Baaghi TV

Blog

  • لندن :پاکستانی طلبا نے ڈرون ہیلی کاپٹر بنانے کا عالمی مقابلہ جیت لیا

    لندن :پاکستانی طلبا نے ڈرون ہیلی کاپٹر بنانے کا عالمی مقابلہ جیت لیا

    لندن :پاکستان نے ڈرون ہیلی کاپٹر بنانے کا عالمی مقابلہ جیت لیا.پاکستان نے ڈرون ہیلی کاپٹر بنانے کا عالمی مقابلہ جیت لیاہے.ذرائع کے مطابق ہر سال برطانیہ میں انسٹی ٹیوشن آف مکینکل انجینئرز کی جانب سے ڈرون اور ہیلی کاپٹر وغیرہ کا عالمی مقابلہ ہوتا ہے اورامسال نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا و طالبات نے اپنا جدید ترین ہیلی کاپٹر ڈرون بناکراس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔مقابلے میں نسٹ ایئرورکس کی ٹیم نے مکمل طور پر برقی ہیلی کاپٹر تیار کیا تھا جو مقابلے میں شامل واحد ہیلی کاپٹر بھی تھا جبکہ دنیا بھر کی جامعات کے دیگر طلبا و طالبات نے جامد بازوؤں چھوٹے طیارے اور ڈرون پیش کئے تھے۔

    انسٹی ٹیوشن آف مکینکل انجینیئرزایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو اس شعبے میں تحقیق اور اشتراک بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے۔ جس کا صدر دفتر کا صدر دفتر لندن میں واقع ہے۔ کئی ممالک اس کے باقاعدہ رکن ہے جنہیں کنٹری چیپٹر کہا جاتا ہے۔کئی سالوں سے یہ تنظیم غیر انسانی طیاروں یا ان مینڈ ایئرکرافٹ سسٹمز مقابلے کا اجرا کررہی ہے۔ ان مقابلوں میں دنیا بھر کی جامعات اور اداروں کے طلبا و طالبات شامل ہوتے ہیں اور اپنی تخلیقات پیش کرتے ہیں۔

    2019 کے مقابلے میں نسٹ کی ایئر ورکس ٹیم بی ٹا کو اول انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا جو پاکستان کے لیے بلاشبہ ایک بڑا اعزاز ہے جبکہ کوئنز یونیورسٹی بلفاسٹ کے دو گروپوں نے دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی۔ دیگر 32 جامعات اور تحقیقی اداروں کے نوجوانوں نے اپنے ڈرون اور ائیرسسٹم پیش کئے۔ ان ممالک میں برطانیہ، کینیڈا، ہالینڈ اور دیگر شامل تھے۔

  • جنگ نہیں چاہتےلیکن اپنی فضائی،زمینی،سمندری حدود کادفاع کرنا جانتےہیں،ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

    جنگ نہیں چاہتےلیکن اپنی فضائی،زمینی،سمندری حدود کادفاع کرنا جانتےہیں،ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

    تہران:ایران کی طرف سے امریکی ڈرون کو گرائے جانے کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان لفاظی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ ڈرون گرائے جانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف بھی میدان میں آگئے ہیں اور امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہم جنگ نہیں چاہتالیکن اپنی فضائی،زمینی،سمندری حدود کادفاع کرنا جانتا ہے۔ جوادظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نےایران کےخلاف معاشی دہشت گردی شروع کر رکھی ہےجو ایران کے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ۔

    ایک اور بیان میں جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا اب ہماری حدود کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے۔
    انہوں نے کہا ہے کہ امریکا جھوٹ بول رہا ہے کہ امریکی ڈرون بین الاقوامی فضائی حدود میں تھا۔جواد ظریف نے اس موقع پر یہ بھی کہا ہے کہ ایران اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے کر جائے گا اور امریکہ کی طرف سے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھائے گا۔ جواد ظریف نے عالمی دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ رویے کی مذمت کرے۔ یاد رہے کہ خلیج میں امریکہ اور ایران کے درمیان اس وقت سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور امریکہ یمن کی موجودہ صورت کا ایران کو ذمہ دار قرار دے رہا ہے۔

  • کھلے دودھ میں‌ کیا ملایا جارہا ہے؟ لاہور میں کتنے پاسچرائزیشن پلانٹ لگائے جارہے ہیں؟ فوڈ اتھارٹی نے بتا دیا

    کھلے دودھ میں‌ کیا ملایا جارہا ہے؟ لاہور میں کتنے پاسچرائزیشن پلانٹ لگائے جارہے ہیں؟ فوڈ اتھارٹی نے بتا دیا

