Baaghi TV

Blog

  • مزدوروں کو کب خوشحال کریں گے، فردوس عاشق اعوان نے بڑا اعلان کر دیا

    مزدوروں کو کب خوشحال کریں گے، فردوس عاشق اعوان نے بڑا اعلان کر دیا

    وزیرا عظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم ریاست مدینہ کےاصولوں کی روشنی میں مزدوروں کو انکا حق دلانے کیلیےپرعزم ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم مزدور پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مزدوروں کو ان کے حقوق دینا چاہتی ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ مزدوروں کو ان کے حقوق ملیں. حکومت نے مزدوروں کے لئے احساس پروگرام شروع کیا ہے جس سے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے مزدوروں کو خوشحال کریں گے.نئےپاکستان کی تعمیراورملکی ترقی میں مزدوروں کواہم شراکت دارسمجھتے ہیں

  • سابق گورنر کی فیکٹری میں اسلحہ دفن، بھائی نے کر دیا انکشاف

    سابق گورنر کی فیکٹری میں اسلحہ دفن، بھائی نے کر دیا انکشاف

    سابق گورنر سندھ رعشرت العباد کے بھائی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق گورنر مجھے ہراساں کر رہے ہیں،مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، ایک پلاٹ پر ہمارا آپسی تنازعہ ہے جس میں اسلحہ دفن ہو سکتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد نے اپنے بھائی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی پلاٹ کی وج سے بھائی ہراساں کر رہے ہیں، شارع فیصل تھانے سے مجھے اغوا کرنے کی بھی کوشش کی گئی، اغوا کے بعد یا ویسے مجھے قتل کروایا جا سکتا ہے. سابق گورنر کے بھائی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق گورنر سمیت تین بھائ اسرار العباد ، وقار العباد اور عشرت العباد خاندانی پلاٹ کی وجہ سے ہراساں کر رہے ہیں جو فیڈرل بی ایریا بلاک چودہ میں واقع ہے. جس پلاٹ پر تنازعہ چل رہا ہے، وہاں فیکٹری قائم ہے اور مبینہ طور پر اس فیکٹری میں اسلحہ دفن ہوسکتا ہے .عامر العباد کا مزید کہنا تھا کہ پلاٹ کے تنازعہ کی وجہ سے ایس ایچ او شارع فیصل نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی، اگر مجھے اغوا کیا گیا تو اس کا مقدمہ ایس ایچ او کے خلاف درج ہونا چاہئے.

  • انڈر16 پہلے تین روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کوہرا دیا

    انڈر16 پہلے تین روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا. پاکستان کی انڈر 16 ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں 29 اپریل کو شروع ہونیوالا تین روزہ میچ تیسرے دن یعنی 01 مئی آج کے دن پاکستان کی شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا. یہ میچ بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ کے سٹیڈیم فتح اللہ خان عثمانی صاحب میں ہو رہا تھا. جس میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا. ایمپائرنگ کے فرائض شفیع الدین احمد اور علی ارمان راجون جبکہ ریفری کے عبداللہ المتیبن نے سر انجام دیئے.بنگلہ دیشی پلیئر شکیب شہر یار مین آف دی میچ بنے.

  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزدور ڈے پر کر دیا افتتاح مگر کس چیز کا؟

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزدور ڈے پر کر دیا افتتاح مگر کس چیز کا؟

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کے لئے لیبر کالونی کا افتتاح کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم مزدور کے موقع پر پنجاب کے مزدوروں کو رہائشی سہولیات دینے کے لئے لیبر کالونی کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب وارڈ برٹن ننکانہ صاحب پہنچے جہاں کالونی کا افتتاح کیا گیا،پہلے مرحلے میں مزدوروں کے لئے 208 فلیٹس تعمیر کئے گیے ہیں،. وزیر اعلیٰ پنجاب نے دورہ کے دوران فلیٹس میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا.

  • شاہ محمود قریشی کا قطری ہم منصب سے رابطہ

    شاہ محمود قریشی کا قطری ہم منصب سے رابطہ

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے امیر قطر کے لئے نیک خواپشات کا پیغام پہنچایا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمور قریشی نے قطرکےڈپٹی وزیراعظم اوروزیرخارجہ سےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، گفتگو میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،شاہ محمود قریشی نے اےسی ڈی منسٹیریل کانفرنس کےکامیاب انعقادپرقطری ہم منصب کومبارکباد دی، قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر میں مقیم پاکستانیوں کا قطر کی تعمیر و ترقی میں اہم اور قابل تحسین کردار ہے.پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے

  • تبدیلی سرکار نے مزدور کی زندگی مشکل بنا دی، خورشید شاہ

    تبدیلی سرکار نے مزدور کی زندگی مشکل بنا دی، خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تبدیلی سکار نے معیشت کو تباہ کر کے مزدور کی زنگی اجیرن کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم مزدور پر سید خورشید شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مزدوروں کی فلاح و بہبور کے لئے بڑے اقدامات اٹھائے تھے لیکن موجودہ حکومت نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے ،تبدیلی سرکار کی پالیسیوں سے مزدور اور کسان پریشان ہے، مزدور اور محنت کش کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یوم مزدور پر اپنے پیٍغام میں مزدوروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مزدوروں اور ان کے خاندان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک منصوبہ شروع کر رہے ہیں، ہم آج سے مزدور کے لئے احساس پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں. یہ پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کرے گا، اس پروگرام سے مزدور کو سماجی تحفظ ملے گا. وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے، ملک کی ترقی اور خوش حالی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے،

  • شیخ رشید نے یوم مزدور پر ایسا پیغام جاری کیا کہ ریلوے مزدور خوش ہو جائے

    شیخ رشید نے یوم مزدور پر ایسا پیغام جاری کیا کہ ریلوے مزدور خوش ہو جائے

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوےکےمزدورکی محنت اورلگن سےہی ریل کا پہیہ چل رہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم مزدور پر شیخ رشید احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ریلوے کے تمام مزدوروں، ورکروں کوسلام پیش کرتاہوں، جن کی محنت اورلگن سے ریل چل رہی ہے. انہوں نے کہا کہ میں ریلوے کے مزدوروں کویقین دلاتاہوں مزدوروں کےوسائل میں اضافہ کروں گا،مراعات دوں گا، ہماری حکومت محنت کش کی عزت نفس کا احساس رکھتی ہے،مزدوروں کو آسانیاں فراہم کی جائیں گی.

  • ورلڈ کپ کیلئے عامر میرا پہلا انتخاب ہوتا، وسیم اکرم

    وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اگر میں سیلیکٹر ہوتا تو محمد عامر کو پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ سکواڈ میں لازمی شامل کرتا،ابھی بھی انکی شرکت کے چانسز موجود ہیں. عامر ایک باصلا حیت نوجوان ہے جس نے کم وقت میں بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے. وسیم اکرم پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر رہے ہیں جنہوں نے کرکٹ کی تارخ میں باؤلنگ کے متعدد ریکارڈ بنائے ہیں.

  • بانی پاکستان کا پرپوتا گرفتار، بڑی خبر آ گئی

    بانی پاکستان کا پرپوتا گرفتار، بڑی خبر آ گئی

    بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پرپوتا کومنیشات کیس میں سزا سنا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیس واڑیا کو جاپان میں گرفتار کیا گیا تھا ،اس پر منشیات کا مقدمہ ہے.نیس واڈیا کی گرفتاری مارچ میں ہوئی تھی .جاپان میں اسے ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا. اس کے قبضے سے 25 گرام منشیات بر آمد ہوئی تھی جس کے بارے میں اس نے کہا کہ یہ میرے ذاتی استعمال کے لئے نہیں .نیس واڑیا انڈونیشیا کی پریمیر لیگ کے شریک مالک ہیں ،واڑیا گروپ بھارت کا قدیم کاروباری گروپ ہے اس کا موجودہ چیئرمین نوشی واڑیا ہے جس کے دو بیٹے جہانگیر اور نیس واڑیا ہیں، جو کاروبار کو چلا رہے ہیں،.نیس واڈیا بمبئی برما ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ اور قومی پیرو آکسائڈ لمیٹڈ کے چیئرمین کے طور پر کام کرتا ہے. نیس واڑیا بانی پاکستان محمد علی جناح کے پر پوتے ہیں .

  • یوم مزدور پر آصف زرداری نے ایسا بیان دیا کہ مزدور کے ساتھ حکومت بھی پریشان ہو جائے

    یوم مزدور پر آصف زرداری نے ایسا بیان دیا کہ مزدور کے ساتھ حکومت بھی پریشان ہو جائے

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ نام نہاد تبدیلی کی دعویدار حکومت نے محنت کشوں کے اٹھائیس ارب روپے لوٹ لئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مزدور ڈے پر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، زرداری نے کہا کہ سیلکٹڈ وزیر اعظم پیپلز پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنالیں لیکن مزدوروں کا استحصال بند کریں، پیپلز پارٹی مزدوروں کی طاقت ہے اور مزدور پیپلز پارٹی کی طاقت ہیں، پیپلز اپرٹی مزدوروں کے‌ حقوق کا تحفظ کرے گی ،آصف زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم کا قیام عمل میں لائی تھی،تاکہ حکومتی صنعتی اداروں میں محنت کشوں کی حصے داری ہو۔ حکومت مزدوروں کے اٹھائیس ارب واپس کرے