Baaghi TV

Blog

  • مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ ضلع میں ایک بھارتی فوجی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

    مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ ضلع میں ایک بھارتی فوجی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

    مقبوضہ کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک بھارتی فوجی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوجی کی ہلاکت کا یہ واقعہ بارہمولہ میں‌سنگھ پورہ کے علاقہ وپلونہ میں‌ پیش آیا ہے. مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

    مقامی پولیس نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکار کا پوسٹ مارٹم کراکے اُس کے موت کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جائے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر، آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں

    مقبوضہ کشمیر، آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں

    مقبوضہ کشمیر میں‌ آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد بھیڑ بکریاں‌ ہلاک ہو گئی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں‌ پیش آیا ہے جہاں‌ چوکی بل علاقہ میں‌ آسمانی بجلی گرنے سے ایک سو سے زائد بکریاں‌ لقمہ اجل بل گئیں.

    مقامی حکام کے مطابق خانہ بندوشوں کی ایک پارٹی نے نزدیکی جنگل میں عارضی رہائش قائم کی تھی اور اُن کے ساتھ اُن کے بھیڑ بکریاں بھی تھیں۔ مذکورہ خانہ بندوش گڈریوں کی بھیڑ بکریاں کھلے آسمان تلے تھیں کہ اس دوران موسم خراب ہوگیا اور پھر بادلوں کے گرجنے کی وجہ سے یہ بھیڑ بکریاں آسمانی بجلی کی زد میں آگئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے102بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں۔

    ضلع انتظامیہ کی ایک ٹیم پولیس کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئی جس نے واقعہ کی مکمل تفتیش کا حکم دیا ہے. یاد رہے کہ کشمیر میں خراب موسم کے باعث اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں.

  • عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں‌ کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ

    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں‌ کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں‌ 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس بنی گالہ میں‌ ہوا جس میں‌ حکومتی اقتصادی ٹیم کے اراکین حفیظ شیخ، حماد اظہر، شبر زیدی اور وزارت خزانہ کے دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے. اجلاس میں 11 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ کے خدوخال پر مشاورت کی گئی اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ایمنسٹی اسکیم پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی معیشیت، درآمدات و برآمدات کے خسارے، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور 11 جون کو پیش کئے جانے والے مالی بجٹ 2019-20 کے خدوحال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔ اس دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے میں تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں، ایمنسٹی سکیم سے جو فائدہ نہ اٹھاے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم نے اقتصادی ٹیم سے سوال کیا کہ بڑے مگرمچھوں کو ٹیکس نیٹ میں کیسے لایا جائے، صرف تنخواہ دار طبقہ کیوں ٹیکس دے جس پر وزیراعظم عمران خان نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے جب کہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے جس میں آئی ایم ایف معاہدے کے باعث خدشہ ہے کہ عوام پر بھاری ٹیکس لگائے جائیں گے. اگر حکومت کی طرف سے دوبارہ یہ ٹیکس لگائے جاتے ہیں‌ تو عوام اور زیادہ مہنگائی کی چکی میں‌ پس کر رہ جائیں گے. حکومت کی طرف سے باربار بجلی، پٹرول اور گیس کی قمیتیں‌بڑھائے جانے سے پاکستان کے عوام پہلے ہی بہت زیادہ پریشان ہیں اور آنے والے دنوں‌ میں ان کی پریشانی میں‌ مزید اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے.

  • اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو جرمانےکر دیے گئے

    اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو جرمانےکر دیے گئے

    سرگودھا: کمشنر سرگودھا ظفر اقبال شیخ کی ہدایت پر اوورچارنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی
    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے نے 146 ویگن بس اڈے چیک کیے اوورچارنگ کرنے والے 15 ٹرانسپورٹروں کو جرمانے بھی کیے
    کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر ٹرانسپورٹروں سے زائد کرائے کی ریکوری کرکے مسافروں کو واپس کیے گئے
    سرگودھا: ٹرانسپوٹراڈوں کو چیک کرنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا کسی بھی شکایت پر کارروائی ہو گی کمشنر سرگودہا نے نوٹس لے لیا

