دستخط کر دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کر دئیے ہیں. مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسملی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بیٹے مونس الہیٰ نے اس بل کی مخالفت کی ہے. گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر نے کا وعدہ پورا کررہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے ویژ ن کے مطابق عوام کو مضبوط بنا رہے ہیں. تحریک انصاف کا منشور اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنا ہے، اب بلدیاتی نمائندے بااختیار ہوں گے

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے بل پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے پر شدید احتجاج کیا تھا

  • رمضان بازار
  • قلم کے مزدوروں کو سلام

    آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر مظفرگڑھ پریس کلب میں” صحافی کو عزت دو” کے عنوان سےخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں مقامی صحافیوں کو درپیش مشکلات مسائل اور ان مسائل پرصحافتی تنظموں کی پراسرار خاموش پر تشسیش کا اظہار کیاگیا .آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے مظفرگڑھ پر یس کلب میں ہونے والے اس تقریب میں مقامی صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے صحافیوں اور صحافت کو درپیش مسائل پر اظہار خیال کیا مقررین کا کہناتھا کہ موجودہ دور پاکستان کی صحافتی تاریخ کا بدترین دور ہے آج کا صحافی بیرونی کے ساتھ ساتھ ادارتی سازشوں کا بھی شکار ہے۔خبر کی تلاش میں جہاں صحافی کو بااثر طبقہ کی جانب سے مزاحمت کا سامنا رہتا ہے وہی متعدد بارصحافتی اداروں کے مفادات بھی اس کے آڑے آجاتے ہیں۔ تقریب سے مظفرگڑھ پریس کلب کے صدر اے بی مجاہد، نذیر لشاری۔ جمشید ستاری، سید شبر شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھاکہ علاقائی سطح پر صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ میڈیا ہاؤسز کے مالکان کی جانب سے بھی صحافی شدید دباؤ اور اذیت میں مبتلا ہیں مقررین کے مطابق پاکستان میں صحافیوں اور صحافت کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جس کے لیے حکومتی سطح پر عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔تقریب میں سینئر صحافی رائے مراد،ماجد رحیم خانزادہ،عدنان بھٹہ،احمد سعید چوہدری،کاشف نذیر،رانا عبدالروف ،ثاقب خان اور چوہدری اعجاز الحق نے شرکت کی۔

  • اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں:رضا ربانی

    اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں:رضا ربانی

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیش کردہ قراردار کے موقع پر رضاربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 19کہتاہے کہ آزاری اظہار اور پریس کی آزادی ہونی چاہیے. صحافیوں پر قدغن لگائی جاتی ہے تو آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے بدقسمتی ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پریس کی آزادی کو صلب کیاگیا مارشل لاء میں خبر سنسر ہوتی تھی تو اخباروں میں جگہ خالی چھوڑ دی جاتی تھی اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں ایڈیٹرزاور صحافیوں کو نامعلوم نمبر سگ کال کی جاتی ہے پریس کلبوں میں پریس کانفرنس کی جاتی تھی مگر اب پریس کانفرنس بھی سیاسی جماعتیں نہیں کرسکتی ہیں. سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ ہم سب صحافیوں کوسلام پیش کرتے ہیں انہوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ صحافی مشکل حالات میں ہراول دستہ ہوتے ہیں زندگی ہتھیلی پر رکھ کرکام کرتے ہیں امریت کے خلاف جہدوجدکی. جمہوری قوتوں نے بھی صحافیوں کا ساتھ دیاہے صحافیوں نے جمہوریت کے لیے کوڑے کھائے ہیں میڈیا نے خود آزادی حاصل کی ہے کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی.

  • دارالصحت اسپتال کھولنے کا عدالتی حکم

    دارالصحت اسپتال کھولنے کا عدالتی حکم

    سندھ ہائیکورٹ نے دارالصحت اسپتال کھولنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دار الصحت اسپتال سیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے زبانی احکامات پر اسپتال سیل کیا گیا،سندھ حکومت نے اسپتال غیر قانونی طور پر سیل کیا ہے، اسے کھولا جائے، عدالت نے سماعت کی اوردارالصحت اسپتال کھولنے کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ کمسن بچی کو غلط انجکشن لگانے پر اس کی موت ہو گئی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتال کو سیل کیا تھا .

