سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) قتل کی دشمنی پر ماموں بھانجا قتل
تفصیلات کے مطابق گھر سے تاریخ پیشی پر سیشن کورٹ کی عدالت میں جاتے ہوئے ماموں بھانجا کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر ظفر شاہ
مقتولین موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سلانوالی روڈ سے سیشن کورٹ سرگودھا میں پیشی کے لیے آ رہے تھے
راستے میں 85جھال کے قریب مخالفین نے حملہ کرکے دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
Blog
-

قتل کی دشمنی پر ماموں بھانجا قتل
-

آرمی چیف اور برطانوی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کی ملاقات
آرمی چیف سے برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے ملاقات کی ہے
جنوبی ایشیا میں امن کیسے قائم ہو گا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اوربرطانوی وزیردفاع سے ملاقات کی ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی اورافغان امن عمل پرگفتگو کی گئی.
جنرل قمر باجوہ کی پاکستانی ٹیم کی تعریف، شائقین کے آرمی چیف کی موجودگی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کوتسلیم کیا گیا .
-

بی جے پی دور میں بھارتی فوجی افسروں کے عہدے کیوں خالی رہے؟ کانگریس نے پول کھول دیا
بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے ملک سلامتی اور سٹریٹجک صورتحال پر سخت تشویش کا اظہا رکیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پارلیمنٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پیسوں کی وجہ سے وہ ہندوستانی فوج کے خالی عہدوں کو بھرنے میں ناکام رہی ہے۔ یہ صورتحال اسٹریٹجک اور قومی سلامتی کے نظریہ سے تشویش کا موضوع ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھارت میں فوج کے خالی عہہدوں کو جلد پر کیا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ ہندوستانی فوج میں افسروں اور اہلکاروں کی بڑی تعداد میں بھرتی ہونے والی ہے تاہم ابھی تک یہ خالی ویکینسیاں پر نہیں کی جاسکی ہیں.
-

ضلع سرگودھا کے 100 سے زائد دیہات نچلے درجے کے سیلاب سے متاثر حکام بے خبر متاثرین کی دھائی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ضلع سرگودھا کے 100 سے زائد دیہات نچلے درجے کے سیلاب سے متاثر حکام بے خبر متاثرین کی دھائی
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس سے سرگودہا کی تحصیل بھیرہ تحصیل شاہ پور تحصیل سلانوالی کے 100 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ہیں یہ پانی جھاوریاں کے علاقے سے تین دن سے داخل ہو چکا ہے جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں مکانات گر رہے ہیں علاقہ مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں مگر حکام بالا اس سے بے خبر ہیں علاقہ مکینوں کی اپیل ہے کہ یہاں جلد سے جلد امدادی کاروائیاں کی جائیں اور وزیر اعظم پاکستا ن فوری نوٹس لیتے ہوئے ہونے والے نقصان کا ازالہ کریں -

یورپی یونین پاکستان کا روایتی حلیف اور معاشی شراکت دار رہا ہے: قریشی
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ایسا کام کیا کہ جان کر ہوں حیران
شاہ محمود قریشی برسلز پہنچ کر کس سے ملاقات کریں گے؟ اہم خبر آ گئی
باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی سیاسی و سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپی یونین نہ صرف پاکستان کا ایک روایتی حلیف ہے بلکہ ایک معاشی شراکت دار بھی ہے۔ شاہ محمو دقریشی کا مزید کہنا تھا کہ دنیااس وقت بڑی تبدیلیوں سےگزررہی ہے ،امن وسلامتی میں شراکت داری حکمت عملی کابنیادی ستون ہے، شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستان کا روایتی حلیف اور معاشی شراکت دار رہا ہے ،ماضی میں جولازم رہنے والی اقدار قدرومنزلت کھورہی ہیں،سچائی دم توڑ رہی ہے ہماراتعاون جمہوریت،کثیرالشراکتی،باہمی ہم آہنگی اوراحترام کی مشترک اقدارپرمبنی ہے،
-