  • ڈسٹرکٹ ہسپتال سکردو کی حالت راز

    ڈسٹرکٹ ہسپتال سکردو کی حالت راز

    بلتستان یا مسائلستان
    زیر نظر تصویر ڈسٹرکٹ ہسپتال سکردو کی ہے, بلتستان ڈویژن کی واحد بڑا ہسپتال جہاں روزانہ سینکڑوں مریضوں کا علاج ہوتا ہے مگر ہسپتال کی حالت زار دیکھنے کے بعد لگتا ہے یہ کباڑ خانہ ہے, ایسے ماحول میں خدا جانے کس مرض کا علاج ہوتا ہے, یہ تو الٹا بیماریوں کو دعوت دینے کے مترادف ہے, کچرے سے بھرا ہسپتال جہاں ہر جگہ گندگی کی ڈھیر پڑی ہے,نہ صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام ہے نہ دوائیاں ملتی ہیں,ایک بیٹ پر دو سے تین مریضوں کو بٹھایا جاتا,طبعی سہولتوں سے محروم اس ہسپتال کے ساتھ لفظ "ہسپتال” لکھنا ہی مناسب نہیں سمجھتا, باہر سے روغن اور چونا لگا کر ہسپتال کو خوبصورت بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں مگر حقیقی چونا تو بے چارے عوام کو لگ رہا ہے, ووٹ لے کر, بلند و بانگ نعرے بلند کرتے عوامی نمائندوں کو جب کرسی نصیب ہوتی ہے تو پھر گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہو جاتے ہیں,.
    میرا دیس اب بلتستان کی جگہ مسائلستان بن چکا ہے, جہاں ہر جگہ مسائل ہیں مگر ان کا حل ڈھونڈنے والا نہیں..
    نام نہاد عوامی نمائندے اور ہسپتال انتظامیہ دونوں اس میں برابر کے شریک ہیں,جب تک صاف ستھرا ماحول میسر نہ ہو مریض کی مرض کا علاج ممکن نہیں,ایک بیماری کی علاج کے چکر میں کئی بیماریوں کو دعوت دے رہی ہے…
    خدارا کچھ ہوش کے ناخن لیں اور بیچارے عوام پر رحم کریں, یہاں انسان علاج و معالجے کی غرض سے آتے ہیں جانور نہیں..
    ایک ایشو پر آواز اٹھاوں تو دوسرا لبیک کہتا ہوا خود حاضر ہوتا ہے.
    از قلم : فیصل آکاش

  • عید سے پہلےمنشیات فروشی عروج پر ہزاروں بوتل شراب بر آمد

    عید سے پہلےمنشیات فروشی عروج پر ہزاروں بوتل شراب بر آمد

    سرگودھا:ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، بدنام زمانہ چارشراب فروشوں سے ہزاروں بوتلیں شراب برآمد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد حسین تارڑ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کینٹ کے مختلف علاقہ 49شمالی میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروشوں عمران عرف میانی ولد مشتاق قوم عیسائی اور عظیم عرف کاشی ولد اسلم اقوام عیسائی سکنائے چک49شمالی سے ساڑھے چار ہزار سے زائد بوتلیں شراب برآمد ہوئیں، ملزمان پولیس کو چکما دیکر فرار ہوگئے جبکہ مریم ٹاؤن کے قریب ریڈ کرکے ملزمان عمران بشیر ولد بشیر مسیح اور اسکی بیوی مسماۃ صنم بی بی کو 150بوتل شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ چاروں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس نے بتایا کہ ملزمان نے یہ شراب عیدالفطر کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنی تھی۔ملزمان عمران عرف میانی اور عظیم عرف کاشی کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرکاری خرچ کا معاملہ یا کچھ اور؟ شریف فیملی کے کسی ایک فرد نے بھی رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کی

    سرکاری خرچ کا معاملہ یا کچھ اور؟ شریف فیملی کے کسی ایک فرد نے بھی رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کی