  • یوم آزادی صحافت کی سرگودہا میں خصوصی تقریب

    یوم آزادی صحافت کی سرگودہا میں خصوصی تقریب

    یومِ آزادی صحافت

    دنیا بھر اور پاکستان میں آج 3مٸی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے خصوصی تقریب کمپنی باغ سرگودہا میں منعقد کی گئ جس میں پریس کلب سرگودہا کے صدر مہر آصف حنیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ
    اس میں کوئی شک نہیں کسی بھی ملک کی ترقی میں صحافت کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا گیا ہے لیکن افسوس پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے صحافی خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ بلکہ پاکستان میں تو کافی صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
    اس حوالے سے اگر ہم ترقی پذیر ممالک کا جائزہ لیں تو یہاں صحافی برادری ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ غیریقینی کا شکار ہیں، یہاں صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں نہ صرف غیر ریاستی عناصر
    بلکہ بعض اوقات ریاستی اداروں کی جانب سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
    لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ صحافت کو مکمل آزادی کے ساتھ ساتھ جانی و مالی تحفظ بھی فراہم کیا جائے

  • یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ،بھارت نے ملک کو پنجرہ نما سیل میں بند کر دیا

    یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ،بھارت نے ملک کو پنجرہ نما سیل میں بند کر دیا

    حریت رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کے اہلخانہ نے انکشاف کیا ہے کہ یاسین ملک کو بھارت سرکار نے ایک پنجرے میں قید کر رکھا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی ہمشیرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کوجس سیل میں قید کیا گیا ہے وہ ایک پنجرہ ہے ، ان کی طبیعت کافی خراب ہے، اگر وہ اسی پنجرہ میں قید رہے تو زیادہ دن زندہ نہیں رہ سکیں گے. یاسین ملک کی ہمشیرہ نے کہا کہ بھارت سرکار نے یاسین ملک پر بہت ایکٹ لگائے مگر ہمیں ان کی پرواہ نہیں، لیکن آج وہ جس سیل میں قید ہیں وہاں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے. اس موقع پر یاسین ملک کی والدہ بھی موجود تھیں جو زارو قطار روتی ہیں. یاسین ملک کی ہمشیرہ نے عالمی ا نسانی حقوق کے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • سرگودہا یونیورسٹی کے کس شعبہ کی طالبہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا

    سرگودہا یونیورسٹی کے کس شعبہ کی طالبہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا

    سرگودہا یونیورسٹی سوشل سائنسز کے شعبہ کی طابعلم تحریم فاطمہ نے ایم بی اے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کر لیا اس موقعہ پر طالبہ کا کہنا تھا کہ یہ سب ان کے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے مخنت اور کوشش سے تمام کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں

  • نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد، مریم نواز خاموش نہ رہی

    نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد، مریم نواز خاموش نہ رہی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی‌ صاحبزادی مریم نواز اپنے والد کی ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر خاموش نہ رہ سکیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کسی جرم کی سزانہیں بلکہ عوام کی آوازبننےکی سزابھگت رہا ہے ،نوازشریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں ان کاپھل بھی اتناہی میٹھاہوگا،یہ پھل قوم کی آنےوالی نسلوں کیلئے ہے، ایک بارپھرکہتی ہوں نوازشریف انشاءاللہ آپ کا سرجھکنے نہیں دیگا،نوازشریف کی جدوجہد عوام کے لئے ہے.

    واضح رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوںپر چھ ہفتوں کے لئے ضمانت دی تھی آج ضمانت میں توسیع کی دائر درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی ،نواز شریف کی ضمانت سات مئی تک ہے.