راولپنڈی پارک کی از سر خود نو تعمیر شیخ رشید نے عوام کے دل جیت لیے
راولپنڈی(رپورٹ باغی سپیشل) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک منگٹال میں جب شیخ رشید جیت کر قومی اسمبلی پہنچے تو انہیں لیڈیز پارک کا منصوبہ ملا لیکن فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا جب اگلی حکومت 2013 میں مسلم لیگ ن کی آئی تو ان کے ایم پی اے اور ذمہ داران کو جو رقم ملی انہوں نے صرف چاردیواری کرکے باقی رقم ہڑپ کرلی لیکن اب دوبارہ شیخ رشید وزیر ریلوے بنے تو انہوں نے اس پارک کی از سر خود نو کی تعمیر کا حکم دیا, اہل علاقہ نے باغی ٹی وی کو بتایا کے ہمارے علاقے میں کوئی پارک نہیں تھا ہمیں خوشی ہوئی کے پارک بن رہا ہے لیکن جب دیکھا یہ صرف نام کا ہی تھا اور یہاں دیواریں کھڑی کردی گئی اور یہ نشئ افراد کی آماجگاہ بن گیا اور اس کے اطراف میں کوڑا کا ڈھیر لگانا شروع کردیا گیا اب شیخ رشید صاحب کے شکر گزار ہیں وہ اس پارک کو اصلی حالت میں بحال کررہے ہیں اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پارک کے نام سے جو گزشتہ حکومتوں نے پیسے کھائے اس کا احتساب کیا جائے

-

حکومت پنجاب نے 12 جیلوں کے سپرٹنڈنٹ تبدیل کر دیئے
حکومت پنجاب نے 12 جیلوں کے سپرننٹنڈنٹ تبدیل کر دیے
باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق
شھرام توقیر خان کو سپرٹنڈنٹ ھائی سکیورٹی ساھیوال، ساجد بیگ کو سپرٹنڈنٹ سنٹر جیل بھاولپور، سپرٹنڈنٹ نوید اشرف کو آئی جی جیل خانہ جات آفس تعینات کر دیا گیا، منصور اکبر کو سپرٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی، احمد نوید گوندل کو سپرٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ، خالد بشیر کو آئی جی جیل خانہ جات رپورٹ کرنے کا حکم، میاں محمد انصر کو سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور، عطاء اللہ ملک کو سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ، خان وحید خان کو سپرٹنڈنٹ جیل منڈی بہاؤ الدین تعینات کر دیا گیا،
، علی اکبر کو سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد، چوہدری اسغر علی کو سپرٹنڈنٹ جیل شیخوپورہ، اور اصغر منیر کو سپرٹنڈنٹ جیل قصور تعینات کر دیا گیا -

کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنا مہنگا پڑ گیا نام گروتھ شیڈول میں شامل
راولپنڈی :کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سات افراد کے نام تیس دن کے لئے فورتھ شیڈول میں ڈال دیے گئے. باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے سات افراد کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا جن میں عبیداللہ ولد قاری عبداللہ, ملک عرفان علی ولد عطاء ملک, عبدالشکور ولد محمد ایوب, مرزا سلیم بیگ ولد عبدالخالق بیگ, ممتاز خان ولد خشید خان اور محمد عثمان ضیاء ولد محمد بشیر شامل ہیں.
-