    پاکستان میں شریف فیملی سے اس وقت صرف میاں نواز شریف جیل میں ہیں لیکن ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس ایام میں اس مرتبہ شریف فیملی میں سے کسی ایک فرد نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں ہر سال شریف فیملی کے کئی افراد حج و عمرہ کیلئے سعودی عرب پر جاتے ہیں اور یہ ہر سال کا معمول رہا ہے تاہم اس مرتبہ جیل میں تو صرف سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ہیں لیکن شریف فیملی کا کوئی ایک فرد بھی ماہ مبارک میں عمرہ پر نہیں گیاجس پر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اس سلسلہ میں زبردست بحث جاری ہے کہ کیا حج و عمرہ صرف سرکاری خرچ پر ہی کرنا چاہیے؟۔ کیا شریف خاندان کے لوگوں کے پاس پیسہ کی کمی ہے کہ اقتدار میں نہ ہوں تو عمرہ و حج کیلئے جانے سے بھی گریز کیا جاتا ہے؟۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا کہنا ہے کہ امسال چونکہ شریف فیملی کو سرکاری وسائل حاصل نہیں تھے اس لئے رمضان میں ان کا کوئی فرد عمرہ کیلئے نہیں گیا۔

  • افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو پاکستان کا دورہ کریں‌ گے

    افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو پاکستان کا دورہ کریں‌ گے

    افغانستان کے صدر اشرف غنی 27 جون کوپاکستان کا دورہ کریں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے ان کی ملاقات مثبت رہی ہے اور اب 27 جون کووزیراعظم سے اسلام آباد میں دوبارہ ملاقات ہو گی. افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان سے یقینی طور پر پاک افغان تعلقات میں بہتری آئے گی اور پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات میں نئے دورکا آغاز ہوگا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات مکہ مکرمہ میں او آئی سی اجلاس کے دوران ہوئی تھی جس میں افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششوں پر اتفاق رائے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے خاص طور پر افغانستان میں امن کیلئے کی جانے والی کوششوں‌ کی حمایت کی تھی.

  • ورلڈ کپ، افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ، افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    کرکٹ ولڈ کپ کے ساتویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ میچ کارڈف کی گراؤنڈ میں‌ کھیلا جارہا ہے. افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ ولڈکپ کے ساتویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے. افغانستان کو پہلے میچ میں آسٹریلیا جب کہ سری لنکا کو نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے کل انگلینڈ کے خلاف میچ میں‌کامیابی حاصل کی ہے جس پر پوری قوم کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے.

  • شوکت یوسفزئی نے 28 روزوں کے بعد عید منانے کا بوجھ وزیر اعظم کے کندھوں‌ پر ڈال دیا

    شوکت یوسفزئی نے 28 روزوں کے بعد عید منانے کا بوجھ وزیر اعظم کے کندھوں‌ پر ڈال دیا

    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان کے بعد خیبر پی کے، کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے 28 روزوں کے بعد عیدالفطر منانے کا بوجھ وزیر اعظم عمران خان کے کندھوں پر ڈال دیا اور کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عید کا فیصلہ عمران خان کی مشاورت سے کیا تھا. 3 دن کے بعد ایک روزے کا کفارہ ادا کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شوکت یوسف زئی کا نجی‌ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے میں غلطی کی جس کی وجہ سے ایک دن تاخیر سے روزے شروع ہوئے تاہم اب اس کا ازالہ کرتے ہوئے عید وقت پر منائی گئی ہے. ان کا کہنا تھا کہ خوشیوں بھرے تہوار کے بعد ایک روزے کا کفارہ ادا کیا جائے گا۔ شوکت یوسفزئی نے کہاکہ خیبر پی کے میں اس سے قبل دو سے تین عیدیں ہوتی تھیں لہٰذا حکومت کے اعلان کا مقصد صوبے میں ایک عید منانا تھا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں چاند کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا. ماضی میں‌ کسی نے اس مسئلے کی طرف توجہ نہیں دی لیکن اب ہمیں ایک بات پر متفق ہونا ہو گا.