    ڈی جی فوڈاتھارٹی محمد عثمان نے کہا ہے کہ لاہور میں ساڑھے چار ہزار پاسچرائزیشن پلانٹ لگائے جائیں گے، پلانٹس میں خالص دودھ تیار ہو گا جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو گا،سب سے پہلے لاہور میں پاسچرائزیشن والا دودھ فروخت کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ میرا وعدہ ہے کہ قوم کو غیر معیاری دودھ سے نجات دلا کر ہی رہوں گا،
    کھلادودھ کسی بھی حوالےسےانسانی صحت کےلیےدرست نہیں ہے. پنجاب میں آگاہی مہم کا آغازکردیاگیا ہے. آج بھی پیکنگ کے باوجود پاسچرائزیشن والادودھ مارکیٹ میں دستیاب نہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ 2022میں اربن علاقوں میں پاسچرائزیشن دودھ کی فروخت شروع کردی جائےگی.غیرمعیاری دودھ کی وجہ سےبچوں کی ہڈیاں مضبوط نہیں ہوتیں. انہوں نے کہاکہ کھلےدودھ میں کیمیکلزکی ملاوٹ سے موذی امراض جنم لےرہے ہیں. واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کیمیمل ملا دودھ فروخت سے روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم انتظامیہ اس سلسلہ میں مکمل طور پر ناکام ہے.

  • جناح ایکسپریس کے انجن میں ڈرائیور کے علاوہ اور کون تھا، بریک کیوں نہ لگی؟ انکشاف انگیز رپورٹ

    جناح ایکسپریس کے انجن میں ڈرائیور کے علاوہ اور کون تھا، بریک کیوں نہ لگی؟ انکشاف انگیز رپورٹ

    چیف ایگزیکٹو آفیسرریلوےآفتاب اکبرنے حیدر آباد ٹرین حادثہ سے متعلق ابتدائی تحقیقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں جناح ایکسپریس اورمال گاڑی کاحادثہ انسانی غفلت ہے، جناح ایکسپریس کے انجن میں ڈرائیوراوراسسٹنٹ ڈرائیور کے علاوہ 2غیرمتعلقہ افرادموجودتھے. جس جگہ حادثہ پیش آیا وہاں ریلوےٹریک کاموڑہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آفتاب اکبر کا کہنا تھا کہ اس سانحہ کے حوالہ سے حتمی رپورٹ کل آ جائے گی جس میں حادثے کی وجوہات کا تعین ہو جائے گا، مال گاڑی حیدرآباداسٹیشن کاآوٹرسگنل کراس کرکےہوم سگنل کی جانب جارہی تھی. جناح ایکسپریس کے ڈرائیورنےآوٹرسگنل کونظرانداز کیا، مال گاڑی لوپ لائن کی جانب جا رہی تھی صرف تین ڈبےمین لائن پرتھے،لگتاہےیہ افرادباتیں کر رہے تھےاس لیےڈرائیورسگنل نہ دیکھ سکانہ ایمرجنسی بریک لگاسکا

    ان کا کہنا تھا کہ شواہد بتاتےہیں ڈرائیورنےبریک ضرورلگائی لیکن تاخیرسے،جوحادثےکاسبب بنی.جناح ایکپریس کاڈرائیور،اسسٹنٹ ڈرائیوراورریٹائرڈڈرائیورموقع پرجاں بحق ہوئے،غیرمتعلقہ افرادمیں ایک ریٹائرڈ ریلوے ڈرائیوراورایک نامعلوم شخص تھا. آفتاب اکبر کا کہنا تھا کہ جناح ایکسپریس کاڈرائیور،اسسٹنٹ ڈرائیور،ریٹائرڈڈرائیورموقع پرجاں بحق ہوئے، یہ حادثہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے، ابتدائی تحقیقات میں‌ کہا گیا ہے کہ مسافر ٹرین کے تمام مسافر خیریت سے ہیں.مال گاڑی کےگارڈنےجناح ایکسپریس کوآتادیکھ کرچھلانگ لگاکرجان بچائی، ان کا کہنا تھا کہ ٹرین کی ڈاؤن لائن کلیئر کردی گئی.

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں ٹرین کے پٹریوں‌ سے اترنے کے واقعات میں‌ تیز ی سے اضافہ ہوا ہے جس پر حکومت پر تنقید کی جارہی ہے کہ آج یہ حادثہ پیش آگیا ہے.