پیپلز پارٹی کو زور لگا کر ہم دفن نہیں کر سکے، خواجہ سعد رفیق کا اسمبلی میں خطاب
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ نیب کا بلیک لا پاکستان کی اکانومی کو کھوکھلا کر رہا ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اس میں تبدیلی نہیں کی ، آپ کر لیں ورنہ آپ بھی بھگتیں گے، ہم اقتدار میں رہے آ ج ادھر آ گئے، کام کارکردگی پر ختم ہوتا، آپ عدالت اور مدعی دونوں بننا چاہتے ہیں ،ایسا نہیں ہو سکتا ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مھے معلوم ہے ہمارے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیلیے کتنا دباؤہوتاہے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر ہم اسپیکر کے شکرگزار ہیں پانچ سال حکومت کر کے آئے ہیں ،سب معلوم ہے ،یہ نہیں ہوسکتا کہ آمرانہ اقدامات بھی کریں،
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک بار میرے بھائی کو دل کی تکلیف ہوئی تو دل نے کہا بد دعا دوں لیکن نہیں دی،منتخب وزیراعظم این آر او نہیں دے سکتا،
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اللہ اس آفت سے محفوظ رکھے، یہ نہیں بچے، ہم نہیں بچے ایم کیو ایم والے بھی نہیں بچ سکے اب یہ بھی نہیں بچ سکیں گے،. خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں نے کیا چوری کی ہے، سات مہینے سے نیب کی کسٹڈی مٰیں ہوں ، چارج شیٹ کیوںنہیں کیا جاتا، انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ رگڑا کیوں لگ رہا ہے، تقریروں کی وجہ سے رگڑا لگایا جا رہا ہے.
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بجٹ نے تنخواہ دار طبقے کو کہیں کا نہیں چھوڑا، چھاپوں کا اختیار، گھروں میں گھسنے کا اختیار کیوں دیا جا رہا ہے، بارہ لاکھ ٹیکس کی چھوٹ کو چار لاکھ تک لانا ظالمانہ ہے، تعلیم اور صحت کا بجٹ بڑھانا آپ کی ترجیح تھی لیکن بجٹ کم کیا، ہم سے حساب مانگتے ہیں ہم دے سکتے ہیں، جو قرض آپ نے لیا اس سے صرف کھڈے مارے، لوگوں کو بے روزگار کیا ،
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے حادثات پر میرا استعفیٰ مانگا جاتا تھا لیکن میں نے کبھی استعفیٰ نہیں مانگا، دس نئی ٹرین چلائیں جن میں سے سات خسارے میں ہیں، چلتی بوگیوں کی ٹرینیں اتار کر نئی چلا دی گئں، ریلوے کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا رہیں.
-

