Baaghi TV

Blog

  • نیا بلدیاتی نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا,شہریار ریاض

    نیا بلدیاتی نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا,شہریار ریاض

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر شہر یار ریاض نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگااور اس کے دوررس نتائج ملکی ترقی پر مرتب ہوںگے۔ نیا بلدیاتی نظام ایک خاموش انقلاب ہے اور وزیراعظم عمران خان نے اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے کا جو وعدہ کیا تھا پورا کر دیا۔سابقہ ادوار میں بلدیاتی اداروں میں جس طرح کرپشن کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی انتخابات سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہوگا جہاں پر عوام کے اپنے نمائندے عوامی خدمت کے لئے 24 گھنٹے مصروف عمل ہوں گے۔

  • وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹی”غوری ٹاون”کے خلاف آپریشن جاری

    وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹی”غوری ٹاون”کے خلاف آپریشن جاری

    0اسلام آباد:وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹی”غوری ٹاون”کے خلاف آپریشن جاری ہے.دوران آپریشن زون 4 میں دیگر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے گا۔صبح 6 بجے شروع ہونے والے آپریشن میں 213 دوکانوں کو سربمہر کیا جا چکا ہے.دوران آپریشن پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کو بھی سربمہر کیا گیا ہے۔25 زیر تعمیر دوکانوں 4 شیڈز اور داخلی راستوں پر 2 تعیمرات کو مسمار کیا جا چکا ہے.نالے کی زمین پر قائم ایک مارکیٹ کو بھی مسمار کیا گیا ہے.
    غوری ٹاون جے ایس بلاک میں زیر تعمیر دفاتر اور عمارتوں کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔رحمن بلاک کے داخلی راستوں پر بنائے گئے گیٹ کو بھی مسمار کیا گیا ہے۔
    گرین سپائر کے پی ڈبلیو ڈی میں واقع لگثری آفس کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی ٹیمیں ڈرائیکٹر انفورسمنٹ اور اسٹنٹ کمشنر رورل کی سربراہی میں آپریشن کر رہی ہیں۔سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔عوام الناس غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز میں پلاٹس کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں۔سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی ویب سائٹس پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی فہرست طویل عرصے سے موجود ہے۔عوام کو مالی تحفظ فراہم کرنے کیلئے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف تشہیری مہم بھی گاہے بگاہے چلائی گئی ہیں۔

  • گوجرخان ٹریفک وارڈن کی اعلی کاکردگی پر سماجی رہنماوں کی مبارکباد

    گوجرخان ٹریفک وارڈن کی اعلی کاکردگی پر سماجی رہنماوں کی مبارکباد

    راولپنڈی(عمرآزادبٹ،نمائندہ گجرخان) شہر سے ٹریفک کے مسائل ختم ہورہے ہیں اور عوام مسائل ختم کرنے پر ٹریفک وارڈن کو مبارکباد پیش کرتی ہے باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق انچارج ٹریفک وارڈن انسپکٹر محمد قاسم اور انسپکٹر سعید رسول نے تمام عملہ سمیت شہر بھر میں قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کو بھاری جرمانے کئے بعض گاڑیوں رکشوں اور موٹرسائیکل سواروں سمیت دیگر پر مقدمات بھی درج کرائے اس موقع پر معروف سماجی شخصیات پہلوان اکرام جلیل کیانی و دیگر نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹریفک وارڈن کی ٹیم نے رکشہ اور موٹرسائیکل سواروں کے علاوہ کار کیری اور دیگر گاڑیوں کے خلاف بلیک پیپر اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کر کے عوام کے دل جیت لئے اس موقع پر ٹریفک انچارج کا کہنا تھا کہ قانون صرف رکشہ یا موٹرسائیکل والے کے لئے نہیں بلکہ شہر میں چلنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لئے ہے ڈرائیور حضرات گاڑی کے مکمل کاغذات لائسنس اور سلنڈر کی فٹنس اور روٹ پرمٹ کے ہمراہ روڈ پر آئیں اور گاڑیوں کے اوپر سرخ نیلی و دیگر لائٹوں کو اور کالے پیپر کو فورا اتار کر اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں اس سے قبل مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر بھی ٹیلی فون پر انچارج ٹریفک وارڈن انسپکٹرمحمد قاسم کو شہر بھر میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے پر مبارکباد پیش کر چکے ہیں

  • ضلع امن کمیٹی رمضان میں فعال کردارادا کرے گی ،اظہار بخاری

    ضلع امن کمیٹی رمضان میں فعال کردارادا کرے گی ،اظہار بخاری

    راولپنڈی:چئیرمین امن کمیٹی سید اظہار بخاری نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع امن کمیٹی رمضان میں فعال کردارادا کرے گی،ضلعی انتظامیہ مسجدوں و امام بارگاہوں میں سیکیورٹی یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر متحد ہوں اور اسلام دشمنوں کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کریں انہوں نے کہا رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اس لئے ماہ رمضان کو سعادت سمجھ کر اس میں ہر قسم کے اختلافات کو دور کرنا ہوگا.

  • پاکستان میں اب گاڑیاں ہو گی تیار، وزیراعظم نے اہم اعلان کر دیا

    پاکستان میں اب گاڑیاں ہو گی تیار، وزیراعظم نے اہم اعلان کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں مکمل طور پر گاڑی تیار ہو گی ،اس فیکٹری سے چالیس ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی نئی پالیسی میں سرمایہ کاروں کی تمام رکاوٹیں دورکردی ہیں، دو ڈھائی کنال کی جگہ پر چالیس ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا، پہلی بار میں پاکستان میں مکمل طور پر گاڑی تیار ہو گی، اس فیکٹری سے لوگوں کو روزگار ملے گا، حکومت کی آمدنی بھی بڑھے گی اور یہ گاڑیاں ملک سے ایکسپورٹ بھی ہوں گی. انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیں،آسانیاں‌ پیدا کریں. انویسٹرز کے لیے آسانیاں پیدا کر دیں،

  • ملک میں کس کی حکومت ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا انکشاف کر دیا

    ملک میں کس کی حکومت ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا انکشاف کر دیا

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے رمضان سے پہلے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ثبوت ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگیزیب نے کہا کہ پٹرول مہنگا ، گیس اور بجلی مہنگی، کیونکہ وزیر ہی آئی ایم ایف کا ہے ،وزیر کے بعد اب گورنراسٹیٹ بنک اورایف بی آرکا چیرمین بھی آئی ایم ایف کا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اپنی نااہلی اور نالائقی کا بدلہ عوام سے لیا جا رہا ہے ،کہاتھا نہ ہوشیاررہنا،چور،ڈاکواوراین آراوکےنعروں کاشورعوام پرنئےظلم کاپیش خیمہ ہوتا ہے،آئی ایم ایف جانے پرخودکشی کرنےکادعویٰ کرنیوالے نے ملک اورقوم کوآئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا، انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ٹیکس ریونیو میں 450 ارب کاخسارہ بھی کیا ن لیگ حکومت کی وجہ ہے؟

  • غریب عوام کے لئے ایک اور بری خبر، پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا

    غریب عوام کے لئے ایک اور بری خبر، پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فلور ملز نے آٹا بھی مہنگا کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلور ملزنے آٹا مہنگا کر دیا، فلوز ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونےسےآٹےکی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم300 روپےمہنگی ہوکر3300 روپےمن فروخت ہورہی ہے ، حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھا دیں جس کے بعد فلور ملز والوں نے بھی غریب عوام کو ایک ٹیکا لگا دیا، نئی قیمتوں کے مطابق ڈھائی نمبرآٹےکا 10 کلوتھیلہ 355 سےبڑھ کر370 روپےکا ہوگیا ،فلارملزنے ڈھائی نمبرآٹےکا 10 کلوتھیلہ 15 روپے مہنگا کردیا ہے .ڈھائی نمبرآٹے کی50 کلوبوری 75روپے مہنگی کی گئی ہے ،فائن آٹے کا50 کلوتھیلا 75 روپےاضافے سے2000روپے کا ہو گیا

  • حکومت نے کس مذہبی رہنما کی سیکورٹی واپس لی؟اہم خبر آ گئی

    حکومت نے کس مذہبی رہنما کی سیکورٹی واپس لی؟اہم خبر آ گئی

    تحریک انصاف کی حکومت نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سیکورٹی واپس لے لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے معروف مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمان سے سیکورٹی واپس لے لی ہے جس پر جمعیت علماء اسلام ف نے بھر پور احتجاج کیا ہے، جعمیت علماء اسلام ف کے ترجمان نے کہا کہ حکومت وقت نے مولانا سے سکیورٹی واپس لے لی ہے مولانا فضل الرحمن کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمے دار حکومت ہو گی۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان قومی کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین اوراہم سیاسی ومذہبی رہنما ہیں۔ ان پر تین خودکش حملے اور ان کے گھر پر تین حملے ہو چکے ہیں .

  • ماں نے اپنے ہی بچوں کا گلہ کاٹ دیا

    ماں نے اپنے ہی بچوں کا گلہ کاٹ دیا

    سرگودھا: گھریلو ناچاقی پر تھانہ کینٹ کے علاقہ آستانہ فضل روڈ چک نمبر49شمالی میں ماں نے تین کمسن بیٹیوں مقدس بعمر5سال، مسکان بعمر4سال، ثنا بعمر3سال کو چھری ، کلہاڑی کے وار گلے پر کرکے قتل کر دیا جبکہ اسی چھری سے اپنا گلہ کاٹنے کی کوشش کی اور زخمی ہوگئی ۔اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈی پی او حسن مشتاق سکھیراافسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ نعش ہائے کمسن بچیوں کو برائے پوسٹ مارٹم جبکہ ملزمہ صبابی بی کو مضروبی حالت میں حراست میں لیکر بغرض علاج معالجہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

  • بن لادن کی تصویرلگانے پر نوجوان گرفتار

    بن لادن کی تصویرلگانے پر نوجوان گرفتار

    بھارتی ریاست میں اسامہ بن لادن کا انسٹا گرام اکاونٹ بنانے اور گاڑی پر اسامہ بن لادن کی تصویر لگانے والے کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک گاڑی شہر کی سڑکوں‌ پر گھوم رہی ہے جس پر اسامہ بن لادن کی تصویر لگی ہوئی ہے. اطلاع ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور سیکورٹی اداروں نے کار میں سوار شخص کو گرفتار کر لیا. کیرالا کے شہر کولم میں گرفتار 22 سالہ محمد حنیف نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے انسٹا گرام پر بھی بن لادن کے نام کا اکاونٹ بنایا ہوا ہے.