Baaghi TV

Blog

  • پنجاب میں یونیورسٹیز کے مسائل، گورنر پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پنجاب میں یونیورسٹیز کے مسائل، گورنر پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ نئی اور پرانی یونیورسٹیز کاچارٹرایک جیسا کر دیا جائیگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس میں وائس چانسلرزکانفر نس منعقد ہوئی جس میں گورنرپنجاب چودھری محمدسرور اور وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں بھی شر یک تھے، کانفرنس میں مستقل وائس چانسلرز کی تقر ری کا مسئلہ فوری حل کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب میں یونیورسٹیز امور چلانے کیلیے آن لائن فائل ٹر یکنگ سسٹم شروع کرنیکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، یونیورسٹیز کےمسائل کے حل کیلیے گور نر،وزیر ہائرایجوکیشن وزیراعظم سےملیں گے .

  • ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں ، او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ینگ ڈاکٹرز اور سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں ،حکومت سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کرنے کا سلسلہ فوری بند کرے ،اپوزیشن جماعتیں حکومت کوسرکاری اسپتالوں کی نجکاری کی اجازت نہیں دیں گی ،پنجاب حکومت سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کررہی ہے جوناقابل قبول ہے.

  • چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اصل این آر او دینے والا اگر نواز شریف کو بھی این آر او دے دے تو کیا کیا جاسکتا ہے. خورشید شاہ نے انکشاف کیا کہ حفیظ شیخ کو آئی ایم ایف کے کہنے پر تعینات کیا گیا ہے،موجودہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر کو عہدے سے ہٹانے میں تحریک انصاف کے لوگوں کے ساتھ باقررضا کا بھی کردار رہا.

  • جہیز ایک لعنت ہے۔۔۔۔ سائرہ اشرف

    جہیز ایک لعنت ہے۔۔۔۔ سائرہ اشرف

    ” Dowry is a curs”

    Dower stands for :
    D: Donkeys
    O: Of the first order
    W: Who can’t stands on their feet
    R: Rely on their wives’ riches
    Y: Yet shameless

    ہم سب میں سے کوئی بھی فرد
    ایسا نہ ہو گا جس نے یہ جملہ سماعت نہ فرمایا ہو حتی کہ ہمار ے ہاں بچے بڑے ہر کوئی یہ بات طوطے کی طرح رٹے ہوئے ہیں کہ:

    "جہیز ایک لعنت ہے ”

    تو اس صورتحال کے باعث میں اپنے ذہن میں مچلنے والے سوالات کو الفاظ کی صورت میں پیش کر رہی ہوں۔

    1:جب ہم سب کو معلوم ہے کے جہیز ایک لعنت ہے تو کیوں ہم زمانہ قدیم سے اس لعنت کو سینے سے لگائے بخوبی سر انجام دئیے چلے آ رہے ہیں؟

    2:اس لعنت کے خلاف زبان سے دعوےکرتے ہیں اس کاعملی ثبوت اپنے گھر سے کیوں نہیں پیش کرتے ؟

    3:اگر جہیز لعنت ہی ہے تو کیوں ہم اپنی بیٹیوں کو اس لعنت کے ساتھ رخصت کرتےہیں ؟

    نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی جہیز کے بلند و بالا مطالبات کی وجہ سے پیدا شدہ مسائل کی شرح میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔
    کئی ایسی خبریں اخباروں کی زینت بنتی جن میں اکثر تذکرہ ہوتاہےکہ:
    باپ یا بھائی نے لڑکے والوں کی طرف سے کیا جانےوالا معیاری جہیز کا مطالبہ پورا نہ کر سکنے کی وجہ سے خود کشی کر لی
    یا
    اکثر بچیاں اپنے جہیز کے لئے پیسے کماتے کماتے بوڑھی ہو گئیں تو کہیں بچیاں کم جہیز لانے کی وجہ سے سسرال میں طعنوں اور ظلم و تشدد کاشکار ہیں اس کے علاوہ اور بہت سے دلخراش واقعات پیش آتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔”

