Baaghi TV

Blog

  • چیف سیکرٹری پنجاب یو سف نسیم کھو کھرسرگودہا پہنچ گئے۔

    چیف سیکرٹری پنجاب یو سف نسیم کھو کھرسرگودہا پہنچ گئے۔

    چیف سیکرٹری پنجاب یو سف نسیم کھو کھر سرگودہا پہنچے

    کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ اور آرپی او سید خرم علی نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمنشرز کے ہمراہ استقبال کیا۔

    چیف سیکرٹری کی زیر صدارت کمشنر آفس میں اجلاس جاری ہے

    اجلا س میں پرائس کنٹرول، رمضان بازاروں، گندم خریداری’ ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار اورکلین اینڈ گرین پاکستان مہم سے متعلق امور کا جائزہ لیا جارہاہے۔

    چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کمنشر دفتر کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ ڈالا.

    کمنشر سرگودہا ظفر اقبال شیخ کی سرکاری محکموں کی کارکردگی کے بارے بریفنگ

  • محنت کش ہمارا فخر ہیں، اداکار شان کا یوم مزدورپر پیغام

    پاکستانی فلم سٹار اداکار شان شاہد نے یکم مئی یوم مزدور کی مناسبت سے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ
    ” میرا وطن کا وہ محنت کش جسکا پسینہ ہمارے پرچم کو سرسبز رکھتا ہے ،محنت کش فخر ہیں ، محنت جذبہ ہے اور سچ ایمان، ہم سب اپنے کام کے مزدور ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ اپنے عشق اور محنت سے اس پرچم کو ہمیشہ آباد رکھیں گے،پاکستان زندہ باد.”
    یاد رہے کہ آج یکم مئی کو یوم مزدور دنیا بھر میں بنایا جا رہا ہے، دنیا بھر سمیت پاکستان کی سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے پیغامات میں مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

  • آئی جی پنجاب عارف نواز خان کا پولیس ملازمین کو خصوصی پیغام

    آئی جی پنجاب عارف نواز خان کا پولیس ملازمین کو خصوصی پیغام

    آئی جی پنجاب عارف نواز خان کا پولیس ملازمین کو خصوصی پیغام
    پنجاب پولیس کی کمان ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
    پنجاب پولیس نے عوام اور جان و مال کی حفاظت کے لیے 1400 جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں کے باوجود عوام کے دلوں میں پولیس اچھا مقام حاصل نہیں کر سکی
    پولیس کے عوام سے غلط برتاو کی وجہ سے عوام میں پولیس فورس بارے منفی تاثر قائم ہے۔ پولیس کا امیج بہتر بنانے کے لیے پولیس افسران اور کانسٹیبلز کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا۔ تھانے میں آنے والا ہر شخص جرائم پیشہ نہیں ہوتا،عوام کو عزت دینا ہو گی۔پولیس افسران اپنے ماتحتوں سے بھی اچھا رویہ رکھیں افسران کے غط رویے کی وجہ سے ماتحت اپنا غصہ عوام پر نکالتے ہیں جو عوام کی پولیس سے نفرت کی ایک وجہ ہےہر سال 56 ہزار پولیس افسران و ملازمین کو سزائیں دی جاتی ہیں لیکن عوام سے بہتر رویہ کے حوالے سے نتیجہ صفر ہے ہمارا دین لوگوں سے بہتر برتاو کی تعلیم دیتا ہے۔ ٹارچر_ قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے ملازمین کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ محکمہ پولیس کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا۔پولیس ملازمین کے لاء اآینڈ آرڈر الاونس میں اس بجٹ میں اضافہ کی سفارش کی جائے گی۔

  • سفارتی محاذ پر بھارت کی ایک بار پھر پسپائی

    سفارتی محاذ پر بھارت کی ایک بار پھر پسپائی

    پاکستان سے سفارتی سطح پر بھارت کی ایک اور سازش ناکام بنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کشمیر کی تحریک حق خود ارادیت کو دہشت گردی سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا،بھارت اور امریکا کا موقف مسعود اظہر کو مقبوضہ کشمیر، پلوامہ حملے سے جوڑنے کا تھا ،پابندیوں کی یو این کمیٹی کے ایجنڈے میں مسعود اظہر کو آج دہشتگرد قرار دیا جانا شامل ہے ،پاکستان نے کشمیری جدوجہد کو مسعود اظہر سے جوڑنے کی بھارتی سازش ناکام بنا دی .پاکستان کا اعتراض تھا کہ مسعود اظہر کا پلوامہ وکشمیری جدوجہد سے تعلق جوڑنا غلط ہے .پلوامہ وکشمیری حق خود ارادیت سے مسعود اظہر کا تعلق الگ کرنے کا موقف مان لیا گیا ،یہ بھارتی ناکامی، پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے

    واضح رہے کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کی بس پر حملے میں چالیس سے زائد بھارتی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے. بھارت نے اس حملے کے بعد پاکستان پر حملہ کی ناکام کوشش کی، اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا

  • ڈی پی او سرگودہا حرکت میں آ گئے

    ڈی پی او سرگودہا حرکت میں آ گئے

    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر سے نمٹنے کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی خالد حسین تارڑ اور ڈی ایس پی ساہیوال خالد محمود انو ر کی نگرانی میں تھانہ کینٹ کے علاقہ طارق آباد اور تھانہ ساہیوال کے علاقہ بگا بلوچاں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر، ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید انسپکٹر محمد اکرم، ایس ایچ او ساہیوال، ایلیٹ فورس، سیکیورٹی برانچ، سول ڈیفنس اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔ دوران سرچ آپریشن 50سے زائد مکانات، دوکانات کی تلاشی لی گئی جبکہ100سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک مشین کروائی گئی۔

