Baaghi TV

Blog

  • افغان صدر پاکستان پہنچ گئے، کس نے استقبال کیا؟ اہم خبر

    افغان صدر پاکستان پہنچ گئے، کس نے استقبال کیا؟ اہم خبر

    افغانستان کے‌صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    افغان صدر آج پہنچیں گے اسلام آباد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے‌صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،افغانستان کے پاکستان میں سفیرعاطف مشعال اور دفتر خارجہ کے حکام نے افغانستان کے صدر کا استقبال کیا.

    افغان صدر اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات جبکہ وزیراعظم عمران خان سے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔ افغان صدر عسکری حکام سے بھی ملاقات کرینگے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی لاہور کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ بزنس فورم میں شریک ہوں گے جس میں دونوں ممالک کے کاروباری نمائندے موجود ہونگے۔

  • امریکہ کی پابندیوں سے ایران پسپا نہیں ہوگا ، علی خامنا ای

    امریکہ کی پابندیوں سے ایران پسپا نہیں ہوگا ، علی خامنا ای

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم امریکا کی ظالمانہ پابندیوں اور توہین سے ( اپنے مقاصد سے) پسپا نہیں ہوگی۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق انھوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ امریکی حکومت کے سفاک عہدے دار ایران پر الزام عاید کرتے اور اس کی توہین کرتے ہیں۔ایرانی قوم اس طرح کی توہین آمیزی سے پیچھے ہٹے گی اور نہ سرنگوں ہوگی‘‘۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کی مذاکرات کی پیش کش ایک فریب ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوموار کو ایران کے خلاف نئی سخت مالی پابندیاں عاید کی ہیں ۔ان میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ ایران کے خلاف یہ نئی پابندیاں گذشتہ ہفتے امریکا کے ایک ڈرون کو مار گرانے کے ردعمل میں عاید کی گئی ہیں۔اس اقدام کے باوجود امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اسلامی جمہوریہ کے ساتھ بات چیت کو تیار ہیں۔

    اس کے ردعمل میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا:’’ مذاکرات ایک دھوکا ہیں اور وہ ( امریکی) یہی چاہتے ہیں۔اگر ایک ہتھیار آپ کے پاس ہے اور وہ آپ کے نزدیک آنے کی جرأت نہیں کریں گے۔ وہ یہ چاہتے ہیں کہ ہم ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائیں تاکہ وہ ہمارے ساتھ جو چاہیں کرتے ،پھریں۔یہ مذاکرات ہیں‘‘۔

    امریکی صدر نے ایرانی سپریم لیڈر پر سخت پابندیاں عاید کرنے کے حکم پر دست خط کرتے ہوئے انھیں ایران کی تخریبی سرگرمیوں کا ذمے دار قرار دیا تھا۔ان کاکہنا تھا کہ ’’ ہم تہران پر دباؤ بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوگا‘‘۔

  • جعلی اکاونٹ کیس، سماعت ہو گی آج، سیکورٹی کے سخت انتظامات

    جعلی اکاونٹ کیس، سماعت ہو گی آج، سیکورٹی کے سخت انتظامات

    اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت ہو گی، عدالت نے تمام ملزمان کو طلب کر رکھا ہے

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاونٹس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو گی،احتساب عدالت کےجج ارشدملک منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کریں گے ،احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو طلب کررکھا ہے ،نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کواحتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا .

    سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورسندھ اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کےلیے پروڈکشن آرڈرپرکراچی میں ہیں ،احتساب عدالت نے فریال تالپورکی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکی تھی .

    آصف زرداری کو نیب نے اسمبلی کی بجائے کہاں پہنچا دیا؟ بلاول پریشان

    آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت کا نیب کو حکم

    بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    سابق صدر آصف زرداری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں‌، عدالت کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی اور کسی بھی غیر متعلہ شخص کو جوڈیشیل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی.

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

     

     

  • افغان صدر آج پہنچیں گے اسلام آباد

    افغان صدر آج پہنچیں گے اسلام آباد

    افغانستان کے صدر اشرف غنی آج پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر افغان صدر پاکستان آ رہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے‌صدر اشرف غنی آج اسلام آباد پہنچیں گے،افغان صدارتی ترجمان کے مطابق اشرف غنی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے چار اہم معاملات پر گفتگو کریں گے جن میں طالبان سے سیکیورٹی، امن مذاکرات، علاقائی رابطے شامل ہیں جب کہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سرفہرست ہوگی۔

