Baaghi TV

Blog

  • آرمی چیف نے کیا عمرہ ادا، سعودی حکومت نے ایسا کام کیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے

    آرمی چیف نے کیا عمرہ ادا، سعودی حکومت نے ایسا کام کیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے

    پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی ترقی ،خوشحالی ،استحکام اورامن کیلیے خصوصی دعائیں کیں.

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادا کیا تھا انہوں نے او آئی سی کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی .اور خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مسئلہ خصوصی طور پر اٹھایا تھا

  • لاہور پہنچنے کے بعد شہباز شریف اب کہاں جائیں گے؟ بڑی خبر آ گئی

    لاہور پہنچنے کے بعد شہباز شریف اب کہاں جائیں گے؟ بڑی خبر آ گئی

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کل پیر کو اسلام آباد جائیں گے اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ،پارٹی کی تنظیم نو کے بعد شہباز شریف پہلے اجلاس کی صدارت کریں گے.شہبازشریف کوان کی عدم موجودگی میں ہوئےمعاملات پربریفنگ دی جائےگی،ن لیگ کےمشاورتی اجلاس میں آیندہ کےلائحہ عمل پرغورکیاجائےگا، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بجٹ اجلاس میں بھی بھر پور کردار ادا کریں گے. وہ حکومت کی طرف سے ججز کے خلاف ریفرنس کے حوالہ سے بھی پالیسی بیان دیں گے ،اسلام آباد جانے سے قبل شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے بھائی نواز شریف سے بھی ملاقات کی کوشش کریں گے.

    واضح رہے کہ شہباز شریف آج اتوار کی صبح لاہور پہنچے ہیں. وہ لندن علاج کی غرض سے گئے ہوئے تھے.

  • خاتون نے جہاز میں ایسا کیا کر دیا کہ 37 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا

    خاتون نے جہاز میں ایسا کیا کر دیا کہ 37 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا

    خاتون کی غلطی نے طیارے سے 37 مسافروں کو اتروا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کے ائرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں بیٹھی خاتون نے واش روم کا دروازہ سمجھ کر جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا جس سے طیارے کی سلائزنگ کھل گئی، سیٹ نمبر ایل 5پر بیٹھی خاتون نے طیارے کا ایمرجنسی دروزہ اچانک کھولا جس کے باعث 37 مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا کیونکہ جس دروازے کی سلائڈنگ کھلے اس ایریا کو خالی رکھنا لازمی ہوتا ہے۔۔پی آئی اے کا مذکورہ طیارہ اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچا تھا، مانچسٹر سے پرواز کی روانگی میں 7گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی۔ خاتون نے تب ایمرجنسی دروزاہ کھولا جب طیارہ پارکنگ میں تھا اور اگر ایسا فضا میں ہوتا تو تمام مسافروں کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا

  • پاک فوج کے ریٹائرڈ 35 لاکھ افسران و جوان کیا کرنیوالے ہیں؟ سن کر انڈیا میں صف ماتم بچھ جائے

    پاک فوج کے ریٹائرڈ 35 لاکھ افسران و جوان کیا کرنیوالے ہیں؟ سن کر انڈیا میں صف ماتم بچھ جائے