  • تحرئک انصاف یوم تاسیس تقریب، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی تقریب میں کیسے آئے؟

    تحرئک انصاف یوم تاسیس تقریب، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی تقریب میں کیسے آئے؟

    حکمران جماعت تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تقریب میں معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی وہیل چیئر پر کنونشن سنٹر آئے

    پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کےحوالے سے کنونشن اسلام آباد میں‌ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کی. تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تلاوت کی. تلاوت کے بعد پندرہ منٹ کی ڈاکو منٹری دکھائی گئی . معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی ویل چیئرپرکنونشن سینٹرآئے .تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آج23سال کی ہوگئی ہے،تحریک انصاف کوروایتی سیاسی جماعت نہیں بننےدیں گے ،تحریک انصاف کےنئےآئین کی منظوری کی قرارداد پیش کی جائےگی

  • منشیات فروشوں کا بڑا گروہ گرفتار

    منشیات فروشوں کا بڑا گروہ گرفتار

    سرگودھا:خواتین کی آڑ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ماں بیٹے سمیت چارگرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد
    سرگودھا:ڈی پی اوحسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وسماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور مہم جاری۔ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر ملک محمد الیاس نے سب انسپکٹر مجاہد عباس، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد ثقلین اور فضل داد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر 85شمالی جھال پر سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی نمبریAST/168پر سوار ملزمان محمد حسین ولد محمد نیاز سکنہ فیصل آباد، علی رضا ولد محمد اختر، شمیم بی بی زوجہ محمد اختر، ثریا بی بی زوجہ اللہ رکھا سکنائے ملتان روڈ لاہور کے قبضہ سے مجموعی طور پر 22کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ فیکٹری ایریا میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن محمد امتیاز محمود نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان منشیات سمگلنگ کے مکروہ دھندے سے وابستہ تھے اور یہ منشیات پشاور سے لیکر دیگر شہروں میں سپلائی کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی ایک لعنت ہے جس سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔تعلیمی اداروں میں بھی منشیات فروشی کے خلاف سخت اقدامات کیے جارہے ہیں منشیات فروشی کو روکنے کے لیے تمام مکاتب فکر اپنا اپنا کردار اداکریں منشیات کے سمگلروں کے خلاف کارروائیوں کومزید تیز کیا جار ہا ہے اس سلسلہ میں سرگودہا پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔تاکہ معاشرہ اس ناسور سے پاک ہوسکے۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق معاشرہ سے سماجی جرائم کے خاتمہ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

  • مودی کے مقابلے میں امیدوار تیج بہادر بارے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

    مودی کے مقابلے میں امیدوار تیج بہادر بارے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

    بھارتی وزیر اعظم مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے سابق فوجی اہلکار تیج بہادر کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے منسوخ کر دئیے ، تیج بہادر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اس نے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے. آج الیکشن کمیشن نے اسے بلایا تھا وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا تو الیکشن کمیشن نے نوکری سے برخاست ہونے کی وجہ سے اس کے کاغذات نامزدگی منسوخ کر دئیے .

    واضح رہے کہ بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ایک سو سے زائد بھارتی فوجی پہنچے ہیں جنہوں نے مودی کے خلاف الیکشن مہم شروع کی ہے، وارانسی پہنچنے والے بھارتی فوجی فوج سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں یا انہیں نکالا گیا. مودی کے مقابلے میں اسی حلقہ سے بھارتی فوج کا اہلکار تیج بہادر بھی کھڑا ہے جسے کھانے کی شکایت پر فوج سے نکال دیا گیا تھا اس نے مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اور اسی حلقہ سے کاغزات جمع کروائے، وارانسی آنے والے فوجیوں کا کہنا ہے کہ وہ تیج بہادر کی الیکشن مہم چلائیں گے اور مودی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تیج بہادر بھی مودی کو شکست دینے کا عزم کئے ہوئے ہیں، بہادر کا کہنا ہے کہ ’’میں سچا چوکیدار ہوں اور فرضی چوکیدار کے خلاف لڑ رہا ہوں۔‘

  • عامر خان نے مزدور ڈے پر انوکھا کام کر دیا

    بالی وڈ کے سٹار عامر خان نے مزدور ڈے پر مزدوروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے مزدوروں کے ساتھ مزدوری کرنا شروع ہو گئے. مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے یہ انوکھا طریقہ اختیار کیا. عامر خان بالی وڈ فلم انڈسٹری کے بڑے سٹار ہیں. مزدوروں سے اظہار یکجہتی کی تصویر انہوں نے یکم مئی کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لگائی.

  • لیبر قوانین بلوچستان میں نہ ہونے کے برابر:جام کمال خان

    لیبر قوانین بلوچستان میں نہ ہونے کے برابر:جام کمال خان

    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں لیبر قوانین کم اور بلوچستان میں نہ ہونے کے برابر ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم مزدور پر کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کی نسبت دنیا نے لیبر یونین قوانین میں بہت ترقی کی بلوچستان کے لیبر قوانین سمیت متعدد شعبوں میں قانون سازی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 27 ارب روپے صرف پنشن کی مد میں دیے جا رہے ہیں،آیندہ پانچ سال کے دوران صوبے کا پنشن بل 140 ارب تک پہنچ جائےگا

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یوم مزدور پر اپنے پیٍغام میں مزدوروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مزدوروں اور ان کے خاندان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک منصوبہ شروع کر رہے ہیں، ہم آج سے مزدور کے لئے احساس پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں. یہ پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کرے گا، اس پروگرام سے مزدور کو سماجی تحفظ ملے گا. وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے، ملک کی ترقی اور خوش حالی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے،