Baaghi TV

Blog

  • صحافی اپنی نجی زندگی ودیگر کاموں کو قربان کرکے عوام تک اصل حقائق پہنچاتے ہیں،صحافیوں کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    راولپننڈی:عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر سینئر صحافی سلطان شاہ نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قلم نا کبھی بکے گا نا کبھی جھکے گا حقائق اور سچ ہر حال میں عوام تک پہنچاتے رہیں گے اور اس کے لئے ہمیں کسی قسم کی بھی قربانی دینی پڑی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،اس وقت کثیر تعداد میں صحافی اپنے قلم کی پاسداری کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں جن میں اکثر دہشتگردی کا شکار ہوئے اور اکثر کو سچ کی پاداش میں سزا دی گئی .ماضی کی حکومت کی نسبت اس حالیہ حکومت میں صحافی مسائل کا شکار ہیں اکثر اداروں میں صحافی بیروزگاری کا شکار ہیں .عثمان ملک رپورٹر 24 نیوز نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی 24 گھنٹے خبر کے پیچھے بھاگ رہا ہوتا ہے تو وہ جان کی ہتھیلی پر رکھ کر کام کررہا ہوتا ،پاکستان میں کتنے صحافی ٹارگٹ ہوئے راولپنڈی کی بات کی جائے تو 2 صحافی شہید ہوئے اور اگر ہماری زندگی کی بات کی جائے تو ہمارے گھر والے عزیز شکوہ کرتے ہیں کے ہم ان کو وقت نہیں دیتے کیونکہ ہم نے بارش ہو ،سیلاب ہو،آندھی یا طوفان یا آنسو گیس ہم نے دن رات ایک کرکے عوام تک خبر پہنچانی ہوتی ہے.اس موجودہ حکومت میں صحافیوں کا کام بڑھ گیا ہے لیکن وہیں صحافیوں کو برطرف کیا جارہا ہے جہاں برطرف نہیں کیا جارہا ہے وہاں صحافیوں کی تنخواہوں کو بند کیا جارہا ہے اس وقت صحافی بیروزگارہورہے ہیں.عمر آصف رپورٹر سماء ٹی وی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت معتبر پیشہ ہے ہم دن رات عوام تک معاشرے کے حقائق پہنچاتے ہیں کیونکہ خبر ہمارے پاس عوام کی امانت ہے اس کو عوام تک پہنچانا ہمارا حق ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر صحافتی عناصر بہت زیادہ صحافت کا لبادہ اوڑھ کر سامنے آچکے ہیں اور صحافت کو بدنام کررہے ہیں ،ہم صحافی ہر مشکلات برداشت کرکے عوام تک پہنچاتے ہیں انہوں نے عوام کے نام پیغام دیا کہ عوام حقیقی صحافی اور صحافت کا لبادہ اوڑھنے والوں کو پہچانیں اگر انہیں کو ایسا شخص نظر آتا ہے جس نے صحافت کا لبادہ اوڑھ رکھا اور غیرقانونی کام میں ملوث ہے تو وہ متعلقہ پریس کلب کو ان کی رپورٹ کریں

  • پاکستان پوسٹ نے بھی تبدیلی میں حصہ ڈال دیا

    پاکستان پوسٹ نے بھی تبدیلی میں حصہ ڈال دیا

    ملک بھر میں خط کی ترسیل 8 روپے سے بڑھا کر 20 روپے ہوگئی

    پاکستان پوسٹ کی انتظامیہ نے ڈاک ٹیرف میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اب پاکستان بھر میں خط کی ترسیل 8 روپے سے بڑھ کر 20 روپے ہوگئی ہے۔

    پاکستان پوسٹ کی انتظامیہ نے ڈاک ٹیرف میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے، اور ملک بھر میں خط کی ترسیل 8 روپے سے بڑھ کر 20 روپے ہوگئی ہے، اس حوالے سے محکمہ ڈاک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ شدہ ٹیرف کا اطلاق 4 مئی 2019 سے ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 500 گرام وزن کی حامل آرڈنری ڈاک کا ٹیرف 40 روپے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا، جب کہ 2000 گرام وزن کی حامل آرڈنری ڈاک کا ٹیرف 100 روپے سے بڑھا کر 250 روپے کردیاگیا،اسی طرح 2000 گرام وزن کے حامل کتب رسائل کا ٹیرف 25 روپے بڑھا کر 63 روپے کردیا گیا ہے۔…