پی ایچ اے میں مخاذ آرائی و رسہ کشی خطرناک صورت حال
سرگودھا(رپورٹر باغی ٹی وی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھاکے سالانہ ٹھیکہ جات کی نیلامی کا عمل معطل ہونے سے ادارہ کو شدید و ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا ، مارکیٹ سے کروڑوں روپے کی وصولی کے لئے متعلقہ سٹاف کی عدم دستیابی سے مسائل میں اضافہ کا امکان، وسائل کے عدم توازن کے نتیجہ میں ادارہ کی کاکردگی متاثر ہونے کا خدشہ، صورت حال گھمبیر، پی ایچ اے حکام نے کمشنر سرگودھا اور سیکرٹری ہاﺅسنگ کو زمینی حالات اور پس پردہ حالات سے آگاہ کردیا ، تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کی جانب سے ماہ جون 2019کو سالانہ ٹھیکہ جات کی مدت مکمل ہونے کے پیش نظر مئی کے دوران اشتہاری بورڈ فیس بشمول سکائی / شاپ سائن بورڈ، بینرز، سٹیمرز، سٹالز اور فلوٹ وغیرہ کے علاوہ ٹھیکہ پارکنگ سٹینڈ فیس اندرون کمپنی باغ اور ٹھیکہ پارکنگ سٹینڈ فیس بیرون رحمت اللعالمین کے ساتھ ساتھ ادارہ کے زیر انتظام مختلف پارکس اور اہم مقامات پر گرین بیلٹس میں مختلف کاروبار کی غرض سے دکانوں (کیبن) کی نیلامی عمل میں لائی جارہی تھی جس میں بے جا مداخلت کرتے ہوئے چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے نیلامی کا عمل رکوا دیا، بعد ازاں دوبارہ اخبار اشتہار کے بعد مذکورہ ٹھیکہ جات کی نیلامی کے لئے بالترتیب 18جون اور 24 جون کی تاریخ مقرر کی گئی مگر چیئرمین پی ایچ اے کی جانب سے ایک مرتبہ بھر رخنہ اندازی کی گئی اور باقاعدہ لیٹر لکھ کر کمشنر سرگودھا سے نیلامی کا عمل روکنے کی استدعا کی گئی ، دفتر پی ایچ اے میں عین نیلامی کے وقت مورخہ 18جون کو جب کہ پنجاب بھر سے آنے والے نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمند جملہ ٹھیکہ دار حضرات موجود تھے کمشنر سرگودھا کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے تحت نیلامی کا عمل رکوا دیا گیا، جبکہ گزٹ نمبر 169-76کی شق نمبر 5کے تحت ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے پبلک سیکٹر کے ساتھ محکمہ کے معاہدات طے کرنے، شق نمبر 17 کے تحت فیس / ریٹ مقرر کرنے اور شق نمبر 20 کے تحت ٹینڈر، ٹھیکہ جات کی منظوری کا عمل مکمل کرنے کے مکمل اختیارات رکھتے ہیں اور ان اختیارات میں بشمول چیئرمین کسی بھی شخص کی مداخلت کی کوئی گنجائش موجود نہیں ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پی ایچ اے ایکٹ کے تحت ٹھیکہ جات کی نیلامی کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری بھی ضروری نہیں جبکہ چیئرمین موصوف اس بات کا بلا جواز واویلہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو کہ درست نہیں ، مزید برآں پی ایچ اے سرگودھا پنجاب حکومت کے تحت کام کررہا ہے اور اس میں مقامی انتظامیہ کو مداخلت کی بھی اجازت نہیں مگر کمشنر سرگودھا نے محض سیاسی دباﺅ کے تحت چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ کے ایما پر جو لیٹر جاری کیا اور سالانہ ٹھیکہ جات کی نیلامی کا عمل معطل کیا اس کی وجہ سے پی ایچ اے کو شدید ترین مسائل کا سامنا ہے جن میں اولین تو یہ کہ ادارہ کے سالانہ ٹھیکہ جات 30جون تک نیلام کئے جانا ناگزیر تھا کیوں کہ یکم جولائی سے ریکوری کا عمل شروع ہونا تھا ، ٹھیکہ جات کی نیلامی کے نتیجہ میں ادارہ کو مقابلہ کی صورت میں ریزرو پرائس سے زائد آمدن متوقع تھی جو کہ ممکن نہ ہوسکا، مزید ٹھیکہ جات کی نیلامی عمل میں نہ آنے کی وجہ سے محکمہ کو وصولی کے لئے تجربہ کار سٹاف درکار ہے جو کہ ادارہ کے پاس دستیاب نہیں، علاوہ ازیں نیلامی نہ ہونے کی بنا پر نہ صرف ریونیو کی مد میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوگی اور واجبات وصولی کے عمل کی شفافیت بھی برقرار نہ رہ سکے گی، ڈی جی پی ایچ اے کی جانب سے اس سلسلہ میں کمشنر سرگودھا اور سیکرٹری ہاﺅسنگ کو زمینی حقائق سے مطلع کردیا گیا ہے تاکہ ادارہ میں بیرونی مداخلت کا عمل روک کر محکمانہ کاکردگی کو بہتر بنایا جاسکے، بلاشبہ مذکورہ صورت حال میںنہ صرف پی ایچ اے سرگودھا کی کارکردگی متاثر ہوگی بلکہ چیئرمین کے نمائشی و سیاسی عہدہ کی انتظامی امور میں بے جا مداخلت کے سبب مسائل اور وسائل کا توازن برقرار نہیں رہ سکے گا اور یقینا اس طرح پیدا ہونے والے حالات کے سبب مزید نت نئے مسائل اور دشواریاں بھی جنم لیں گی اس لئے حکومت کو چاہییے کہ اس فوری توجہ طلب صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پی ایچ اے سرگودھا میں جاری محاذ آرائی و رسہ کشی کی کیفیت پر فوری کنٹرول کریں ورنہ حالات کا بگاڑ حد سے تجاوز کرجائے گاجو کہ کسی بھی طرح ملک و قوم کے وسیع تر مفادات سے ہم آہنگ نہیں۔