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان صدراشرف غنی آج 2روز کے دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں ،افغان صدرکو دورے کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی ہے ،افغان صدراشرف غنی کے ساتھ وفد بھی پاکستان آئے گا،ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بات ہو گی ،اشرف غنی اوروزیراعظم عمران خان کے مابین وفود کی سطح پرملاقات ہوگی ،وفد میں وزرا،بزنس مین،مشیر اور سینیر حکام شامل ہوں گے،اشرف غنی کی دورہ پاکستان کےدوران صدرعارف علوی سےملاقات ہوگی، دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ تجارت،معیشت، سیکیورٹی،امن کی صورتحال،تعلیم ،دیگرامور پرتبادلہ خیال کیاجائیگا

    افغان صدرپنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کا بھی دورہ کریں گے جہاں ایک بزنس فورم سے خطاب کریں گے فورم میں پاکستان اور افغانستان کی کاروباری شخصیات شرکت کریں گے۔ یہ افغان صدر کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہے،

  • قصور تیز آندھی سے دیواریں اور درخت گر گئے

    قصور
    گزشتہ رات آنے والی تیز آندھی سے کئی مقامات پر دیواریں اور درخت گر گئے
    نمائندہ باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق کل رات دس بجے آنے والی شدید آندھی سے قصور کے کئی مقامات پر دیواریں اور درخت گر گئے اکثر مقامات پر درخت مین سڑکوں پر گرے جس کے باعث راستے بند ہو گئے جنہیں مقامی لوگوں اور ضلعی انتظامیہ نے سڑکوں سے اٹھا کر سائیڈ پر کیا تاہم معمولی چوٹوں کے علاوہ کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں بعض مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہے

  • چھانگا مانگا جنگل کے نایاب پرندوں اور جانوروں کا شکار عروج پر ، افسران کی ملی بھگت

    چھانگا مانگا جنگل کے نایاب پرندوں اور جانوروں کا شکار عروج پر ، افسران کی ملی بھگت

    قصور :-

    چھانگا مانگا جنگل میں غیر قانونی شکار کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چھانگا مانگا دنیا کا دوسرا بڑا ہاتھ سے لگایا گیا جنگل ہے جس میں مختلف جنگلی جانور بھی پاۓ جاتے ہیں۔
    چھانگا مانگا جنگل کے سفاری پارک میں مبینہ طور پر نایاب ہرنوں اور نایاب تیتروں کا شکار کیا جا رہا ہے۔ ان جانوروں کے شکار پر پابندی کے باوجود بھی قیمتی اور نایاب ہرن کے شکار میں وائلڈ لائف اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ چھانگا مانگا جنگل میں ہرنوں کے ساتھ دوسرے نایاب پرندوں اور جانوروں کا شکار بھی کیا جاتا ہے۔ افسران کی ملی بھگت سے جنگلی جانوروں کی حیات کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور اس اقدام سے جنگلی حیات کے ناپید ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
    تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا جنگل کے سفاری پارک میں 300 سے زائد ہرن موجود تھے جن کی تعداد اب 200 سے بھی کم ہو گئی ہے۔
    ضلع قصور کی عوام نے ان شکاریوں کے خلاف سخت ترین ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے  ایک اور رکاوٹ کا سامنا پاکستان ٹیم کےلیے نئے چیلنجز

    سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ایک اور رکاوٹ کا سامنا پاکستان ٹیم کےلیے نئے چیلنجز

    لاہور:سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ایک اور رکاوٹ کا سامنا پاکستان ٹیم کےلیے نئے چیلنجز.حالیہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے اگلےدونوں میچز اچھے مارجن سے جیتنا ضروری ہیں تب ہی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔بارش یا کسی ایک میچ میں شکست کے بعد ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی.نیوزی لینڈ سے میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے سات پوئنٹس ہو گئے ہیں پاکستان اگر اپنے اگلے دو میچز جیت جائے اور انگلینڈ اپنے دو میچز میں سے کوئی ایک میچ ہار جائے تو سیمی فائنل میں پاکستان کی رسائی یقینی ہو جائے گی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان نے اگلے دو میچز 29 جون کو افغانستان اور پانچ جولائی کو بنگلہ دیش کے ساتھ کھیلنے ہیں۔سری لنکا بھی پوائنٹس ٹیبل پر اپنے چھ میچز کھیل کر چھ پوائنٹس حاصل کر چکا ہے اور اب ان کو اپنے تین میچز میں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور انڈیا کا سامنا کرنا ہے۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کو اپنے تینوں میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی طرح انگلینڈ کی ہار کا انتظار بھی کرنا پڑے گا۔