    پاک فوج کے ریٹائرڈ آفیسرز اور جوانوں نے اعلان کیا ہے کہ دشمن سن لے، جنگ مسلط کی گئی تو 35 لاکھ ریٹائرڈ فوجی پاک فوج کے شانہ بشانہ اگلے مورچوں پر ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس کی صدارت سوسائٹی کے مرکزی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب نے کی. اجلاس میں مرکزی عہدیداران ‘کرنل ظفر ، کرنل ممتاز، جنرل اعجاز اعوان اکوال ، کرنل نجم الحسن ، کرنل غلام حیدر راجہ صدر چکوال نے بھی شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالرحمان نے حاصل کی، اور نعت قاری عمر نے پڑھی. جنرل ر امجد شعیب نے ملکی موجودہ صورت حال پر تمام ممبران کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کے 35 لاکھ سابق فوجی فوری طور پر ملکی اندرونی اور بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہو جائیں- ھم نے پاکستان کی سالمیت اور حفاظت کےلئے جو حلف اٹھایا تھا وہ مرتے دم تک قائم رہے گااور اب اسی حلف کی پاسداری کا وقت آگیا ہے- انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ھم 35 لاکھ سابق فوجی اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے- انہوں نے تمام عہدیداران کو کہا کہ پاکستان کے تمام سابق فوجیوں کو مرکز سے لے کر یونین کونسل کی سطح پر فعال کرنے کا کام فوری طور پر شروع کردیا جائے- جنرل ر امجد شعیب نے مزید کہا کہ ھمیں اپنے تمام اسلامی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال رکھنے چاہئیں- او- آئ- سی کو چاہیئے کہ کشمیر ‘ فلسطین اور روہنگیا کے مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے ظلم کے خلاف اقدامات اٹھائے- پلواما کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈیا نے پلواما ڈرامہ رچا کے پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جب اس میں وہ بری طرح ناکام ہوگیا تو پاکسان کی حدود میں داخل ہو کر جارحیت کی کوشش کی تو وھاں بھی منہ کی کھانی پڑی اور اپنے جہازوں کی تباہی کے ساتھ ساتھ ھماری افواج نے ان کے پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا اور انڈیا دنیا بھر میں رسوا ہوا لیکن پاکستان نے خطے میں امن کی خاطر پائلٹ کو بحفاظت انڈیا کے حوالے کردیا- جبکہ انڈیا نے اسی پائلٹ کو انڈیا پہنچنے پر پاکستان کے خلاف بیان نہ دینے پر فوری تمام مراعات دے کر ریٹائرڈ بھی کردیا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ ھم انڈیا کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ پائلٹ کو واپس بھیجنا پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائےاور اگر دوبارہ ایسی حرکت کی تو پاک افواج کے ساتھ ساتھ پاکستان کے 35 لاکھ سابق فوجی اور پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کے شانہ بشانہ اںڈیا کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گا- اس پروگرام میں سردار منصور حیات ٹمن ، کرنل سلطان سرخرو اعوان ، میجر طاہر اقبال ،چوہدری شیر علی ، ملک سلیم بلال ، ملک اکرم منارہ ، میجر یعقوب سیفی ، سمیت تلہ گنگ اور گردونواح سے سابق ریٹایرڈ فوجیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء پاک فوج زندہ باز، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے.

  • ملتان : رشتے سے انکار نے کئی افراد کی جان لے لی

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) جلالپور پیر والا اسلام پورہ کالونی میں رشتہ کی تنازعہ پر فائرنگ 5 افراد جاں بحق 3 زخمی ہو گئے ہیں

    تفصیلات کے مطابق جلالپور پیر والہ رشتہ نہ دینے کے مسئلے پر محمد عتیق الرحمان نامی شخص نے محمد رفیق آڑھتی کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ملزم محمد رفیق کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا انکار پر گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد آصف، محمد رفیق، نسیم مائی اور ثنا بی بی بعمر 6/7 سال موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ندیم ،نسیم اور ان کی ماں شمیم زوجہ رفیق شدید زخمی ہوئے ہیں۔ملزم عتیق الرحمان نے تمام افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں اور زخمیوں کو THQ جلالپور پیر والہ منتقل کرکے تفتیش میں مصروف ہے۔ یاد رہے یہ جلالپور پیر والہ میں اس ہفتے کے دوران فائرنگ کا تیسرا بڑا واقعہ ہے

  • بابر اعوان نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ شہباز شریف ہو سکتا ہے دوبارہ لندن چلا جائے

    بابر اعوان نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ شہباز شریف ہو سکتا ہے دوبارہ لندن چلا جائے

    تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے پیش کی جائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائیں تا کہ عوام اور عدالت کو معلوم ہو سکے کہ شہباز شریف نے کس چیز کا علاج کروایا، انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سپیکر قومی اسمبلی شہباز شریف کو پاکستان مین علاج کروانے کا پابند کریں جن اسپتالوں پر20کروڑ لوگ اعتبار کرتے ہیں،شریف خاندان ان سے بھاگنے کی وجہ بتائیں، بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کے استقبال کےلیے ڈیڑھ درجن کارکنوں کا سمندرآیا، کارکنوں کا ہجوم دیکھ کر شہبازشریف تحریک سے توبہ کریں.

    واضح رہے کہ شہباز شریف آج ہفتہ کی صبح لاہور پہنچے جہاں ائیر پورٹ پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور پارٹی قائدین نے ان کا استقبال کیا.