  • جنوبی پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

    جنوبی پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی)لودھراں خانیوال روڈ پہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔ذرائع کے مطابق خبر ملی ہےکہ سی ٹی ڈی نے خانیوال لودھراں روڈپہ جہانیاں کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین دہشگردوں کو گرفتارکرکے تفشیش کے لئے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ہے۔جبکہ دہشتگردوں کے قبضہ سے ممنوعہ لٹریچر اور 6 دستی بم بھی برآمد ہوئے ۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے

  • عاطف اسلم ہوئے اک بھارتی کے مداح

    عاطف اسلم ہوئے اک بھارتی کے مداح

    عالمی شہرت یافتہ پاکیستانی گلوکار عاطف اسلم بھارت کی سڑکوں پر ”تاجدار حرم“ پڑھنے والے شخص کے مداح بن گئے.عاطف اسلم جیسے گلوکار کو ایک فقیر کی اواز متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئی.
    عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص بھارتی شہر حیدرآباد دکن کی سڑکوں پر ’تاج دارِ حرم‘ کا کلام نہایت ہی خوبصورت انداز کے ساتھ پڑھتا نظر آرہا ہے۔ویڈیو کو شئر کرنےکے ساتھ عاطف نے تعاریف بھی کی اور سبحان اللہ بھی لکھا اور کہا کہ روح سے نکلنے والی اواز ہی اصلی تاجداری ہوتی ھے اور کہا کہ جو کوئ اس شخص کو دکن میں دیکھے اس کو میرا سلام کہے .

  • جنوبی پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا،تین دہشت گرد گ

    جنوبی پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا،تین دہشت گرد گ

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)لودھراں خانیوال روڈ پہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔ذرائع کے مطابق خبر ملی ہےکہ سی ٹی ڈی نے خانیوال لودھراں روڈپہ جہانیاں کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین دہشگردوں کو گرفتارکرکے تفشیش کے لئے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ہے۔

  • محسن خان عہدے سے فارغ

    محسن خان عہدے سے فارغ

    محسن خان نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کرکٹ بورڈ کی شیئرمین شپ پر مزید کام جاری نہ رکھنے کی درخواست کی اور بورڈ کی تعریف کرنے کے ساتھ مستقبل کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی جو کہ احسان مانی نے قبول کرلی ہے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اب کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے جب کہ وسیم خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر رپورٹ تیار کرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محسن خان کو بطور چیئرمین کرکٹ کمیٹی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اور ان کو اہم ذمہ داری دینا چاہتے ہیں

    دوسری جانب ایم ڈی وسیم خان کے مشورے کے ساتھ احسان مانی نئے کپتان اور ہیڈ کوچ کی منظوری دیں گے.

    ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر ایم ڈی وسیم خان کی زیر نگرانی وسیم اکرم اور مصباح الحق جیسے بڑے نام کریں گے۔

  • پاکستان میں چلڈرن تھیٹر ورکشاپ کا اغاز

    پاکستان میں چلڈرن تھیٹر ورکشاپ کا اغاز

    لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام چلڈرن تھیٹر ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں 8 سال سے لے کر17سال کے بچے ڈرامے اور تھیٹر میں کام کارنے ک لیے تربیت حاصل کریں گے. ورکشاپ کے پہلے روز ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان بھی موجود تھے .اس موقع پر انہوں نے بچوں کی اداکاری دیکھ کر بچوں کو داد دی اور کہا کہ یہ سلسلہ اگے بھی چلتا رہے گا اور کہا کہ الحمرء کے اس کام سے بچے مستقبل کے اسٹار بن سکتے ہیں اور پاکستان میں اس کام کی اشد ضرورت تھی.اور کہا ک پاکستان پہلے بھی ڈراموں کی دنیا میں منفرد انداز رکھتا ھے اور الحمرء کی اس کاوش سے مزید پاکیستان کو فائدا ہوگا .

  • پتوکی کا رہائشی 40 سالہ رکشہ ڈرائیور 2 روز سے لاپتہ ، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

    پتوکی کا رہائشی 40 سالہ رکشہ ڈرائیور 2 روز سے لاپتہ ، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

    قصور (پتوکی):-
    پتوکی کا رہائشی محمد اکرم 18 جون صبح 5 بجے رکشہ لیکر گھر سے نکلا تھا اور ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچ سکا ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد اکرم نامی رکشہ ڈرائیور 2 روز قبل رکشہ سمیت روزگار کی تلاش میں گھر سے گیا تھا تاہم ابھی تک گھر واپس نہیں لوٹا ہے۔
    ورثاء کی جانب سے تھانہ پتوکی میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے لیکن ابھی تک پولیس کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی گم شدہ اکرم کی تلاش کے لیے کوئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    محمد اکرم کے ورثہ نے اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔محمد اکرم کو جلد از جلد ڈھونڈ کر ہمارے ہم تک پہنچایا جائے۔