  • غیر منتخب وزیر ،صدارتی نظام ،حقیقت کیا ہے، وزیر اعظم بول پڑے

    غیر منتخب وزیر ،صدارتی نظام ،حقیقت کیا ہے، وزیر اعظم بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان نے صدارتی نظام کےبارے میں افواہوں کو مسترد کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں‌ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیرمنتخب لوگ کابینہ میں آئے ہیں اسلیےصدارتی نظام کےبارےمیں تاثرابھرا،ماہرین کی ضرورت پڑتی ہے،اس لیے غیرمنتخب لوگوں کوکابینہ میں شامل کیا جہاں جہاں سے بھی اچھے لوگ ملیں گے ان کا تقرر کروں گا،صدارتی نظام کے بارےمیں کوئی سوچ ہی موجودنہیں ہے،وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ماضی کےحکمرانوں کی طرح مرضی کےفیصلےکرانےکےلئےکوئی دباؤنہیں ڈالاجارہا،عدالتوں اور نیب کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،کسی کوبھی ہرگز ہرگز این آر او نہیں دیا جائے گا،

  • مقامی فلاحی تنظیم کی جانب سے ایک سو بیس خاندانوں میں رمضان پیکج کی تقسیم

    مقامی فلاحی تنظیم کی جانب سے ایک سو بیس خاندانوں میں رمضان پیکج کی تقسیم

    راولپنڈی :مقامی فلاحی تنظیم سدا بہار ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے ڈھوک چوہدریاں میں رمضان پیکج تقسیم کیے گئے،جس میں ایک سو بیس خاندانوں میں چینی،چاول،آئل،چائے،مشروبات،آٹا،کھجور،سویاں،دالیں اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں،اس موقع پر حافظ ماسٹر عبد الشکور،ڈاکٹر ربنواز راجہ،پوسٹ ماسٹر یاسر محمود راجہ،راشد محمود راجہ ودیگر موجود تھے.

  • آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس میں بڑے فیصلے

    آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس میں بڑے فیصلے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کی .اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اورجیواسٹریٹجک صورت حال کا جائزہ لیا گیا .شرکا نے ملک میں پائیدارقیام امن کے لیےکوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا .خطےمیں امن کےلیےتمام اقدامات کی حمایت کےعزم کابھی اعادہ کیا گیا

  • راولپنڈی رمضان بازار قائم کردیے گئے

    راولپنڈی رمضان بازار قائم کردیے گئے

    راولپنڈی :وزیر اعلی عثمان بزدار کی ھدایت پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں رمضان بازار قائم کردیے گئے ،راولپنڈی ڈھوک حسو بازار اور پشاور روڈ پر رمضان بازار قائم کیے گئے جہاں پر سستے داموں میں پھل ،سبزی ،گوشت ،دالیں اور ودیگر اشیاء ضروریات فروخت کی جائیں گی .

  • اسد عمر ایک بار پھر وزیر، بڑی خبر آ گئی، وزیر اعظم بھی خوش ہو گئے

    اسد عمر ایک بار پھر وزیر، بڑی خبر آ گئی، وزیر اعظم بھی خوش ہو گئے

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسد عمر دوبارہ کابینہ کا حصہ بن رہے ہیں ،ہم نے اپوزیشن پر کیسز نہیں بنائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوموں پرمشکل وقت آتے رہتے ہیں مجھے تو اپنی حکومتی کارکردگی دکھانی ہے،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے 7بل لا رہے ہیں ،اپوزیشن کےساتھ سےبلوں کی منظوری ہو سکتی ہے .