    پاکستان کے اگلے دو میچز میں بارش ہوئی تو پوائنٹس ملنے سے بھی پاکستان ٹیم باہر ہو جائے گی تاہم اگر دیگر ٹیموں کے میچوں میں بارش ہوتے ہے تو پھر پوا ئنٹس ٹیبل کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔پاکستان کی ٹیم کوورلڈ کپ جیتنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی .جس کےلیے فیلڈنگ ،بیٹنگ اور باولنگ کے شعبہ میں بہتری لانا ہو گی

  • بھارت:خفیہ اداروں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں سامانت کمار گوئل کو را اور آروند کمار کو آئی بی کا سربراہ مقرر

    بھارت:خفیہ اداروں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں سامانت کمار گوئل کو را اور آروند کمار کو آئی بی کا سربراہ مقرر

    نئی دہلی :بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے بھارت میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر دو اہم اداروں "را”اور "آئی بی” کے سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ مودی نے سامانت کمار گوئل کو بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی "را” کا چیف مقرر کیا ہے جبکہ انٹیلی جنس بیورو کے لیے آروند کمار کو سربراہ مقرر کرکے آتے ہی اپنی پرانی پالیسیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیل کردیا ہے.

    ان تقرریوں کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی کے سامنے یہ دونام رکھے گئے تھے جنہیں متفقہ طور پر قبول کرلیا گیا ہے.یہ دونوں سربراہاں دو سال کے لیے مقرر کیےگئے ہیں.آرونڈ کمار 30 جون سے آئی بی کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ را کے چیف سامانت کمار گوئل ہفتہ کے روز چارج سنبھال لیں گے.

  • آکسفورڈ نے راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

    آکسفورڈ نے راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

    اسلام آباد:پاکستان کے ایک نامور اور لیجند گلوکارراحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازگیا ہے. اطلاعات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں مارچ 2019 میں اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا تھا۔وہاں موجود راحت فتح علی خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند تصاویر بھی شیئر کیں جن میں چانسلرز کے عشائیے کی تقریب میں شریک ہیں۔

    راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ دنیا کے نامور تعلیمی ادارے سے ڈگری ملنا اعزاز کی بات ہے، چھبیس جون کا دن میرے خاندان اور مداحوں کے لیے بڑا دن ہے۔اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج موسیقی سے لگاؤ نے بلندیوں تک پہنچادیا۔اعزازی ڈگری ملنے پر راحت فتح علی خان 27 جون کو اکسفورڈ ٹاؤن ہال میں پرفارمنس بھی پیش کریں گے۔

    نصرت فتح علی خان عظیم پاکستانی قوال، موسیقار اور گلوکار فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد فتح علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے۔ ان کے خاندان نے قیام پاکستان کے وقت مشرقی پنجاب کے ضلع جالندھر سے ہجرت کرکے فیصل آباد میں سکونت اختیار کی تھی۔ استاد نصرت فتح علی خان نے اپنی تمام عمر قوالی کے فن کو سیکھنے اور اسے مشرق و مغرب میں مقبول عام بنانے میں صرف کر دی

  • پاکستان نےبھارت کو سلامتی کونسل کی نشست کےلیے ووٹ دیکر حیران کردیا

    پاکستان نےبھارت کو سلامتی کونسل کی نشست کےلیے ووٹ دیکر حیران کردیا

    اسلام آباد:اقوام متحدہ کے اہم ادارے سلامتی کونسل کی ممبر شپ کے لیے پاکستان نے بھارت کو ووٹ دے کر دنیا کو حیران کردیا .سلامتی کونسل کی دوسال کے لیے غیر مستقل ممبر شپ کے لیے بھارت کو نہ صرف پاکستان نے ووٹ دیا ہے بلکہ چین نے بھی اپنے سخت حریف بھارت کو ووٹ دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ عالمی قوتیں اپنے مفادات کے لیےکوئی بھی اہم قدم اٹھا سکتے ہیں.

    باغی ٹی وٰی کو حاصل ہونے والی معلومات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کو افغانستان،بنگلہ دیش،بھوٹان،چین،انڈونیشیا ،ایران،جاپان،کویت،کریغستان،ملائشیا،مالدیپ،میانمار،نیپال،پاکستان،قطر،سعودی عرب،سری لنکا،شام،ترکی عرب امار اور ویت نام نے بھی بھارت کو دو سال کی غیر مستقل نشست کےلیے ووٹ دیا ہے.مجموعی طور پر 55 ممالک نے بھارت کی حمایت میں ووٹ ڈالےیہ نشست سال 2021اور2022 کے لیے ہے. اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب سید اکبر الدین نے پاکستان،چین اور دیگر دوسرے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بھارت کو دو سال کے لیے سلامتی کونسل کی غیر مستقل سیٹ کے لیے منتخب کیا ہے.