    Refuse dowry
    Defuse dowry deaths

    ایک طرف ایسا طبقہ جو اس بڑھتے ہوئے فتنے کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہے جو کہ غرباء کاطبقہ ہے۔
    جبکہ اس کے بالکل برعکس ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو اس فتنے کو دلی آمادگی سے سر انجام دیتا ہے۔
    اور یہ ہے ہمارا دولت مند یعنی امراء کا طبقہ یہ طبقہ ایسے معاملات میں اپنی دولت کی نمائش کے لئے پیسے کو پانی کی طرح بہاتا ہے۔
    اور جانے انجانے میں کسی غریب کی بیٹی کے دل میں موجود حسرتوں کو مزید ہوا دے رہا ہے۔
    یاد رکھیں ایسا کرنے سے دلی سکون کا حصول نا ممکن ہے یہ اسراف اور تبزیر کے زمرے میں آتا ہے۔
    جس کی اسلام میں سخت ممانعت ہے۔
    اگر اللّه رب ا لعزت نے آپ کو مال و اسباب سے نوازا ہے تو اسے خرچ بھی اس کی مرضی کے مطابق کریں۔

    اس کی مخلوق کی بھلائی کے لئے کریں
    جس میں دنیا و آخرت دونوں جہانوں کی بھلائی ہے۔
    اور اس لعنت کا مطالبہ کرنے والوں سے گزارش کے دنیا مکافات عمل ہے اگر آپ کسی سے ایسامطالبہ کریں گے تو آئندہ آپ کو بھی ایسی صورتحال در پیش ہو سکتی ہے!!!

    ہم کسی سے کیوں کہیں؟؟؟؟
    کیوں نہ اس لعنت سے چھٹکارا پانے کے لئے عملی اقدام کا آغاز ہم اپنے گھر سے کریں!!!
    ہم عہد کریں کہ ہم اپنی بیٹیوں کو اس لعنت کے ساتھ نہیں بلکہ ان کا جائز حق یعنی وراثت میں اسلام کا متعین کردہ حصہ دے کر رخصت کریں گے۔
    ہم نہ یہ لعنت لینے والوں میں سے بنیں گے اور نہ دینے والوں میں سے

    ( ان شاءاللہ تعالی )

    (تحریر کے لئے اس موضوع کا انتخاب کرنے کی وجہ میری ایک دوست ہے
    جسے یہی مسئلہ درپیش ہے اور نکاح جیسی سنت کی ادائیگی میں تاخیر ہوتی چلی جا رہی ہے ۔)

    Be a man say no to dowry!!!

  • ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم کی زیرنگرانی خانپور نہر پر ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا اہتمام کیا- ان فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122 سمیت، محکمہ صحت، سول ڈیفنس، محکمہ انہار، لائیو سٹاک اور دیگر اداروں نے شرکت کی اور کیمپس لگائے-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو رانا شکیل احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد نے فرضی مشقوں کا معائینہ کیا- فلڈ موک ایکسر سائز کا مقصد ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پہلے سے تیاری کرنا اور اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے- اس موقع پر نمائندہ پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(PDMA) جمیل احمد بھی موجود تھے- ریسکیو 1122 کی طرف سے سیلاب میں پھنسے افراد کے انخلاء اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقلی کا عملی مظاہرہ کیا گیا-

  • نارنگ منڈی کے اساتذہ کا چاندباغ کالج کا دورہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ ہائی سکول نارنگ منڈی تحصیل مریدکے کے اساتذہ کرام کا راھنما تنظیم اساتذہ صوبہ پنجاب شیخ شہباز احمد کی قیادت میں چاند باغ کالج کا وزٹ۔

    چاند باغ کالج کی انتظامیہ وسیم بٹ صاحب ،علی خضر صاحب اور محمد صدیق صاحب نے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔اساتذہ کرام کو چاند باغ کالج کی کیمسٹری، فزکس، بیالوجی اور کمپیوٹر لیب، ریکارڈ این پراگریس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا ۔ انتظامیہ نے وفد کو بتایا کہ چاند باغ کالج پانچ جون سے انگلش لینگویج کا سیمیسٹر شروع کرنے جا رہا ہے جس کی کوئی فیس نہیں ھو گی۔ وفد نے چاند باغ کالج کے انتظام و انصرام کو بہت عمدہ پایا۔ اور تمام تر انتظامات کی تعریف کی اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی

  • یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بڑا قدم اٹھا لیا

    یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بڑا قدم اٹھا لیا

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک سے ملنے کے لئے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے، دیگر عالمی اداروں سے بھی رجوع کروں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال ملک نے یواین کی کنٹری ہیڈ آگنیسیوارتضا سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مشعال ملک نے یاسین ملک کی قید اورشوہرسے ملنے کے لیے تحریری درخواست دے دی ،درخواست میں لکھا گیا کہ یاسین ملک کے ساتھ بھارتی جیل میں بدترین سلوک کیا جا رہا ہے ،مودی سرکارکا منصوبہ ہےکہ یاسین ملک کوماردیا جائے ،درخواست میں مزید لکھا ہے کہ یاسین ملک کو نقصان کی ذمہ داربھارتی حکومت ہوگی، مشعال ملک نے ملاقات میں یواین کنٹری ہیڈ سےیاسین ملک سے ملنےکی درخواست کی ہے،مشعال ملک نے اقوام متحدہ سےویزااورسکیورٹی دینےکی بھی درخواست کی ہے ،مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کی صحت بہت خراب ہو چکی ہے ان کی بہن ان سےملی ہےجوبہت خوفناک صورتحال بتارہی ہے یاسین ملک کی بیٹی کوبھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،اقوام متحدہ کےعلاوہ دیگرعالمی اداروں کوبھی خطوط لکھوں گی

  • ڈی پی او شیخوپورہ نے رمضان بازاروں میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے شیخوپورہ سٹی میں لگائے گئے سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے رمضان بازاروں کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک کیا اور ان کو بازار میں داخل ہونے والے ہر شخص کو اچھی طرح چیک کرنے کے متعلق ہدایات دیں۔ سیکورٹی ڈیوٹی کرنے کے متعلق سیکورٹی انچارج سےتفصیلی طور پر پوچھا گیااور سیکورٹی پلان کے مطابق پوائنٹس چیک کئے جس میں مزید احکامات بھی جاری کیے۔

    ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ اس ماہ مقدس میں عوام خود کو ہر طرح سے محفوظ ومامون خیال کرے

  • پیر افضل قادری ،پردے رکھنے تھے تو مائیک استعمال نہیں کرنا تھا، عدالت

    پیر افضل قادری ،پردے رکھنے تھے تو مائیک استعمال نہیں کرنا تھا، عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں تحریک لبیک کے پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاسم خان نے کہا کہ آپ کو کہا تھا کہ معافی نامے کو فائل کا حصہ بنائیں، پیر افضل قادری کے وکیل نے استدعا کی کہ یہ بات پردہ میں رہنے دیں، جس پر جسٹس قاسم خان نے کہا کہ پردے رکھنے تھے تو مائیک استعمال نہیں کرنا تھا،
    پیر افضل کہتے ہیں کہ ججز، اآرمی چیف کے خلاف الفاظ واپس لیتا ہوں وہ جب الفاظ واپس لیں تو اوتھ کمشنر سے تصدیق کروائی جائے،

  • چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

    چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

    سابق ممبر قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا ہے کہ چودھری نثار نے اقتداراوردرباری پن کےمقابلے میں عزت کوترجیح دی،یہ چودھری نثارصاحب کیلیےنیا آغازہے،انھوں نےاپنےضمیرکےمطابق فیصلہ کیا .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماروی میمن جو مسلم لیگ ن کے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ہیڈ رہ چکی ہیں نے مسلم لیگ ن میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخی اور آج دوبارہ جیل منتقلی پر کہا ہے کہ آپ قائد کیلیے جان دینا چاہیں،جیل بھرو ریلی کریں،انہیں کوئی پرواہ نہیں آپکی محبت کی ، پارٹی کو اچھے لوگوں کے جانے سے نقصان ہوا، ماروی میمن نے مزید کہا کہ چھوٹے دماغ والے جعلی دانشورباتوں کے بجائے انکی فہرست بنائیں جون لیگ چھوڑگئے ،جن کو آگے ہونا چاہیئے تھا وہ بد تمیزی کے ڈر سے سائیڈ‌ پر ہو گئے. ماروی میمن نے مزید کہا کہ باصلاحیت لوگوں کوپارٹی کی نہیں پارٹی کوان کی ضرورت ہوتی ہے ،ایک لمبی فہرست ہے جواس جھوٹے بیانے سے متفق نہیں تھی جوکچھ لوگوں کو بچانےکیلیےتھا،99فیصد درباری یہ باتیں نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ سسٹم کےغلام ہیں، ماروی میمن نے مزید کہا کہ ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں