دنیا کا سب سے بڑا ،حیران کن ، اور دلچسپ چوری کا اسکینڈل سامنے آیاہے جس میں فرانس کی مشہور سیاسی شخصیت اور وزیر ژان لیولےدریون کا ماسک استعمال کر کے مجرموں نے مختلف لوگوں سے 9 کروڑ ڈالر یعنی 15 ارب پاکستانی روپے لوٹ لیے ۔ مجرموں نے وزیر ژان لیولے دریون کا سلیکون ماسک تیار کیا اور پھر ایک شخص کو وہ ماسک پہنا کر لوگوں کے سامنے اسے ژان لیولے دریون ظاہر کیا اور خود کو ژان لیولے دریون کا قریبی ساتھی ظاہر کیا ۔
مجرموں نے اہم یورپی شخصیات ، سیاستدانوں ، تاجروں ، خیراتی اداروں کو فوائد کا لالچ دے کر ان سے اچھی خاصی رقوم جمع کی ۔
اگر کوئی شخص رقم دیتے ہوئے تذبذب کا شکار ہوتا تو یہ لوگ اس کی وڈیو گفتگو اس شخص سے کرواتے جس نے ژان لیولےدریون کا ماسک پہن رکھا ہوتا تھا ۔ وڈیو گفتگو کے لیے مجرموں نے پہلے ہی سازش کےتحت ایک کمرہ اس طرح سے تیار کر رکھا تھا جو دیکھنے میں ایسے نظر آتا تھا جیسے یہ ژان لیولےدریون کا سرکاری دفتر ہے ۔ اس دفتر میں فرانسیسی صدر کی تصویر کے ساتھ ساتھ فرانسیسی پرچم بھی نمایاں نظر آتا تھا ۔ ان مجرمان نے ترکی کے ایک تاجر سے 4 کروڑ کی رقم بھی ہتھیا لی ۔
کافی تگ و دو کے بعد جب یہ گروہ گرفتار ہوا ہے تو اس سارے حرکت ، لوٹ مار اور چوری کے پیچھے اسرائیلی شہری نکلے 53 سالہ اسرائیلی اس سارے ڈرامے کا سر غنہ نکلا ہے۔لیکن اس شخص نے اپنے جرم کا انکار کر دیا ہے ۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص 90 لاکھ ڈالر کا فراڈ کر چکا ہے اور 5 سال سے اسرائیل میں چھپا ہوا تھا
Blog
-

دنیا کی سب سے دلچسپ چوری
-

سراج الحق اور مولانا فضل الرحمن کا ایک اوراکٹھ، ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورت حال پر گفتگو
لاہور:امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق اورجمعیت علمائے اسلام(ف) مولانا فضل الرحمن کے سربراہ کے درمیان اہم ملاقات.ملاقات میں دونوں جماعتوں کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے .ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مولانا عبدالغفورحیدری، میاں محمد اسلم ،لیاقت بلوچ سمیت کئی دیگر رہنما بھی شریک ہوئے.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پر کھل کر بات ہوئی اور دونوں رہنماوں نے حکومت کے خلاف دباو بڑھانے کےلیے مل کر چلنے کا اعادہ کیا .
پاکستان کی موجودہ اقتصادی اور معاشی صورت حال پر بھی دونوں رہنماوں کے درمیان بات ہوئی .ذرائع کے مطابق نیب کی طرف سے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی گرفتاری بھی اس ملاقات میں زیر بحث آئی. یاد رہے کہ عمران خان کی حکومت کے آنے کے بعد مولانا فضل الرحمن مسلسل حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں اور حکومت مخالف تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں. تازہ ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.
-

بھارتی فوج کشمیر میں کمانڈوز کی ناکامی پر تربیت یافتہ کتے میدان میں لے آئی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اہلکاروں کی طرف سے کشمیری مجاہدین کی تلاش میں ناکامی پر تربیت یافتہ کتوں کی خدمات حاصل کی ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے کشتواڑ کے جنگلات میں نام نہاد سرچ آپریشن شروع کیا تاہم کشمیری مجاہدین کی تلاش میں ناکام رہی جس پر ہندوستانی فورسز نے تربیت یافتہ کتوں کی خدمات حاصل کی اور سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے. یہ آپریشن مسلسل دوسرے دن بھی جاری ہے تاہم بھارتی فوج کو ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی.
بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگلات میں کشمیری مجاہدین موجود ہیں اور ان کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی ہے. بھارتی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جنگل میں خون کے دھبے بھی پائے گئے ہیں. دریں اثناء بھارتی فوج آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے. آپریشن میںفوج کے علاوہ سی آر پی ایف کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں.
-

سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر
روپے کی قدر کم ہونے اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔ مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہر پاکستانی انتہائی پریشانی کا شکار ہے ۔ دیگر اشیا کی طرح منگائی نے سونے کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچا دی ہیں ۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گے اور سونے کی قیمت پاکستان کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 78600 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 67387 روپے ہوگٸی ہے ۔
-

وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب، پاکستان اور قطر کے مابین تجارت، منی لانڈرنگ سمیت مختلف یادداشتوں پر دستخط
پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں. وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اور وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر کی پاکستان آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور وزیر اعظم عمران خان ان کی گاڑی خود ڈرائیور کر کے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے. ان کے اعزا ز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا. وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب بھی ہوئی جس میں منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے خاتمہ، خفیہ معلومات کے تبادلے، دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت و تجارت کی ترقی کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت سمیت تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ورکنگ گروپ کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا. آج جب وہ پاکستان پہنچے تو وزیر اعظم نے خود ان کا استقبال کیا، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی. میڈیا رپوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر کے دورہ پاکستان کے دوران چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے معاہدے کئے جانے کی توقع ہے. یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطر 2022 تک ایک لاکھ پاکستانیوں کوروزگارفراہم کرناچاہتا ہے اور اس حوالے سے پاکستانیوں کیلئے روزگارکےمواقع بڑھانے پرتبادلہ خیال ہو گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے ان کی گاڑی خود ڈرائیو کرنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی یاد تازہ ہو گئی. میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گی. اسی طرح دیگر سیاسی و عسکری حکام سے بھی ملیں گے. مبصرین امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کے حالیہ دورہ پاکستان کو بہت اہمیت دے رہے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اس موقع پر ہونے والے معاہدوں سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آئے گا.
-

اسلام اباد:امیر قطر اور عمران خان کے درمیان معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخطوں کا سلسلہ جاری
اسلام آباد:پاکستان اور قطر کے درمیان نئے دور کا آغاز.اسلام آباد میں ایک تقریب میں عمران خان اور امیر قطر حمد الثانی کے درمیان معاہدوں اوریادداشتوں پر دستخطوں کا سلسلہ جاری ہےاور اس وقت یہ دورہ بڑی اہمیت کا پیش خیمہ بنا ہوا ہے. اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے سفیر اور اعلیٰ حکام بھی اس تقریب میں شریک ہیں.پاکستان اور قطر کے درمیان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے روک تھام کے لیے معلومات کے تبادلے کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے .دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اور تجارت کی ترقی کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے.
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے ہیں. ذرائع کے مطابق دونوں رہنما وں کے درمیان خطے کی سیکورٹی کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کرنے کا عہد بھی کیا گیا . یاد رہے کہ اس قبل قطر پاکستانیوں کے لیے ایک لاکھ نوکریوں کا وعدہ بھی کرچکا ہے .پاکستان کے قطر کے ساتھ معاملات کو اس وقت بڑی اہمیت اس لیے بھی دی جارہی ہے کیونکہ دنیا عرب میں سعودی عرب اور قطر کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں. پاکستان قطر اور سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونے والی دوری اور چپلقش کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرہا ہے اور یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں عمران خان قطر اور سعودی عرب کے درمیان فاسلے کم کرنے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں
-

رتیش دیشمکھ نے کی کپتان سرفراز خان کی حمایت
کرکٹ میچز میں خراب کارکردگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کو ان دنوں شدید تنقید اور عوام کی طرف سے انتہائی غم و غصے کا سامنا ہے ۔ اور اس وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کا کہیں آنا جانا بھی محال ہوگیا ہے ۔
چند دن پہلے ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک پاکستانی شخص قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے سامنے اس کے لیے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کر رہا ہے ۔ جبکہ اس وقت سرفراز احمد کا بیٹا بھی ان کے ساتھ موجود ہے ۔
یہ وڈیو دیکھتے ہی کرکٹ شائقین خاص طور پر کیپٹن سرفراز احمد کے مداحوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ بالی وڈ اداکار رتیش دیشمکھ کپتان سرفراز خان کی حمایت میں کھڑے ہوگے ہیں ۔ رتیش دیشمکھ نے ٹویٹر پر اس وڈیو پر شدید تنقید کی ہے ۔ رتیش دیشمکھ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ” تاریخ میں ہر کپتان نے اپنے کیرئیر میں اہم میچ میں شکست حاصل کی ہے۔ سرفراز احمد اس طرح کے رویے کے مستحق نہیں، یہ ہراسانی ہے، یہ تو دیکھیں کہ ان کے ساتھ ان کا بچہ بھی موجود ہے۔‘‘
-

پاکستانی شائقین کی حرکتیں دیکھ کر شرم آتی ہے، وسیم اکرم کھلاڑیوں سے نازیبا رویہ کیخلاف پھٹ پڑے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور باؤلر وسیم اکرم نے بھارت سے میچ ہارنے کے بعد انگلینڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے پیش آنے والے واقعات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ مجھے بطور پاکستانی، پاکستانی شائقین کی ایسی حرکتیں دیکھ کر شرم آتی ہے. قومی کرکٹرز کے ساتھ بدتیمیزی اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات افسوسناک ہیں. جو شائقین پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں اور ان کے خلاف منفی مہم چلائی جارہی ہے ایسا لگتا ہے کہ انہیں گھر سے تمیز سیکھنے کو نہیں ملتی. پاکستان کا کلچر قطعی طور پر یہ نہیں ہے. پاکستان کا کلچر تو بڑوںکی عزت اور چھوٹوں سے محبت کرنا سکھاتا ہے.
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو آئندہ میچز پر فوکس کرنا چاہیے. ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ سے میچ جیت جائے گا. واضح رہے کہ انڈیا سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور انہیں ہوٹل سے باہر نکنے پر پاکستانی شائقین کے سخت فقروں اور سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
-

فلم ‘’پرے ہٹ لو‘‘ کا ٹریلر ریلیز
فلم ‘’پرے ہٹ لو‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ شائقین کو اس فلم کا بہت بے چینی سے انتظار ہے ۔یہ فلم عیدالضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہو گی۔اس فلم کا ٹریلر یوٹیوب پر اب تک دو لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے ۔
اس فلم کے ہدایت کار عاصم رضا ہیں ۔ اس فلم میں ماہرہ خاں ، شہریار منور ، مایا علی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ جبکہ دیگر اداکاروں میں ندیم بیگ ، زارا نور عباس ، احمد علی بٹ ، اور حنا دلپزیر شامل ہیں ۔ اداکارہ میرا ، سونیا جہاں اور فواد خاں بھی فلم میں نظر آٸیں گے ۔
اس فلم میں ماہرہ خاں اپنی پہلی فلموں کی نسبت زیادہ منفرد اور خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ اس فلم میں فواد خاں کی انٹری بھی ان کی مداحوں کے لیے اس فلم کی توجہ کا باعث ہے ۔اس فلم میں شہریار منور اپنی زندگی سے بیزار نظر آتے ہیں تو مایا علی ان کی زندگی میں خوشی کی لہر بن کر آتی ہیں ۔ لیکن شہریار نور اس سے بےخبر ہے کہ مایا علی اسے دھوکہ دے رہی ہیں ۔ ایک طرف مایا علی کا شہریار نور سے رومانس جب کہ دوسری طرف مایا علی کا شہریار نور کو دھوکہ دینا فلم کا یہ سسپنس یقیناً شائقین کو فلم سے جوڑے رکھے گا۔
-

مریم نواز کے بعد شیری رحمان بھی حکومت کے خلاف بیان داغنےلگیں.حکومتی پالسیوں پر تنقید
اسلام آباد:کبھی مریم اور کبھی شیری کی حکومت کے خلاف آنکھ مچولی کی ڈپلومیسی کے جارحانہ وار کا سلسلہ عروج پر. پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینٹر شیری رحمان نے آصف علی زرداری کی نیب میں حراست پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اس سے پہہلے بھی بغیر کسی جرم کے 11 سال جیل کاٹ چکے ہیں.عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ حکومت ہے .اس حکومت نے پاکستان کی خود مختاری کو نیلام کردیا ہے. سابق صدر آصف علی زرداری کی جمہوریت کے پیشکش پر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے ان کی پیشکش کو غلط سمجھا ہے وہ جہموریت کے لیے پیشکش کررہے ہیں اور حکومت کہ رہی کہ زرداری ٰاین آر او مانگ رہا ہے.حکومت بتائے کہ کون این آر او مانگ رہا ہے.
شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی ڈور آئی ایم ایف کے ہاتھ میں دے دی ہے.انہوں نےکہا کہ جمہوریت میں حکومت کنٹینر پر کھڑے ہوکر نہیں کی جاسکتی .حکومت اگر چاہتی ہے کہ ملک میں معاشی حلات درست سمت میں جائیں تو میثاق معیشت کے لیے کنٹینرسے اترنا ہوگا .یادرہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعطم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی پریس کانفرنس میں حکومت پر تنیقد کرچکی ہیں اور جس طرح شیری رحمان آصف علی زرداری کی جیل یاترا کا حوالہ دے کر حکومت کو میثاق معیشت کا مشورہ دیا جارہا ہے بالکل اسی طرح مریم نواز شریف بھی اپنے باپ کی بیماری اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد پر بیان بازی پر اتر آئی ہیں .