شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ایپکا کے زیر اہتمام چھوٹے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور ضلعی صدر ایپکا چوہدری اکرم سرویا کی قیادت میں دفتر لائیو سٹاک میں احتجاجی دھرنا بھی دیا صدر ایپکا چوہدری محمد اکرم سرویا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی نئی لہر نے چھوٹے ملازمین کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں اس کے مقابلے میں تنخواہوں میں اضافہ انتہائی کم کیا گیا ہے
Blog
-
ٹریفک ہوئی بلاک، شہری ہوئے خوار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سے لاہور آنے والی بس کے نامعلوم ڈرائیور نے تلخ گوئی کے بعد نوجوان مسافر محمد اسلم کو خنجر مار کر شدید زخمی کر دیا اور اسے زخمی حالت میں کچا کوٹھا فیروزوالا کے علاقہ میں بس سے پھینک کر فرار ہو گیا مقامی لوگوں نے محمد اسلم کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروزوالا پہنچادیا ہے دریں اثناء ٹریفک کے نظام کی بدحالی کی بنا پر شیخوپورہ اور لاہور کے درمیان مسلسل پانچ گھنٹے ٹریفک بلاک رہی اس دوران دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں رکی رہی
-

وزیراعظم سے اختر مینگل کی ملاقات، مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی
وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان نینشل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سردار اختر مینگل کی سربراہی میںبلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں حکومتی معاہدے پر بات چیت ہوئی۔ بی این پی نے چھ نکاتی مطالبات پیش کئے تھے جو ابھی تک منظور نہیں ہوئے تھے ،حکومت نے اب یقین دہانی کروا دی ہے کہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیں گے
اس حوالہ سے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ اختر مینگل اور ان کے وفد کو مطمئن کر لیا گیا ہے، لاپتہ افراد کے معاملے میں بہت جلد پیشرفت ہوگی، بلوچستان کا وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ 6 فیصد کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا، آئندہ اتحادیوں میں دوری نہ ہو اس کیلیے بھی طریقہ کار بنا لیا، 10 ارب کا ترقیاتی بجٹ ملنا بی این پی کا حق ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی آج کل جماعتی کانفرنس ہو رہی ہے جس میں مولانا فضل الرحمان نے شرکت کے لئے اختر مینگل کو دعوت دی تھی ، اختر مینگل نے شرکت کی حامی بھری تھی لیکن آج صبح انہوں نے فیصلہ کیا کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے.
-

کرسچن کمیونٹی کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)صوبائی وزیر عنصر مجید خان نیازی نے ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے ہمراہ یونورسٹی روڈ پر واقع سینٹ سسلین چرچ آف پاکستان کی کرسچن کمیونٹی سے الرحمن ٹریڈ سنٹر میں میٹنگ کی جس میں سرگودہا شہر کے چرچ پادریوں کے علاوہ تمام اقلیتی برادری کے سیاسی اور غیر سیاسی افراد نے شرکت کی میٹنگ میں کرسچن برادری نے اپنے مسائل پیش کیے جس پہ ڈی پی او سرگودہا نے پانچ رکنی کمیٹی جس پہ کمیونٹی کو مکمل اعتماد ہو بنانے کی تجویز دی اس کمیٹی میں پولیس کے بھی دو ارکان شامل ہوں گے کمیٹی کی سربراہی ڈی پی او سرگودہا خود کریں گے جس میں کرسچن کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی اس موقع پر اقلیتی برادری نے صوبائی وزیر اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا
-

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک اور سنڈے مارکیٹ ہے .
اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر
بلاول پہنچے اے ہی سی میں، مولانا نے اجتماعی استعفوں کی تجویز دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جن پرکرمنل چارجزہیں وہ لوگ تحریک چلائیں گے تویہ جمہوریت کیخلاف سازش ہے، شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن اپوزیشن کے بس کا روگ نہیں ہے تحریک چلانے کے اجزائے ترکیبی ان کے پاس نہیں ہیں، مہنگائی کی وجہ یہ چور ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک اورسنڈے مارکیٹ ہے
غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار
اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عوام کی سہولتوں کےلیےکام کررہےہیں،لوگوں کوریلیف ملےگا، شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ایک بات ذہن نشین کرلیں یہ کوئی اکھٹےنہیں ہیں،
اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس
اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہہیں، اے پی سی میں مولانا فضل الرحمان نے اجتماعی استعفوں کی بات کی جس پر دیگر جماعتوں کی جانب سے خاموشی نظر آئی،
اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی ان کیمرہ، میڈیا بریفنگ ہو گی آخر میں
-

نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹینگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق.نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پیلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. موجودہ ورلڈ کپ اور 1992ء کا کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یکساں کیفیت لےکر آیا ہے. قومی کریکٹ ٹیم27 سال قبل بھی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ شروع کیا، اس بار بھی، پھر دوسرا میچ جیتا اور تیسرا میچ بارش کی نظر ہوا، یہ اس سال بھی ہوا اور 27 سال پہلے بھی۔
-

پاکستان فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرتا رہے گا، ملیحہ لودھی
نیویارک: پاکستان فلسطینی مہاجرین کی مدد کرنے والے عالمی ادارے کی مالی مدد کرے گا، فیصلے کا اعلان اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے سرگرم ہوگیا۔ پاکستان فلسطینی مہاجرین کی مدد کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے امداد ( یونائیٹڈ نیشنز ریلیف ورکس اینڈ ایجنسی فار پیلیسٹین رفیوجیز ۔ یو این آر ڈبلیو اے) کی مالی مدد کرے گا۔
اس سے قبل ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر عالمی مذاکراتی عمل میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی سے سبق سیکھے بغیر اصلاحات کا عمل مطلوبہ نتائج نہیں دے گا۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ ممالک کو مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا، چند ممالک کی طاقت کے حصول کی خواہش اتفاق رائے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
-