    واضح رہے کہ اسد عمر نے وزارت خزانہ سے ایک پریس کانفرنس میں استعفیٰ دیا تھا، شیخ رشید نے بھی اس عمر کو ملاقات کر کے منانے کی کوشش کی تھی، اسد عمر کو عمران خان کا انتہائی قریبی دوست سمجھا جاتا ہے، وزارت سے استعفیٰ دینے پر عمران خان کی حکومت کو ناکام کہا جانے لگا تھا، اس کے بعد عمران خان نے کابینہ میں مزید تبدیلیاں کیں اور آئندہ بھی کرنے کا اعلان کیا.

  • ن لیگ کے فیصلے کون کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی نے بول پڑے

    ن لیگ کے فیصلے کون کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی نے بول پڑے

    وفاقی وزیر داخلہ شاہ محمو قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ کےرہنما تذبذب کا شکار ہیں ،گینگ آف فور مسلم لیگ ن کے سارے فیصلے کررہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کےبھی رکن ہیں جمہوریت میں عہدوں کی تبدیلی معمول کا حصہ ہوتی ہیں پی اےسی پارلیمنٹ کی سب سےاہم کمیٹی ہے،پارلیمانی لیڈرکی اچانک تبدیلی سےپارلیمنٹ کی کارروائی متاثرہوتی ہے،کابینہ میں تبدیلی پرطوفان برپاکیا گیا تھا

  • رمضان کی آمد اظہار شاہ بخاری کا بیان سامنے آگیا

    رمضان کی آمد اظہار شاہ بخاری کا بیان سامنے آگیا

    راولپنڈی :معروف عالم دین چئرمین امن کمیٹی راولپنڈی پیر سید اظہار شاہ بخاری نے کہا کہ رمضان کی آمد پر خوش ہونے والوں پر جہنم کی آگ حرام کردی جاتی ہے،ماہ رمضان میں شیطان کو بند کردیا جاتا ہے تاکہ روزہ دار اس کے شر سے محفوظ رہے.اپنی مرضی کو چھوڑ کر خدا کی مرضی کا نام روزہ ہے،انہوں نے کہا کہ پوری قوم رمضان کی آمد کا استقبال خوشی سے کرےاور نیکیوں کا ذخیرہ کریں اس کے علاوہ امن و بھائی چارگی کو فروغ دیں اور ملک وملت کے استحام کے لیے دعائیں کریں

  • برہان وانی کا قریبی اور آخری کارکن شہید کر دیا، بھارت کا دعویٰ

    برہان وانی کا قریبی اور آخری کارکن شہید کر دیا، بھارت کا دعویٰ

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی شہید کے قریبی دوست اور آخری کارکن کو شہید کر دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران بھارت نے تین کشمیری نوجوانوں‌کو شہید کیا ہے جن کی شناخت مولوی طاریق ساکنہ مولو چھترا گام اورشارق نینگرو ساکنہ چھوٹی گام شوپیان ،لطیف احمد ڈار کے نام سے ہوئی. بھارت سرکار نےد عویٰ کیا ہے کہ لطیف احمد ڈار عرف لطیف ٹائیگر ساکنہ ڈوگری پورہ پلوامہ کا رہائشی ہے جو سال 2014سے کشمیر میں سرگرم تھا اور برہان گروپ کا آخری زندہ رکن تھا۔ برہان مظفروانی حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا جسے بھارتی فوج نے جولائی 2016 میں شہید کیا تھا جس کے بعد کشمیر کی تحریک میں تیزی آئی تھی.

    بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں سرچ آپریشن کےد وران تین کشمیریوں کو شہید کیا تو کشمیری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا، اھتجاج کے دوران بھارتی فورسز نے کشمیری مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پہلے آنسو گیس کے شیل پھینکے کشمیری پھر بھی احتجاج کرتے رہے جس کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائر کئے ،دوران احتجاج پیلٹ گن سے 17 کشمیری زخمی ہو گئے. جنہیں طبی امداد کے لئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا .ایک زخمی کی شناخت مدثر احمد نامی ایک نوجوان کے طور ہوئی ہے جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