  • ملتان میں رشتے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، تین افراد جاں بحق،چھ زخمی

    ملتان میں رشتے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، تین افراد جاں بحق،چھ زخمی

    پنجاب کے ضلع ملتان کے علاقہ میں گولیاں چل گئیں ، تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا میں رشتے کے تنازع پر لڑائی ہوئی ، اس دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے. جلال پور پیر والا کی اسلام پورہ کالونی میں ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے آپ کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا ہے. پولیس نے ملزم کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا ہے.پولیس کے مطابق رشتے کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کی.

  • شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    وزیراعلٰیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف عید لندن میں گزار کر واپس آئے، اچھا ہوتا مفرور داماد، بیٹے اور اسحاق ڈار کو بھی واپس لے آتے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف نے علاج کے نام پر لندن میں عید گزاری ایسے لگتا ہے جیسے وہن ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں. شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ مارا.کرپشن اور معیشت کو تباہ کرنے کی وجہ سے شہباز شریف کو لائف ٹائم کرپسن ایوارڈ دیا جانا چاہئے.شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنائی گئیں اور جب پکڑے گئے تو احتجاج کرنے لگ جاتے ہیں، اب احتساب احتجاج سے نہیں رکے گا.

    واضح رہے کہ شہباز شریف آج اتوار کی صبح لندن سے لاہور پہنچے ہیں جہاں پارٹی قائدین و کارکنان نے شہباز شریف کا استقبال کیا.

  • شہباز شریف لاہور پہنچ گئے، کیسا استقبال ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    شہباز شریف لاہور پہنچ گئے، کیسا استقبال ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لاہور پہنچ گئے، مسلم لیگ ن کے پارٹی قائدین کے ساتھ ایک درجن موٹر سائیکل سوار کارکنان استقبال کے لئے پہنچے تو شہباز شریف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماوں کو کھری کھری سنا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے ،مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، امیرمقام، ملک احمد خان، خواجہ عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، خواجہ احمد حسان، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سیف الملک کھوکھر، پرویزملک، شائستہ ملک، وحیدعالم، سہیل شوکت ودیگر نے شہبازشریف کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا،ان کے ہمراہ ایک درجن سے زائد موٹر سائیکل سوار کارکنان تھے، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو انہوں نے ہاتھ ہلا کرکارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف لاہور ایئرپورٹ سے ایک درجن گاڑیوں اور ایک درجن موٹرسائیکلوں کے قافلے کی صورت میں ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے پارٹی رہنماوں کو کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ کل تو دعوے کئے جا رہے تھے کہ کارکنان ائیر پورٹ پہنچنے کے لئے بیتاب ہیں ،کارکنان بھر پور استقبال کریں گے لیکن ائیرپورٹ پر کتنے کارکنان پہنچے؟ نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کی کارکردگی پر شدید کا مایوسی کا اظہار کیا.

  • سرکاری ادویات کی چوری ، عملہ سے نارواسلوک ، پٹرول کی جعلی رسیدیں ، بجٹ میں خوردبرد کرنے سمیت دیگر الزامات درست

    سرکاری ادویات کی چوری ، عملہ سے نارواسلوک ، پٹرول کی جعلی رسیدیں ، بجٹ میں خوردبرد کرنے سمیت دیگر الزامات درست

    کوٹ رادھا کشن: ڈی ڈی ایچ او فراز رشید کے حوالے سے انکوئری مکمل کر لی گئی ہے اور الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔
    رپورٹ ڈی سی او قصور کو ارسال کردی گئی ہے۔
    ڈی ڈی او فراز رشید کی انکوئری کئی ماہ بعد مکمل کر لی گئی ہے۔
    انکوئری رپورٹ میں الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری ادویات چوری ، ماتحت عملہ سے گالی گلوچ ، پٹرول کی جعلی رسیدیں ، فلیڈ میں جعلی وزٹ اور بجٹ میں خوردبرد کرتا رہا ہے۔
    ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیتلھ آفسر رشید کے خلاف چند ماہ قبل ان کے ماتحت عملہ کی طرف سے مقامی اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دی گئی جس میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فراز رشید اپنے عملہ سے نارواسلوک رکھتا ہے اور فحش گالیاں دیتا ہے اس کے علاوہ گھر یلو کام کاج بھی کرواتا ہے۔