Baaghi TV

Blog

  • ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

    ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

    سابق ممبر قومی اسمبلی ماروی میمن نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے کہا ہے کہ آپ قائد کیلیے جان دینا چاہیں،جیل بھرو ریلی کریں،انہیں کوئی پرواہ نہیں آپکی محبت کی ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماروی میمن جو مسلم لیگ ن کے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ہیڈ رہ چکی ہیں نے مسلم لیگ ن میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخی اور آج دوبارہ جیل منتقلی پر کہا ہے کہ پارٹی کو اچھے لوگوں کے جانے سے نقصان ہوا ،چودھری نثار نے اقتداراوردرباری پن کےمقابلے میں عزت کوترجیح دی،یہ چودھری نثارصاحب کیلیےنیاآغازہے،انھوں نےاپنےضمیرکےمطابق فیصلہ کیا، ماروی میمن نے مزید کہا کہ چھوٹے دماغ والے جعلی دانشورباتوں کے بجائے انکی فہرست بنائیں جون لیگ چھوڑگئے ،جن کو آگے ہونا چاہیئے تھا وہ بد تمیزی کے ڈر سے سائیڈ‌ پر ہو گئے. ماروی میمن نے مزید کہا کہ باصلاحیت لوگوں کوپارٹی کی نہیں پارٹی کوان کی ضرورت ہوتی ہے ،ایک لمبی فہرست ہے جواس جھوٹے بیانے سے متفق نہیں تھی جوکچھ لوگوں کو بچانےکیلیےتھا،99فیصد درباری یہ باتیں نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ سسٹم کےغلام ہیں، ماروی میمن نے مزید کہا کہ ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں

  • سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ نفاز کے خلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

    سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ نفاز کے خلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

    راولپنڈی : راولپنڈی کے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ نفاز کے خلاف ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی پانچویں روز بھی ہڑتال جاری رہی، او پی ڈی سروسز بند ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا، ڈاکٹروں نے مریضوں کو علاج معالجے کے بجاے ایم ٹی آئی ایکٹ کے نقصانات سے آگاہ کرنا شروع کردیا۔

  • بھارتی فوج کے خلاف دہشتگردی کے مقدمے درج ہونے چاہیے ۔ملک ارشاد

    بھارتی فوج کے خلاف دہشتگردی کے مقدمے درج ہونے چاہیے ۔ملک ارشاد

    جموں(باغی مانیٹرنگ ڈیسک) جموں و کشمیر یوتھ فورم فار جسٹس کے صدر ملک ارشاد نے 5 مئی کو بھارتی فوجیوں کی طر ف سے ضلع کشتواڑ کے علاقے ناگ سینہ پاڈر میں ایک غریب مزدور گجر بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے محمدایوب کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بھارتی فوج کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے چاہیے ۔کیونکہ بھارتی فوج کی طرف سے جاری دہشتگردانہ کاررائیوں میں کوئی بھی کشمیری محفوظ نہیں ہے ۔نہ ہماری عزت محفوظ ہے اور نہ ہی جان ومال ۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو سختی سے اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔

  • ضلعی امن کمیٹی نے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

    ضلعی امن کمیٹی نے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

    راولپنڈی:چئیرمین امن کمیٹی سید اظہار بخاری نے انتظامیہ کی سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا ،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور علماء مل کر رہیں تو دہشتگرداپنی موت آپ مرجائیں گے،رمضان میں پیار ومحبت کو فروغ دیا جائے،علماء رمضان میں اتحاد بین الملسمین اور کردار نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ علماء امن کا ہیغام لوگوں تک پہنچائیں گے تو اسلام و پاکستان دشمنوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے

  • جلوس میں گڑ بڑ کی گئی تو ذمہ دار حکومت ہو گی، مریم اورنگزیب

    جلوس میں گڑ بڑ کی گئی تو ذمہ دار حکومت ہو گی، مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پرامن کارکنان کے جلوسوں میں کوئی گڑبڑ کی گئی تو پنجاب حکومت ذمے دار ہو گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کوجیل تک الوداع کہنے کارکنان طے شدہ پروگرام کے مطابق پہنچیں گے ،پہلے سے طے شدہ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،انہوں نے کہا کہ وفاقی اورپنجاب حکومت عقل اورہوش کے ناخن لیں اوربوکھلاہٹ میں حماقت نہ کرے .

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنے والد کو چھوڑنے جیل تک جائیں گی ،نواز شریف کے بھتیجے حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، مریم نواز اور حمزہ شہباز نواز شریف کی گاڑی میں سوار ہوں گے. مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی کافیصلہ ہے کہ مریم نواز پارٹی کارکنان میں موجود ہوں گی ،رائیونڈ سے کوٹ لکھپت تک حمزہ شہباز،مریم نواز آخری لمحے تک ساتھ ہوں گے .

    نواز شریف افطاری کے بعد جلوس کی شکل میں کوٹ لکھپت جیل جا کر گرفتاری دیں گے ،جیل جانے والے جلوس کی قیادت مریم نواز کرے گی۔
    رانا مشہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل افطاری کےبعد نواز شریف جیل جانے کے لیے نکلیں گے، افطاری کے بعد لاہور کی سڑکوں‌ پر لیگی کارکنوں کا ایک سمندر ہو گا، جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جہاں کارکنان اپنے قائدکا استقبال کریں گے. انہوں نے کہا کہ جاتی امراسے کوٹ لکھپت جیل تک جگہ جگہ کیمپ لگائےجائیں گے،کارکن اپنی محبت سےنکل رہا ہےپارٹی ان کی کال پرلبیک کہہ رہی ہے .نواز شریف کا چھبیس مارچ کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر علاج کے لئے ضمانت دی تھی. رہائی کے دوران نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں لیکن علاج پر کوئی توجہ نہیں دی. نواز شریف نے دوران رہائی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جبکہ پارٹی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی سے بھی ملتے رہے. نواز شریف دوران رہائی نو بار ہسپتال تو گئے لیکن ٹیسٹ کروا کر واپس آتے رہے ان کی ایک ہی ضد تھی کہ پاکستان میں میرا علاج نہیں ہو سکتا.نواز شریف طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل سٹی میں آٹھ بار اور الرازی ہسپتال میں ایک بار گئے،نواز شریف کا نیفرولوجسٹ، کارڈیالوجسٹ اورنیورولوجسٹ نےطبی معائنہ کیا .پنجاب کے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں‌ پر عدم اعتماد کے بعد آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے بھی نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور انکو ذہنی دباؤ نہ لینے کا مشورہ دیا ،ضمانت پر رہائی کی معیاد ختم اور سپریم کورٹ کی جانب سے توسیع نہ ملنے پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کو کل دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں قید کردیا جائے گا۔

    جیل منتقلی کے موقع پر ن لیگ نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے 10 کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالہ سے مسلم لیگ ن کا ایک اجلاس ماڈل ٹاون میں آج ہو گا. جس کی‌صدارت حمزہ شہباز کریں گے. نواز شريف سے اظہار یکحيہتی کے لئے مختلف مقامات پر 10 کيمپ لگائے جائیں گے، مسلم لیگ ن نے پٹرول کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور ميں بينرز آويزاں کرنيکا بھی فيصلہ کیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگ زیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ایک گھنٹہ تقریر کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں صرف ایک منٹ کے لئے آکر یہ وضاحت دیں کہ رمضان سے قبل عوام پر پٹرول بم کیوں گرایا گیا ؟ مریم اورنگ زیب نے سوال اٹھایا کہ ملک کو کس دام میں آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا ؟ آئی ایم ایف کے ملازم کو کیوں راتوں و رات سٹیٹ بنک کا گورنر لگایا ؟

  • لودھراں: سستے رمضان بازار کیوں ویران ہیں وجہ معلوم ہو گی ہے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) رمضان بازار برائے نام سستے بازار ہیں جبکہ حقیقت برعکس ہے رمضان بازاروں میں ناقص اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں صرف لیموں کی فی کلو قیمت 500 تک ہے جس میں رس بھی نہیں ہے باقی اشیاء بھی اسی طرح مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں عوام کو اس طرح دھوکہ دینا بند کیا جانا چاہئیے رمضان بازاروں میں مہنگائی کا ایک طوفان دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں عوام خریداری کے لئے بلکل نہیں جا رہی

  • سینیٹ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی واپس لینے پر احتجاج

    سینیٹ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی واپس لینے پر احتجاج

    سینیٹ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی واپس لینے پر شدید احتجاج کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تبدیلی سرکار مختلف حربوں سے ہماری قیادت کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کر رہی ہے .جب ہم نہیں ڈرے تو ہماری پولیس سیکیورٹی ہٹانا شروع کردی گئی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نےمولانا فضل الرحمان کے گھر سے پہلے پولیس کو ہٹایا پھراسلام آباد میں مولانا کےگھر کےساتھ سیکیورٹی چوکی گرا دی،اب مولانا فضل الرحمان کی ذاتی سیکیورٹی پرمامورپولیس کوواپس بلا لیا گیا ہے .

  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے افطار ڈنر پر پابندی لگا دی

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے افطار ڈنر پر پابندی لگا دی

    حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری افطار ڈنر پر پابندی لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری افطارڈنر پرپابندی لگانےکا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےسرکاری افطار پرپابندی کا باضابطہ حکم جاری کر دیا ہے. پابندی کا اطلاق، وزرا، مشیران اور سیکرٹریز سمیت تمام حکومتی تقریبات پر ہوگا ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف قومی وسائل کی امین جماعت ہے، سیاست کی خوداحتسابی ہے ،ڈیلیورنہ کرنے والے فارغ ہو ں گے

  • حکومت کے خلاف بیان دینے پر حکومت نے کیا قدم اٹھایا، سراج الحق بول پڑے

    حکومت کے خلاف بیان دینے پر حکومت نے کیا قدم اٹھایا، سراج الحق بول پڑے

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ ہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کوسیکیورٹی واپس کرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی واپس لینے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےہرشہری کوسیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے ،یہ مناسب نہیں کہ حکومت کےخلاف بیان دینے پرسیکیورٹی واپس لی جائے .

    واضح رہے کہ حکومت نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سیکورٹی واپس لے لی ہے .

  • فردوس باجی آپ کے باس کاملبہ بڑھتا جا رہا ہے :رانا ثناء اللہ

    فردوس باجی آپ کے باس کاملبہ بڑھتا جا رہا ہے :رانا ثناء اللہ

    رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہباز کے بارے میں بات کرنا فردوس باجی کی مجبوری ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی وزیراعظم نااہل اورحکومت نالائق ہے اس لیے کارکردگی پہ تو آپکا بیان آ نہیں سکتا، انہوں نے کہا کہ فردوس باجی سارے سیاسی بیماراورمہاجرین شریف برادران کی صحت پرسیاست کررہےہیں.نوازشریف اور شہباز کے بارے میں بات کرنا فردوس باجی کی مجبوری ہے.فردوس باجی آپ کےموجودہ سیاسی باس کاوزن اور ملبہ بڑھتا جا رہا ہے ،فردوس باجی سرکاری بسوں اوردوائیوں میں مصنوعی اضافہ کاجواب نہیں آیا ؟

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں‌ پھر سے بیمار نہ ہوں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھرسے بیمارنہ ہوں امید ہےجاتی امرا میں6 ہفتے گزارنے سے ان کا ذہنی تناؤ دورہو گیا ہو گا،