منشیات کی روک تھام، شہریار آفریدی نے کیا تعلیمی اداروں کیلئے بڑا اعلان
وزیر انسداد منشیات شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات فروش قانون کی گرفت میں آتے ہیں تو اداروں کو خرید لیتے ہیں،پاکستان میں اے این ایف کے29تھانے جبکہ افرادی قوت صرف2800 ہے.
آج انسداد منشیات کا عالمی دن،نوجوان نسل فیشن میں نشے کی عادی بن رہی ، خاص رپورٹ
باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرانسداد منشیات شہریارآفریدینے انسدا دمنشیات کےعالمی دن پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز منشیات کی لعنت کو بہت ہلکا لیتے ہیں اجتماعی طورپربہت کچھ کرناباقی ہے،شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہمنشیات کی فروخت اب کاروبارکی شکل اختیارکرچکی ،منشیات بلوچستان سے ایران اورافغانستان کےراستےجاتی ہیں،
شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ ایف آئی اے میں لائبریری نہیں جہاں جاکر وکیل اپنا کیس تیار کر سکے ، اے این ایف کی ٹیم ریڈ کرتی ہے تو گواہی بھی انہیں دینا پڑتی ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےہمیں ویژن دیاکہ تمام ایئر پورٹس ،ملک کےداخلی راستوں پرنگرانی کریں،تمام صوبوں کے تمام اسکولوں میں سرگرمیوں پرکیمروں سے نگرانی کی جائے گی ،کسی ایک ادارے سے کوئی ایک بھی کیس آیات و کارروائی کی جائے گی،انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ والدین اپنے بچوں کی حرکات اور سوشل سرکل پر نظر رکھیں .
-

آرٹیکل شائع کرنے سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ ایڈٹ کرتی ہے ،نیویارک ٹائمز
نیویارک ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ آرٹیکل نشر کرنے سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ سےاجازت لی گئی.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ادراہ نیویارک ٹاتئمز آرٹیکل سے پہلے اسے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے سامنے پیش کیا اور واشنگٹن انتظامیہ کی ایڈیٹنگ کے بعد نشر کیا ہے.
آزادی صحافت کا چرجا کرتے والے امریکا اور اس کے حکمرانوں کے رویے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے.امریکا دنیا بھر میں آزادی صحافت کے نام پراپنے ایجنڈے کو پروموٹ کرتا ہے اور دنیا میں کتنے ہی ممالک ایسے ہیں جنہیں آزادی صحافت اور اظہار رائے کے تقاضے پورے نہ کرتے پر تنقید کا نشانہ بنا یا جاتا ہے اور مختلف قسم کی پابندیاں لگائی جاتی ہیں
-

اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر
اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کے اجتماعی استعفوں کی تجویز پر مکمل خاموشی ہے،. عوامی نیشنل پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی تجویز دے گی
بلاول پہنچے اے ہی سی میں، مولانا نے اجتماعی استعفوں کی تجویز دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا دکے مقامی ہوٹل مٰیں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے، مسلم لیگ ن کا وفد شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں شریک ہوا ہے،.پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری،سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی اے پی سی میں شریک ہیں.
غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار
اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر
اے پی سی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اجلاس کے تمہیدی کلمات میں مولانا فضل الرحمان نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اجتماعی استعفیٰ کی تجویز دی جس پر دیگر تمام جماعتیں ابھی تک خاموش ہیں، کسی بھی جماعت نے استعفوں کی تجویز پر فوری ردعمل نہیں دیا.
اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس
اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے صدراسفند یارولی نےچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی فوری تبدیلی کی تجویز دے دی
اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی ان کیمرہ، میڈیا بریفنگ ہو گی آخر میں
اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ،عوامی مشکلات اورحکومت کے خاتمے کےلیے مل کرآگے بڑھنا ہوگا ،مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو گھربھیجنے کے لیے سڑکوں پربھی آنا پڑے تونکلنا چاہیے، دھاندلی سے بات شروع کی تھی معاملہ اب عوام کی داد رسی کا ہے .
حکومتی اتحادی جماعت بی این پی اے پی سی میں شرکت کریگی یا نہیں، فیصلہ ہو گیا
اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلیے مولانا متحرک، نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات
مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟
قومی اسمبلی مٰیں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن کی جماعتیں مل کرکسی لائحہ عمل پرمتفق ہوں حکومت چوری کے ووٹوں سے بنی عوام کی تکالیف کی ترجمانی نہ کی تو بہت برا ہوگا ،شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو گھر بھیجنےکے لیے ہر حربہ اختیارکرنا چاہیے ،
آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کے تمام سربراہان پر مشتمل رہبر کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے جس کی تجویز شہباز شریف نے دی ہے. رہبر کمیٹی نیشنل چارٹر اور میثاق معیشت کا خاکہ تیار کرے گی۔ رہبر کمیٹی آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل اور اہداف کا تعین بھی کرے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں پر مشتمل رہبر کمیٹی پاکستان کو درپیش داخلی و خارجی خطرات پر بھی قومی ایجنڈا تیار کرے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی سے استعفوں کی تجویز دی ہے وہ پاکستان میں نئے الیکشن کا مطالبہ کریں گے لیکن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایوان میں رہنے کی کوشش کریں گی. اور استعفوں اور نئے الیکشن کی بات نہیں مانیں گی