  • شہید صحافیوں کو ستارہ و تمغہ صحافت دیا جائے، سینیٹ میں مطالبہ

    شہید صحافیوں کو ستارہ و تمغہ صحافت دیا جائے، سینیٹ میں مطالبہ

    آزادی صحافت کے عالمی دن پر سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی .جس میں کہا گیا کہ شہید صحافیوں کو ستارہ اور تمغہ صحافت دیا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فرازنے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ آزاد صحافت جمہوریت کی روح ہے. سینیٹرز نے صحافیوں کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ شہید صحافیوں کوستارہ اورتمغہ صحافت دیا جائے۔ میڈیا کارکنان جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض ادا کرتے ہیں،حکومت میڈیا ہاؤسز اور کارکنان کے درمیان ان کے واجبات کی ادائیگی اور سروس کے تحفظ کیلئے مصالحتی عمل کا جلد از جلد آغاز کرے،سینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا۔آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج آزادی صحافت کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میڈیا ریاست کے اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے، اس ایوان میں میرے بائیں جانب موجود پریس گیلری ہمیں شفافیت اور عوام کو جواب دہی کا احساس دلاتی رہتی ہے ہم ملک و قوم کے لیے آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، اس موقع پر میں حکومت سے بھی کہوں گا کہ وہ ریاستی ذمہ داری لیتے ہوئے میڈیا ہاؤسز اور کارکنان کے درمیان ان کے واجبات کی ادائیگی اور سروس کے تحفظ کیلئے مصالحتی عمل کا جلد از جلد آغاز کرے۔ سینیٹرعبدالقیوم نے کہاکہ میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا کے چار مسائل ہیں جو دوران ڈیوٹی شہید ہوئے ان کی اسپورٹ کی جائے صحافیوں کی تنخواہوں کو کم کیاگیا ہے اور تین سے چار چار ماہ تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں اور کچھ کو نکال دیا گیا ہے۔ان کی نوکری مستقل ہونی چاہیے اور میڈیا اکیڈمی بنائی جائے۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ سیاسی لوگوں اور صحافیوں کا اہم تعلق ہوتا ہے. صحافیوں کو تنخواہیں دینے کا کوئی کوئی قانون نہیں ہے۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ میڈیا جبر کا شکار ہے صحافیوں پر میڈیا مالکان اور دہشتگردوں کی طرف سے جبرہورہا ہے حکومت کی طرف سے غیر اعلانیہ سنسرشپ ہے. میڈیا میں کام کرنے والوں کو جاب سیکورٹی ہونی چاہیے اور شہداء کے بچوں کو نوکری دی جائے جوصحافی حکومت کے جبر کا شکار ہیں ان کو جمہوری حکومت میں ایوارڈ دینا چاہیے۔سینیٹر میر کبیرکا کہنا تھا کہ میڈیا کے ورکرکو سلام پیش کرتاہوں صحافیوں کی جاب سیکورٹی کے لیے اقدامات کئے جائیں.سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ صحافت سب سے خطرناک نوکری بن گئی ہے قائداعظم محمد علی جناح پریس کی آزادی کے سب سے بڑے حامی تھے قائداعظم نے دواخباروں کی بنیادی ڈالی.72صحافیوں کو 2002کے بعد اب تک شہید کیاگیا ہے جو شہید ہوئے ہیں ان صحافیوں کے لیے مخصوص ایوارڈ ملنا چاہتے میں نے بھی اپنے کیرئر کاآغاز صحافت سے کیاہے جس پر مجھے فخر ہے۔ سابق چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 19کہتاہے کہ آزاری اظہار اور پریس کی آزادی ہونی چاہیے. صحافیوں پر قدغن لگائی جاتی ہے تو آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے بدقسمتی ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پریس کی آزادی کو صلب کیاگیا مارشل لاء میں خبر سنسر ہوتی تھی تو اخباروں میں جگہ خالی چھوڑ دی جاتی تھی اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں ایڈیٹرزاور صحافیوں کو نامعلوم نمبر سگ کال کی جاتی ہے پریس کلبوں میں پریس کانفرنس کی جاتی تھی مگر اب پریس کانفرنس بھی سیاسی جماعتیں نہیں کرسکتی ہیں. سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ ہم سب صحافیوں کوسلام پیش کرتے ہیں انہوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ صحافی مشکل حالات میں ہراول دستہ ہوتے ہیں زندگی ہتھیلی پر رکھ کرکام کرتے ہیں امریت کے خلاف جہدوجدکی. جمہوری قوتوں نے بھی صحافیوں کا ساتھ دیاہے صحافیوں نے جمہوریت کے لیے کوڑے کھائے ہیں میڈیا نے خود آزادی حاصل کی ہے کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی